اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
ہفتہ

18 نومبر 2023

2:28:02 AM
1412556

طوفان الاقصٰی؛

طوفان الاقصٰی کا بیالیسواں دن | غزہ پر غاصب صہیونی ریاست کی جارحیت جاری ہے / شہداء کی تعداد 12000 تک پہنچی / اب تک 5000 فلسطینی بچے شہید

غزہ پر غاصب صہیونی کے ہاتھوں نسل کشی کا بیالیسواں دن ایسے حال میں شروع ہؤا کہ رہائشی علاقوں، پناہ گاہوں اور اسپتالوں پر غاصب فوج کے حملے جاری ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، غزہ پر غاصب ریاست کی جارحیت کے آغاز سے اب تک 4650  بچوں اور 3145 خواتین سمیت 12000 سے زائد فلسطینی شہید اور 32000 افراد زخمی اور 3600 فلسطینی لاپتہ ہیں، جن میں اکثریت بچوں کی ہے جو غالبا تباہ شدہ گھروں اور عمارتوں کے ملبے تلے مدفون ہیں۔

غاصب صہیونی اپنی روایتی یہودیانہ پالیسی پر کاربند رہ کر غزہ میں انسانی بنیادوں پر امدادی سامان کی ترسیل میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔

لمحہ بہ لمحہ قدم بہ قدم طوفان الاقصٰی کے بیالیسویں دن کے واقعات کے ساتھ:

22:39 | غزہ میں مقاومت کے مجاہدین اور غاصب صہیونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں، صہیونیوں نے روشنی کے گولے پھینکے، جو مجاہدین کے حملوں کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔

22:37 | مغربی کنارے کے شہر جنین کے السیلۃ الحارثیہ کیمپ میں غاصب صہیونیوں کی ایک فوجی گاڑی مجاہدین کے بم حملے میں تباہ۔

22:16 | غزہ اور فلسطینی مقاومت کے حق میں اردنی عوام کا مظاہرہ، اردنی عوام کا نعرہ: "کہا جاتا ہے کہ حماس دہشت گرد، ہم سب حماسی ہیں"

22:14 | فلسطینی مقاومت کی حمایت میں قطری عوام کا مظاہرہ؛ نعرہ یہ تھا: "اسرائیل سرنگون باد، قسام کے مجاہدو، صہیونیوں کو ہلاک کر دو"۔

22:05 | غزہ میں جنگ بندی کے سلسلے میں سعودی وزیر خارجہ کی فرانسیسی ہم منصب سے بات چیت۔

21:31 | حزب اللہ لبنان: ہمارے مجاہدین نے لبنان کی کفرشوبا پہاڑیوں میں رویسات العلم کے صہیونی فوجی اڈے کو مناسب ہتھیاروں سے براہ راست نشانہ بنایا۔

20:56 | غزہ پر غاصب صہیونی ریاست کی جارحیت سے اب تک 5000 بچوں سمیت 12000 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

20:50 | غزہ کے شمال میں صہیونیوں کی فوری رد عمل یونٹ (Quick reaction unit) کا اعلیٰ افسر مقاومت کے ڈرون حملے میں ہلاک۔

20:37 | بیت حانون میں غاصب صہیونی کی نفری اور بکتربند گاڑیوں پر القسام بریگیڈز کے کامیابی حملے، متعدد ٹینک اور گاڑياں تباہ اور کئی صہیونی ہلاک اور زخمی ہو گئے۔ مقاومت کے مجاہدین نے غزہ کے اسکولوں اور مکانات میں چھپے ہوئے صہیونیوں کو یاسین-105 راکٹوں سے نشانہ بنایا۔ ویڈیوز میں صہیونی فوجیوں کی بکھری ہوئی لاشیں دکھائی گئی ہیں۔

19:52 | الشفاء اسپتال کے سربراہ: اسپتال میں ہمیں ایک قبرستان بنانا پڑا ہے، شہداء اور مرحومین کو اسپتال کے اندر ہی سپرد خاک کر رہے ہیں۔ ہم قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کو زندہ رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان بچوں میں سے بعض کے ماں باپ شہید ہو گئے ہیں۔

19:41 | القسام بریگیڈز نے غزہ سے متعدد راکٹ داغے جن کے نتیجے میں، غاصب ریاست کے دارالحکومت مقبوضہ تل ابیب میں زبردست دھماکہ ہؤا۔

19:37 | حماس: امریکی صدر بائیڈن الشفاء اسپتال میں صہیونیوں کے ہاتھ نسلی بنیادوں پر قتل عام کا ذمہ دار ہے۔

19:26 | حزب الله لبنان: غاصب صہیونی فوج کے ڈویژن-91 کی برانکیت چھاؤنی میں ایک ٹینک کو براہ راست راکٹ حملے کا نشانہ بنایا۔

19:10 | صہیونی ذرائع: الجلیل الاعلیٰ میں ہمارے فوجی ٹھکانے المنارہ پر حزب اللہ کے بکتر شکن راکٹ کے حملے میں چار فوجی زخمی ہوئے!!

19:02 | غزہ کے اسپتالوں میں صہیونیوں کی موجودگی کے بارے میں القسام بریگیڈز کا بیان: ہم نے کچھ مریض اور زخمی صہیونی قیدیوں کو اسپتالوں میں منتقل کیا جنہیں علاج معالجے کے بعد رخصت کیا گیا اور اس کا یہ مطلب نہیں ہے ہم نے انہیں اسپتالوں میں رکھا ہے۔

17:57 | حزب اللہ کا بیان: صہیونیوں پر ہمارے حملے جاری ہیں، اور ہمارے مجاہدین نے العاصی، برکہ ریشا، الراہب اور المنارہ میں صہیونی ٹھکانوں کو زبردست نقصان پہنچایا۔

17:28 | ایک غاصب صہیونی فوجی نے رام اللہ میں اذان کے وقت مسجد میں بم پھینکا۔

16:57 | حزب اللہ لبنان کا المطلہ کے صہیونی فوجی اڈے پر گائیڈڈ راکٹ کا کامیاب حملہ۔

16:53 | جاپانی عوام کا مظاہرہ، غزہ میں مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی۔

16:29 | غزہ میں النصیرات کیمپ پر غاصب صہیونی ریاست کے جنگی طیاروں کی بمباری؛ پناہ لینے والے متعدد فلسطینی شہید اور زخمی۔

16:22 | حزب اللہ لبنان فلسطینی سرحد کے قریب بلیدا شہر کے پاس واقع البیاض میں صہیونی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ نیز حزب اللہ کے مجاہدین نے غاصب صہیونیوں کے فوجی اڈے الضہیرہ اور یرئون (مقبوضہ بستی صلحا) میں صہیونی فوجیوں کو مناسب ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

15:48 | الشفاء اسپتال کے سربراہ: الشفاء اسپتال میں صہیونی فوجی دندناتے پھر رہے ہیں؛ جو اس بات کا عملی ثبوت ہے کہ اس اسپتال میں مقاومت کے مجاہدین تعینات نہیں تھے اور نہیں ہیں۔ صہیونی جارحوں نے سب کو گھیر رکھا ہے؛ ہمیں نسل کُشی کا سامنا ہے۔ ہر لمحے کئی بیمار اور زخمی شہید ہو رہے ہیں، ہر گوشے سے موت کی بو آ رہی ہے۔

14:49 | صہیونی زمین چوروں کے شہروں اور قصبوں کے باشندوں نے کئی روز قبل، غزہ میں اپنے قیدیوں کی طرف نیتن یاہو کابینہ کی عدم توجہ پر احتجاج کرتے ہوئے جس ریلی کا آغاز کیا تھا، اب وہ بیت المقدس کے قریب پہنچ گئی ہے، وہ بیت المقدس میں دھرنا دے کر صہیونی حکام کو دباؤ لانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ  غاصب ریاست ان کے عزیزوں کی رہائی کے عوض جنگ بندی قبول کریں۔

13:47 | شہاب نیوز: غاصب صہیونی فوج نے باب الاسباط کا دروازہ بند کر دیا اور نمازیوں کو مسجد الاقصیٰ میں داخل نہیں ہونے دیا۔

13:45 | اردنی عوام نے دارالحکومت امان میں وسیع پیمانے پر مظاہرے منعقد کئے اور غزہ پر غاصب ریاست کی جارحیت کی مذمت کی۔ وہ نعرہ لگا رہے تھے: امریکہ دہشت گردی کا سرغنہ ہے۔

13:25 | عراق کی اسلامی مقاومت کا بیان: ہمارے مجاہدین نے غزہ کے خلاف غاصب صہیونی دشمن کے جرائم کے جواب میں مغربی عراق میں واقع عین الاسد میں واقع امریکی قابضوں کے اڈے کو دو ڈرون طیاروں کا نشانہ بنایا۔ ڈرونز ٹھیک نشانے پر لگے۔

13:15 | اسلامی جہاد تحریک کے ترجمان مصعب البریم: مقاومت کے مجاہدین غاصب صہیونیوں کی نسل کُشی کے مقابلے میں پرعزم ہیں اور قوی ارادے سے جارحوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ مقاومت کے مجاہدین آخری لمحے تک غزہ کے عوام کا دفاع کرتی رہیں گے، اور ہمیشہ کے لئے میدان جنگ میں حاضر رہیں گے۔

انھوں نے کہا: دنیا اگلے دنوں میں مجاہدین کی جدوجہد اور بہادری کی حقیقت کا ادراک کرے گی، اور دیکھے گی کہ غاصب صہیونی ریاست کو ہمہ جہت شکست سے دوچار ہوکر غزہ سے نکال پھینکا جاتا ہے۔

11:57 | فلسطین الیوم: غاصب صہیونی ریاست کے بلڈوزروں نے جنین کیمپ کی سڑکوں کو ویرانے میں تبدیل کر دیا ہے۔

 10:51 | شہاب نیوز: غاصب صہیونی ریاست کے جنگی طیاروں نے کل [جمعرات کو] محلہ شیخ رضوان میں حرکۃ الاحرار فلسطین کے سیکریٹری جنرل خالد ابو ہلال کے گھر پر بمباری کی جس میں وہ اپنے بیٹے کے ہمراہ، شہید ہوگئے۔  

09:12 | النصیرات کیمپ میں ایک گھر پر صہیونی غاصبوں کی بمباری؛ خواتین اور بچوں سمیت 18 افراد شہید۔

08:32 | غاصب ریاست کی فوج نے مغربی کنارے کے شہر جنین کے ابن سینا اسپتال میں گھس کر امدادی عملے کو بزور اسلحہ اسپتال سے باہر نکالا اور سڑک پر ان سے تفتیش کی۔

08:31 | شہاب نیوز: جنین شہر کے مغرب میں واقع السیلۃ الحارثیہ میں صہیونی فوجیوں کی گاڑی پر بم پھینکا گیا۔

08:29 | فلسطین الیوم: غاصب صہیونی ریاست کے جنگی طیاروں نے النصیرات میں ایک گھر پر بم گرائے۔ اس گھر میں متعدد کے گھر فلسطینیوں نے پناہ لی ہوئی تھی۔

08:28 | شہاب نیوز: جنین کیمپ میں غاصب صہیونیوں کا حملہ، جنین بریگیڈز کے ایک کمانڈر بہاء لحلوح صہیونیوں کی فائرنگ میں شہید ہوگئے۔ شہید کمانڈر غاصب فوج کو مطلوب تھے۔

07:42 | مغربی کنارے کے شہر جنین کے ابن سینا اسپتال پر حملہ کیا۔ صہیونیوں نے اسپتال کے ڈاکٹرز کو اسپتال سے نکال باہر کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے نکلنے سے انکار کیا چنانچہ غاصبوں نے کچھ امدادی کارکنوں کو اسپتال سے نکال کے گرفتار کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110