اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
پیر

30 اکتوبر 2023

12:13:32 AM
1406486

طوفان الاقصٰی؛

طوفان الاقصٰی اور غزہ پر صہیونی جارحیت کا تئیسواں دن / شہداء کی تعداد بچوں اور خواتین سمیت 8000؛ شہداء میں اسکولوں کے 2000 طلبا شامل ہیں / حماس کی تمام فلسطینی اسیروں کی آزادی پر تاکید

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ غزہ پر صہیونی ریاست کی جارحیت کے تئیسویں دن شہداء کی تعداد 8000 ہو گئی ہے۔ اکثر شہداء بچے اور خواتین ہیں۔ صہیونی دشمن نے 825 مرتبہ قتل عام کا ارتکاب کیا ہے۔ دو ہزار کے قریب شہداء ابھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ غزہ کے شمال اور شمال مغرب میں بمباریوں کی شدت زیادہ ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، غزہ کی صورت حال افسوسناک ہونے کے باوجود، عالم اسلام سے کوئی مؤثر صدا بلند نہیں ہو رہی ہے، جبکہ برطانیہ، فرانس، جرمنی، کینیڈا اور امریکہ سمیت مختلف ممالک میں احتجاجی مظاہرے اور غزہ کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کا سلسلہ جاری ہے؛ یہاں تک کہ عالمی فوجداری عدالت کے اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے واقعات کے بارے میں تفتیش سے چشم پوشی کرنا ممکن نہیں ہے، غزہ میں انسانی بنیاد پر امداد کی ترسیل کا راستہ نہیں روکنا چاہئے۔ غزہ کے واقعات ناقابل فہم ہیں۔ غزہ جاکر دکھی افراد سے ملنا چاہتا ہوں اور ان سلسلے میں اپنی ذمہ داری نبھانا چاہتا ہوں۔

لمحہ بہ لمحہ قدم بہ قدم طوفان الاقصٰی کے تئیسویں دن کے واقعات کے ساتھ: ​​​​​​

22:56 | داغستانی نوجوانوں نے گل کھلایا؛ روسی جمہوریہ داغستان کے نوجوانوں کو معلوم ہؤا کہ جعلی ریاست کے دارالحکومت تل ابیب سے ایک مسافر طیارہ داغستان کے ہوائی اڈے میں اترا ہؤا ہے، تو فلسطین کا پرچم اٹھا کر ہوائی اڈے میں داخل ہوئے، اور اللہ اکبر کے نعرے لگاتے ہوئے صہیونیوں کو تلاش کرنے لگے۔ داغستانی نوجوانوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے ہیں جن پر لکھا ہے: "داغستان میں طفل کُشوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ آخری اطلاعات کے مطابق صہیونی ذرائع کے مطابق صہیونی طیارے میں چھپ گئے ہیں اور اترنے کی ہمت نہیں رکھتے۔

22:33 | حماس کے ایک راہنما اسامہ حمدان نے صہیونیوں کے زمینی حملے کے بارے میں کہا: انھوں نے غزہ میں پیشقدمی کی ناکامی کوششی کی لیکن بھاری جانی نقصان اٹھا کر پیچھے ہٹ گئے اور ان کے درجنوں ٹینک اور بکتربند گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔

21:48 | غزہ میں بھوک پیاس اور بدامنی کے باوجود، لوگ لمبی قطاروں میں کھڑے ہو کر اپنے زخمی بھائیوں کو خون کے عطیات دے رہے ہیں۔

- شہدائے الاقصٰی اسپتال کے بلڈ بینک کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ریاض مقداد نے کہا: اگرچہ لوگ بڑی تعداد میں خون کا عطیہ دینے کے لئے آتے ہیں لیکن زخمیوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ ہمیں خون کے ذخیرے کی قلت کا سامنا ہے، کیونکہ 24 گھنٹوں میں کم از کم 300 زخمی علاج کے لئے آتے ہیں۔

21:04 | شدید صہیونی بمباری کی وجہ سے القدس اسپتال کے آس پاس کی تمام عمارتیں تباہ۔

21:04 | انٹیلی جنس کے شعبے میں صہیونیوں کو ایک شکست اور، تسئیلیم ایئربیس میں گولہ بارود کا ٹرک غیر معلوم افراد نے خالی کر دیا۔

20:58 | بین الاقوامی فوجداری عدالت کا اٹارنی جنرل: مقبوضہ فلسطین کے واقعات کے بارے میں تفتیش سے چشم پوشی کرنا ممکن نہیں ہے، غزہ میں انسانی بنیاد پر امداد کی ترسیل کا راستہ نہیں روکنا چاہئے۔ غزہ کے واقعات ناقابل فہم ہیں۔ غزہ جاکر دکھی افراد سے ملنا چاہتا ہوں اور ان سلسلے میں اپنی ذمہ داری نبھانا چاہتا ہوں۔ غزہ کے عوام ہر دوسری قوم کی مانند انصاف کے مستحق ہیں۔ میں غزہ کی گذرگاہ میں کھڑا رہا اور غزہ میں داخل نہیں ہو سکا، اور وہاں کے عوام کا رنج و غم نہ دیکھ سکا۔ غزہ کے مصائب کا ازالہ کرنے کے لئے کچھ کرنا پڑے گا۔

20:51 | حزب اللہ نے جنوبی لبنان کے علاقے الخیام کے مشرق میں ایک طیارہ شکن میزائل مار کر صہیونیوں کا ڈرون طیارہ مار گرایا۔

20:23 | العالم: پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں لاکھوں پاکستانیوں کا مظاہرہ، پاکستانی شہرے اتوار کے دن غزہ سے اظہار یکجہتی کے لئے امریکی سفارتخانے کے سامنے اکٹھے ہوئے اور خواتین، بچوں اور نہتے فلسطینیوں پر صہیونیوں بمباریوں کی مذمت کی۔

19:57 | حزب اللہ لبنان نے شمالی فلسطینی شہر الجلیل میں صہیونی ٹھکانوں پر 10 میزائل داغے۔ حزب اللہ نے اپنے حملوں کی سطح بڑھا دی ہے اور وہ صرف لبنان کی سرحد کے قریبی صہیونیوں ٹھکانوں ہی کو نشانہ نہیں بنا رہی بلکہ مقبوضہ اراضی کے اندر کافی فاصلے تک حملے کر رہی ہے۔ سنا گیا ہے کہ اگر صہیونیوں اور امریکیوں نے غزہ سے فلسطینیوں کو کوچ کروانے کی اپنی سازش پر عملدرآمد کرنا شروع کیا تو حزب اللہ شمالی فلسطینی علاقوں میں رہنے والے صہیونیوں کو جنوب کی طرف دھکیل کر صہیونی ریاست کو ایک نئے بحران سے دوچار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

19:50 | جہاد اسلامی تحریک کے القدس بریگیڈز نے تل ابیب اور دوسرے مقبوضہ علاقوں پر میزائل حملے کئے ہیں۔

19:45 | یمن کے سربراہ مہدی المشاط: فلسطین میں ہونے والی جنگ اسلام کے خلاف جنگ بن چکی ہے اور مغرب اور امریکہ صہیونی دشمن کی صف میں آکر کھڑے ہو گئے ہیں۔ ہمارے پاس حالات سے نمٹنے کے لئے کئی مشترکہ آپریشن رومز ہیں؛ غزہ پر حملے کی صہیونی حماقت کا مقابلہ کرنے کے لئے کوششیں ہو رہی ہیں۔ ہم قریب سے حالات کی نگرانی کر رہے ہیں۔

19:39 | جنوبی لبنان سے داغا گیا میزائل یہودی زمین چوروں کے زیر قبضہ شہر کربات شمونہ پر لگنے سے ایک عمارت میں آگ لگ گئی۔

19:21 | بعض امریکی حکام نے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ پر زمینی حملے کا ارادہ ترک کر دیا ہے۔

18:33 | مقبوضہ الجلیل میں صہیونی ٹھکانوں پر حزب اللہ کے میزائل حملے، المالکیہ نامی فوجی اڈے میں صہیونی یونٹ پر مناسب ہتھیاروں سے حملہ۔

18:17 | حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صہیونی فوجی اڈے السماقہ پر مناسب ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا۔ السماقہ جنوبی لبنان کے مقبوضہ فارمز الشبعا میں واقع ہے۔

18:13 | اسی وقت | غزہ میں القدس اسپتال کے آس پاس صہیونیوں کی بمباری۔

18:08 | صہیونیوں نے القدس اسپتال خالی کرنے پر زور دیا ہے لیکن یہ اسپتال ابھی تک خالی نہیں ہؤا ہے۔

17:47 | غزہ کے شمال میں جھڑپیں جاری ہے، حماس کے مجاہدین پیراگلائیڈرز کے ذریعے ایرز کے علاقے میں، صہیونیوں کی پشت پر واقع علاقے میں اتر آئے ہیں اور غزہ سے بھی صہیونیوں پر مارٹر گولے برسائے جا رہے ہیں۔

17:36 | شمالی غزہ میں صہیونیوں کے مسلسل حملوں کے نتیجے میں 35 فلسطینی شہید۔ متعدد رہائشی عمارتیں تباہ، مسجد الفاتح شہید ہوگئی۔

 

17:32 | اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں غزہ کے حق میں مظاہرے، نہتے عوام پر صہیونی ریاست کے بہیمانہ حملوں کی مذمت۔

17:26 | صہیونیوں کا اعتراف، ایرز کے علاقے میں القسام کے جنگجوؤں ںے متعدد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کیا ہے۔

17:06 | ایرز کے علاقے مین واقع صہیونی چھاؤنی پر القسام کے مجاہدین کے پے درپے مارٹر اور میزائل حملے، صہیونیوں نے مجاہدین کی گھات میں پھنسے ساتھیوں کی ناکام کوششیں کیں۔ صہیونی ٹینک تباہ ہو گئے، اور متعدد صہیونی فوجی کام آئے۔

16:39 | القدس اسپتال کے سربراہ: صہیونیوں نے کئی مرتبہ خبردار کیا کہ ہم اسپتال کو خالی کریں جہاں ہزاروں مریض اور بے گھر افراد رہتے ہیں۔ دنیا والوں ـ بالخصوص مسلمانوں ـ سے اپیل کرتے ہیں کہ اسپتال کو صہیونیوں کی بمباری سے بچائیں۔

16:15 | کویت کی وزارت خارجہ: 1967ع‍ کی سرحدوں کے اندر خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں لایا جائے۔ ہم صہیونیوں کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے خلاف ہیں۔ غزہ پر مسلط کردہ جنگ انتقامی کاروائی ہے، اور صہیونی غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں اور نہتے عوام کو اجتماعی سزا دے رہے ہیں۔ فلسطینیوں کو غزہ سے کوچ کروانے کے سخت خلاف ہیں، جنگ بندی، امداد کی ترسیل اور مسئلہ فلسطین کے دائمی حل کے خواہاں ہیں۔

16:05 | صہیونی فوجی القسام مجاہدین کی گھات میں پھنس گئے، متعدد صہیونی ہلاک۔ مجاہدین نے صہیونی ٹینکوں، گاڑیوں اور ہتھیاروں کو بکتر شکن راکٹوں سے نشانہ بنایا۔ کئی صہیونی ٹینک اور بکتربند گاڑیاں تباہ۔ صہیونی دراندازی کے لئے آئے تھے لیکن لاشیں اٹھا کر بھاگ گئے۔

15:59 | القدس اسپتال کے آس پاس کی عمارتوں پر صہیونی بمباری۔ اسپتال میں داخل بہت سے زخمیوں کو الشفاء اسپتال منتقل کیا گیا۔

*** جنوبی لبنان کے مقبوضہ شبعا فارمز میں صہیونی ٹھکانوں پر حزب اللہ کے کامیاب راکٹ حملے۔

*** ایک انتہائی مختصر ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں سید حسن نصر اللہ کو حزب اللہ کے پرچم کے سامنے سے گذرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ صہیونی اخبار یسرائیل ہیوم نے انتہائی تشویش کے ساتھ، اس ویڈیو کو بامعنی قرار دیا ہے۔ اور لکھا ہے کہ یہ ویڈیو اگلے دنوں کے خطرناک واقعات کی نشاندہی کرتی ہے۔

*** وزارت صحت، غزہ: غزہ میں شہداء کی تعداد 8005 تک پہنچ گئی ہے جن میں 3342 بچے، 2062 خواتین اور 460 بزرگ نیز طبی عملے کے 116 افراد شامل ہیں۔ 25 ایمبولینس تباہ کر دیئے گئے ہیں، اور 72 طبی مراکز پر بم برسائے گئے ہیں۔ اور آج کے بہیمانہ صہیونی حملوں میں 302 افراد شہید ہوئے ہیں۔

*** صہیونی دارالحکومت تل ابیب پر مجاہدین کے کامیاب راکٹ حملے

*** لندن کے بچوں نے غزہ کے بچوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی۔

*** فلسطینی نامہ نگار فارس اکرم، نے لکھا: ٹیلی فون اور انٹرنیٹ منقطع ہونے کی وجہ سے مجھے یہ جاننے میں 12 گھنٹے لگ گئے کہ میرے خاندان کے 18 افراد شہید اور 18 افراد ملبے تلے دب گئے ہیں۔

*** مغربی کنارے کے اسکولوں کے بچوں نے ریلی نکال کر غزہ کے مظلوموں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

*** غزہ کا علاقہ "تل الہواء" صہیونی بمباری میں مکمل طور پر تباہ۔

*** ہلال احمر فلسطین: صہیونی دھمکی دے رہے ہیں کہ ہم القدس اسپتال کو خالی کریں ورنہ وہ اس بمباری کریں گے۔

*** اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان: صہیونیوں کی شکست ناپذیری کا گھسا پٹا دعویٰ تار تار ہوگیا ہے اور اب خود صہیونی بھی اس حقیقت سے آگاہ ہیں۔

*** حزب اللہ لبنان کے مجاہدین نے زرعیت کی صہیونی چوکی کے پاس ابودجاج کی پہاڑی پر حملہ کرکے متعدد صہیونیوں کو ہلاک اور زخمی کیا۔

*** صہیونی فوجی ترجمان: ابتدائے جنگ سے اب تک 311 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 32 قیدی بنے ہوئے ہیں۔

*** مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقے نیتانیا میں صہیونی زمین چوروں نے نے فلسطینی طلباء کے ہاسٹل پر حملہ کیا۔

*** صہیونی ریاست نے 7 اکتوبر سے اب تک مغربی کنارے کے 1590 فلسطینی باشندوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

*** سوئٹزرلینڈ میں صہیونیوں کی مذمت اور غزہ کی حمایت میں ہزاروں افراد کا مظاہرہ۔

*** القسام کے ترجمان: ہم صرف اس شرط پر صہیونی قیدیوں کو رہا کریں گے کہ صہیونی ریاست پورے مقبوضہ فلسطین کے تمام جیل خانوں سے تمام فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دے۔

*** فلسطینی ڈیموکریٹک محاذ: ہمارے مجاہدین القسام اور القدس بریگیڈز کے شانہ بشانہ صہیونی دشمن کے خلاف لڑ رہے ہیں۔

*** رام اللہ کے شمال میں بیت ریما نامی بستی میں جھڑپیں، ایک فلسطینی نوجوان صہیونیوں کے ہاتھوں شہید۔

*** القسام بریگیڈز نے مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ٹھکانوں پر میزائل برسائے ہیں۔

*** عراق کی اسلامی مقاومت: ہمارے مجاہدین نے شام کے شہر الحسکہ کے جنوب میں الشدادی کے مقام پر امریکی فوجی اڈے کو دو کامیکازے ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا اور اس کو شدید نقصان پہنچایا۔

*** ہلال احمر فلسطین: بہت کم طبی امداد آ رہی ہے اور اس امداد سے غزہ کی تین فیصد ضروریات کی تکمیل ہوتی ہے۔

*** جنوبی خان یونس میں طموس خاندان کے گھر پر صہیونی بمباری میں تین بچوں سمیت 10 فلسطینی شہید اور 25 زخمی ہوئے ہیں۔

*** صہیونیوں نے القدس شریف میں ایک فلسطینی نوجوان رامز مقبول کے گھر پر ہلہ بول دیا، اہل خانہ کو زد و کوب کیا، گھر کو ویران کیا اور کچھ سازوسامان کو چوری کرکے لے گئے۔

*** غزہ کے اطراف میں نتیف ہعسراہ نامی صہیونی بستی پر مقاومت کا حملہ

*** مغربی کنارے کے شہر  طوباس میں، حال ہی میں رہا ہونے والے فلسطینی اسیر رماح قطیشات کو صہیونیوں نے گولی مار کر شہید کردیا، اسپتال کے کے باہر مشتعمل فلسطینیوں کا مظاہرہ۔

*** غزہ کے مشرق اور مغرب پر صہیونی توپخانے کی گولہ باری۔

*** کئی روز بعد، انٹرنیٹ کا رابطہ بحال ہو گیا۔

*** القدس بریگیڈز: ہمارے مجاہدین جنین شہر میں، المراح اور السیلہ الحارثیہ پر حملہ آور صہیونیوں کے خلاف نبرد آزما ہیں۔

*** مسجد النصیرات اور المغراقہ پر صہیونی حملے کے شہداء کی تعداد 21 ہو گئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110