اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : فاران تجزیاتی ویب گاہ
بدھ

15 نومبر 2023

6:29:41 AM
1411713

طوفان الاقصیٰ؛

طوفان الاقصیٰ کا انتالیسواں دن | شہداء کی تعداد 11500 تک پہنچ گئی / صہیونیوں کے حملوں کے ساتھ ساتھ مجاہدین کی کاروائیاں بھی جاری ہیں

طوفان الاقصیٰ کے بعد غزہ پر غاصب صہیونی ریاست کے حملوں اور جنگی جرائم کا سلسلہ جاری ہے، حالات روز بروز خراب تر ہو رہے ہیں۔ یہاں تک کہ اقوام متحدہ کے ادارے UNRWA نے ایندھن نہ ہونے کی وجہ سے اپنی انسانی سرگرمیاں بند کرنے کا الٹی میٹم دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، غزہ کے انفارمیشن آفس کے مطابق شہداء کی تعداد 11500 ہوگئی ہے جن میں تقریبا 5000 بچے، 3100 خواتین، بھی شامل ہیں۔ طبی عملے کے شہداء کی تعداد بھی 198 تک پہنچی ہے۔ شہری دفاع کے 21 افراد اور 51 نامہ نگار بھی شہداء میں شامل ہیں۔

غاصب صہیونی انسانی ہمدرنی کی بنا پر امداد کی ترسیل میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں، یہاں تک کہ انروا کے ڈائریکٹر تھامس وائٹ نے کہا ہے کہ اگر 48 گھنٹوں تک ایندھن نہ پہنچا تو ان کا ادارہ اپنی انسانی سرگرمیاں روکے گا۔

ادھر غزہ پر غاصب صہیونیوں کے حملوں کے ساتھ مغربی کنارہ بھی صہیونی فوج کے حملوں کا نشانہ بن رہا ہے اور تھوڑی دیر پہلے طولکرم کیمپ میں مزید پانچ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

لمحہ بہ لمحہ قدم بہ قدم طوفان الاقصٰی کے انتالیسویں دن کے واقعات کے ساتھ:

21:59 | صہیونی کابینہ اور خفیہ ایجنسیوں سے نکلنے والی دستاویزات سے منکشف ہؤا ہے کہ صہیونیوں نے گذشتہ اکتوبر [2022] میں لاکھوں فلسطینیوں کو غزہ سے جبری نقل مکانی کرنے اور انہیں مصر کے صحرائے سینا میں رہائش پر مجبور کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

21:42 | صہیونی ٹینکوں نے الشفاء اسپتال پر پھر بھی گولہ باری کی ہے۔

21:39 | صہیونی جنگی کونسل کے اجلاس میں قیدیوں کے تبادلے پر غور، حتمی فیصلہ کرنے کی کوشش۔

21:14 | حماس کے سیاسی دفتر کے رکن اسامہ حمدان نے کہا: ہم نے اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ غاصب صہیونی ریاست کا جھوٹ ثابت کرنے کے لئے ایک تحقیقی کمیٹی تشکیل دے، اور دیکھ لے کہ کیا حماس نے واقعی اسپتالوں میں پناہ لے رکھی ہے؟

20:47 | مراکشی حکومت صہیونیوں کی گود میں جا بیٹھی ہے لیکن مراکشی عوام نے رباط کے جنوب میں واقع اکادیر نامی شہر میں فٹبال اسٹیڈیم کو فلسطین کی حق میں مظاہرے، میں بدل دیا۔

20:47 | القسام بریگیڈز: ہم نے آج نو صہیونی فوجیوں کو ہلاک اور دشمن کی 22 بکتر بند گاڑیوں اور ٹینکوں کو تباہ کر دیا۔

20:45 | القدس بریگیڈز نے غزہ میں صیونی فوجیوں اور مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ٹھکانوں پر راکٹ برسائے۔

20:17 | برطانیہ نے یحییٰ السنوار سمیت حماس کے چار راہنماؤں اور دو حامیوں پر پابندیاں لگا دیں۔

19:56 | عراقی مقاومت نے غزہ میں صہیونی دشمن کے جرائم کے جواب میں، شام کے کونیکو آئل فیلڈ میں واقع امریکی قابضوں کے اڈے راکٹوں سے نشانہ بنایا۔

19:45 | تہران کے فلسطین اسکوائر پرـ آوج اور نہضت کے ثقافتی، ابلاغیاتی اداروں کے باہم تعاون اور دو عرب گلوکاروں ہیثم نور اور احسان یاسین کی موجودگی میں ـ غزہ کے 5000 شہید بچوں کی یاد میں "سمفونی کشتگان" (مقتولین کی سمفونی) کا میدانی اجراء عمل مین لایا گیا۔ اس موقع پر 5000 شہید فلسطینی بچوں کی یاد میں، علامتی طور پر، سینکڑوں کفنوں کی تصویر کشی ہوئی۔

19:45 | مغربی غزہ میں القدس یونیورسٹی کے اطراف میں صہیون جارحوں اور مجاہدین کے درمیان جھڑپیں ہو رہی ہیں۔ القسام بریگیڈز نے تین جارح ٹینکوں کو راکٹ یاسین-105 کا نشانہ بنایا اور بیت حانون نیز جنوبی محاذ پر، صہیونی ٹھکانوں کو راکٹوں اور مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا۔

*** القدس بریگیڈز: بیت لاہیا کے مغرب میں صہیونی فوجیوں اور ہمارے مجاہدین کے درمیان شدید جھڑپیں ہو رہی ہے۔

19:35 | غزہ میں جھڑپوں کے دوران 10 صہیونی ٹینک اور بکتربند گاڑیاں تباہ، 9 صہیونی جارح فوجی مارے گئے۔

القسام بریگیڈز کا غزہ کے قریب صہیونی فوجی اڈے کرم ابوسالم کو بھاری مارٹر گنوں سے نشانہ بنایا۔

19:25 | انصار اللہ یمن کے قائد عبدالملک الحوثی: صہیونی باب المندب اور بحیرہ احمر میں اپنے بحری جہازوں پر اپنا جھنڈا لگانے کی ہمت نہیں رکھتے۔ انہیں منہ چھپا کر گذرنا پڑتا ہے۔ جس سے غاصب ریاست پر ہمارے حملوں کے گہرے اثرات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

19:11 | غزہ کے سلسلے میں ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ کے درمیان مذاکرات، غزہ میں قطر کے تعمیر نو مرکز کی صہیونیوں کے ہاتھوں تباہ ہونے پر بھی بات ہوئی، جنگ بندی اور امداد کی ترسیل پر زور دیا گیا۔

19:05 | غزہ سے مقبوضہ فلسطین میں غاصب صہیونیوں پر راکٹ حملے، تن ابیب، جولون، بات یام عین ثالثہ کے صہیونی زمین چوروں کے قصبوں کو نشانہ بنایا گیا۔ تل ابیب میں راکٹ لگنے سے آگ لگ گئی۔

18:24 | خان یونس میں مچھیروں کی کشتیوں پر غاصب صہیونیوں کی بمباری سے کئی کشتیاں جل کر راکھ ہو گئيں۔

17:59 | جنوبی لبنان سے، شمالی فلسطین میں واقع المرج کے علاقے میں صہیونیوں کے دو فوجی اڈوں کو کامیاب راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔

17:58 | حماس کے ایک راہنما، اسامہ حمدان: صہیونیوں کے وحشیانہ اقدامات پر خاموشی اور محض مذمت، پر اکتفا کا مطلب "جنگل کے قانون کے سامنے سر تسلیم خم کرنا ہے۔۔۔ رفح گذرگاہ کھلنے اور غزہ میں امداد کی ترسیل اور زخمیوں کے علاج کے منتظر ہیں۔

- الشفاء اسپتال میں 170 شہیدوں کی اجتماعی قبر میں تدفین دنیا کے ماتھے پر بدنامی کا ٹھپہ ہے۔

۔ صہیونی دشمن ہمارے خلاف 1948ع‍ والی نکبت دہرانے کے درپے ہے وہ ہمیں ایک بار پھر گھربار چھوڑنے پر مجبور کرنا چاہتا ہے۔

- اسپتالوں کے بارے صہیونیوں کے دعوے بیوقوفی کی انتہا کا پتہ دیتے ہیں، اور ایک شکست خورد فوج ہونے کے حوالے سے نفسیاتی بیماریوں میں مبتلا ہوئے ہیں۔

17:47 | القسام بریگیڈز: ہم نے ٹینڈم راکٹوں سے دو ٹینکوں اور ایک بلڈوزر کو تباہ اور شمالی غزہ میں 7 صہیونی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔

17:26 | غاصب صہیونیوں نے غزہ کے مرکز میں واقع مسجد ابو خضرہ کو توپخانے سے نشانہ بنایا۔

 17:06 | غزہ میں صہیونی قیدیوں کے گھرانوں نے قدس شریف میں غاصب صہیونی وزیر اعظم کے دفتر کے سامنے مظاہرہ کیا۔

17:02 | غزہ میں بارش ہوئی تو ایک بچے نے کیمروں کے سامنے کہا: اللہ نے ہمارے لئے پانی نازل کیا اور ہمیں سیراب کیا۔ وہ ہماری دشواریاں سے آگآہ ہے، جانتا ہے دشمن نے ہمارا پانی بند کردیا ہے اور دنیا والے ہمیں پانی دلانے سے عاجز و بے ے، چنانچہ اس نے خود ہی ہمارا یہ مسئلہ خود حل کیا۔

16:51 | جنوبی لبنان کے کفرشوبا اور حلتا کے اطرف میں صہیونیوں کی گولہ باری۔

16:43 | جنوبی لبنان سے غاصب صہیونیوں کے فوجی ٹھکانوں پر حملے، کفر شوبا کی مقبوضہ پہاڑیوں میں رویسات العلم کی صہیونی چوکی پر دو راکٹ فائر کئے گئے۔ صہیونی چینل 12 نے کہا کہ الجلیل الاعلیٰ پر چار بکتر شکن راکٹ فائر کئے گئے۔ حزب اللہ نے برکہ ریشا کی صہیونی فوجی چھاؤنی پر بھی راکٹ برسائے۔

16:04 | مغربی کنارے کے شہر ميں اسپتالوں کے عملے نے غزہ کے اسپتالوں پر صہیونی حملوں پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

16:00 | القسام بریگیڈز: ہم نے شمالی غزہ کی ایک عمارت میں چھپے ہوئے صہیونی فوجیوں کو TGB میزائلوں سے کا نشانہ بنایا۔

15:45 | شمالی فلسطین میں مغربی الجلیل پر جنوبی لبنان سے راکٹوں کا حملہ ہؤا۔

15:34 | غزہ انفارمیشن آفس۔ غزہ پر صہیونی جارحیت کے آغاز سے اب تک 11500 فلسطینی شہید اور 29000 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ الشفاء اسپتال اور کئی دوسرے اسپتال صہیونی ٹینکوں کے گھیرے میں ہیں۔  صہیونیوں نے اب 55 ایمبولینسوں کو نشانہ بنایا ہے۔

15:30 | القسام کے مجاہدین نے غزہ کے جنوب میں صہیونی فوجیوں کے اجتماعات کو رجوم میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

15:15 | واشنگنٹن پوسٹ کے کالم نگار ایشان تارور (Ishaan Tharoor) نے لکھا: غزہ پر نئے "النکبہ" (Violent displacement and dispossession of Palestinians) کا سامنا ہے۔ فلسطینی 70 برسوں سے رنج و غم میں مبتلا ہیں اور اس رنج و غم میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

15:12 | انتفاضہ اور قدس کے مرکزی ہیڈکوارٹر کے سربراہ بریگیڈیئر رمضان شریف: آج دنیا کے عوام اور مسلمین امریکہ کو غزہ میں جنگ بندی روکنے اور بمباریوں کے جاری رہنے کے حوالے سے ذمہ دار سمجھتے ہیں اور غزہ پر حملے میں امریکیوں اور برطانویوں کی براہ راست موجودگی ناقابل انکار ہے۔

15:08 | قوام متحدہ کے ادارہ خوراک و زراعت (FAO) کے ڈائریکٹر جنرل کیو ڈونگیو (Qu Dongyu)  کا انتباہ: غزہ کے عوام غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ کھانے پینے کے لحاظ سے عدم تحفظ کا سامنا ہے۔ حملوں کے تسلسل کی وجہ سے اس علاقے کے غذائی تحفظ کی جہتیں متاثر ہوئی ہیں۔

14:48 | ایران کا نائب وزیر خارجہ ڈاکٹر باقری: 7 اکتوبر کو حماس کے مجاہدین نے صہیونی ریاست پر جو کاری ضرب لگائی ہے، اس کی وجہ سے امریکی اور صہیونی پالیسیاں اب تک نہیں سنبھل سکی ہیں؛ اور وہ غزہ کے بچوں اور خواتین کے قتل عام اور رہائشی علاقوں کی ویرانی کے ذریعے اس تاریخی اور تزویراتی شکست کا ازالہ کرنے چاہتے ہیں جو ممکن نہیں ہے۔ اسرائیلی مصنوعات پر پابندی اور تیل کی ترسیل پر قدغن کے لئے اسلامی ممالک کا سنجیدہ عزم درکار ہے۔ اسلامی دنیا کو غزہ کے عوام کے انسانی حقوق کے لئے اقدام کرنا چاہئے۔

13:31 | العالم: وزیر اطلاعات یمن:  ہم نے اپنے دینی، انسانی، عربی اور قومی فریضے، اور مظلوم کے ساتھ کھڑے ہونے کے اسلامی اور انسانی فریضے، کے تحت صہیونی ریاست کو براہ راست حملوں کا نشانہ بنایا اور غزہ پر مسلط کردہ جنگ میں مظلوم کے دفاع کے لئے شامل ہوئے۔ اس لئے کہ ہم ان لوگوں میں شامل نہیں ہونا چاہتے جن سے قیامت کے دن اپنے بھائیوں کے خون کے حوالے سے بازخواست ہوگی۔

** ہماری قیادت، فوج اور عوام نے سچا موقف اور دو ٹوک موقف اپنایا اور بالیسٹک میزائل اور ڈرون طیارے داغے گئے اور صہیونیوں کے وجود پر ضربیں لگائی گئیں۔

13:29 | العالم: غزہ میں بموں کی گھن گرج میں زندگی کی امید، الاقصیٰ اسپتال کے احاطے میں رات کے وقت، فلسطینی نوجوان فٹ بال کھیل رہے ہیں۔ سب جنگ بندی چاہتے ہیں، اور ایک بچی کہتی ہے: میں اپنے گھروالوں کے ساتھ اچھی زندگی چاہتی ہیں، کاش ہم بھی شہید ہوتے اور اس طرح جینے سے نجات پاتے۔

13:06 | اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ غزہ کے لئے امدادی سامان کی ترسیل کو ممکن بنانے کے لئے، جنیوا جا رہے ہیں۔ وہ اقوام متحدہ اور عالمی ریڈکراس کے اہلکاروں سے بات چیت کریں گے۔

12:55 | صہیونی غاصبوں نے غزہ کے جبالیا کیمپ میں 12 مکانات کو تباہ کر دیا۔

12:31 | جبالیا کیمپ کی رہائشی عمارات کے کھنڈرات پر بارش

12:23 | الحلو اسپتال کے سربراہ: اسپتال میں صورت حال دشوار ہے، بارش کے پانی سے صفائی ستھرائی کا کام لیں گے۔

12:22 | فلسطین الیوم: غزہ میں صہیونی غاصبوں کے ساتھ مجاہدین کی جھڑپیں جاری ہیں۔

12:03 |فلسطین الیوم نے انصاراللہ یمن کے راہنما سید عبدالملک الحوثی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ یمن نے کل [بروز سوموار] صہیونی دشمن پر میزائل اور ڈرون حملے کئے ہیں۔

12:01 | الجزیرہ: صہیونیوں ٹینکوں نے الحلو اسپتال کے عملے اور مریضوں سمیت 100 افراد کو گھیر لیا۔

12:00 | ان بچوں کے گھروں کو صہیونی غاصبوں نے بموں سے ڈھا دیا ہے، اور اب جو بارش ہو رہی ہے تو یہ اپنے ویران گھروں سے باہر نکلے ہیں، اور سڑک پر کھیل رہے ہیں.

11:53 |  اسراء کونسل اور احرار کلب: غاصب صہیونی ریاست نے کل رات سے آج [منگل کی صبح] تک مغربی کنارے میں دو بچوں سمیت 31 افراد کو حراست میں لیا ہے۔ ان افراد کی اکثریت کا تعلق الخلیل اور قدس سے ہے۔ باقی افراد کا تعلق رام اللہ، قلقیلیہ، جنین اور بیت لحم سے ہے۔

11:55 | غزہ کے اسپتالوں کے ڈائریکٹر جنرل: جنوبی غزہ کے اسپتال ایندھن کے نہ ہونے کی جہ سے ایک ایک کرکے بند [Out of service] ہو رہے ہیں۔

11:53 | فلسطینیوں نے بارش میں شہیدوں کی نماز میت ادا کی۔ بارش اگرچہ وقتی طور پر بچوں کے لئے خوشی کا باعث بنی مگر بے گھر ہونے والوں کے موجودہ مسائل میں ایک اور مسئلے کا باعث بنی ہے: سردی، جبکہ سردی کے لئے بھی گرم لباس اور کمبلوں وغیرہ کی ضرورت ہے، جو اس وقت ناپید ہیں۔

11:31 | غزہ انفارمیشن آفس کا انکشاف: صہیونی ریاست جھوٹ اور فریب پھیلانے میں مصروف ہے وہ اسپتالوں پر حملے کروانے کے لئے اشتعال انگيز پراپیگنڈا کر رہی ہے، تاکہ اسپتال تباہ کئے جائیں اور مریضوں اور زخمیوں کو قتل کیا جائے۔

11:25 | صہیونی غاصب فلسطینیوں کے مکانات کی تباہی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

11:18 | صدر اسلامی جمہوریہ ایران کے خطاب پر ایک مصری میڈیا کارکن کا دلچسپ تبصرہ

اس ویڈيو میں ایک مصری میڈيا کارکن نے سعودی دارالحکومت ریاض میں منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی سربراہی اجلاس میں صدر اسلامی جمہوریہ ایران کے خطاب پر تبصرہ کیا ہے۔ ایران کے صدر واحد سربراہ تھے جنہوں نے الفاظ کی ہیرا پھیری کے بجائے دو ٹوک الفاظ میں غزہ میں لڑنے والے مجاہدین کو اسلامی مقاومت کا نام دیا؛ اور کہا کہ فلسطین کو بحر سے نہر تک آزاد ہونا چاہئے اور فلسطینی عوام کو مسلح کرنا چاہئے۔

11:16 | غاصب صہیونی فوجیوں نے مغربی کنارے کے شہر نابلس کی ایک جنوبی بستی العوریف میں شہید مہند کے گھر کو ویران کر دیا!

11:09 | اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے غزہ میں قطر کے تعمیر نو کے منصوبے کے ہیڈکوارٹر پر غاصب صہیونیوں کی بمباری کی مذمت کی۔

11:06 | غزہ پر صہیونی بمباری میں شہداء کی تعداد گیارہ ہزار سے زیادہ ہے جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔

11:03 | صہیونی چینل 11: شمالی محاذ پر بکتر شکن میزائل لگنے سے ایک ٹینک تباہ، دو افراد زخمی۔

11:00 | القدس بریگیڈز: ہم نے کیسوفیم کے صہیونی فوجی اڈے پر گولہ باری کی ہے۔

10:45 | غاصب صہیونی فوج نے مغربی کنارے کے طولکرم کیمپ کی سڑکیں منہدم کی ہیں۔ اس کیمپ پر صہیونیوں کے حملے مسلسل جاری رہتے ہیں۔

10:36 | تشدد پسند صہیونی سیاستدان اور اقوام متحدہ میں غاصب ریاست کا سابق مندوب دنی دانون (Danny Danon) نے ایکس (سابق ٹویٹر) پر اپنے پیغام میں ان صحافیوں اور نامہ نگاروں کو قتل کی دھمکی دی ہے جنہوں نے حماس کی طوفان الاقصیٰ کاروائی کے آغاز کو کوریج دی ہے۔

10:19 | شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد: صہیونیوں نے غزہ پر حملے کے دوران تمام انسانی ضوابط اور قوانین کو پامال کیا ہے؛ اور وہ لوگ جو انسانی حقوق کے دعوے کرتے ہیں، اور دعوی کرتے ہیں کہ دنیا کا نظام بین الاقوامی قوانین پر مبنی ہے، وہ ہر بہانے سے، شرمائے بغیر، غاصب ریاست کی حمایت کر رہے ہیں۔

10:10 | سیکریٹری جنرل نجباء تحریک (عراق) نے کہا: ہم نے مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہ ایلات کے حساس ٹھکانوں پر کامیاب میزائل حملہ کیا۔ ہمارے میزائلوں نے اردن اور جزیرہ نمائے عرب میں جرائم پیش صہیونیت کے آلہ کاروں کے تمام میزائل شکن نظامات کو ناکام کر دیا ہے۔ ہمارے میزائل ٹھیک نشانے پر لگے ہیں۔ جرائم پیشہ صہیونی ریاست اور اس کا شریک کار شیطان اکبر امریکہ کو جان لینا چاہئے کہ ہمارے پاس اس سے بھی زیادہ چونکا دینے والی قوتیں ہیں، وہ خوشی اور سکون نہیں دیکھ پائیں گے اور غزہ کے بچوں کے خون کی قیمت ادا کریں گے۔

09:54 | فلسطینی قومی والیبال ٹیم کے کھلاڑی "ابراہیم قصیعہ" جبالیا کیمپ غاصب صہیونیوں کی بمباری میں شہید ہو گئے۔

09:53 | فلسطینی وزارت داخلہ: مشرقی خان یونس میں دو گھروں پر غاصب صہیونیوں کی بمباری، 13 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے۔

09:52 | مغربی کنارے کے شہر قلقیلیہ کے محلے کفر سابا پر غاصب فوجیوں کا حملہ۔

09:51 | عراق میں گرفتار ہونے والی الیزبتھ تسورکوف نامی اسرائیلی قیدی کے اعترافات: میں عراق میں شیعہ جماعتوں کے درمیان اختلاف ڈالنے اور مختلف قسم کے مظاہرے کرانے میں کردار ادا کرتی رہی ہوں۔ اس نے کہا کہ شیعہ اور سنی گروپوں کے درمیان بھی اختلاف ڈالنے میں مصروف رہی ہوں۔

09:03 | القسام کے ترجمان ابو عبیدہ: گذشتہ 48 گھنٹوں میں صہیونیوں کے 20 ٹینک تباہ کر دیئے۔

09:02 | عراقی اسلامی مقاومت نے غزہ کے خلاف صہیونی دشمن کے جرائم کے جواب میں شام میں واقع قابض امریکی اڈے کو کامیاب ڈرون حملے کا نشانہ بنایا۔

08:39 | المسیرہ: امریکی پولیس نے آکلیند کیلی فورنیا کی اسٹیٹ بلڈنگ میں، صہیونی جرائم روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے دھرنے پر بیٹھے امریکیوں کو حراست میں لیا۔

08:25 | آمار تلفات صهیونیست‌ها که ارتش رژیم به آن اذعان کرده است:

08:22 | القسام نے ایک قیدی صہیونی فوجی عورت فاؤل ازائے مارک اسیانی، کی ویڈیو نشر کر دی، جو جنگ کے آغاز پر ریکارڈ کی گئی تھی۔ وہ اس ویڈیو میں اپنا تعارف کراتی ہے اور پھر غاصب ریاست سے مخاطب ہو کر کہتی ہے: پورے غزہ پر بم اور میزائل گر رہے ہیں۔ میں چار دن سے غزہ میں ہوں، میرے ساتھ دوسرے قیدی بھی ہیں، ہم تمہارے حملوں میں مرنے سے خآئف ہیں۔ حملوں کو بند کرو، دھماکے ہمارے بالکل قریب ہو رہے ہیں۔ یہی صہیونی فوجی صہیونیوں کی بمباری میں ہلاک ہو گئی۔

- عراق کی اسلامی مقاومت نے آج [منگل کی صبح کو] اعلان کیا کہ اس نے درمیانی فاصلے تک مار کرنے والا "صارم" میزائل حاصل کر لیا ہے۔

- القدس بریگیڈز: ہم نے شمالی غزہ میں گھڑ سواری کلب میں صہیونی فوجیوں کو قریب سے راکٹ کا نشانہ بنایا۔

- خان یونس پر غاصب صہیونیوں کی بمباری سے 9 فلسطینی شہید۔

- صہیونی ذرائع: ہمارے دو فوجی شمالی محاذ پر ہلاک ہو گئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110