اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : فاران ویب گاہ
پیر

13 نومبر 2023

5:25:23 AM
1410996

طوفان الاقصیٰ؛

طوفان الاقصیٰ کا سینتیسواں دن / الشفاء اسپتال میں انسانی المیہ / فلسطینی شہداء کی تعداد 11100 / زمینی حملے میں ہمارے 361 افراد فوجی مارے گئے۔۔۔ صہیونیوں کا اعتراف

کل سے غیر فعال ہونے والے اسپتال کے اطراف میں صہیونی غاصبوں کی گولہ باری اور بمباری جاری ہے، اسپتال کی بجلی کٹ گئی ہے اور اسپتال کے وسائل سے استفادہ کرنا غیر ممکن ہو گیا ہے۔ سی سی یو اور آئی سی یو میں داخل مریض شہید ہو گئے۔ نوزائیدہ بچوں میں سے بھی کئی شہید ہوئے۔ اسپتال کے اطراف میں مقاومت کے مجاہدین صہیونیوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کے ذرائع نے اعلان کیا کہ غزہ پر جاری صہیونی بمباریوں کے نتیجے میں اب تک 8000 بچوں، خواتین اور بڑے بوڑھوں سمیت 11100 فلسطینی شہید اور 27000 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

غزہ میں حرکۃ المقاومۃ الاسلامیہ "حماس" نے (یوم السبت 7 اکتوبر 2023ع‍ کو) صہیونیوں کے مسلسل جرائم، فلسطینیوں کے قتل عام، مسجد الاقصٰی کی مسلسل بے حرمتی اور اس کے محافظین پر حملوں اور صہیونی فوجیوں کی مدد سے یہودی بستی نشینوں کے مسلسل حملوں کے جواب میں پنی کاروائی طوفان الاقصٰی کا آغاز کیا اور مجاہدین انتہائی تیز رفتاری سے غاصب ریاست پر حملہ آور ہوئے اور ابتدائی چند منٹوں میں 5000 ہزار راکٹوں سے صہیونی ٹھکانوں اور فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔

صہیونیوں نے اپنے ہی قصبوں پر بمباری کی اور بے شمار نوآبادکاروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا یہ سمجھ کر ان علاقوں پر حماس نے قبضہ کر لیا ہے، اور بعد میں اپنے ناہم نہاد شہریوں [یعنی نوآبادکار دہشت گردوں] کے قتل کی ذمہ داری حماس پر ڈال دی لیکن حقائق بہرحال، رفتہ رفتہ روشن ہو رہے ہیں۔

صہیونی ریاست نے اس تاریخی فوجی شکست کا جواب غزہ کے رہائشی علاقوں پر بمباری کے ذریعے دینا چاہا اور غزہ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی، اور ابھی یہ جنگ اسپتالوں پر بمباری تک پہنچی ہے، بچوں اور خواتین کو مارا، بے گناہوں کو مارا گویا اب اسپتال میں مقیم مریضوں اور پناہ لینے والے بے گھر افراد کی قتل کی باری آئی ہے لیکن غزہ پر زمینی حملے کے بعد صہیونیوں کے اعتراف کے مطابق 370 صہیونی فوجی مجاہدین کے ہاتھوں مارے گئے۔ جبکہ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اس دوران 800 سے زائد صہیونی فوجی اس عرصے میں ہلاک ہو چکے ہیں۔

 

مبصرین کی رائے: اگر مغرب صرف ایک ہفتے تک صہیونی ریاست کی حمایت کی پالیسی ترک کردے تو صہیونی حکمرانوں کو بحیرہ روم میں چھلانگیں مار کر بھاگنا پڑے گا۔

 لمحہ بہ لمحہ قدم بہ قدم طوفان الاقصٰی کے سینتیسویں دن کے واقعات کے ساتھ: 

22:48 | العالم: حزب اللہ نے صہیونوں کے جنونی حملوں کے جواب میں، مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقے میں صہیونی ٹھکانوں پر میزائل برسائے۔

21:24 | غزہ کے الشفاء اسپتال کے ایمرجنسی کے شعبے کے سرباہ مصطفی الصرصور نے کہا: صہیونی ڈرون اسپتال کے احاطے میں پناہ لئے ہوئے افراد کو نشانہ بنا رہے ہیں۔۔۔ اس اسپتال میں 700 زخمی زیر علاج ہیں لیکن ہم ان کی مدد نہیں کر سکتے۔

21:08 | الشفاء اسپتال میں انسانی المیہ: سی سی یو اور آئی سی یو میں داخل تمام مریض شہید ہوگئے؛ کیونکہ بجلی بند ہو گئی ہے۔

20:17 | صہیونی ذرائع: جنگ شمالی محاذ کی طرف پھیل رہی ہے، حزب اللہ سے لڑنے کا امکان ہے۔

20:08 | تل الہواء اور الشفاء اسپتال کے اطراف میں صہیونی جارحین اور القسام بریگیڈز کے درمیان لڑائی جاری ہے۔

20:07 | لبنان کی سرحد پر زخمی ہونے والے صہیونی فوجیوں کو حیفا کے رمبام اسپتال منتقل کیا گیا۔

20:06 | ایلن مسک: حماس ایک نظریہ ہے جو کبھی بھی نہیں مرتا۔ اسرائیل نسل کُشی کے ذریعے حماس جیسی نئی تنظیموں کو جنم دے رہا ہے۔ نسل کُشی جس کو ناقابل قبول ہونا چاہئے، بہت سارے زندہ افراد کو جنم دیتی ہے جو اسرائیل سے نفرت کرتے ہیں۔

19:47 | آج (اتوار کی) کی صبح صہیونی طیاروں نے ان اسکولوں کو بمباری کو نشانہ بنایا جن میں بے گھر فلسطینیوں کو بسایا گیا ہے۔ اللہ کا فضل نہ ہوتا تو ایک المیہ اور بھی رونما ہوتا۔

- میزائل اسپتال کے احاطے میں گرا، اور بچوں نے اسی جگہ کو کھیل کا میدان بنا دیا۔

19:30 | ترکیہ کے کردوں نے غزہ کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔

19:27 | سویڈن کے عوام کا مظآہرہ، غزہ کی حمایت اور فلسطینیوں کے قتل عام کی مذمت۔

19:26 | یونیسیف اور WHO نے فوری جنگ بندی اور اسپتالوں پر صہیونی حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

19:24 | لبنان کی سوشلسٹ پروگریسو جماعت کے سابق سربراہ ولید جنبلاط نے عرب لیگ کی تحلیل کا مطالبہ کر دیا۔ انھوں نے عرب اور اسلامی ممالک کے ہنگامی سربراہی اجلاس پر تنقید کی۔

19:23 | العالم: صہیونیوں نے جنوب لبنان پر گولہ باری کی۔

18:59 | انصاراللہ یمن نے عرب اسلامی سربراہی کانفرنس کے کمزور موقف سے افسوس کا اظہار کیا۔

18:58 | مغربی کنارے کے علاقے جنین صہیونیوں کی فائرنگ سے کئی فلسطینی زخمی۔

18:57 | مہدی میٹرنل اینڈ چائلڈ  غزہ، پر صہیونی بمباری ڈاکٹر باسل مہدی شہید۔ اس اسپتال کو صبح کے وقت صہیونیوں نے گھیر لیا تھا۔

18:53 | القدس بریگیڈز نے صہیونی جرائم کے جواب میں کرم ابو سالم اور امیتائے نامی صہیونی فوجی اڈوں پر میزائل برسائے۔

18:49 | صہیونی اعتراف، شمال محاذ پر حزب اللہ کے میزائل حملے میں 7 صہیونی فوجی زخمی۔

18:45 | جنوبی لبنان سے مقبوضہ سرزمین میں صہیونی ٹھکانوں پر وسیع پیمانے پر میزائل حملہ، 15 میزائل الجلیل پر برسائے گئے۔

18:24 | جنوبی لبنان نے القسام کے مجاہدین نے مقبوضہ حیفا اور شلومی اور نہاریا کے نوآباد یہودی قصبوں پر میزائل حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی۔

18:11 | القسام بریگیڈز نے بیت حانون کی ایک عمارت میں چھپے ہوئے صہیونی فوجیوں کو بکتر شکن راکٹوں سے حملہ کیا۔

18:06 | حماس کے سیاسی دفتر کے رکن اسامہ حمدان: صہیونیوں کو غزہ میں دردناک ضربیں پڑی ہیں اور انہیں جارجیت کی ناقابل برداشت قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے۔ غزہ کے حکمران غزہ کے عوام ہیں اور ہم اپنی آزادی کی قیمت خون سے ادا کر رہے ہیں۔ غزہ پر زمینی جنگ طویل ہوگی تو صہیونی غزہ کی دلدل میں مزید دھنس جائیں گے۔ اسلامی سربراہی کانفرنس کے بیان اور غزہ کا محاصرہ اٹھانے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

18:00 | نہاریا میں صہیونیوں کے ٹھکانوں پر میزائل کا کامیاب حملہ

17:15 | قومی سلامتی کا اسرائیلی فاؤنڈیشن: دنیا میں ہونے والے 95 فیصد مظاہرے فلسطین کے حامی ہیں، صرف پانچ فیصد اسرائیل کے حامی ہیں۔

17:10 | لبنان سے داغے جانے والا ایک بکتر شکن راکٹ المنارہ میں صہیونی ٹھکانے پر لگا۔

17:08 | لبنان سے کریات شمونہ کے صہیونی شہر پر میزائل برسائے گئے۔

17:06 | القدس بریگیڈز نے مغربی کنارے کے شہر جنین میں صہیونی ڈرون مار گرایا۔

16:53 | صہیونی ذرائع: نیتن یاہو کی بیوی کی ایک بھتیحی [فوجی] بارکیتزی ماتانیا ارتزی جو غزہ پر صہیونی جارحیت میں شامل تھی، ماری گئی ہے۔

16:47 | حزب اللہ نے صہیونیوں کی العاصی فوجی چھاؤنی کے قریب ایک اہم فوجی ٹھکانے کو تباہ کر دیا۔

16:34 | 70 فیصد فلسطینی ممکنہ امن مذاکرات کے حوالے سے جو بائیڈن پر بھروسہ نہیں کرتے۔ 72 فیصد فلسطینی دو ریاستی حل کے خلاف ہیں، نوجوان نسل اس حل کے بالکل خلاف ہیں۔ امریکی عوام 2023ع‍ میں فلسطینی عوام سے زیادہ ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں۔

16:32 | القسام بریگیڈز کے مجاہدین نے جنوبی غزہ میں جھڑپوں کے دوران ایک صہیونی ٹینک تباہ کر دیا۔۔ حولیت کے صہیونی قصبے میں صہیونی فوجیوں کے اجتماع کو بھاری مارٹر گنوں سے نشانہ بنایا۔

16:13 | منابع لبنانی از شلیک موشک کورنیت به یک پست بازرسی اسرائیلی در مثلث الطیحات نزدیک مرز لبنان با فلسطین اشغالی خبر دادند.

16:03 | حزب اللہ نے ٹینک شکن گائیڈڈ راکٹ سے دوویو چھاؤنی کے قریب ایک صہیونی فوجی بلڈوزر تباہ کر دیا۔

15:46 | لبنانی ذرائع: جنوبی لبنان میں حلتا، کفر شوبا کی پہاڑیوں، شبعا کے اطراف، یارون، شیحین، ام التوت اور طیرحرفا پر غاصب صہیونی دشمن کی گولہ باری۔

15:43 | فلسطینی وزیر انصاف نے العالم سے کہا: مقاومتی تحریکوں کو غاصبوں کے خلاف لڑنے کا حق حاصل ہے اور وہ ہر اس وسیلے سے غاصب اور قابض کے خلاف لڑ سکتی ہیں جن کی بین الاقوامی قوانین کے تحت اجازت دی گئی ہے۔

15:43 | جنوبی لبنان میں میس الجلیل کے علاقے پر صہیونیوں کا فاسفورس بموں سے حملہ۔

14:18 | فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ: صہیونیوں نے دوسری بار بھی الشفاء اسپتال پر بڑا حملہ کیا جس سے، اسپتال کے سی سی یو اور آئی سی یو کے شعبوں کو نقصان پہنچا۔

13:58 | ہلال احمر: اسپتالوں اور طبی عملے پر غاصب صہیونیوں کے مسلسل حملے، ایندھن بھی ختم ہو گیا ہے، غزہ میں صرف 18 ایمبولینس تھے جن میں سے سات باقی ہیں۔ القدس اسپتال بھی مزید طبی خدمات پیش کرنے سے عاجز آ گیا۔

13:43 | لبنانی وزیر اعظم نے الجزیرہ سے کہا: ہماری کوشش یہ ہے کہ اسرائیل جنوبی لبنان پر حملے بند کرے۔ اگر لبنان پر حملہ ہؤا تو اس کے لئے ہم ایک سہ ماہی ہنگامی منصوبہ نافذ کریں گے۔

13:41 | فرانسیسیوں نے ملت فلسطین اور غزہ کے عوام کے حق میں مظاہرہ کیا۔ سویٹزر لینڈ اور آسٹریا میں بھی زبردست مظاہرے۔

13:30 | لبنانی وزیر اعظم نے الجزیرہ سے کہا: حزب اللہ انتہائی بلند قوم پرستانہ جذبے کے تحت سرگرم عمل ہے اور ہم اس کی سرگرمیوں کی معقولیت پر اطمینان رکھتے ہیں۔

13:15 | بے شمار اردنی سرگرم افراد کو غزہ اور مقاومت کی حمایت کی بنا پر گرفتار کیا گیا۔

13:11 | امریکہ کی ہاروارڈ یونیورسٹی کے طلباء نے یونیورسٹی کے احاطے میں 7000 فلسطینی شہداء کے ناموں کا طومار لکھ لیا۔

12:20 | لبنانی روزنامہ الاخبار: صہیونی قیدیوں کی رہائی کے لئے ایک "امریکی کمیٹی" قائم کی گئی ہے جس میں سی آئی اے کا سربراہ ولیم برونز اور صہیونی قیدیوں کے سلسلے میں امریکی ایلچی آموس ہاکسٹائن شامل ہیں۔

12:14 | وزارت صحت، غزہ: غاصب صہیونیوں نے الشفاء اسپتال کے آس پاس کی تمام عمارتوں کو تباہ کر دیا ہے۔

11:55 | الاقصیٰ اسپتال کے سربرہ: جب مریض کراہتے ہیں، ہم اندر سے ٹوٹتے ہیں، ہم مریضوں کو مرنے دیتے ہیں کیونکہ ہمارے پاس اسے بچانے کے لئے کچھ بھی نہیں ہے، جب مریض کراہتے ہیں ہم اندر سے صدمہ برداشت کرتے ہیں اور ٹوٹ جاتے ہیں۔ ہمارے پاس حتی کہ بے ہوش کرنے کے وسائل بھی نہیں ہیں، ہم موبائل کے ٹارچ کی روشنی ميں مریضوں کو بے ہوش کئے بغیر، ان کا آپریشن کرتے ہیں۔

11:43 | فلسطینی وزیر انصاف: غزہ میں سسٹمیٹک قتل عام ہو رہا ہے۔

10:55 | آئرلینڈ کی سیاسی جماعت شن فین (Sinn Féin) نے ملت فلسطین کی حمایت کا اعلان کیا۔

10:49 | اسلامی جمہوریہ ایران کے ریڈیو-ٹیلی وژن کے سربراہ ڈاکٹر پیمان جِبِلّی، نے جنوبی لبنان کے سہ روزہ دورے کے دوران مقاومت کے شہداء کے خاندانوں اور مقاومت کے حامی ذرائع ابلاغ کے عہدیداروں سے ملاقات کی۔

10:08 | غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان: صہیونی غاصبوں نے الشفاء اسپتال کو حقیقی میدان جنگ بنا دیا ہے۔

10:01 | امریکی باشندوں کا جو بائیڈن کی رہائشگاہ کے سامنے مظاہرہ، غزہ پر جنگ بندی اور صہیونیوں کے تئیں امریکی حمایت ختم کرنے کا مطالبہ۔

09:59 | فلسطینی مجاہدین نے مغربی کنارے کے شہروں نابلس، قلقیلیہ، طوباس اور بلعین پر حملہ آور صہیونیوں کو پسپا کر دیا۔

09:34 | صہیونیوں کا غزہ میں اپنے فوجیوں کی چھ ہلاکتوں کا اعتراف۔

- القسام کے ترجمان: زیر سرنگوں کا سراغ لگانے والے انتہائی اہم صہیونی افسر کو غزہ میں ہلاک کر دیا گیا۔

09:06 | غزہ میں ادویات نہ ہونے کی وجہ سے کینسر کے متعدد مریض وفات پا گئے ہیں۔

08:45 | سڈنی آسٹریلیا میں غزہ کی حمایت میں مظاہرہ

08:33 | صہیونی فوجیوں نے الشفاء اسپتال کو گھیر لیا ہے اور اسپتال سے نکلنے والے افراد پر گولی چلاتے ہیں۔

08:32 | وزارت صحت غزہ: غاصب صہیونیوں کی بہیمانہ بمباریوں کے آغاز سے اب تک 8000 بچوں، خواتین اور بڑے بوڑھوں سمیت 11100 فلسطینی شہید اور 27000 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

08:30 | الشفاء اسپتال کے اطراف میں شدید جھڑپیں۔

08:08 | صہیونی فوجی قلندیا کیمپ (مغربی کنارے) میں فلسطینیوں کے گھروں کے اندر آنسو گیس کے شیل پھینک رہے ہیں۔

08:07 | غزہ میں اقوام متحدہ کے دفتر پر صہیونی غاصبوں کی بمباری سے متعدد افراد شہید۔

07:58 | غزہ میں آٹے کا ذخیرہ ختم، لوگوں نے گوداموں کے سامنے قطاریں باندھی ہیں۔

07:46 | قدس شریف میں مزارات کی سرپرست کمیٹی کے سربراہ مصطفی ابو زہرہ نے مسجد الاقصیٰ کے اندر سے ایک ویڈیو پیغام میں عالم اسلام کو مدد کے لئے پکارا اور کہا: عالم اسلام سے درخواست کرتا ہوں کہ غزہ میں ہمارے بھائیوں اور بہنوں کے مدد کے لئے آئے۔

06:17 | صہیونی اعتراف: غزہ پر زمینی حملے سے اب تک ہمارے 361 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔۔ آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ اس عرصے میں کم از کم 800 صہیونی فوجی مارے گئے ہیں۔

01:47 | اتوار کی صبح کو کئی ڈرون طیارے مقبوضہ فلسطین میں داخل ہوئے ہیں جنہوں نے شمال میں حیفا اور جنوب میں ایلات نامی بندرگاہوں کے اوپر پرواز کیا۔

00:35 | نیتن یاہو: ہمارے حامی ممالک دباؤ کے سامنے سر تسلیم خم نہ کریں! اور اسرائیل کی حمایت جاری رکھیں۔ 

- مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر مغرب صرف ایک ہفتے تک صہیونی ریاست کی حمایت کی پالیسی ترک کردے تو صہیونی حکمرانوں کو بحیرہ روم میں چھلانگیں مار کر بھاگنا پڑے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110