اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
ہفتہ

18 نومبر 2023

8:55:24 PM
1412922

طوفان الاقصیٰ؛

دنیا بہت جلد، صہیونی دشمن پر ایک بھاری ضرب لگانے کے بعد، ہماری فتح کی خبر سنے گی / دشمن ہمارے شہداء کی لاشیں چُرا رہا ہے

حماس کے ایک راہنما نے کہا: دنیا بہت جلد ہماری فتح کی خبر سنے گی / غزہ میں صہیونی جرائم بائیڈن اور امریکی انتظآمیہ کی پشت پناہی اور بین الاقوامی خاموشی میں انجام پا رہے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین کی اسلامی مقاومت تحریک "حماس" کے سیاسی دفتر کے رکن اسامہ حمدان آج [سینیچر 18 نومبر 2023ع‍ کو] العالم چینل کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا: غزہ کے الشفاء اسپتال پر صہیونیوں کی جارحیت اور اس میں صہیونی ٹینکوں کا گھس آنا عظیم ترین جنگی جرم ہے؛

 صہیونی دشمن جنوبی اور شمالی غزہ کے درمیان قتل عام کے سلسلے میں کسی فرق کا قائل نہیں ہے

انھوں نے کہا: صہیونیوں نے ہمارے 43 فیصد شہداء کا تعلق جنوبی غزہ سے ہے، اور غاصب صہیونی دشمن فلسطینیوں کے قتل عام کے حوالے سے شمال اور جنوب میں فرق کا قائل نہیں ہے گوکہ اس نے کہا تھا کہ جنوبی غزہ حملوں سے محفوظ رہے گا۔

حمدان کا کہنا تھا کہ صہیونی دشمن نے اسپتالوں پر بمباری کرکے شریف ترین انسانی پیش کی حرمت توڑ دی، اور ان ہی مقامات پر جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے جنہیں اس نے محفوظ قرار دیا ہوتا ہے۔

انھوں نے کہا: غزہ میں ہر چیز صہیونی جنگی جرائم کا نشانہ بنتی ہے، وہ ادویات اور طبی آلات و وسائل کو بھی نشانہ بناتا ہے، اور جو کچھ اس نے الشفاء اسپتال میں کیا ہے، وہ صہیونی جرائم کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

 شہداء کے بے جان جسموں بھی چرایا جا رہا ہے

انھوں نے صہیونیوں نے غزہ کے الشفاء اسپتال سے متعدد شہداد کے جسموں تک کو چرا لیا، ان کا دعوی جھوٹا اور بے بنیاد ہے کہ الشفاء کو فوجی ہیڈکوارٹر کے طور پر بروئے کا لایا جاتا ہے۔

اسامہ حمدان نے کہا: ہم امریکہ کو ان جرائم میں برابر کا شریک سمجھتے ہیں کیونکہ اگر بائیڈن اور اس کی حکومت کی حمایت اور بین الاقوامی خاموشی نہ ہوتی تو غزہ میں یہ جرائم انجام کو نہ پہنچ سکتے۔

انھوں نے کہا: قتل عام، نسل کُشی، لوگوں کو بھوکا پیاسا رکھنا اور اسپتالوں پر بمباری کرنا صہیونی دشمن کی سازش میں شامل ہیں اور ان کا مقصد غزہ کے عوام کو ترک وطن پر مجبور کرنا ہے۔

حمدان نے کہا: ہمارے مجاہدین نے صہیونی قیدیوں کے علاج معالجے اور تحفظ کے لئے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا؛ ہم اپنے اخلاق کی بنیاد پر کام کرتے ہیں، اور جنگل کے قانون کو مسترد کرتے ہيں جبکہ دشمن جنگل کے فانون پر کاربند ہے۔

 صہیونی فوج، دنیا کی سب سے بڑی دہشت گرد تنظیم

انھوں نے کہا: صہیونی فوج دنیا کی سب سے بڑی دہشت گرد اور نازی تنظیم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے قبل از وقت پیدا ہونے والے 36فیصد بچے ابھی تک الشفاء اسپتال میں ہیں اور ان کے گھر والوں تک کو ان کی کوئی خیر خبر نہیں ہے۔

حماس کے اس راہنما نے کہا: صہیونی دشمن ہمارے عوام پر بھوک اور پیاس مسلط کر رہے ہیں اور غزہ کے عوام کو اجتماعی سزا دے رہے ہیں، یہاں تک کہ کھانے پینے کی اشیاء کی ترسیل میں رکاوٹ بن رہے ہیں، اور جو امداد شہر میں پہنچ رہی ہے وہ ہمارے صرف 10 فیصد عوام کے لئے کافی ہے۔

اسامہ حمدان نے بین الاقوامی اداروں اور اسلامی اور عربی ممالک سے مطالبہ کیا کہ غزہ میں غاصب صہیونیوں کے جنگ جرائم سے نمنٹے کے حوالے سے اپنے فرائض منصبی پر عمل کریں۔

 جم کر لڑیں گے، غزہ سے نقل مکانی نامنظور

حمدان نے کہا: غزہ کے عوام آزآد اور حریت پسند ہیں اور کسی صورت میں بھی اپنے اوپر کسی کی سرپرستی قبول نہيں کرتے اور اپنے مقدر کا فیصلہ خون کریں گے، خواہ دشمن کی دہشت گردی کتنی ہی سنگین کیوں نہ ہو۔ ہم میدان چھوڑ کر کہیں نہیں جائیں گے۔ اللہ، عوام اور اپنی امت کے ساتھ عہد باندھ چکے ہیں کہ آزادی کے حصول اور اپنی سرزمین پر اپنی حکمرانی کے قیام کی اپنی پالیسی سے کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے اور سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح صہیونی دشمن کی سازؤوں کے مد مقابل جم کر کھڑے رہیں گے اور آج کے بعد کوئی نقل مکانی نہيں ہو گی۔

اسامہ حمدان نے کہا: ہم دشمن پر ایک انتہائی بھاری اور دردناک ضرب لگائیں گے اور دنیا بہت جلد ہماری فتح کی خبر سنے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110