اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : فاران تجزیاتی ویب گاہ
جمعہ

17 نومبر 2023

5:33:53 AM
1412362

طوفان الاقصیٰ؛

طوفان الاقصیٰ کا اکتالیسواں دن | / شہداء کی تعداد 11517 / سلامتی کونسل میں انسانی وقفے کی منظوری / جو کچھ ضروری ہے ہم انجام دیں گے ۔۔۔ جنرل قاآنی

صہیونی غاصبوں نے طوفان الاقصیٰ کاروائی کے اکتالیسویں دن بھی فلسطینی عوام کے خلاف اپنے جرائم کا سلسلہ جاری رکھا، رہائشی علاقوں، پناہ گاہوں اور اسپتالوں پر بمباریاں ہوئیں، کل غاصب صہیونی فوجی ـ کئی دن کے محاصرے اور بمباریوں کے بعد ـ بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے الشفاء اسپتال میں داخل ہوئے اور اسپتال کو میدان جنگ میں تبدیل کیا۔ دوسرا اہم واقعہ کئی قراردادوں کے ویٹو ہونے کے بعد، سلامتی کونسل نے عارضی انسانی جنگ بندی کی منظوری دے دی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، غزہ کے اسپتالوں کے سربراہ ڈاکٹر منیر البرش نے کل بدھ کو، الجزیرہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی کئی دنوں سے بمباریوں اور گولہ باریوں کے بعد، ایمرجنسی اور سرجیکل وارڈز میں داخل ہوئے، اور زیر زمین منازل کی تلاشی لی۔ صہیونیوں کے داخلے کے وقت اسپتال سے ایک گولی بھی نہیں چلی کیونکہ اس اسپتال میں مریضوں، زخمیوں اور پناہ لینے والوں کے سوا کوئی نہیں ہے اور یہاں اصولی طور پر اسلحہ نہیں ہوتا اور نہ ہی یہاں کوئی فوجی اڈہ ہے۔

یہ قرارداد 15 نومبر 2023ع‍، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے سات اکتوبر کے چالیس دن بعد آخر کار مالٹا کے پیش کردہ مسودے کو منظور کیا جس کے حق میں 15 میں سے 12 ووٹ پڑے اور امریکہ، برطانیہ اور فرانس عارضی جنگ بندی میں رکاوٹ ڈالنے سے ـ سیاسی لحاظ سے ـ بے بس ہوکر بھی قرارداد کے حق میں رائے دَہی سے گریز کیا۔

یہ قرارداد ایسے حال میں منظور ہوئی کہ غاصب ریاست کے گماشتے ـ اسپتالوں کے سلسلے میں ـ بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے اب تک کئی اسپتالوں کو تباہ کرنے کے بعد، الشفاء میڈیکل کمپلیکس میں داخل ہوئے ، اور یوں غاصب صہیونیو کا موٹا جھوٹ بھی ثابت ہؤا کہ اسپتال میں ان کے قیدی رکھے گئے ہیں، یا اس میں القسام بریگیڈز کا ہیڈکوارٹر واقع ہؤا ہے یا اس میں القسام کے اسلحے کا گودام ہے، اور یوں 7 اکتوبر 2023ع‍ کی عسکری اور انٹیلی جنس رسوائی، اور غزہ پر زمینی حملے میں سینکڑوں صہیونی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد تیسری بڑی رسوائی سے دوچار ہوئے۔

غزہ پر غاصب صہیونیوں کی آج تک کی بمباریوں میں 4650 بچوں اور 3145 خواتین سمیت مجموعی طور پر 15117 فلسطینی شہید اور 3600 افراد لاپتہ ہیں جو غالبا بمباری سے تباہ ہونے والی عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہوئے ہيں، اور ان میں بھی اکثریت بچوں کی ہے۔

صہیونی غزہ کی طرف امداد قافلوں کے آنے میں رکاوٹ ڈاٹتی ہے جس کی وجہ سے علاقے کی انسانی صورت حال نازک ہے۔

لمحہ بہ لمحہ قدم بہ قدم طوفان الاقصٰی کے اکتالیسویں دن کے واقعات کے ساتھ:

22:54 | ہسپانیہ کی سماجی امور کی وزیر یون بیلارا (Ione Belarra) نے غزہ میں صہیونی جرائم کی مذمت کرتے ہوئے صہیونی وزیر اعظم نیتن یاہو پر ـ جنگی جرائم کی بنا پر ـ بین الاقوامی فوجداری عادلت مین مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا۔

21:58 | حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ:

- دشمن کے تمام منصوبے ادھورے رہیں گے، اور کسی بھی مقصد میں کامیاب میں نہیں ہوگا اور صہیونی دشمن کے قیدی ہماری شرائط کے مطابق رہا ہونگے۔

- اگر دشمن طویل جنگ چاہتا ہے تو ہم اس کے لئے تیار ہیں۔

- غزہ میں اسلامی مقاومت کی جنگ آج فلسطین اور امت مسلمہ کے مقدسات کے لئے ہے۔

- فلسطینی عوام اور مقاومت کے مجاہدین دنیا کی دہشت گرد ترین فوج کے مقابلے میں جم کر غیرت و شرافت کی جنگ لڑ رہے ہيں۔

21:16 | اردنی وزیر خارجہ: ہم غاصب ریاست کے ساتھ پانی اور توانائی کے تبادلے کے معاہدے پر دستخط نہیں کریں گے۔

- دنیا کو حقائق کا سامنا کرنا پڑے گا، جو کچھ اسرائیل کر رہا ہے، ان ساری کوششوں کو تباہ کر چکا ہے جو عشروں سے ایک پرامن ماحول کے لئے انجام پا چکی تھیں۔ [اردنی-صہیونی سازباز کی طرف اشارہ]۔

- اسرائیل جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے اور کوئی بھی اس کی کارکردگی کا دفاع نہیں کر سکتا!

20:55 | عراق کے حزب اللہ بریگیڈز کا امریکی اور غاصب صہیونی ریاست کو تند و تیز پیغام:

- غزہ میں جنگ اور فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کے جواب میں صہیونی-امریکی دشمن پر شدید ترین ضربیں لگائیں گے۔

- غاصب صہیونی ریاست کے جرائم کے سامنے فلسطینیوں کی قابل فخر استقامت قابل تعریف ہے۔

- اگر اسرائیل کے سوا کوئی بھی دوسری ریاست اس قسم کے اقدامات عمل میں لاتا تو اسے بین الاقوامی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑتا۔

البتہ، اردنی وزیر خارجہ نے یہ نہیں کہا کہ اردن غاصب ریاست کے ساتھ سفارتی تعلقات توڑ دے گا۔

20:50 | منطقۃ الشعبیۃ و السامر چوراہے اور غزہ کے مرکز میں برج الوطن کے قریب صہیونی فوجیوں اور مقاومت کے مجاہدین کے درمیان شدید جھڑپیں ہو رہی ہیں۔

20:48 | کیا طوفان الاقصیٰ نیتن یاہو کی کایا پلٹ کا باعث بنے گا؟

سابق صہیونی وزیر اعظم اور موجودہ صہیونی کابینہ کے اپوزیشن لیڈر يائیر لاپید سمیت کئی صہیونی سرغنوں نے طوفان الاقصیٰ کے دوران متعدد ناکامیوں کی بنا پر نیتن یاہو کی برطرفی اور نئی کابینہ کی تشکیل کا مطالبہ کیا ہے۔

20:36 | جبالیا کیمپ میں منطقۃ الفاخورہ پر غاصب صہیونیوں کا ممنوعہ فاسفورس بموں سے حملہ۔

20:04 | سپاہ قدس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل الحاج اسماعیل قاآنی نے القسام بریگيڈز کے کمانڈر محمد الضیف کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے:

- طوفان الاقصیٰ کے اس تاریخی معرکے میں، جو بھی ضروری ہو، انجام دیں گے۔  

ـ آپ نے طوفان الاقصی کے عنوان سے ایک عظیم کارنامہ سرانجام دیا، جس نے غاصب صہیونی ریاست کے ضعف اور شکست پذیری کو ثابت کرکے دکھایا اور آپ نے ثابت کرکے دکھایا کہ یہ یہ راست مکڑی کے جالے سے بھی کمزور تر ہے۔

- فلسطین اور خطہ طوفان الاقصی کے بعد، سابقہ اس سے پہلے کی طرح نہیں ہوگا۔ دشمن کی بکتربند یونٹوں اور نفری پر آپ کے حملوں نے ثابت کیا کہ مقاومت کے پاس تخلیقی صلاحیت ہے۔

- محور مقاومت میں آپ کے بھائی آپ کے ساتھ متحد ہیں اور وہ غاصب صہیونیوں کو غزہ اور فلسطین میں، ان کے گندے مقاصد تک نہیں پہنچنے دیں گے۔ ہم اس برادرانہ عہد پر قائم ہیں جو ہمیں متحد کرتا ہے۔

- آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ جو کچھ بھی ضروری ہے ہم اس تاریخی معرکے میں انجام دیں گے۔

20:00 | القسام نے غزہ پٹی کے شمال میں بیت لاہیا کے علاقے میں 5 صہیونی ٹینکوں کو انتہائی قریب سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔

19:35 | الشفاء اسپتال میں 7000 ہزار افراد صہیونیوں کے گھیرے میں ہیں اور انہیں کھانے پینے کی اشیاء کی ترسیل بند ہے۔

19:33 | غزہ کا انڈونیشیا اسپتال بھی، محاصرے اور صہیونی غاصبوں کے مسلسل حملوں کی وجہ سے آؤٹ آف سروس۔

19:08 | حزب اللہ: صہیونی ٹھکانوں پر ہمارے حملے جاری ہیں۔ حل العلام کی صہیونی فوجی اڈے کو گائیڈڈ راکٹوں سے نشانہ بنایا۔

19:04 | القسام بریگیڈز نے مقبوضہ قدس شریف میں صہیونیوں پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔ اس کاروائی میں النفق میں صہیونیوں کے ایک ناکے پر فائرنگ کی گئی۔ کئی صہیونی فوجی ہلاک اور زخمی ہو گئے۔ تین مجاہدین شہید۔

18:55 | لبنانی اخبار "الاخبار" نے "الإبادة العربية" (عربی قتل عام Arabic Genocide) کے عنوان سے، امریکی صدر جو بائیڈن کی ـ فلسطینی شہداء کی تصویروں سے تشکیل یافتہ ـ تصویر شائع کر دی۔

18:50 | العالم | قدس شریف میں النفق کی کاروائی فلسطینی مقاومت میں ایک نئی پیشرف ہے، یہ کاروائی بیت اللحم کے قریب انجام پائی۔

17:55 | غاصب صہیونیوں کے ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں پر القدس بریگیڈز کی مارٹر گنوں سے گولہ باری۔

17:30 | اقوام متحدہ کے ادارے انروا [UNRWA] کا ایک کارکن صہیونیوں کے حملے میں جان بحق، 7 اکتوبر سے اب تک انروا کے 103 کارکن جان سے ہاتھ دو بیٹھے ہیں۔

16:55 | حزب اللہ لبنان: ہرمون کے صہیونی فوجی اڈے کو مناسب ہتھیاروں سے کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا۔

16:53 | یورپ-بحیرہ روم کا ہیومین رائٹس واچ: اسرائیل ریاست نے غزہ کے عوام پر تین ایٹم بموں جتنا گولہ بارود استعمال کیا ہے، اور بے گناہ عوام پر جبری نقل مکانی اور دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور کرنا چاہتی ہے۔

16:50 | القدس اسپتال میں محصور ہزاروں بے گھر فلسطینی اسپتال سے نکل کر پائے پیادہ جنوبی غزہ کی طرف رواں دواں! عالم اسلام کی مجرمانہ خاموشی اور عالمی برادری کی مجرمانہ بے حسی جاری ہے۔

16:38 | ایک معمر فلسطینی: مجھے فخر ہے کہ غزہ کا باشندہ ہوں۔

غزہ کے ایک بزرگ فلسطینی نے کہا: تم نے ہمارے سے وہ کچھ کیا جو ہمارے لئے فخر و اعزاز کا باعث ہؤا۔ میں سر اٹھا کر چلتا ہوں، کیونکہ پوری ظالم و جابر دنیا نے ہمارے خلاف سازش میں شامل ہوئی، اور میزائل، جنگی طیارے، فوجی نفری اور جاسوسی قوتیں، بحری بیڑے اور طیارہ بردار جہاز بھجوا کر ہمیں یہ احساس دلایا کہ غزہ بہت طاقتور ہے۔ میں فخر کرتا ہوں کہ غزہ کا باشندہ ہوں۔

16:32 | الشفاء اسپتال کے سربراہ: الشفاء اسپتال کی صورت حال بہت خراب ہے، اسپتال میں مقیم مریض اور پناہ لینے والے افراد پیاس کی شدت سے بلک رہے ہیں۔ ہم محاصرے میں ہیں اور اسپتال سے کوڑا کرکٹ تک باہر نہیں نکال سکتے۔ غاصب صہیونی فوج کے اسنائپر اپنے جرائم جاری رکھے ہوئے ہيں، چنانچہ کمپلیکس کی عمارتوں کا باہمی رابطہ بھی کٹ گیا ہے۔

16:20 | جنوبی لبنان سے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صہیونی زمین چوروں کے شہر شتولا پر حزب اللہ کا میزآئل حملہ۔

16:18 |  | بیت لحم میں النفق کے ناکے پر صہیونی چوکی پر فائرنگ میں چھ صہیونی فوجی زخمی اور ایک کے ہلاک ہونے کی خبر ہے جبکہ کاروائی میں شریک تین فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

15:35 | حزب اللہ لبنان: مقبوضہ فلسطین میں بیاض بلیدا اور یفتاح کے صہیونی فوجی اڈوں کو مناسب ہتھیار سے نشانہ بنایا گیا۔ صہیونیوں نے المطلہ پر حزب اللہ کی طرف سے بکتر شکن میزائل چلائے جانے کی تصدیق کی۔

حزب اللہ نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ اس کے مجاہدین نے مسکاف عام اور المرج میں صہیونیوں کے اڈوں پر میزائل حملے کئے ہیں۔

15:13 | غاصب صہیونیوں کا اعتراف: شمالی غزہ میں ہونے والی جھرپوں میں 22 سالہ کیپٹن شلومو بن نون ہلاک ہو گیا ہے۔

15:04 | المنار: حزب اللہ: ہمارے مجاہدین نے مسکاف عام اور المرج، بیاض بلیدا اور یفتاح کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں غاصب صہیونیوں کے فوجی ٹھکانوں پر کامیاب حملے کئے ہیں۔

15:02 | غاصب صہیونی خاندانوں نے غزہ میں اپنے قیدیوں کی رہائی کے لئے تل بیت سے مقبوضہ قدس شریف کی طرف ریلی کا آغاز کیا۔ وہ نیتن یاہو کی رہائشگاہ کے سامنے مظاہرہ کریں گے۔

15:01 | گزارشکر حقوق بشر اروپا مدیترانه: ارتش اسرائیل بیش از 1000 مرتبه غزه را با بمب‌های ممنوعه فسفری هدف قرار داده است.

15:00 | صہیونی اخبار معاریو نے لکھا: اسرائیلی طیاروں نے کل رات [دوسری مرتبہ] حماس کے راہنما اسماعیل ہنیہ کی رہائشگاہ پر بمباری کی ہے۔

14:46 | العالم: غاصب یہودی ریاست کے عقوبت خانوں میں فلسطینی قیدیوں کی صورت حال ناگفتہ بہ ہے، غزہ پر غاصب ریاست کے ظلم و ستم کے ساتھ ساتھ، دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شہروں اور کیمپوں پر حملے، قتل و غارت اور وہاں کے عوام کی وسیع پیمانے پر اسیری، اور اسیروں کے ساتھ نفسیاتی امراض میں مبتلا صہیونی حکام اور داروغگان کا ظلم و ستم جاری ہے۔

14:31 | الشفاء اسپتال میں جنگی جرائم کے بعد غاصب صہیونیوں اور امریکیوں کی زبردست نااُمیدی؛

ایک فلسطینی محقق حمزه البشتاوی نے کہا: امریکہ اور غاصب ریاست کے گماشتوں نے اپنی غلط معلومات کی بنا پر عالمی قوانین کو پامال کئے اور الشفاء اسپتال میں گھس گئے، تاکہ عالمی رائے عامہ کے سامنے اپنی جارحیت کی ایک معقول وجہ بتا کر اپنی مسلسل ناکامیوں رسوائیوں کا ازالہ کریں اور ایک چھوٹی سی کامیابی حاصل کریں لیکن ان کے تمام دعوے بےبنیاد ثابت ہوئے۔ اور انہیں ایک نئی ناکامی کا سامنا ہؤا اور امریکہ اور اسرائیل کے ایک جیسے جھوٹے دعوے فاش ہو گئے۔ وائٹ ہاؤس کے ذرائع نے کہا تھا کہ اسپتال سرنگ ہیں، صہیونی قیدیوں کو یہیں رکھا گیا ہے، حماس کا اسلحہ اور فوجی ہیڈکوارٹر یہیں ہے، لیکن وہاں پھر بھی بدنامی اور رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملا۔

13:56 | حماس کے سیاسی دفتر کے رکن اسامہ حمدان نے اسماعیل ہنیہ کی امام خامنہ سے ملاقات سے متعلق رائٹرز کے بے بنیاد دغوؤں کی تردید کر دی اور کہا کہ رائٹرز نے پیشہ ورانہ صحافت کے بجائے افترا اور جھوٹ کا سہارا لیا ہے۔ اور رہبر انقلاب نے اسماعیل ہنیہ سے طوفان الاقصیٰ کی پیشگی خبر نہ دینے پر ناراضگی کا اعلان نہیں کیا بلکہ ان کی حوصلہ افزائی کی اور اپنی حمایت جاری رکھنے کا یقین دلایا۔ [جنرل قاآنی کا محمد الضیف کے نام پیغام اس حقیقت کا ناقابل انکار ثبوت ہے]

12:25 | سعودی عرب کی طرف خالی خولی مذمتوں کا سلسلہ جاری رہا اور سعودی وزیر خارجہ نے الشفاء اسپتال پر صہیونی حملے کی مذمت کی۔

12:23 | دو صہیونی کمانڈر غزہ میں مجاہدین کے ہاتھوں مارے گئے۔

12:13 | رائی الیوم: نیتن یاہو گینگ امریکی فیصلہ ساز حلقے میں گھس گیا ہے اور اس صورت حال نے امریکہ کو خطرے سے دوچار کر دیا ہے۔

11:12 | جنگ بندی ہوگی تو اسرائیل جنگ ہار جائے گا۔۔۔ نیکولس لیلا نے العربی الجدید چینل کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا: جنگ بندی ہوگی تو اسرائیل غزہ میں اعلان کردہ مقاصد حاصل نہیں کرسے گا اور یوں وہ غزہ کی جنگ ہار جائے گا۔

​​​​​​​​​​​​​​10:34 | سی این این: الشفاء اسپتال میں کوئی ٹنل اور اس اسپتال کے بارے میں صہیونی-امریکی دعوؤں کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

09:11 | جنوبی غزہ میں پٹرول پمپ اسٹاپ پر صہیونیوں کی بمباری سے 9 فلسطینی شہید۔ کئی افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

09:07 | غزہ میں دو مزید صہیونی افسر ہلاک ہوگئے ہیں۔

09:06 | جبالیا میں انڈونیشیا اسپتال کے اطراف میں صہیونیوں کی بمباری۔

08:39 | فلسطین کے حامی امریکی مظاہرین نے واشنگٹن میں ڈیموکریٹ جماعت کا دفتر بند کرنے کی کوشش کی، پولیس کے ساتھ جھڑپیں۔

07:04 | غزہ انفارمیشن آفس: غاصب صہیونی فوجی الشفاء اسپتال کے تمام شعبوں میں پھیل گئے ہيں اور وہاں موجود افراد کو ہراساں کر رہے ہیں۔ جو اسپتال سے نکلنا چاہے غاصب فوجی اسے گولیوں کا نشانہ بناتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

ترتیب و ترجمہ: ابو فروہ مہدوی