اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
پیر

30 اکتوبر 2023

10:38:44 PM
1406876

طوفان الاقصٰی؛

جعلی صہیونی ریاست نے غزہ میں 2000 طلباء کو شہید کر دیا

غزہ میں فلسطینی وزارت تعلیم نے اعلان کیا کہ غزہ کے رہائشی علاقوں پر غاصب صہیونی ریاست کے بہیمانہ حملوں ميں اب تک اسکولوں کے 2000 طلباء اور درجنوں اساتذہ شہید ہو چکے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق، غزہ میں فلسطینی وزارت تعلیم کے ترجمان صادق الخضور نے اتوار کے دن اعلان کیا کہ غزہ پر امریکہ اور بعض یورپی ممالک کی پشت پناہی میں صہیونی ریاست کے بہیمانہ فضائی حملوں میں اب تک اسکولوں کے 2000 طالب علم شہید ہو گئے ہيں۔

ان کا کہنا تھا کہ صہیونی حملوں میں اسکولوں کے 70 اساتذہ بھی شہہد ہو چکے ہیں۔

صادق الخضور کا کہنا تھا کہ جعلی صہیونی ریاست کی ظالمانہ بمباریوں میں غزہ کے کم از کم 200 اسکول تباہ ہو چکے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110