اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : فاران تجزیاتی ویب گاہ
بدھ

1 نومبر 2023

12:40:43 AM
1407286

طوفان الاقصٰی؛

طوفان الاقصٰی کا پچیسواں دن | غزہ پر صہیونی جارحیت میں اب تک 3457 بچوں سمیت 8306 افراد شہید / عمان نے اسرائیل پر مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا

صہیونی دشمن نے طوفان الاقصٰی کے آغاز اور غزہ پر فضائی جارحیت کے پچیسویں دن بھی غزہ پٹی کے باشندوں کا قتل عام جاری رکھا، لاکھوں کو بے گھر کر دیا، لاکھوں گھر تباہ کردیئے اور زیادہ تر عمارتوں کو منہدم کیا، اسپتالوں کو نشانہ بنایا اور پورے پورے محلوں کو صفحۂ ہستی سے مٹا دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، طوفان الاقصٰی کے بعد سے اب تک ہونے والے صہیونی حملوں میں  8306 افراد شہید ہوئے ہیں جن میں 3457 بچے اور 2134 خواتین شامل ہیں۔ زخمیوں کی تعداد 21048 ہے۔

اقوام متحدہ میں فلسطینی پناہ گزینوں کی ایجنسی ـ UNRWA - کے اعلان کے مطابق، اب تک 10 لاکھ فلسطینی [یعنی غزہ کی نصف آبادی] غزہ کے شمال سے بے گھر ہو کر جنوب کی طرف نقل مکانی کرنے پرمجبور ہوئے ہیں۔ غزہ کی اصل صورت حال یہ ہے کہ عوام کو مجبور کرکے بے گھر کیا جا رہا ہے، غزہ پر مکمل محاصرہ مسلط کیا گیا اور غزہ کے عوام کے اجتماعی سزا دی جا رہی ہے۔

لمحہ بہ لمحہ قدم بہ قدم طوفان الاقصٰی کے پچیسویں دن کے واقعات کے ساتھ: ​​​​​​

- نی منگڈا: صہیونی نازیوں سے کہیں زیادہ برے اور شر انگیز ہیں۔

- اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے انسانی حقوق کے ہائی کمیشن کے ڈائریکٹر کا استعفا۔

23:06 | غزہ سے صہیونی دارالحکومت پر متعدد میزائل داغے گئے، آئرن ڈوم میزائل شکن صہیونی نظام کے داغے میزائل فضا میں پہنچ کر ایک دوسرے کو نشانہ بناتے رہے۔

23:02 | سعودی وزارت خارجہ: غزہ پٹی میں جبالیا کیمپ پر غاصب ریاست کی بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ [جبالیا پر آج صہیونیوں نے امریکہ ساختہ ایک ٹن وزنی چھ بم گرائے اور ایک پورے محلے کو زمین بوس کر دیا]۔

23:00 | انڈونیشین اسپتال کے سربراہ: ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق، جبالیا پر صہیونی حملے میں 400 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔ لاپتہ افراد اور ملبے میں دبے ہوئے افراد کو تلاش کر رہے ہیں۔ اسپتال کو امدادی سامان، ادویات، طبی سازوسامان، اور ایندھن کی ترسیل پر تاکید کرتا ہوں ورنہ ہمیں انسانی المیے کا سامنا کرنا پڑے گا، رفح گذرگاہ کو زخمیوں کے لئے کھول دیا۔ زخمیوں کو لگے زخموں سے ظآہر ہوتا ہے کہ صہیونی ممنوعہ ہتھیار استعمال کر رہے ہیں۔

22:47 | اردن کا شاہ عبداللہ امارات کے سرکاری دورے پر، شیخ محمد بن زائد کے ساتھ غزہ کے معاملے پر بات چیت!!!

22:36 | القدس بریگیڈز نے غزہ پر صہیونی حملوں کے جواب میں، تل ابیب اور عسقلان کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا۔

22:34 | حزب اللہ: لبنانی سرحد کے قریب صہیونیوں فوجی دستوں کے ساتھ جھڑپوں میں صہیونیوں کے 120 افراد ہلاک اور زخمی ہوئے، ایک ٹینک اور ایک ڈرون طیارے کو تباہ کر دیا گیا۔۔ ہم نے 8 اکتوبر سے اب تک صہیونیوں کے انٹیلی جنس آلات، ریڈاروں اور مواصلاتی مراکز پر  105 کامیاب حملے کئے ہیں۔

22:31 | اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ: جبالیا کیمپ صہیونیوں کے بہیمانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں اور بین الاقوامی برادری اور سلامتی کونسل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اپنے فرائض منصبی پر عمل کریں۔

22:29 | لبنان نے صہیونی ریاست کی طرف سفید فاسفورس اور لبنان پر حملوں کی بناپر اس ریاست کے خلاف سلامتی کونسل میں اپنی شکایت درج کر دی۔

22:18 | الجزیرہ چینل کے انجنیئر محمد ابوالقمصان کے والد اور دو بھائیوں سمیت 18 افراد جبالیا پر صہیونی حملے میں شہید ہو گئے۔

22:08 | العالم: غزہ میں رہائشی عمارتوں پر تین گھنٹوں کے دوران تین صہیونی حملے۔ صہیونیوں نے انتہائی بھاری قسم کے بم گرائے۔

21:02 | القسام بریگیڈز: صہیونیوں نے گذشتہ 20 دنوں کے دوران غزہ کے کئی محاذوں میں زمینی حملے کئے۔ صہیونی دشمن نے جلی زمین کی پالیسی (Scorched earth policy) پر کاربند ہونے کے بعد زمینی راستے سے داخل ہؤا۔ اس نے زمینی، فضائی اور بحری بمباری کے ذریعے عظیم نقصانات کے اسباب فراہم کئے۔ ہمارے مجاہدین نے دشمن کا مقابلہ کیا اور 22 فوجی گاڑیوں کو تباہ کر دیا۔ ہم نے انتہائی قریبی فاصلے سے ٹینکوں کے خلاف نیا ہتھیار استعمال کیا اور بڑی تعداد میں صہیونی دشمنوں کو ہلاک اور زخمی کیا۔

20:40 | غزہ کے سلسلے میں اقوام متحدہ کے بعض اداروں کی کارکردگی پر احتجاج کرتے ہوئے نیویارک میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمیشن کے ڈائریکٹر نے استعفا دیا۔  20:39 | حماس کے ایک راہنما "غازی حمد" نے کہا: غزہ میں زمینی کاروائی کے حوالےسے چلنے والی گھسی پٹی تشہیری مہم صہیونی ناکامیاں چھپانے کے لئے چلائی جا رہی ہے۔

20:38 | شمالی غزہ میں مجاہدین کے ساتھ جعفاتی گشتیوں کی جھڑپوں میں دو صہیونی فوجی ہلاک۔

19:51 | القدس بریگیڈز نے صہیونی دشمن کے محلۂ زیتون میں السمونی کے مقام پر ایک صہیونیوں کے بکتربند گروپ اور ایک پیدل صہیونی دستے کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا۔

19:50 | القسام بریگیڈز: ہمارے مجاہدین نے آج صبح شمال مغربی غزہ کے محاذ پر صہیونی دشمن کی تین گاڑیوں کو یاسین-105 سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔

19:49 | حماس: دہشت گرد صہیونی ریاست کے تمام حامی ممالک نیز خاموش ممالک اور ادارے جبالیا میں فلسطینیوں کے قتل عام کے ذمہ دار ہیں۔  

19:15 | صہیونی ٹینک گویا ایک خاص مقصد سے غزہ پر ہلہ بولنا چاہتے ہیں، صہیونیوں اور القسام مجاہدین کے درمیان شدید جھڑپیں۔

18:58 | رائٹرز | حضور معترضان به جنگ و کشتار شهروندان غیرنظامی در غزه در جلسه استماع وزرای خارجه و دفاع ایالات متحده در مجلس سنا

سینیٹ میں امریکہ کے وزیر خارجہ اور دفاع کے سماعتی اجلاس کے موقع پر امریکیوں کا احتجاج، غزہ میں جنگ بندی کے مطالبے پر مبنی نعرے، احتجاجیوں نے ہاتھوں پر خون جیسا سرخ رنگ لگایا تھا اور اس طرز کا اجتجاج درحقیقت غزہ میں انسانیت کے قتل عام میں امریکہ کی براہ راست شراکت پر احتجاج تھا۔

18:52 | سوشل میڈیا پر چینی تجزیہ کار منگڈا (Ni Mingda) کا پیغام: ارب پتی یہودیوں نے کئی عشروں تک اربوں ڈالر یہ ثابت کرنے پر خرچ کئے کہ "ہٹلر بہت ہی شر پسند تھا"، لیکن آج اسرائیلی فوج براہ راست انداز سے دنیا کو دکھا رہی ہے کہ صہیونی نازیوں سے کہیں زیادہ برے اور شر انگیز ہیں۔

18:52 | غزہ میں جہاد اسلامی تحرک کے ترجمان: مقاومت کے مجاہدین کئی محاذوں پر صہیونیوں سے جھڑپوں میں مصروف ہیں اور پوری قوت سے اس دشمن کا مقابلہ کر رہے ہیں جو گذشتہ چار دنوں سے زمینی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

18:45 | حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا: ہمارے مجاہدین نے الجرداح کے صہیونی فوجی اڈے پر ٹینک سے گولہ باری کرکے متعدد صہیونیوں کو ہلاک کر دیا۔

18:42 | صہیونی ریاست نے بیک وقت چھ ٹن وزنی [6] بم کراکر جبالیا کیمپ کو تباہ کرکے 400 فلسطینیوں کو بیک وقت شہید کر دیا۔

18:08 | اسدود کے صہیونی قصبے پر مقاومت کا میزائل حملہ، وسیع پیمانے پر آگ لگ گئی۔

17:30 | القدس بریگیڈز: الکرامہ کے مغرب میں صہیونی فوج کی گاڑیوں کے مجموعے پر درجنوں مارٹر گولے گرائے۔

17:05 | یمن کی مسلح افواج کا بیان: ہم نے مقبوضہ فلسطین میں صہیونی دشمن پر بہت سارے بیلیسٹک اور کروز میزائلوں اور ڈرون طیاروں سے حملہ کیا۔

- یہ مظلوم فلسطینی برادران کی حمایت میں ہمارا تیسرا حملہ تھا۔

- صہیونی جارحیت کے خاتمے تک - صہیونی دشمن پر ـ ٹھیک نشانے پر لگنے والے راکٹوں اور ڈرون طیاروں سے حملے جاری رہیں گے۔

- فلسطین کاز کے سلسلے میں یمن کا موقف ثابت اور اصولی ہے، فلسطینی قوم کو اپنا دفاع کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔

- غزہ پر امریکہ کی حمایت اور بعض علاقائی ریاستوں کی مدد سے حملے ہو رہے ہیں۔

- ادھر صہیونیوں نے دو بیلیسٹک اور ایک کروز میزائل مار گرانے کا دعویٰ کیا!

16:40 | حزب اللہ کے مجاہدین نے المرج کے علاقے میں صہیونی ٹھکانے کو مناسب ہتھیار سے نشانہ بنا کر فوجی اور مواصلاتی سازوسامان تباہ کر دیا۔

16:39 | القدس بریگیڈز نے مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ٹھکانوں پر میزائل حملے کئے۔

16:05 | القسام بریگیڈز کے مجاہدین نے ایرز کے علاقے سے غزہ میں داخلے کے لئے کوشاں صہیونیوں کا کامیاب مقابلہ کیا۔

15:65 | القسام بریگیڈز نے مغرب کے شمال مغرب اور جنوب میں داخلے کے لئے کوشاں صہیونیوں کی گاڑیوں کو مارٹر گولون سے تباہ کر دیا۔

14:22 | فلسطین الیوم: الشفاء اور انڈونیشیا کے اسپتالوں کے جنریٹرز کی بندش کے لئے الٹی گنتی شروع، ایندھن ختم ہو رہا ہے۔

14:06 | حماس کے ترجمان: صہیونی فوجی، ٹینک لے کر لق و دق صحرا میں پیشقدمی کر رہے ہیں، جہاں کوئی بھی نہیں ہے۔ صہیونیوں نے زمینی حملہ کئی محاذوں سے شروع کیا ہے لیکن اس کا اعلان نہیں کر رہے ہیں؛ تاکہ ناکامی کی صورت میں ان حملوں سے انکار کر سکیں۔ صہیونی ایسے علاقوں سے داخلے کے لئے کوشاں ہیں جو بمباری سے تباہ ہو چکے ہیں۔

14:03 | القدس بریگیڈز نے العطاطرہ کے علاقے میں داخل ہونے والی صہیونی گاڑیوں کو راکٹوں کا نشانہ بنایا۔

13:56 | مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں واقع رامون ہوائی اڈے کر اوپر دھماکوں کی آوازیں۔ [یمنی مجاہدین جنوبی فلسطین میں صہیونیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں]۔

13:54 | القسام کمانڈر: غزہ کے شمال مغرب میں واقع الکرامہ میں التوام اور الکرامہ نیز جنوبی محاذ پر صہیونی جارحین کا مقابلہ کرتے ہوئے، متعدد فوجی گاڑیوں کو تباہ کردیا۔

13:52 | یونیسیف: قحط کی وجہ سے نوزائیدہ بچوں کی موت میں شدید اضافہ ہو رہا ہے۔

13:38 | صہیونیت مخالف تحریک کے رکن اور امریکی یہودی ربی: صہیونیوں نے عربوں سے [زمین] چوری کرکے اسرائیل نامی ریاست کی بنیاد رکھی، ہم دیندار یہودی ہر روز اللہ تعالیٰ سے اسرائیل کی جلد جلد تباہی کی دعا کرتے ہیں۔

12:34 | جنوبی فلسطین کے علاقے ایلات پر انصار اللہ یمن کا میزائل حملہ، یمن کے فوجی ترجمان بریگیڈیئر یحیٰی سریع نے کہا: بہت جلد سرکاری بیان جاری کریں گے۔

12:29 | فلسطینی اسیروں اور غزہ کے مظلوم عوام کے حق میں، مغربی کنارے کے شہر طولکرم میں عوامی مظاہرہ۔

11:58 | غاصب صہیونی فوجی ترجمان: اب تک 315 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 240 قیدی بنائے گئے ہیں۔

11:55 | القسام بریگیڈز نے کرم ابو سالم اور اطراف میں صہیونی ٹھکانوں پر میزائل حملے کئے۔

11:52 | قدس شریف کے شمال میں واقع شعفاط کیمپ کے راس الخمیس نامی محلے میں غاصب صہیونی فوجیوں کا داخلہ۔

11:43 | کویتی ولی عہد: غزہ کی طرف کھلنے والی گذرگاہیں فورا کھول دی جائیں، اور غزہ میں امدادی سامنا کی ترسیل چاہتے ہیں، صہیونیوں کی بہیمانہ جارحیت اور فلسطینیوں کو جبری کوچ کروانے کی سازش کی مذمت کرتے ہیں۔

11:40 | عمانی وزیر خارجہ البوسعیدی نے کہا: بین الاقوامی برادری صہیونی ریاست کے جرائم اور نہتے عوام کے قتل کے سلسلے میں تحقیق کا آغاز کرے، صہیونی حکمرانوں پر بین الاقوامی عدالت میں مقدمہ چلائے۔۔۔ انسانی بنیاد پربھجوانے گئے امدادی سامان کی ترسیل میں رکاوٹ ڈالنا بین الاقوامی قوانین کے مطابق، جرم ہے۔ اسرائیل کا حملہ اپنا دفاع نہیں ہے اور تمام ممالک کو نہتے عوام پر صہیونی جرائم کی مذمت کریں۔

11:17 | غزہ کے نائی بھی عجیب ہیں: بے گھر افراد کو پناہ دینے والے اسکولوں کا دورہ کیا اور نوعمر لڑکوں اور بچوں کے بال بنائے۔

11:11 | مغربی کنارے میں طوباس پر صہیونی فوجیوں کا حملہ۔

10:28 | مغربی کنارے کے شہر بیتا کے اسکولوں کے طلبہ نے غزہ اور مقاومت کے حق میں مظاہرہ کیا

10:25 | خان یونس میں نہتے عوام پر صہیونیوں کا حملہ۔

10:22 | عارورہ میں حماس کے ایک راہنما کی رہائش گاہ کے انہدام کے بعد فلسطینیوں اور غاصب صہیونیوں کے درمیان جھڑپیں۔

10:07 | محلہ الزیتون میں ایک گھر پر صہیونی بمباری، 7 فلسطینی شہید۔

09:34 | شمالی غزہ پر صہیونی توپخانے کی گولہ باری۔

09:20 | کرم ابو سالم میں صہیونیوں پر القسام کا راکٹ حملہ۔

08:55 | مغربی کنارے میں جنین کے جنوب میں واقع قباطیہ نامی قصبے سے نکلتے ہوئے صہیونی فوجیوں پر مجاہدین کا دیسی ساختہ بموں سے حملہ۔

08:44 | غزہ کے محلے زوائدہ پر صہیونی حملے میں بچوں اور خواتین سمیت 13 فلسطینی شہید۔

07:30 | صہیونیوں نے رام اللہ کے قریب واقع قصبے عارورہ میں حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ شیخ صالح العاروری کی رہائش کو بموں سے اڑا دیا۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110