اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : فاران تجزیاتی ویب گاہ
جمعرات

16 نومبر 2023

5:54:50 AM
1412070

طوفان الاقصیٰ؛

طوفان الاقصیٰ کا چالیسواں دن | غاصب درندے الشفاء اسپتال میں گھس گئے / شہداء کی تعداد 11500 سے تجاوز کر گئی

الشفاء اسپتال پر غاصب صہیونی فوج کا حملہ؛ غزہ کے اسپتالوں کے سربراہ ڈآکٹر منیر البرش نے لجزیرہ کو بتایا: غاصب صہیونی فوجی کئی دنوں سے مسلسل بمباریوں اور گولہ باریوں کے بعد آج صبح ایمرجنسی وارڈ اور سرجیکل وارڈز میں داخل ہوئے اور زیر زمین حصوں کی تلاشی لی۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، منیر البرش نے کہا: غاصبوں کے حملے کے دوران اسپتال کے اندر سے ایک گولی بھی نہیں چلی کیونکہ اس اسپتال میں اصولی طور پر اسلحہ نہیں پایا جاتا۔ انھوں نے کہا کہ اسپتال کے محاصرے کے وقت غاصبوں نے، اسپتال میں موجودہ افراد کے نکلنے کے لئے محفوظ راستہ معین کیا تھا لیکن جو بھی اس راستے سے نکلنے کی کوشش کی عیار غاصبوں نے اس پر گولی چلائی۔

لمحہ بہ لمحہ قدم بہ قدم طوفان الاقصٰی کے چالیسویں دن کے واقعات کے ساتھ:

- تہران میں کل [منگل کو] عالمی مستضعفین اسمبلی کا تیسرا اجلاس "فلسطین محور مقاومت، غزہ علامتِ استقامت" کے عنوان سے، شروع ہؤا۔ 

- غزہ کی پٹی میں موجود صہیونی فوجیوں نے ایک ویڈیو پیغام میں فاش کیا ہے کہ وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے انہیں حکم دیا ہے کہ غزہ میں نسلی بنیاد پر فلسطینیوں کا صفایا کریں، عوام کو غزہ سے نکال باہر کریں اور وہاں یہودی بستیاں تعمیر کرنے کے لئے راہ ہموار کریں۔

- حزب اللہ نے غاصب صہیونیوں کے کئی ٹھکانوں پر میزائل حملے کئے۔ جن میں غاصبوں کی فوجی چھاؤنی برکہ ریشا اور طراف پر راکٹوں کے حملے، المرج کی صہیونی چھاؤنی پر حملے، مقبوضہ لبنانی پہاڑی کفر شوبا میں صہیونی ٹھکانوں اور الجلیل الاعلی صہیونی فوجی کیمپ پر 4 بکترشکن راکٹوں کے حملے اور الجلیل غربی میں واقع صہیونی زمین چوروں کی بستیوں پر حملے شامل تھے۔

 22:40 | صہیونی ذرائع: غزہ میں صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ تل احتجاجی مظاہرے کے لئے تل ابیب سے قدس روانہ ہوئے ہیں۔

22:34 | حماس کے ایک راہنما باسم نعیم: ہمیں الشفاء میڈیکل کمپلیکس میں غاصب صہیونیوں کی مضحکہ خیز کامیڈی کی توقع پہلے سے تھی۔ آخر کون لیپ ٹاپ اور کالاشنیکوف کو آیم آری آئی کی مقناطیسی مشین کے پاس رکھتا ہے؟ کہ اب ان چیزوں کو ایم آر آئی مشین کے ساتھ رکھ کر یہ ڈرامہ رچایا ہے اور ابتدائی اعتراف کے برعکس، اپنی عالمی رسوائی چھپانے کے لئے، دعویٰ کر رہے ہیں کہ گویا انہیں اسپتال میں القسام کا اسلحہ ملا ہے!!! ان کا اصل مقصد غزہ کا شہری ڈھانچہ ڈھا دینا ہے، تاکہ اس پر مسلط ہو سکیں۔

ان کے دکھائے گئے ثبوت پست اور رذیلانہ ہیں، جس کا مطلب ہے کہ وہ اپنے دعوے ثابت کرنے میں ناکام رہیں گے۔ ہم نے تو پہلے ہی غیر جانبدار بین الاقوامی ٹیموں کو اسپتالوں کا دورہ کرنے کی درخواست کی تھی، لیکن بین الاقوامی برادری نے توجہ نہیں دی تھی۔

22:09 | برطانوی پارلیمان کے سامنے فلسطین کے حامیوں کا زبردست مظاہرہ، جنگ بندی کا مطالبہ، غزہ پر صہیونی جارحیت کی مذمت۔

21:25 | مغربیکنارے کے شہر جنین میں غاصب صہیونیوں کے دو بلڈوزروں پر بم پھینکے، عملہ زخمی بلڈوزر تباہ۔

21:16 | آج رات کو غاصب صہیونیوں نے النصیرات کیمپ میں ملائشیا اسکول بمباری کی۔ ہزاروں بے گھر افراد اس اسکول میں پناہ لئے ہوئے تھے۔ کئی فلسطینی شہید اور زخمی۔

20:44 | غزہ انفارمیشن آفس: غاصب صہیونی ریاست نے 1200 جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ 95 سرکاری اداروں کی عمارتیں تباہ ہوگئی ہیں، 25 اسپتال اور 52 ڈسپنسریاں آؤٹ آف سروس ہوئی ہیں۔۔۔ غاصب ریاست آج الشفاء اسپتال میں تاریخی جرم کا ارتکاب کر چکی ہے۔

- رفح گذرگاہ کی فوری بحالی کے خواہاں ہیں۔

- کل سے ٹیلی مواصلات بھی ایندھن ختم ہونے کی وجہ سے بند ہونگے، ہمیں نئے صہیونی جرم کا سامنا ہے۔

20:41 | حزب اللہ لبنان: جل الدیر کے صہیونی فوجی اڈے کو مناسب ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

20:18 | صہیونیوں کے جرائم میں ایک اور اضافہ، غاصب درندوں نے الصبرہ کے محلے میں ایک مسجد پر بمباری کی کئی افراد شہید اور زخمی۔

20:14 | جنوبی غزہ میں مجاہدین نے ٹینڈم اور یاسین-105 راکٹوں سے غاصبوں کے دو ٹینک تباہ کر دیئے۔

20:06 | وائٹ ہاؤس: اسرائیل کو حق حاصل ہے کہ اسپتال میں حماس کے سپاہیوں سے چاہیں کہ ہتھیار ڈالیں!!! ہم جانتے ہیں کہ حماس نے الشفاء اسپتال جیسے اسپتالوں میں اسلحہ ڈپو کرتی ہے!!!

ادھر باوثوق ذرائع نے کہا ہے کہ صہیونیوں اور امریکیوں کے الشفاء اسپتال کے سلسلے میں عظیم انٹیلی جنس شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، کیونکہ اس اسپتال سے انہیں کچھ نہیں ملا ہے۔

18:46 | ہائی کمشنر انروا (UNRWA): صہیونی ایندھن کو بھی بطور اسلحہ استعمال کر رہے ہیں، اور یہ بہت ہولناک ہے۔ ہماری ایندھن کی ضرورت غزہ میں آنے والے ایندھن سے کہیں کہیں زیادہ ہے۔ ہر روز ایندھن کے 150 ٹینکر آئیں گے تو ہم عوام کی انسانی ضروریات کو پورا کر سکیں گے۔۔۔ غزہ کے 70 فیصد عوام پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں۔

18:42 | غاصب صہیونیوں کی فوجی چوکی حدب یارون پر حزب اللہ کا گائیڈڈ میزائلوں سے حملہ؛ مثلث الطیحات میں بھی حزب اللہ کے مجاہدین نے صہیونیوں کی ایک بکتر بند گاڑي کو تباہ کر دیا۔

18:20 | غرب کے مغرب میں القدس بریگیڈز نے غاصب ریاست کے فوجی اجتماعات کو بدر-1 میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

18:15 | الشفاء اسپتال کے سربراہ نے کہا: ہم نے تمام بین الاقوامی اداروں سے رابطہ کیا لیکن بے سود رہا۔ ایمرجنسی وارڈ بند ہو گیا ہے، جہاں سینکڑوں زخمی داخل تھے۔۔۔ اس اسپتال میں 9500 بے گھر افراد کو حتمی موت کا خطرہ لاحق ہے۔۔۔ صحت کے وسائل نہ ہونے کی وجہ سے سینکڑوں افراد گھروں میں ہی جان بحق ہونے کا خطرہ ہے۔

18:06 | بائیڈن نے الشفاء اسپتال پر صہیونی یلغار کے سلسلے میں نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔۔۔ کیا کہا ہوگا ان دو مجرموں نے ایک دوسرے سے، جبکہ اسپاتال میں انہیں کچھ بھی نہیں مل سکا ہے۔

17:55 | صہیونی ذرائع: فوجی اطلاعات کے بوجود، الشفاء اسپتال میں نہ کوئی اسلحہ ملا اور نہی ہی کوئی اسرائیلی قیدی، یقینا یہ بہت بڑی معلوماتی شکست تھی جو ہماری فوج کو نصیب ہوئی۔

17:51 | غزہ کے محلہ الرضوان میں مسجد التقویٰ پر غاصب صہیونی ریاست کی بمباری۔

17:16 | الشفاء اسپتال کے سربراہ: غاصب صہیونی فوج الشفاء اسپتال کی بعض عمارتوں پر قابض ہے۔ ڈائیلاسز وارڈ میں صہیونی فوجی آ بیٹھے ہیں لیکن بیماروں کے لئے ایندھن فراہم کرنے سے انکاری ہیں۔ ہمیں بیماروں کے علاج کے لئے میڈیکل اسٹور میں جانے کی اجازت نہیں ہے؛ اور صہیونی ہر ہلنے والی چیز پر گولی چلاتے ہیں [ڈر کے مارے]

اسپتال کے تمام شعبوں میں بجلی، پانی اور اکیسجن ناپید ہے۔ صہیونیوں نے اسپتال کے عملے کے بعض افراد سے تفتیش کی ہے۔

اسپتال کے مختلف شعبوں میں موجودہ افراد پر دروازے بند ہیں، نہ کوئی نکل سکتا ہے اور نہ کوئی داخل ہو سکتا ہے۔ ہم بیماروں اور قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کے سلسلے میں ڈاکٹروں سے رابطہ نہیں کر سکتے۔۔۔ زخمیوں کے زخم خراب ہو گئے ہیں، اور ہر طرف سے موت کی بو محسوس ہو رہی ہے۔

17:13 | شمالی فلسطین پر لبنانی مقاومت کے حملے:

صہیونی زمین چوروں کے شہر متات میں میزائل حملے کے خطر کا سائرن بج رہا ہے۔

برانیت کے صہیونی فوجی اڈے پر راکٹوں کا حملہ ہؤا۔

اصبع الجلیل میں صہیونی ٹھکانوں پر راکٹوں کے حملے ہوئے۔

17:05 | الجزیرہ: سدیروت اور ایفیم اور نیر عام میں صہیونی ٹھکانوں پر القسام بریگیڈز کے کامیاب راکٹ حملے؛

غزہ کے شمال مغرب میں ایک صہیونی ٹینک کو تباہ کیا گیا۔

16:52 | اسلام کے ساتھ مغرب کی دشمنی کا راز: غزہ پر مغرب کی حمایت میں صہیونیوں کے جاری مظالم اور جرائم کی بنا پر اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ مغرب کی دشمنی کا مسئلہ ایک بار پھر توجہات کا مرکز ٹہرا ہے۔ چنانچہ ورچوئل اسپیس کے فعال کارکن ان دنوں یہودیت، صہیونیت، جدت [Modernism] کے بارے میں مرحوم مصری محقق اور یہود شناس عبدالوہاب المسیری کی تقاریر اور تحاریر سوشل میڈیا پر نشر کر رہے ہیں۔ المسیری نے اپنے ایک خطاب میں کہا: اسلام کے ساتھ مغرب کی دشمنی کی وجہ یہ ہے کہ مغرب انسان کا دشمن ہے۔

16:43 | غاصب صہیونی فوجیوں نے 200 فلسطینیوں کو الشفاء اسپتال کے احاطے میں گرفتار کیا ہے۔  

16:42 | حزب اللہ لبنان نے صہیونی فوجی اڈے رامیم کو راکٹوں سے نشانہ بنایا۔

16:40 | القدس بریگيڈز نے ایک صہیونی ڈرون طیارہ مار گرایا۔

16:34 | حماس: الشفاء اسپتال سے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ بے بنیاد نمائشی اقدام ہے جس سے کوئی بھی تسلیم نہیں کر سکتا۔

16:02 | غزہ میں مجاہدین اور صہیونی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں؛ القدس بریگیڈز نے مارٹر گنوں سے صہیونی فوجیوں کو نشانہ بنایا۔ متعدد ہلاک اور زخمی۔ القسام بریگيڈز نے صہیونیوں کی ایک بکتر بند گاڑی کو تباہ کر دیا۔

15:53 | حزب اللہ نے کفر شوبا میں صہیونیوں کی چوکی رویسات العلم کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا۔

صہیونی چینل 14: شمالی فلسطین میں زرعیت کے علاقے میں کئی ڈرون طیارے گھس آنے کی خبریں ہیں۔۔۔ غاصب صہیونیوں کے قصبوں کریات شمونہ، اور الجلیل الاعلی میں میزائل حملوں کے سائرن۔

- جنوبی لبنان میں کفر کلا پر صہیونیوں کی گولہ باری۔

15:23 | جبالیا میں غاصب صہیونیوں نے کئی گھروں پر مباری کرکےے انہیں تباہ کردیا/

15:21 | فلسطین الیوم: مغربی کنارے کے طولکرم کیمپ میں سات شہیدوں کا جلوس جنازہ۔

15:20 | شہاب نیوز: اطمینان سے کہتا ہوں کہ اسرائیل ایک دہشت گرد ریاست ہے۔ ہم نسل کشی کے جرم میں اسرائیل پر عالمی عدالتوں میں مقدمہ چلائیں گے۔

15:18 | فلسطین الیوم: غاصب ریاست نے دیر البلح میں گندم کے گوداموں پر گولہ باری کی۔

15:18 | بحیرہ روم ہیومین رائٹس واچ کا ڈائریکٹر: اگر یہی ثابت کرنا مقصود تھا کہ الشفاء اسپتال کو فوجی مقاصد کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے یا نہیں تو، اس کے لئے حملے کرنے اور ان کی تلاشی لینے کی ضرورت نہیں تھی،۔ اسپتال میں صہیونیوں کی طویل موجودگی خطرے کی گھنٹی ہے، وہ منظر بدل کر المناک اقدامات کے لئے ماحول سازی میں بھی مشغول ہو سکتے ہیں۔

15:08 | عراقی مقاومت اسلامی نے ایک بار پھر عین الاسد میں غاصب امریکی فوج کے اڈے کو میزائلوں کا نشانہ بنایا ہے۔

15:07 | صہیونی جرائم کے سامنے متحدہ عرب امارات کا ذلیلانہ موقف؛ واشنگٹن میں مشرق وسطی مطالعاتی مرکز (MEI) کی تحقیق کے مطابق، غزہ پر اسرائیلی حملے دوسرے مہینے میں داخل ہوئے ہیں، امارات نے خطے میں صہیونیوں کے اہم ترین حامی کا کردار ادا کیا ہے۔۔۔ سات اکتوبر کو غاصب اسرائیلی فوج نے غزہ پر جارحیت نے خطے کے ممالک کے ساتھ غاصب ریاست کے تعلقات پر شدید منفی اثرات مرتب کئے مگر امارات ابھی تک تل ابیب کے سب سے اہم عرب حامی کا کردار ادا کر رہا ہے۔۔۔ مصر، اردن، امارات، بحرین اور مراکش نے اسرائیل کے ساتھ اعلانیہ سفارتی تعلقات قائم کئے ہیں لیکن امارات کے سوا، باقی تین ملکوں نے صہیونیوں پر شدید تنقید کی ہے۔ جبکہ امارات ابھی تک صہیونیوں کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے سپنے دیکھ رہا ہے!

14:27 | العالم: غزہ کے لئے انسانی بنیادوں پر بھیجی جانے والی امداد رفح گذرگاہ سے نہيں گذرنے پاتی اور فلسطینیوں تک نہیں پہنچتی کیونکہ غاصب صہیونی ریاست انہیں غزہ نہیں پہنچنے دیتی۔

14:27 | العالم: غزہ کے لئے انسانی بنیادوں پر بھیجی جانے والی امداد رفح گذرگاہ سے نہيں گذرنے پاتی اور فلسطینیوں تک نہیں پہنچتی کیونکہ غاصب صہیونی ریاست انہیں غزہ نہیں پہنچنے دیتی۔

14:23 | الجزائر کی حکومت اور عوام نے غاصب صہیونی ریاست پر جنگی جرائم کی بنا پر مقدمہ چلانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے صہیونیوں کو جواب بنانے کے لئے کوششوں پر زور دیا ہے۔

14:02 | غاصب صہیونی فوج کے طیاروں نے جبالیا کیمپ میں پانی اٹھانے والے بچوں پر بمباری کی۔

13:55 | غاصب صہیونی فوج کے داخلے کے بعد الشفاء اسپتال کی صورت حال: صہیونیوں نے اسپتال کے دروازوں کو راکٹ مار کر دھماکے سے اڑا دیا۔

13:43 | WHO نے الشفاء اسپتال میں صہییونیوں کے داخلے کو باعث تشویش قرار دیا۔

13:41 | غزہ کے الشفاء اسپتال میں اسرائیلی فوجیوں کا داخلہ تشویش کا باعث ہے۔

13:30 | الجریزہ: الاسیر فلسطینی کلب: غاصب صہیونیوں نے 17 لڑکیوں سمیت 78 فلسطینیوں کو مغربی کنارے سے گرفتار کر لیا ہے۔

13:07 | المعمدانی اسپتال غزہ کا واحد اسپتال ہے جو المناک صہیونی بمباری کے باوجود، سرگرم عمل ہے۔ اور اس کے فعال رہنے کے لئے بین الاقوامی برادری کی مداخلت ضروری ہے۔ باقی اسپتال غاصب صہیونی ریاست کے حملوں کے وجہ سے نیم تباہ اور آؤٹ آف سروس ہیں۔

12:58 | رائٹرز نے  نے ایک ڈاکٹر کے حوالے سے لکھا: حماس پر اسپتالوں میں مورچہ بند ہونے کا اسرائیلی الزام بے بنیاد ہے اور اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ الشفاء اسپتال میں اس کو اس حوالے سے کوئی ثبوت نہیں ملا؛ نہ وہاں اسلحہ تھا، نہ ہی مقاومت کا کوئی سپاہی۔

12:43 | فلسطین الیوم: رژیم صهیونیستی آنها را از آب محروم کرد و خدا برایشان باران فرستاد.

12:40 | غزہ کی کچہری کی عمارت میں گھسنے والی صہیونی اسپیشل فورس پر راکٹ حملہ۔

12:33 | صہیونی وزیر داخلہ: ہم نے 31000 یہودیوں کو اسلحہ دیا جبکہ اسلحہ رکھنے کی دوخساتیں 23600 تک پہنچی ہیں۔ واضح رہے کہ فلسطین پر قابض تمام تر صہیونی مسلح ہے اورجو نہیں ہیں وہ مسلح ہو رہے ہیں۔

12:31 | فلپائن میں فلسطین کے حق اور صہیونی ریاست اور امریکہ کے خلاف ہزاروں افراد کا مظآہرہ، امریکی سفارت خانے میں گھسنے کی کوشش، پولیس کے ساتھ جھڑپیں۔

12:28 | صہیونی ریاست: الشفاء اسپتال میں اپنے قیدیوں کے بارے میں معلومات حاصل نہ کر سکیں۔

12:27 | عالمی ریڈکراس: الشفاء اسپتال میں انسانی المیہ روکنے کے لئے کوشاں ہیں لیکن ہمیں ضروری تحفظ حاصل نہیں ہے!!!

12:14 | المعمدانی اسپتال میں غاصب صہیونیوں کے حملے سے 25 فلسطینی شہید۔

11:36 |  العالم: غاصب صہیونی ریاست کے جرائم پیشہ سرغنوں پر جنگی جرائم کی رو سے مقدمہ چلانے کے لئے ترکیہ میں عوامی تحریک؛ مظاہرے جاری ہیں۔ دریں اثناء ایک ترک تجزیہ کار نے لکھا ہے کہ رجب طیب اردوگان کی ہمدردی فلسطینیوں کے ساتھ صرف زبانی کلامی ہے کیونکہ وہ غاصب صہیونی ریاست کے حقیقی بہی خواہ ہیں۔

11:16 | صہیونی ریاست غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کُشی میں مصروف ہے سابق امام کعبہ اسکیٹنگ میں. عادل الکلبانی کی ویڈیو سوشل میڈیا کے صارفین کی شدید تنقید کا نشانہ بنی ہے۔

10:56 | غزہ انفارمیشن آفس: غزہ میں طبی عملے، زخمیوں اور بے گھر افراد کی حفاظت کی ذمہ داری بین الاقوامی برادری اور امریکہ پر عائد ہوتی ہے۔

10:55 | صہیونیوں نے الشفاء اسپتال میں پناہ لینے والے افراد سے کہا ہے کہ اسپتال چھوڑ کر چلے جائیں۔

10:54 | نیتن یاہو نے غزہ میں گرفتار امریکی قیدیوں کے مسئلے پر واشنگٹن کی تشویش کو نظر انداز کر دیا۔  

10:42 | غزہ انفارمیشن آفس:

- غزہ کے اسپتالوں پر غاصب صہیونیوں کی بمباری سے 700 افراد شہید اور زخمی ہو گئے ہیں۔

- صہیونی غاصبوں نے 198 ڈاکٹروں، نرسوں اور امدادی کارکنوں کو شہید کر دیا ہے، 55 ایمبولینسوں کو تباہ کیا ہے اور 25 اسپتالوں کو ناکارہ بنا دیا ہے۔

10:28 | فلسطینیوں کو بظاہر پرامن علاقوں میں بھی شہید کیا جاتا ہے۔ کل شہداءالاقصی اسپتال منتقل ہونے والے شہیدوں کے اہل خانہ کا کہنا تھا: ہم ان ہی علاقوں میں گئے تھے جن کو صہیونیوں نے محفوظ قرار دیا تھا لیکن خونخوار صہیونیوں نے ہمیں وہیں بمباری کا نشانہ بنایا اور ہمارے بچے شہید ہو گئے۔

10:26 | فلسطین الیوم: غاصب صہیونی فوج نے الشفاء اسپتال نے اسپتال میں موجود تمام افراد سے کہا ہے کہ وہ ان کے نصب کردہ الیکٹرانک دروازے سے گذرنے کے لئے جمع ہو جائیں!

10:25 | الشفاء اسپتال کے سربراہ نے صہیونیوں کی ہدایات کو نظر انداز کر دیا ہے۔

10:23 | غاصب صہیونیوں نے خان یونس کی ایک عمارت پر نصب ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور پر بمباری کی ہے۔ نو افراد زخمی۔

10:11 | یونیسیف کے ایگزیکٹو ڈرائریکٹر:

- سات اکتوبر سے اب تک صہیونیوں کے حملوں میں اس ادارے کے 100 کارکن جاں بحق ہو گئے ہیں۔

- غزہ میں بےشمار بچے لاپتہ ہیں اور امکان یہی ہے کہ وہ رہائشی علاقوں پر صہیونی حملوں میں ملبے تلے دب گئے ہوں!!!

- غزہ میں صہیونی بمباریوں میں کم از کم 4600 بچے جان بحق اور 9000 زخمی ہو گئے ہیں۔

- غزہ میں مختلف جنگی جرائم کا سلسلہ جاری ہے، بچوں کو مارا جاتا ہے، معذور کیا جاتا ہے، اسکولوں اور اسپتالوں پر بمباری ہوتی ہے اور غزہ کے بچوں کے لئے انسانی بنیادوں پر امداد کی ترسیل میں رکاوٹیں کھڑي کی جاتی ہے۔

- غزہ کے بچے جن کی تعداد 10 لاکھ تک پہنچتی ہے، غزہ کے کسی بھی علاقے میں محفوظ نہیں ہیں۔ 

10:08 | فلسطین الیوم بحوالہ غزہ انفارمیشن آفس: الشفاء اسپتال پر صہیونی ریاست کا حملہ جنگی جرم ہے۔ اطلاعات کے مطابق، صہیونی ریاست نے اپنے گماشتوں کے الشفاء اسپتال میں داخل ہونے کے بعد اعلان کیا ہے کہ انہیں اس اسپتال میں حماس کا کوئی راہنما یا القسام بریگیڈز کا کوئی مجاہد یا کوئی مورچہ اور فوجی ٹھکانہ نہیں ملا ہے۔

10:02 | العالم: تیونس نے صہیونی ریاست کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت میں مقدمہ دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ غاصب ریاست نے غزہ میں بے شمار جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔

09:45 | فلسطین الیوم: غاصب فوجیوں نے مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں کئی گھروں پر حملہ کرکے 16 فلسطینی طالبعلموں کو گرفتار کیا۔

09:43 | المنار: غاصب صہیونیوں نے غزہ کے شمال میں انڈونیشیا اسپتال کے اطراف میں بمباری کی ہے۔  

09:41 | شہاب نیوز: البیرہ شہر پر غاصب صہیونیوں کا حملہ، حماس کے ایک راہنما حسین ابو کریک کو گرفتار کر لیا۔

09:39 | غزہ: ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے صہیونی کمانڈر کی ملاقات کی درخواست مسترد کی ہے۔ انھوں نے کہا: میں الشفاء اسپتال کے مریضوں کے درمیان موجود ہوں اور میں نے صہیونی کمانڈر کی ملاقات کی درخواست مسترد کی ہے۔

09:36 | غاصب صہیونی فوجی غزہ کے الشفاء اسپتال میں داخل ہونے کے بعض ڈاکٹروں سے تفتیش کر رہے ہیں!

09:16 | الشفاء اسپتال کے اندر دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔ تفصیلات معلوم نہیں ہیں۔

09:14 | غاصب صہیونی فوجیوں نے الشفاء اسپتال کے دروازوں کو دھماکے سے اڑا دیا۔ / اسی اثناء میں رپورٹیں موصول ہوئی ہیں کہ اسپتال کے اندر بھی ایک زوردار دھماکہ ہؤا ہے، تفصیلات موصول نہیں ہوئیں۔

09:02 | فلسطین الیوم: ریڈکراس کے ترجمان نے کہا: الشفاء اسپتال کے حالات المناک ہیں۔

09:01 | فلسطین الیوم: غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ: غاصب صہیونی فوجی ان لوگوں کو ڈرانے دھمکانے اور سز دینے کی غرض سے الشفاء اسپتال میں داخل ہوئے ہیں جو ابھی تک اس اسپتال سے جمے رہے ہیں۔

- الشفاء اسپتال میں ڈآکٹروں، مریضوں اور بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کے سوا کوئی بھی نہیں ہے۔ میں کسی بھی چیز سے خوفزدہ نہیں ہوں۔ ہمارے پاس الشفاء اسپتال میں چھپانے کے لئے کچھ بھی نہیں ہے۔

08:57 | غزہ کے اسپتالوں کے سربراہ نے کہا: گذشتہ پانچ دنوں سے قبل از وقت پیدا ہونے والے بچے مصر منتقل کرنے کے لئے مصری حکومت سے رابطے میں ہیں لیکن کوئی جواب نہیں مل رہا ہے۔

08:56 | صہیونی ذرائع: غزہ میں جنگ کے دوران ہمارے چار فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ اور ہمارے ہلاک شدہ فوجیوں کی تعداد 368 ہو گئی ہے۔

- آزآد ذرائع صہیونی فوجیوں کی ہلاکتوں کے بارے میں غاصب ریاست کے موقف سے متفق القول نہیں ہیں اور ان کے خیال میں صرف غزہ پر زمینی حملے کے دوران 1000 کے سے زائد غاصب صہیونی فوجی ہلاک کئے جا چکے ہیں۔

08:18 | صہیونی غاصبوں نے الشفاء اسپتال کو میدان جنگ میں بدل دیا ہے اور فلسطین الیوم کے مطابق اسپتال سے شدید فائرنگ کی آواز سنائی دے رہی ہے۔

08:16 | العالم: ایک خاتون برطانوی پولیس اہلکار نے اپنے بچے کو القسام بریگیڈز جیسا لباس پہنا کر تصویر اتروائی، ان کو پولیس سے برخاست کرنے کا مطالبہ ہؤا، لیکن برطانوی پولیس نے ان کی برخاستگی سے انکار کر دیا۔

08:12 | الجزیرہ: ہم نے عالمی ریڈ کراس کو بتا دیا ہے کہ غاصب صہیونی فوج الشفاء اسپتال میں داخل ہو گئی ہے۔

08:11 | شہاب نیوز: غزہ کے اسپتالوں کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا: غاصب صہیونی ریاست سمجھتی تھی کہ الشفاء اسپتال میں داخل ہو کر جیت جائے گی لیکن انہیں اسپتال میں مقاومت کے مجاہدین کے آثار نہیں ملے! [یوں یہ واقعہ عالمی رائے عام کے آگے صہیونیوں کی مزید رو سیاہی کا سبب ہنے گا]۔

- غاصب صہیونیوں نے اسپتال کے زیر زمین حصوں کی تلاشی لی۔

07:24 | شہاب نیوز: امریکی شہریوں نے واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے سامنے، الشفاء اسپتال میں غاصب صہیونیوں کے ناخلے پر احتجاج کیا۔

07:15 | المعمدانی اسپتال ـ جس کو صہیونی غاصبوں نے امریکی بموں سے نشانہ بنایا اور اس میں 500 افراد کو پلک جھپکنے میں شہید کر دیا ـ ان دنوں پر بھی غاصبوں کی توجہ کا مرکز بنا ہؤا ہے اور کل رات صہیونی جارح اس اسپتال کے اوپر روشنی کے گولے داغتے رہے۔

07:12 | الشفاء اسپتال کے بیرونی رابطے منقطع ہیں اور غاصب فوجی اسپتال میں داخل ہو چکے ہیں۔

07:01 | غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ: صہیونی دشمن نے الشفاء اسپتال کا مکمل محاصرہ کرنے، اور کے مختلف شعبوں پر بمباری اور شدید فائرنگ کے بعد، چاروں طرف سے دو گھنٹوں تک اس اسپتال پر گولیاں چلائی ہیں اور اسپتال میں موجود تمام افراد کی جانوں کو خطرے میں ڈالا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110