اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
بدھ

15 نومبر 2023

6:46:13 PM
1411951

طوفان الاقصیٰ؛

ہمیں غزہ میں نسلی صفایا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔۔۔ صہیونی فوجیوں کا اعتراف + ویڈیو

غزہ کی پٹی میں موجود صہیونی فوجیوں نے ایک ویڈیو پیغام میں فاش کیا ہے کہ وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے انہیں حکم دیا ہے کہ غزہ میں نسلی بنیاد پر قتل عام کریں، عوام کو غزہ سے نکال باہر کریں اور وہاں یہودی بستیاں تعمیر کرنے کے لئے راہ ہموار کریں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ کے مطابق، ایک صہیونیت مخالف یمنی یہودی خاتون روزان فیاض نے X پر اس ویڈیو کے بارے میں لکھا: یہ بہت اہم ہے، واجب ہے کہ اس وسیع پیمانے پر نشر اور شائع کیا جائے، اس ویڈیو میں غاصب ریاست کے فوجی اعتراف کر رہے ہں کہ انہیں نیتن یاہو نے حکم دیا ہے کہ نسلی بنیادوں پر فلسطینیوں کا صفایا کریں اور انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ پر حملے کا مقصد یہ ہے کہ غزہ کے عوام کو یہاں سے نکال باہر کریں اور یہاں نوآباد یہودی بستیاں تعمیر کی جائیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

110