اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
ہفتہ

11 نومبر 2023

7:17:02 AM
1410370

ویڈیو | غزہ کے الشفاء اسپتال پر جعلی اسرائیل کا ممنوعہ فاسفورس بموں سے حملہ / کم از کم 100 شہید

صہیونی جنونیت جاری ہے، آج صبح غاصب صہیونیوں نے غزہ کے اسپتال الشفاء پر شدید اور جنون آمیز حملے کئے ہیں۔ اب تک کم کم از 100 افراد شہید ہوئے ہیں / غزہ اکیسویں صدی کی مغرب تہذیب کی واضح ترین تصور ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ غاصب صہیونی درندوں نے غزہ کے مشہور الشفاء اسپتال پر جنون آمیز انداز سے حملے کئے ہیں۔ اور کل رات کو اسی اسپتال کو ممنوعہ فاسفورس بموں سے نشانہ بنایا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق کل رات کو صہیونیوں نے اس اسپتال پر مسلسل حملے کئے ہیں جہاں ہزاروں خواتین، بڑے بوڑھوں اور بچوں نے پناہ لے رکھی ہے۔ اس اسپتال کی پانچویں منزل میں خواتین کے وارڈ کو بھی خصوصی طور پر نشانہ بنایا گیا ہے۔

غزہ پٹی میں فلسطینی وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر منیر البرش نے کہا کہ تقریبا 100 شہدائے کی لاشیں الشفاء اسپتال کے باہر زمین پر بکھری پڑی ہیں، اور بلا توقف بمباریوں کی وجہ سے، اس علاقے کی طرف ایمبولینسوں کی نقل و حرکت ممکن نہیں۔

البرش نے کہا: الشفاء اسپتال میں شہداء کی تدفین کے لئے اجتماعی قبر کھودیں گے، کیونکہ اسپتال سے باہر جانا ممکن نہیں۔ 


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110