اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
پیر

30 اکتوبر 2023

11:05:24 PM
1406878

طوفان الاقصٰی؛

ویڈیو | نیتن یاہو منہ کی کھا چکا ہے۔۔۔ القسام بریگیڈز کے ہاں قید صہیونی خواتین

القسام بریگیڈز کے ہاں قید ایک صہیونی قیدی عورت نے ایک ویڈیو کلپ میں کہا ہے کہ نیتن یاہو سیاسی اور فوجی میدانوں میں شکست کھا گیا اور ہم اس سے کہتے ہیں کہ تمام قیدیوں کو لوٹا دے۔ فلسطینیوں کو بھی اور اسرائیلیوں کو بھی۔ دو روز قبل قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں دو طرفہ کے درمیان مذاکرات ہو رہے تھے لیکن نیتن یاہو پیچھے ہٹ گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، القسام بریگیڈز کی نشر کردہ ایک ویڈیو میں میں کہا:

بنیامین نیتن یاہو سلام

ہم 23 دن سے حماس کے پاس قید ہیں، کل قیدیوں کے لئے ایک پریس کانفرنس منعقد ہوئی اور ہم جانتے ہیں کہ طے یہ تھا کہ جنگ بندی قائم ہو جائے، اور آپ ہمیں رہا کروانا چاہتے تھے، آپ کو ہمیں رہا کروانا چاہئے تھا؛ آپ نے ہماری رہائی کا وعدہ کیا تھا۔

نیتن یاہو! ہم آپ کی سیاسی، سیکورٹی اور فوجی شکست کی وجہ سے دکھ اور تکلیف اٹھا رہے ہیں۔ یہ سب سات اکتوبر کو آپ کی شکست کا نتیجہ ہے؛ ہمیں قید کیا گیا کہ نہ تو ہمارے قریب کوئی اسرائیلی سپاہی تھا اور نہ ہی کسی نے ہمارا دفاع کیا۔ 

نیتن یاہو! ہم بے گناہ اور سادہ سے باشندے ہیں، ہم اسرائیل کو ٹیکس دیتے ہیں، آپ ہمیں موت کے منہ میں ڈالتے ہیں، اپ ہم سب کو ہلاک کرنا چاہے ہیں، آپ کی فوج ہمیں قتل کرنا چاہتی ہے، آپ نے غزہ میں اتنے سارے انسانوں کا خون بہایا، کیا یہی کافی نہیں تھا؟

نیتن یاہو! ہمیں رہا کروائیں، اور فلسطینیوں کے قیدیوں کو رہا کر دیں۔ ہمیں رہا کروا دیں، ہمیں رہا کروا دیں، ہم اپنے خاندانوں کے پاس واپس جانا چاہتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

110