اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
جمعرات

16 نومبر 2023

6:29:35 AM
1412085

طوفان الاقصیٰ؛

غزہ میں مقاومت کی عسکری صلاحیت کا خاتمہ ناممکن ہے۔۔ حماس

لبنان میں حماس کے نمائندے نے کہا: غزہ کے تمام معاملات بدستور حماس کے ہاتھ میں ہیں اور نہ صرف دفاعی حالت میں ہے بلکہ مسلسل حملے کر رہی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق، لبنان میں حماس کے نمائندے احمد عبدالہادی نے کہا: غاصب صہیونی دشمن حالات کا صحیح اندازہ لگانے سے عاجز ہے، اسی وجہ سے اسے جنگ بندی قبول کرنا پڑے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر دشمن نے یہ سوچا ہے کہ فضائی اور زمینی حملے صہیونی قیدیوں کی آزآدی میں ممد ہونگے، تو اس کا وہم ہے۔

عبدالہادی کا کہنا تھا کہ یہ بالکل ناممکن ہے کہ صہیونی ریاست غزہ میں مقاومت کی عسکری صلاحیت کا خاتمہ کرے، یقینا ہمارا دفاعی منصوبہ دشمن کے منصوبوں پر پانی پھیر لے گا، چنانچہ یہ غزہ پر صہیونی جارحیت کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔

انھوں نے کہا: دشمن کو الشفاء اسپتال میں کچھ بھی نہ ملا، اور اس کی کامیابی کا خواب چور چور ہو گیا ہے، اور ہمارے لئے واضح ہوگیا کہ وہ اسپتالوں کو نشانہ بنا کر اہلیان غزہ کو وطن چھوڑنے پر مجبور کرنا چاہتا ہے لیکن یہ صہیونی منصوبہ بھی ناکام ہی ہوگا اور دشمن میدان جنگ میں بھی ہارے گا۔

احمد عبدالہادی نے یاددہانی کرائی کہ غاصب صہیونی ریاست نے امریکہ کے اشارے پر ان جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے، اسپتالوں پر بم برسا رہا ہے لیکن اسے شکست ہوگی اور اس شکست کے بعد اسے نئے چیلنجوں کا سامنا ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110