اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
بدھ

15 نومبر 2023

7:47:55 AM
1411739

طوفان الاقصیٰ؛

موت کے سیلاب کے بیچ زندگی کی تلاش / شہداء الاقصیٰ اسپتال میں فٹبال + دلچسپ ویڈیو

غزہ میں بموں کے گھن گرج میں زندگی کی امید، شہداء الاقصیٰ اسپتال کے احاطے میں رات کے وقت، فلسطینی نوجوان فٹ بال کھیل رہے ہیں / ایک بچی نے کہا: میں کچھ نہیں کہنا چاہتی بس کاش ہم بھی شہید ہوتے اور اس طرح زندگی گذارنے پر مجبور نہ ہوتے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ

شہداء الاقصیٰ اسپتال کے احاطے سے العالم کی رپورٹر محترمہ اسراء البحيصي کی رپورٹ:

ہم اس وقت شہداء الاقصیٰ اسپتال کے احاطے میں ہیں، یہ نوجوان اور بچے اسپتال کے احاطے میں فٹبال کھیل کر اپنا وقت پر کرنے میں مصرف ہیں اور جنگ کے دکھوں اور صدموں کو کچھ لمحوں کے لئے فراموش کرنا چاہئے۔ ان کے قریب جاتے ہیں یہ جاننے کے لئے کہ وہ اس صورت حال میں کیونکر کھیل سکتے ہیں، حالانکہ ان میں بعض کے گھر والے شہید ہوئے ہیں اور کچھ افراد کے زخمی گھر والے اسپتال میں داخل ہیں، اور بعض دوسرے بالکل بے گھر ہو چکے ہیں؟

ویسے بھی اسپتال میں موجود تمام افراد کم از کم ایک بار زخمی ہوئے ہیں۔

بچے کھیل رہے تھے بڑے بھی ان سے آ ملے۔

یہ افراد اسپتال کے احاطے میں کھیلتے ہیں اور جب کوئی ایمبولینس آتا یہ یہ کوئی ہنگامی صورت حال ہوتی ہے تو احاطے کو خالی کر دیتے ہیں۔

وہ موت کے سیلاب کے بیچ جینے کی تلاش میں ہیں، تھوڑی سی خوش کی تلاش میں ان بے گھر بچوں کے لئے۔

میں ایک نوجوان سے پوچھتی ہوں کہ بچے کھیل رہے تھے تو آپ کیوں ان سے آ ملے۔

بولا: تھوڑی سی تفریح چاہتے ہیں۔

بچے سے پوچھتی ہوں کہ کیا اب جو کھیل رہے ہو، خوش ہو؟

کہتا ہے: جی ہاں! اور کہتا ہے: آپ کے پیچھے شہداء کی میتوں کا خیمہ ہے، اور یہاں کچھ زخمی ہیں۔

کہتی ہوں: اس کے باوجود کے بے گھر ہو جکے ہو اور اسپتال کے احاطے میں کھیل رہے ہو، بتاؤ دنیا اور دنیا کے بچوں سے کیا کہنا چاہتے ہو؟

کہتا ہے: ہم جو چاہتے ہیں وہ جنگ بندی ہے، اور یہ کہ جلد از جلد اپنے گھروں میں واپس چلے جائیں۔

- کیا گھر میں واپس جانا چاہتے ہو؟

-- جی ہاں، ورنہ تو پھر بھی فٹ بال کھیلیں گے!

دوسرے بچوں سے پوچھتی ہوں کہ کیا کررہے ہو؟

-- ہم فٹبال کھیلتے ہیں؛ کیا آپ خوش ہیں؟

تیسرا بچہ آگے اتا ہے پوچھتی ہوں کیا کہنا چاہتے ہو؟

-- جنگ بندی چاہتے ہیں، بدقسمتی سے جنگ بندی نہیں ہو رہی ہے۔

سب جنگ بندی چاہتے ہیں۔

ایک بچی آگے آتی ہے پوچھتی ہوں آگے آؤ،

-- اپنے گھر والوں کے ساتھ اچھی زندگی گذارنا چاہتی ہوں

میں کچھ نہیں کہنا چاہتی بس کاش ہم بھی شہید ہوتے اور اس طرح زندگی گذارنے پر مجبور نہ ہوتے۔

یہ بچے کھیل رہے ہیں اور ان کی سوچ اور ان کا احساس یہ ہے، یہ ہے غزہ میں ہماری صورت حال۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

110