اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : فاران تجزیاتی ویب گاہ
منگل

14 نومبر 2023

3:46:32 AM
1411325

طوفان الاقصیٰ؛

طوفان الاقصیٰ کا اڑتیسواں دن / غزہ کے الشفاء اسپتال میں انسانی المیہ / اب تک 4630 بچوں اور 3130 خواتین سمیت 11240 فلسطینی شہید

غزہ کے نہتے عوام پر صہیونی غاصبوں کے حملے اڑتیسویں دن بھی جاری رہے، صہیونیوں کے مسلسل حملوں کے نتیجے میں غزہ کے الشفاء اسپتال میں انسانی المیہ رونما ہؤا ہے اور بجلی منقطع ہونے کی وجہ سے متعدد مریض اور زخمی شہید ہو گئے ہیں اور اس اسپتال میں سینکڑوں شہداء کی میتیں بلاتدفین زمین پر پڑی ہیں۔ اسپتال میں کوئی شعبہ یا کوئی کمرہ محفوظ نہیں رہا ہے۔ اسپتال میں 700 زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی ممکن نہيں رہی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق آج [اتوار کو] غزہ میں نہتے شہریوں کا قتل عام جاری رہا ہے اور صہیونیوں نے خان یونس میں بے گھر افراد کو پناہ دینے والے گھروں پر بم گرائے ہیں اور 20 فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے۔

صہیونی غاصب شمالی غزہ کے عوام کے لئے اشیائے خورد و نوش کی ترسیل میں رکاوٹ ہیں اور وہ اس علاقے میں پیشقدمی کرنا چاہتے ہیں لیکن مقاومت کے مجاہدین نے انہیں روک رکھا ہے۔

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ سات اکتوبر کی طوفان الاقصیٰ کاروائی کے بعد سے غزہ پر شروع ہونے والی صہیونی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 4630 بچوں، 3130 خواتین اور 678 بزرگوں سمیت 11240 فلسطینی شہید، 29500 فلسطینی زخمی اور 2700 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں<

لمحہ بہ لمحہ قدم بہ قدم طوفان الاقصٰی کے اڑتیسویں دن کے واقعات کے ساتھ:

22:27 | امریکی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی بقاء کے بارے میں بنیامین نیتن یاہو کے خیالات واشنگٹن کے نظریئے سے مختلف ہے۔

22:16 | شمالی غزہ میں جبالیا جبلیہ کے محلے میں "نادی خدمات" نامی رہائشی عمارت پر غاصب صہیونیوں کی بمباری میں درجنوں فلسطینی شہید، زخمی اور لاپتہ ہوگئے۔

22:12 | صہیونی ذرائع کے مطابق، کنیسٹ (صہیونی پارلیمان) کے ارکان اور لیکوڈ پارٹی کے وزراء نے نیتن یاہو کو ہٹانے کے لئے عدم اعتماد کی تحریک چلانے پر بات چیت کی ہے۔

21:54 | مقبوضہ فلسطین کے مرکزی اور جنوبی علاقوں پر راکٹوں سے حملے، صہیونی ذرائع نے کہا ہے کہ 20 راکٹ غزہ سے داغے گئے۔ غوش دان اور شفیلا میں سائرن بج اٹھے۔

21:23 | اردنی وزیر خارجہ: دنیا کو جاننا چاہئے کہ جنگ 7 اکتوبر کو شروع نہیں ہوئی بلکہ اس جنگ کا ایک پس منظر ہے، حماس نے اس تنازعے کو ہوا نہیں دی بلکہ یہ تنازعات تھے جن سے حماس نے جنم لیا۔

21:19 | فلسطینی ہلال احمر: ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ قدس اسپتال میں ہمارے عملے کے تحفظ کے لئے میدان میں آئیں۔

20:52 | القدس بریگیڈز نے شمال مغربی غزہ میں واقع ٹیکسٹائل مل کے اطراف میں تعینات صہیونی فوجیوں پر مارٹر گولوں سے گولہ باری کی۔ 

20:24 | صہیونی ذرائع: لبنان سے ہونے والے حملوں کی وجہ سے لبنانی سرحد کے قریب کئی صہیونی شہروں اور قصبوں کی بجلی کٹ گئی ہے۔

20:12 | وزارت صحت، غزہ: غزہ پرغاصب صہیونی ریاست کی جارحیت اور شہری آبادیوں پر مسلسل مجرمانہ بمباریوں میں اب تک 4630 بچوں اور 3130 خواتین سمیت  11240 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

19:50 | غزہ کے شمالی علاقے بیت حانون میں مقاومت کے مجاہدین اور جارح صہیونیوں کے درمیان شدید جھڑپیں؛ صہیونیوں کے دو ٹینک یاسین-105 راکٹوں کا نشانہ بن کر تباہ؛ القسام مجاہدین نے بیت حانون میں صہیونی اسپیشل فورس کو ایک عمارت میں TBG راکٹوں کا نشانہ بنایا۔

19:07 | غاصب صہیونی فوج کا ریڈیو: شمالی فلسطین میں الجلیل الاعلی میں برعام کے علاقے میں ہمارے ٹھکانے کو بکترشکن راکٹوں کا نشانہ بنایا۔ صہیونیوں نے جنوبی لبنان پر ٹینکوں اور ڈرون طیاروں سے گولہ باری کی۔

19:01 | غاصب صہیونیوں نے غزہ کے مرکز میں اسپتال الخدمۃ العمومیۃ پر بمباری کی۔

18:36 | حزب اللہ لبنان نے شمالی فلسطین میں حدب یارون کے علاقے میں صہیونی فوجی اڈے کو مناسب ہتھیاروں سے براہ راست نشانہ بنایا۔

18:10 | الجزیرہ: غاصب صہیونیوں کے ٹینکوں نے غزہ کے الوفا‏ء اسپتال کو گھیر لیا ہے، اور طبی عملہ اور مریض ان اسپتالوں سے نکلنا چاہتے ہیں۔

18:06 | شام میں شہر حسکہ کے شمال مشرق میں واقع خراب الجبر ہوائی اڈے میں واقع قابض امریکی فوج کے اڈے کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

18:02 | جنوبی لبنان کے مقبوضہ علاقے شبعا فارمز میں صہیونی فوجی ٹھکانے رمثا پر حزب اللہ کے مناسب ہتھیاروں سے حملے۔

17:59 | غزہ کے مغرب میں غاصب صہیونی کے دو ٹھکانوں پر القسام بریگیڈز کا راکٹوں سے حملہ۔

16:27 | القسام بریگیڈز: ہمارے مجاہدین نے غزہ کے شمال مغرب میں صہیونی غاصبوں کی چار گاڑیوں کو یاسین-105 سے نشانہ بنایا۔

16:24 | القسام بریگیڈز: ہم جوہر الدیک میں گھسنے کی کوشش کرنے والے صہیونی دشمن کے فوجیوں پر بھاری مارٹر گنوں سے حملے کر رہے ہیں۔

16:21 | غزہ میں آج کے معمول کے مطابق کشت و خون اور آگ اور بمبباری کی خبریں ہی گردش کر رہی ہوتی ہیں لیکن غزہ کے مظلوم مگر بہادر بچوں کی تو بات ہی اور ہے، اور غزہ کے اوپر مسلسل امریکی-صہیونی بمباریوں کے باوجود، خان یونس کے مشرق میں واقع ایک اسکول میں بچوں نے فٹبال مقابلوں کا اہتمام کیا، جس کی تصویریں وائرل ہونے پر غزہ کے عوام میں آس اور امید کی لہر دوڑ گئی اور غمگین اور زخمی چہروں پر مسکراہٹ سج گئی۔

15:29 | امریکہ کے ریپلکن راہنما سیم پارکر (Sam [Samuel] Parker) نے بھی تصدیق کی کہ سات اکتوبر کو ہلاک ہونے والے بہت سارے صہیونی [فوجی اور غیر فوجی] صہیونی فوج کے ہاتھوں مارے گئے ہیں۔ جس کی وجہ یہ تھی کہ حماس کی طوفان الاقصیٰ کاروائی غیر متوقعہ تھی، صہیونی فوجیوں کے پاس معلومات کی قلت تھی چنانچہ انہوں نے گھبراہٹ اور افراتفری کی حالت میں اپنے سپاہیوں اور باقی صہیونیوں کو ہلاک کر دیا۔ انھوں نے X پر لکھا کہ: حماس نے اسرائیلی حملوں اور جارحیتوں کے جواب میں کارائی کی جو بالکل صحیح اور حق کے مطابق تھی۔ حماس والوں نے اسرائیل پر حملہ کیا اس لئے کہ وہ اپنی سرزمین کو بیرونی قبضے سے چھڑانا چاہتے ہیں۔

15:21 | حماس: یورپی یونین کی خارجہ امور اور سلامتی کی پالیسی کے نمائندے جوزپ بوریل کے ان الزامات کی تردید کرتے ہیں کہ حماس اسپتالوں اور نہتے شہریوں کو ڈھال بناتی ہے، بوریل کے یہ الزامات در حقیقت حقائق کی تحریف اور نہتے عوام اور خواتین اور بچوں کے خلاف غاصب صہیونی ریاست کے جرائم پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش ہے۔

15:20 | نائیجیریا کی اسلامی تحریک نے صہیونی مجرموں کے جرائم کے خلاف عوامی اجتماع کی دعوت دی ہے۔

15:18 | ہلال احمر، فلسطین: تل الہوا میں واقع القدس اسپتال پر غاصب صہیونیوں کی بمباری، اور مریضوں کے انخلاء کے موقع پر صہیونیوں کی طرف سے شدید فائرنگ۔

15:16 | شہاب نیوز: احمد فطیمہ نامی نامہ نگار غاصب صہیونیوں کے حملے میں شہید۔ غزہ میں شہید ہونے والے نامہ نگاروں کی تعداد 50 تک پہنچی۔

14:59 | غاصب صہیونی ریاست اپنے عقوبت خانوں میں فلسطینی اسیروں پر ہولناک مظالم ڈھا رہی ہے۔ تازہ ترین صہیونی درندگیوں میں 4 فلسطینی اسیر شہید ہوگئے ہیں، قیدیوں کو ہر روز مارا پیٹا جاتا ہے اور انہیں مسلسل سزائیں دی جاتی ہیں۔

14:55 | وزارت صحت، غزہ: الشفاء اسپتال کے احاطے میں 100 میتیں، اسپتال کے اندر 50 میتیں اور اسپتال کے ریفریجریٹیروں کے اندر 60 میتیں، سڑ رہیں، (بجلی نہیں ہے) غاصب صہیونی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں اور تدفین کا موقع نہيں دے رہے ہیں۔

14:07 | شہاب نیوز: خان یونس کے مشرقی شہر بنی سہلا پر غاصب صہیونی ریاست کی بمباری میں 40 فلسطینی شہید متعدد زخمی۔

14:06 | المنار: حزب اللہ نے وادی ہونین میں واقع المرج کے علاقے میں صہیونی ٹھکانوں پر میزائل برسائے۔

13:08 | انروا (UNRWA): ہمارے ایک تہائی کارکنان ان علاقوں میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جنہیں اسرائیل نے پرامن قرار دیا تھا۔

- غزہ کے حی الرمال میں واقع ہمارا ایک اسپتال اور ایک اسکول پر صہیونیوں نے بمباری کی ہے۔

13:52 | برطانیہ کی فسادی وزیر داخلہ سیو-ایلن کیسانا بریورمین (Sue-Ellen Cassiana Braverman) کو رشی سونک کابینہ میں ترمیم کے بہانے برخاست کیا گیا۔ اس نے صہیونی ریاست کے خلاف برطانویوں کے مظاہروں کو نفرت انگیز قرار دیا تھا اور ان پر پابندی کی خواہاں تھی۔

13:04 | فلسطین الیوم: صہیونی فوجی ریڈيو: جنوبی لبنان سے مقبوضہ فلسطین پر 18 میزائل داغے گئے۔

12:50 | اسکاٹ لینڈ کے وزیر اعظم حمزہ یوسف: غزہ کے بچوں کو عارضی جنگ بندی کی نہیں بلکہ فوری اور مکمل جنگ بندی کی ضرورت ہے۔

12:49 | شہاب نیوز: لبنان کے الضہیرہ کے علاقے سے صہیونی ٹھکانوں پر میزائل حملہ ہؤا ہے۔

12:34 | الجزیرہ: چینی وزیر اعظم نے غزہ میں فوری جنگ بندی، نہتے انسانوں کے جانی تحفظ اور انسانی المیئے میں کمی لانے کی ضرورت پر زور دیا۔

12:32 | شہاب نیوز: الخلیل کی قومی-اسلامی جماعت نے مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں بزرگ ٹیکسی ڈرائیور عیسی((())) القاضی کی شہادت پر ہڑتال کا اعلان کیا۔

12:28 | واشنگٹن میں ارتھوڈاکس یہودیوں کا فلسطین کی حمایت میں، مظاہرہ، غزہ پر صہیونی حملے کی مذمت۔

11:24 | الشفاء اسپتال میں اہم شعبوں کی تباہی کے بعد مریضوں کی شہادتوں میں اضآفہ ہؤا ہے، 5 نوزائیدہ بچے اور 7 مریض آئی سی یو میں، شہید۔

10:35 | شہاب نیوز: صہیونی فوج نے غزہ کی جنگ میں مرنے والے 28 سالہ صہیونی افسر میجر ایساکار ناتان اور 21 سالہ کیپٹن ایتاے شاہام کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

10:34 | کینیڈا کی خاتون رکن پارلیمان اپنا بچہ لے کر پارلیمنٹ میں حاضر ہوئی اور کینیڈین حکومت سے مطالبہ کیا کہ غزہ کے بچوں کو تحفظ دینے کے لئے جنگ بندی کے لئے کوشش کرے۔

10:06 | فلسطین الیوم: مغربی کنارے کے شہر قلقیلیہ پر غاصب فوجیوں کے حملے کے وقت ان کی ایک گاڑی کو گرینیڈ بم سے تباہ کر دیا گیا۔

10:03 | فلسطین الیوم: انڈونیشیا اسپتال کے آس پاس صہیونی غاصبوں کی بمباری۔

09:33 | سان فرانسسکو میں غزہ کے حق میں عوامی مظاہرے جاری ہیں، ایشیا پیسفک اکنامک کوآپریشن (APEC) کے سربراہی اجلاس کی آمد آمد ہے چنانچہ اس شہر نے ایک بار پھر صہیونی جارحیت کی مذمت اور فلسطینیوں کی حمایت میں ریلیوں کا اہتمام کیا ہے۔

09:31 | صہیونیوں نے مغربی کنارے کے شہر الخلیل پر حملے کے دوران، ایک بزرگ ٹیکسی ڈرائیور کو گولی مار کر شہید کر دیا۔

09:25 | اسرائیلیوں پر ضمیر ملامت کیوں نہیں کرتا؟ اسرائیلی صحافی گیڈون لیوی نے کہا ہے: فلسطینیوں کو وسیع پیمانے پر، منظم انداز سے اِنسانی رُتبے سے گِرانے اور غیر انسانی بنانے (اور Dehumanize کرنے) کی کوششوں نے ہم اسرائیلیوں کو اس قابل بنایا ہے کہ فلسطین پر قبضہ کرنے اور فلسطینیوں کا قتل عام کرنے کے باوجود ہم پر ہمارا ضمیر ملامت نہيں کرتا۔

- البتہ قرآن کی گواہی کے مطابق یہودی اپنے انبیاء کو بھی قتل کیا کرتے تھے اور پرانی روایات کے مطابق یہودی 14 پیغمبر قتل کرکے صبح اپنے کام پر نکلتے تھے گویا کہ انہوں نے کچھ کیا ہی نہیں ہے، اور اس لحاظ سے لیوی صاحب کی بات درحقیقت اپنے جرم کی ذمہ داری سے پہلو تہی کرنے کے مترادف بھی ہو سکتا ہے۔

چرا اسرائیلی‌ها عذاب وجدان نمی‌گیرند؟

یک روزنامه نگار مشهور اسراییلی طی سخنانی راز این که چرا اسرائیلی‌ها به رغم اشغالگری و کشتار فلسطینیان عذاب وجدان نمی‌گیرند، را برملا کرد.

08:16 | القدس البوصله: مسجد الاقصیٰ کا احاطہ نمازیوں سے خالی ہے، صہیونی مسلمانوں کو مسجد میں نہیں داخل ہو رہی ہے۔

08:12 | شہاب نیوز: مغربی کنارے کے شہر اریحا کے چار محلوں اور عقبۃ الجبر کیمپ پر صہیونیوں کا حملہ۔

08:11 | فلسطین الیوم: النصیرت کیمپ پر صہیونی غاصبوں کی بمباری۔

08:10 | فلسطین الیوم: دو صہیونی فوجی غزہ کی جھڑپوں میں ہلاک، ایک زخمی

08:08 | فلسطین الیوم: کمال عدوان اسپتال کے ڈائریکٹر: اس اسپال میں 5000 بے گھر افراد نے اس اسپتال میں پناہ لی ہے، کوئی باہر نہیں نکل سکتا، اسپتال میں کام کرنا بہت مشکل ہو چکا ہے۔

08:06 | مغربی کنارے کے شہر قباطیہ پر صہیونی فوجیوں کا حملہ

07:12 | فلسطین الیوم: کل اتوار کو 25 شہیدوں اور 159 زخمیوں کو ناصر اسپتال میں داخل کیا گیا۔

07:08 | فلسطین الیوم: غزہ پر غاصب صہیونی ریاست کی جارحیت سے اب تک غزہ میں سرگرم عمل 4 فیصد نامہ نگار شہید، تعداد 49 تک پہنچی ہے۔

07:02 | فلسطین الیوم: ٹورانٹو کینیڈا میں غزہ کی حمایت میں عوامی مظاہرہ، صہیونی جارحیت کی مذمت۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110