اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : فاران تجزیاتی ویب گاہ
جمعہ

3 نومبر 2023

4:45:17 AM
1407933

طوفان الاقصٰی؛

طوفان الاقصٰی کا ستائیسواں دن | غزہ پر صہیونی بمباریوں میں 3760 بچوں اور 2326 خواتین سمیت 9061 فلسطینی شہید + تصاویر

غزہ پر طوفان الاقصٰی کے ستائیسویں دن بھی صہیونی جرائم اور نہتے عوام کا قتل عام جاری رہا، جبالیا کیمپ پر صہیونی حملوں میں بدھ کے روز 942 فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے جبکہ منگل کو 400 فلسطینی شہید ہوئے تھے۔ یونیسف نے ان حملوں کی شدید مذمت کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ سات اکتوبر کی فلسطینی کاروائی طوفان الاقصٰی کے بعد، صہیونی بمباریوں کے اغاز سے اب تک  3760 بچوں اور 2326 خواتین سمیت 9061 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

مغرب نے اب تک غزہ میں نہتے عوام کا قتل عام روکنے کے لئے پیش کردہ تمام قراردادوں کو ویٹو کر دیا ہے؛ پورا مغرب ہمہ تن قاتلوں کے محاذ میں کھڑا نظر آ رہا ہے گوکہ مغربی عوام اپنے حکام اور صہیونیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں۔

لمحہ بہ لمحہ قدم بہ قدم طوفان الاقصٰی کے ستائیسویں دن کے واقعات کے ساتھ:

22:48 | یدیعوت آحارونوت: صہیونی توپخانے نے غزہ پر 8000 گولے گرا دیئے ہیں۔

22:44 | القدس بریگیڈز نے اسدود پر میزائل برسائے۔

22:42 | وادی السلوقی میں الجبل نامی گاؤں پر صہیونی بمباری میں 3 لبنانی شہید۔

22:39 | بلجیئم کے وزیر اعظم: غزہ کو انسانی بنیاد پر امداد کی ترسیل میں اضافہ ہونا اور بین الاقوامی قوانین کا پاس رکھنا چاہئے!

22:37 | نیتن یاہو: بڑی تعداد میں اسرائیلی فوجی "بے رحمی" سے مارے گئے ہیں!

22:31 | وائٹ ہاؤس: جمعہ کے روز سید حسن نصراللہ کے خطاب کا انتظار ہے، ہم انہیں پیغام دینا چاہتے ہیں کہ جنگ کو وسعت نہ دی جائے۔

- امریکہ غزہ پر بمباری میں براہ راست شریک ہوتے ہوئے جنگ کو وسعت نہ دینے کی تلقین کر رہا ہے، جبکہ کی منطق کا زمانہ گذر گیا ہے۔

22:24 | القسام بریگیڈز: ہم نے غزہ کے شمال مغرب میں جوابی حملہ شروع کیا ہے، بکتربند صہیونی یونٹوں کے خلاف برسرپیکار ہیں۔

22:24 | صہیونی ذرائع" اب تک 335 اسرائیلی فوجی مارے گئے ہیں!

22:20 | غزہ کے شہدائے الاقصٰی اسپتال میں ایک غم زدہ فلسطینی عرب حکمرانوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا: غزہ شہداء کے اعضائے جسمانی کا ڈھیر بن گیا ہے، مبارک ہو تمہیں، سو جاؤ آرام کرو۔

21:56 | القسام کے ترجمان ابوعبیدہ: ہم صہیونی فوجیوں پر بکتر شکن میزائلوں اور کامیکازے ڈرونز استعمال کر رہے ہیں۔ آج شام کو ہم نے دشمن کے چھ ٹینکوں اور ایک لوڈر تباہ کریا۔

21:14 | یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ محمدعلی الحوثی: ہم صہیونی ریاست پر دورمار ہتھیار استعمال کر رہے ہیں۔

21:13 | سید حسن نصراللہ جمعہ کو خطاب کر رہے ہیں، دشمن بھی منتظر ہے اور دوست بھی پر امید۔ روز جمعہ، لبنانی وقت کے مطابق 15:00 بجے۔

20:45 | یمنی وزیر اطلاغات ضیف اللہ الشامی: ہم غاصب صہیونیوں کو نکال باہر کرنے تک فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں اور مقبوضہ فلسطین کے طول و عرض میں صیونی ریاست کو میزائلوں اور ڈرون طیاروں کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ ہم اپنے حملے جاری رکھیں گے۔ ہم خود ہی صہیونیوں پر حملوں کی سطح کا تعین کرتے ہیں۔ ہماری روش قرآنی ہے، ہماری سرحدیں اسلام کی سرحدیں ہیں، اور اگرچہ ہمارے خلاف جارحیت ہوئی لیکن فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ ہم خدا اور دین خدا کے دشمنوں سے لڑتے ہیں، فلسطینی مظلوموں کی مدد کے بغیر زندگی بے معنی ہے۔ ہم پرعزم و با ایمان ہیں، صہیونیوں کا ہم سے خوف، فطری امر ہے۔

20:30 | انفارمیشن آفس، غزہ: صہیونیوں نے غزہ پر 25000 ٹن دھماکہ خیز مواد گرایا ہے۔

20:04 | صہیونی اگلے اوقات میں شمالی فلسطین میں کشیدگی میں اضافے کے لئے تیاری کر رہے ہیں!

20:03 | غزہ کے شمال اور جنوب میں پیشقدمی کے لئے بڑھنے والے صہیونی فوجیوں کو فلسطینی مجاہدین کی مزاحمت کی وجہ سے پسپا ہونا پڑا۔

19:35 | ایک اسنائپر صہیونی فوجی غزہ کے شمال میں ہلاک۔

19:29 | صہیونی ذرائع: مقبوضہ فلسطین میں واقع صہیونی شہر کربات شمونہ پر مقاومت کے میزائل حملے میں کئی صہیونی ہلاک اور زخمی اور عمارتوں کو آگ لگ گئی۔ / اسرائیل کے کئی مقامات کو تین مقامات سے میزائل حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔

18:46 | تل ابیب اور نواحی صہیونی شہروں پر میزائل حملے ہوئے۔

18:43 | امریکی ذرائع: بائیڈن نے نیتن یاہو سے کہا ہے کہ غزہ کے ایک خاص علاقے پر بمباری روک دے تا کہ دو امریکی یرغمالی وہاں سے منتقل ہو سکیں!!!

18:41 | حزب اللہ کے حملوں میں ہلاک اور زخمی ہونے والے صہیونیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے منتقل کیا گیا۔

18:40 | تل ابیب اور بن گوریون ہوائی اڈے نیز صہیونی زمین چوروں کی کئی بستیوں پر میزائل حملے۔

17:53 | غزہ میں زخمیوں کو ہاتھ گاڑیوں سے منتقل کیا جا رہا ہے۔

17:51 | صہیونیوں نے الشاطیء کیمپ میں انروا کے اسکولوں کو فاسفورس بموں سے نشانہ بنایا، جہاں ہزاروں فلسطینیوں نے پناہ لی ہوئی ہے۔

17:44 | حماس کے راہنما اسامہ حمدان:

- صہیونی غزہ پر ممنوعہ ہتھیار استعمال کر رہے ہیں۔

- امریکہ سمیت صہیونی ریاست کو ہتھیاروں سے لیس کرنے والی تمام حکومتیں فلسطینی عوام کے قتل عام میں برابر کی شریک ہے۔

- صہیونی ریاست اسپتالوں اور اسکولوں پر حملہ کرنے کے لئے جواز پیش کرتی ہے کہ یہ اسپتال مقاومت کے اڈے ہیں، جبکہ یہ کھلا جھوٹ ہے، ہمارے کچھ کمانڈر رہائشی علاقوں میں شہید ہوگئے ہیں، کیونکہ وہ اسپتالوں اور اسکولوں میں نہیں رہتے۔ 

17:35 | العالم: حی التفاح میں صہیونی فوجیوں کے ایک اجتماع پر القسام کے مارٹر حملے۔

16:44 | البریج کے رہائشی مکانات پر صہیونی بمباری میں تمام مکین شہید۔

16:08 | العالم: الفخاری کے مشرق میں ابو ابسل کے مقام پر القدس بریگیڈز کے کمانڈوز اور صہیونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں۔ شمال مغرب میں صہیونی فوجیوں پر مارٹر گولوں کی بارش۔

14:00 | مغربی نابلس میں صہیونی زمین چوروں کی بستیوں کے یہودی مکینوں نے فلسطینیوں کے زيتون کے باغات کو نذر آتش کیا۔

13:57 | ذرائع: اردن کی سرحدی علاقے طربیل میں فلسطین جانے کے لئے کوشاں عراقیوں کا دھرنا جاری۔

13:55 | صہیونی ذرائع: ایک اعلیٰ صہیونی فوجی افسر شمالی غزہ میں ہلاک۔

13:53 | القسام بریگیڈز نے مسجد الخالدی کے قریب ایک صہیونی بکتربند گاڑی کو یاسین-105 راکٹوں سے نشانہ بنایا۔

13:52 | عراق کی الحشد الشعبی کے سربراہ نے آنے والے دنوں میں کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے تیار باش دے دی۔

13:50 | یونیسیف: غزہ میں بچوں کا قتل عام بند کیا جائے وہ فوجی ہدف نہیں ہیں۔

13:48 | سدوت نیعف کی زمین چور یہودیوں کے قصبوں کی کونسل کے سربراہ نے جنوب میں شکست اور کابینہ کی نااہلی پر احتجاج کرتے ہوئے استعفا دیا۔

13:45 | یورپ-بحیرہ روم ہیومین رائٹس واچ: اسرائیل نے دو ایٹم بموں کے برابر گولہ بارود غزہ پرگرا دیا ہے۔

13:44 | مغربی کنارے کے شہر البیرہ میں صہیونیوں کے حملوں میں ایک 24 سالہ نوجوان شہید متعدد زخمی۔

13:43 | نیونس میں مظاہرین نے غزہ پر حملوں کی مذمت کی، حکومت سے قانون سازی کرنے اور صہیونیوں کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کو جرم قرار دینے کا مطالبہ۔

13:42 | بیت لحم میں فلسطینیوں نے ریڈکراس کے دفتر کے سامنے دھرنا دیا، صہیونی عقوبت خانوں میں فلسطینی اسیروں پر ہونے والے مظالم پر ریڈکراس کی بےحسی کی مذمت۔

13:35 | لبنانی سرحد کے قریب المنارہ کے علاقے میں صہیونیوں کو نامعلوم سیکورٹی حادثہ پیش آیا ہے، تمام راستے بند۔

13:30 | لبنان سے مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ٹھکانوں پر کورنیٹ راکٹوں کا کامیاب حملہ۔

13:25 | القدس بریگیڈز: ہم نے حولیت، مفتاحیم اور عمیعاز کے صہیونی قصبوں کے اطراف میں صہیونی فوجی اجتماعات پر میزآئل حملے کئے۔

13:13 | صہیونی فوجی ترجمان نے سید حسن نصر اللہ کے جمعہ والے خطاب سے پہلے، خطاب کرتے ہوئے کہا: ہم تیار ہیں!

13:10 | العالم: غزہ کی سب سے اونچی عمارت برح الغفری پر صہیونی فضائی حملہ، سولہویں منزل میں آگ لگ گئی۔

12:58 | صہیونی ذرائع: ہمارے 242 فلسطینیوں کے ہاتھ گرفتار ہو گئے ہیں، 332 فوجی ہلاک۔

12:55 | بلا سرحد نامہ نگاروں کی تنظیم: غزہ میں نامہ نگاروں کے خلاف صہیونی جرائم کے حوالےسے بین الاقوامی عدالت میں پٹیشن دائر کی جائے گی۔

12:50 | ایمنسٹی انٹرنیشنل: اسرائیل نے جنوبی لبنان میں سفید فاسفورس استعمال کیا ہے۔

12:45 | مغربی کنارے کے شہر طولکرم میں ایک قابض صہیونی فوجی گولی لگنے سے ہلاک۔

12:30 | جنوبی لبنان پر صہیونی حملہ، حزب اللہ کے مجاہد علی رامز حمزہ شہید۔

12:18 | فلسطینی وزارت صحت: طوفان الاقصٰی کے آغاز سے اب تک مغربی کنارے پر صہیونی حملوں ميں 132 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ سال 2023 کے آغاز سے اب تک اس علاقے میں مجموعی طور پر 340 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

12:05 | مقبوضہ فلسطین میں صہیونی زمین چوروں کے قصبے شافی شمرون (Shavei Shomron) میں مجاہدین کی فائرنگ، اب تک ایک صہیونی ہلاک۔

 11:58 | صہیونی اخبار معاریو: سید حسن نصراللہ کے خطاب سے پہلے، اسرائیل حالات کی کڑی نگرانی کر رہا ہے۔

11:31 | مغربی کنارے کے شہروں البیرہ اور قلقیلیہ پر صہیونی حملوں میں دو فلسطینی شہید، 6 زخمی۔

11:20 | القسام نے غزہ میں جحرالدیک میں صہیونی فوجیوں کو آر پی جی سے نشانہ بنایا۔

11:15 | اشدود پر مجاہدین کا میزائل حملہ۔

10:23 | صہیونی توپخانے نے جنوبی لبنان کے علاقوں عیتا الشغب اور رامیا کے اطراف کو نشانہ بنایا۔

10:10 | مصر کے الاہلی فٹبال کلب کے پرستاروں کا اسٹیڈیم فلسطینی پرچموں سے سجا کر غزہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار۔

10:04 | غزہ میں ترکیہ کا الصداقہ اسپتال ایندھن کے خاتمے کی وجہ سے بند۔ عالمی برادری اسپتالوں کی پشت پناہی نہیں کر رہی ہے۔

09:49 | مراکش کے دارالبیضاء میں امریکی قونصلیٹ کے سامنے عوامی مظاہرہ، غزہ کے قتل عام میں امریکی شراکت داری کی مذمت۔

09:40 | صہیونیوں نے غزہ میں ایک اسکول پر بم گرائے، جہاں بے گھر افراد کو بسایا گیا ہے۔

09:32 | صہیونی بحریہ نے غزہ کے اطراف کے ساحلی علاقوں پر گولہ باری کی۔

09:20 | جبالیا پر پھر بھی صہیونی حملہ، 3 فلسطینی شہید۔

09:15 | غزہ کے شمال میں 17 صہیونی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق۔

09:07 | رام اللہ کے مشرق میں سلواد نامی شہر پر صہیونیوں کی ریڈ، کئی فلسطینی گرفتار۔

08:58 | بلاسرحد ڈاکٹرز: غزہ میں 20000 زخمی بے پناہ ہیں۔

08:35 | جنوبی غزہ میں تل الہواء کے مقام پر واقع لقدس اسپتال کے اطراف میں پھر بھی صہیونی بمباری۔  

08:20 | شمال مغربی غزہ القسام کے کے ہاتھوں دو صہیونی فوجی گآڑیاں تباہ۔

07:59 | یونیسیف نے جبالیا کیمپ پر صہیونی بمباری کی مذمت کرکے کہا ہے کہ یہ ایک ہولناک حملہ تھا، اور منگل اور بدھ کو یہاں فلسطینیوں کا باقاعدہ قتل عام کیا گیا۔

07:50 | جنوبی غزہ کے محلے الزیتون میں صہیونیوں اور مجاہدین کے درمیان شدید جھڑپیں۔

07:45 | صہیونی ذرائع: اسرائیل سات محاذوں پر لڑ رہا ہے: غزہ، مغربی کنارہ، حزب اللہ لبنان، یمن، قیدیوں کا تبالہ، اسرائیل کی تباہ شدہ معیشت۔، اقوام متحدہ اور عالمی رائے عامہ۔ (صہیونی یہ بتانے سے قاصر ہیں کہ وہ کس محاذ پر کامیاب ہوئے ہیں!!!)

07:38 | صہیونی ذرائع: "نمر" نامی بکتربند گاڑی کا مقاومت کے ہاتھوں انہدام، اسرائیل کے لئے ایک بڑی بدبختی اور بدنامی کا باعث ہے کیونکہ یہ اسرائیلی فوجیوں کی حفاظت کے لئے بنی تھی!!

07:30 | کربات شمونہ کے قریب صہیونی قصبے مرگلیوت پر حزب اللہ کا کورنٹ راکٹ لگا ہے۔

07:20 | خاتون یہودی ربی نے بائیڈن کی انتخابی تقریر قطع کرکے کہا: جناب صدر: اگر تم یہودی قوم کو اہمیت دیتے ہیں تو میں ایک یہودی مذہبی راہنما کے طور پر کہتی ہوں کہ غزہ میں فوری جنگ بندی کا انتظام کرو۔

07:10 | حزب اللہ نے کفر شوبا پہاڑیوں میں رویسات العلم کے صہیونی اڈے کو تین راکٹوں سے نشانہ بنایا۔

07:03 | حزب اللہ نے شمالی فلسطین میں طیارہ شکن میزائل مار کر صہیونی ڈرون مار گرایا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110