اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : فاران تحزیاتی ویب گاہ
منگل

31 اکتوبر 2023

12:51:59 AM
1406880

طوفان الاقصٰی؛

غزہ پر صہیونی جارحیت کا چوبیسواں دن | صہیونیوں کے بہیمانہ حملے اور نہتے عوام کا قتل عام جاری، اب تک 3457 بچوں سمیت 8306 شہید، 21048 زخمی / تین اسپتالوں کے اطراف میں بمباری

غزہ کی پٹی کے مظلوم باشندوں پر غاصب صہیونی ریاست کی جارحیت اور عوام کے قتل عام کا سلسلہ چوبیسویں دن بھی جاری رہا، لاکھوں مکانات اور سینکڑوں ببڑی عمارتیں اپنے مکینوں کے سروں پر ملبہ بن کر گر چکے ہیں، اور اسپتال، ایمبولینس، اسکول، مساجد، گرجا گھر غرض کوئی بھی مقام صہیونی جرائم سے محفوظ نہیں رہا ہے۔آخر میں ایک تصویر ضرور دیکھئے:

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق صہیونی جنگی طیاروں نے القدس اسپتال، ترکی اسپتال اور الاقصٰی اسپتال کے اطراف کے مکانات اور عمارتوں پر شدید بمباری کی، اس لئے کہ ان اسپتالوں کو خالی کرایا جائے اور صہیونیوں کی زمینی کاروائیوں کے لئے راستہ کھل جائے!

حقیقت یہ ہے کہ نہ تو زخمیوں اور مریضوں کی منتقلی کے وسائل دستیاب ہیں اور نہ ہی بہت سارے زخمیوں کی منتقلی ممکن ہے اور ان کی منتقلی ان کو سزائے موت دینے کے مترادف ہے۔ ترکی اسپتال کے عملے نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی بمباری سے اسپتال کے کئی حصوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

لمحہ بہ لمحہ قدم بہ قدم طوفان الاقصٰی کے چوبیسویں دن کے واقعات کے ساتھ: ​​​​​​

20:54 | حماس کے ایک راہنما عزت الرشق: صہیونیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے فوجیوں نے ایک ہمارے ہاں قید ایک صہیونی عورت کو رہا کروایا ہے، اور یہ افواہ ہماری ایک ویڈیو کے اثرات کم کرنے کی غرض سے اڑائی گئی ہے، جس نے صہیونیوں پر سکتہ طاری کر دیا ہے۔

- واضح رہے کہ القسام بریگیڈز نے ایک ویڈیو نشر کر دیا ہے جس میں میں تین صہیونیوں عورتوں کو دکھایا گیا ہے اور ایک عورت کہہ رہی ہے: نیتن یاہو سیاسی اور فوجی میدانوں میں شکست کھا گیا اور ہم اس سے کہتے ہیں کہ تمام قیدیوں کو لوٹا دے۔ فلسطینیوں کو بھی اور اسرائیلیوں کو بھی۔ اس ویڈیو نے صہیونی حکام کو زبردست جھٹکا لگایا ہے اور نیتن یاہو نے حماس کے اس اقدام کو ظالمانہ نفسیاتی کاروائی قرار دیا ہے! [لیکن 4 ہزار بچوں کا قتل اور ایک میڈیا اقدام کو ظالمانہ کہنا، حیرت انگیز نہیں ہے کیا؟]

20:03 | القدس بریگیڈز نے صہیونی زمین چوروں کے قصبے "کیپوتس نیریم" کو میزائلوں اور مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا۔

19:19 | العالم | عراق میں امریکی فوجی اڈے عین الاسد پر چار میزائل داغے گئے، شدید دھماکے۔

19:19 | حزب اللہ نے برانیت چھاؤنی پر حملہ کرکے فنی آلات کو شدید نقصان پہنچایا۔

16:24 | القدس بریگیڈز: ہمارے مجاہدین نے حی الزیتون کے مشرق میں صہیونی بکتربند یونٹوں کے راستے میں گھات لگا کر صہیونیوں کو شدید جانی نقصان پہنچایا، اور ان کی پیشقدمی روک دی۔

16:01 | غزہ کا شہری دفاع: غزہ کی پٹی کے علاقے تل الہویٰ پر صہیونی حملے حقیقی ہالوکاسٹ اور قتل عام کے زمرے میں آتے ہیں۔

16:00 | العالم: شام کے کونیکو گیس فیلڈ پر قابض امریکی فوجیوں کے اڈے پر زبردست میزائل حملے ہوئے ہیں۔

15:59 | العالم: غزہ پر جعلی صہیونی ریاست کی بمباری میں 10000 سے زیادہ فلسطینی شہید یا لاپتہ ہوئے ہیں، نصف شہداء بچے ہیں۔

15:58 | صہیونی ذرائع: حزب اللہ لبنان نے جبل رمیم میں اسرائیلی فوجی چوکی پر گولہ باری کی ہے۔

15:57 | القسام بریگیڈز: حی الزیتون کے مشرق میں داخل ہونے والے ٹینکوں اور بکتربند گاڑیوں کو یاسین-105 نامی راکٹوں کا نشانہ بنایا گیا۔

15:56 | القدس بریگیڈز شمالی غزہ کے علاقے السودانیہ میں صہیونیوں کی بکتربند گاڑیوں کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا۔

15:55 | الازهر مصر پایداری غزه و مقاومت آن را ستود و از کشورهای عربی و اسلامی خواست از مردم فلسطین در برابر ددمنشی رژیم صهیونیستی حمایت کنند.

15:54 | غزہ کی وزارت صحت: غزہ پر صہیونی بہیمانہ حملوں میں اب تک 8306 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن ميں 3457 بچے، 2163 خواتین شامل ہیں۔ زخمیوں کی تعداد 21048 ہو گئی ہے۔

12:49 | دفتر اطلاعات، غزہ:  7 اکتوبر سے اب تک صہیونیوں نے 18000 ٹن دھماکہ خیز مواد غزہ پر گرا دیا ہے۔

12:47 | صہیونی فوجی ترجمان: اب تک 239 اسرائیلی باشندے لاپتہ ہو چکے ہیں، اور اب تک 312 صہیونی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

12:38 | برطانوی وزیر خارجہ: میں غزہ کے لئے امداد کی ترسیل اور جنگ کے خاتمے کے لئے راہ حل ڈھونڈنے کے سلسلے میں اپنے اماراتی ہم منصب سے بات چیت کروں گا۔۔۔ جھڑپوں کے پورے خطے تک پھیلنے کا امکان ہے۔۔۔ اسرائیل سے توقع کرتے ہیں کہ بردباری سے کام لے اور بین الاقوامی قوانین کی پابندی کرے۔

11:48 | صہیونی ذرائع: سدیروت شہر رسانه های اسرائیلی: سدروت "آسیبی شہر" بنا ہؤا ہے جہاں کوئی بھی جاندار دکھائی نہیں دیتا۔

11:42 | المیادین: جنوبی غزہ میں صہیونیوں کا ٹینکوں سے حملہ۔

11:38 | حماس کے ایک راہنما عبداللطیف القانوع: صہیونیوں کی محدود زمینی کاروائی کا مقصد وسیع پیمانے پر زمینی حملے میں ناکامی کے بعد، غاصب ریاست کے مسخ شدہ چہرے پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے۔۔۔ 8000 نہتے شہریوں کے قتل عام اور عوام کے گھروں کی ویرانی کو کامیابی نہیں قرار  نہیں دیا جا سکتا۔

11:04 | القسام بریگیڈز: ہم نے زمین چور یہودیوں کے شہر نتیووت پر میزائلوں کی بارش کر دی۔

11:01 | حزب اللہ لبنان نے بیت المقدس کی راہ میں شہید ہونے والے، منیریوسف عاشور (ابوزینب) کی شہادت پر تعزیتی بیان جاری کیا۔

11:00 | صہیونی ذرائع: غزہ کے اطراف میں ہمارے نوآباد شہروں پر داغے جانے والے میزائلوں کی تعداد بہت زیادہ تھی۔

10:58 | المیادین: غزہ کے محلے الزوائدہ کے ایک گھر پر صہیونی بمباری، 11 فلسطینی شہید۔

09:50 | المیادین: غزہ کے مرکز اور دوسرے علاقوں پر صہیونی فضائیہ، بحریہ اور توپخانے کے حملے جاری رہے۔

09:49 | Save the Children نامی تنظیم: غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں تین ہفتوں کے دوران 3200 فلسطینی بچے شہید اور 1000 سے زائد لاپتہ ہو گئے ہیں۔

09:48 | الجزیرہ: رفح پر صہیونی بمباری میں دو فلسطینی شہید۔

09:30 | الجزیرہ: جنین کیمپ میں غاصب صہیونیوں کی فائرنگ، 4 فلسطینی شہید۔

09:26 | شام: کچھ جنگی طیاروں نے عراق اور شام کی سرحد کے آس پاس بمباری کی ہے۔ القائم اور بوکمال پر 9 مرتبہ بمباری۔

09:25 | جنین پر صہیونی حملے کے دوران فضا میں جاسوس طیاروں اور ڈرونز کی پرواز۔

09:23 | شامی ذرائع: صہیونی غاصبوں نے درعا میں شامی فوجی ٹھکانوں پر حملہ کیا۔

09:21 | العالم: جنین کیمپ پر صہیونی حملے میں جنین یونٹ کے اہم ترین کمانڈر وئام الحنون شہید۔ صہیونیوں نے الحصان اسکوائر کو بلڈوز کر دیا۔ جنریٹرز کو تباہ کرکے جنین کی بجلی منقطع کر دی۔

09:20 | شہاب نیوز: قلقیلیلہ میں فلسطینیوں پر صہیونی کی فائرنگ۔

09:12 | القدس البوصلہ: قدس شریف کے شہر سلوان کے محلے حوش ابوتایہ میں فلسطینی گھروں میں گیس بم پھینک دیئے۔

09:09 | مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ٹینک الٹنے سے ایک فوجی ہلاک متعدد زخمی۔

09:08 | فلسطین الیوم: صہیونی فوج نے جدید جنگی مشینری جنین میں پہنچا دی ہے۔ جنین کیمپ میں متعدد دھماکے۔

09:06 | صہیونی جرائم: کینیڈین کمانڈوز نے مقبوضہ فلسطین میں کینیڈین سفارتخانے کی حفاظت سنبھال لی۔ یہ کمانڈوز دوسرے ممالک سے آئے ہوئے مشیروں کے ساتھ ملک صہیونی فوجیوں کو مشورہ دیں گے! [مغربی ممالک مختلف بہانوں سے اپنے فوجی مقبوضہ فلسطین میں تعینات کر رہے ہیں]

۔۔۔۔۔۔

110

تصویر ضرور دیکھئے: