اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : فاران تجزیاتی ویب گاہ
اتوار

29 اکتوبر 2023

3:00:04 AM
1406091

طوفان الاقصٰی؛

طوفان الاقصٰی کا بائیسواں دن | غزہ میں صہیونی حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 7703 فلسطینی شہید / صہیونی ایٹمی شہر ڈیمونا پر القسام کے میزائلوں کی بارش

طوفان الاقصٰی کے بائیسویں دن بھی غزہ کی پٹی پر غاصب صہیونیوں کے فضائی حملے جاری رہے۔ اور غاصب دشمن کی زمینی کاروائیاں مقاومت کے مجاہدین کی زبردست مزآحمت کے نتیجے میں ناکام ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، غزہ پر صہیونیوں کی تازہ تارین حملوں میں حی الشاطیء میں ایک عمارت پر بمباری کے نتیجے میں 100 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

صہیونی غاصبوں نے رات کو امریکی فوجی مشاورت سے کئی محاذوں سے غزہ میں داخلے کی کوشش کی جبکہ انہیں بھاری فضائی اور بحری بمباری کے ساتھ ساتھ توپخانے کی پشت پناہی بھی حاصل تھی۔ جس کے بعد شدید جھڑپیں ہوئیں۔

لمحہ بہ لمحہ قدم بہ قدم طوفان الاقصٰی کے بائیسویں دن کے واقعات کے ساتھ: ​​​​​​

22:54 | صہیونی وزیر مواصلات: غزہ میں امدادی تنظيموں کو انٹرنیٹ کی سہولت نہیں دیں گے۔ اور ایلان مسک کے وعدے کو عملی جامہ نہیں پہننے دیں گے۔ مسک نے کہا تھا کہ اسٹار لنک کے ذریعے غزہ میں مشہور امدادی تنظیموں کو انٹرنیٹ کی سہولت دی جائے گی۔

22:43 | عسکری امور کے لبنانی تجزیہ کار ہشام جابر: کل کی صہیونی کاروائی حقیقی فوجی کاروائی نہیں تھی، یہ کاروائی علاقے میں دراندازی کرے، حماس کی قوت جانچنے اور ہتھیاروں کا سراغ لگانے نیز حملہ آوروں کی اپنی تیاریاں جانچنے کے لئے انجام دی گئی۔ لیکن اس میں جارحوں کو شدید نقصان اٹھانا پڑا۔

22:36 | اسدود اور عسقلان کے مقبوضہ شہروں پر میزائل حملے۔ تل ابیب کے قریب بھی ایک علاقہ غزہ سے میزائل کا نشانہ بنا۔

22:22 | جنوبی لبنان کے شہر جولا کے اطراف میں صہیونیوں کا حملہ۔

21:41 | غزہ میں العالم کی نامہ نگار اسراء البحیصی نے غزہ کا انٹرنیٹ منقطع کا راز فاش کرتے ہوئے کہا: دنیا بھر کے کئی سیٹلائٹ چینلز کے نامہ نگار غزہ پر صہیونی جرائم کو انٹرنیٹ کے ذریعے کوریج دے رہے تھے، جس پر صہیونی غاصب بہت ناراض اور غزہ کے حقائق کے عالمی رائے عام تک پہنچنے سے خوفزدہ تھے، اسی وجہ سے وہ ان نامہ نگاروں اور ان کے اہل خانہ پر بم برساتے تھے، مگر وہ اپنا کام جاری رکھے ہوئے تھے لیکن جب سے انٹرنیٹ منقطع ہؤا ہے اکثر کیمرے بند ہو چکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ صہیونی دنیا کی رائے عامہ کو حقائق سے دور رکھ کر اس کو اپنی مرضی کے مطابق، جھوٹی روایتیں (Narrations) ڈکٹیٹ کرنا چاہئے ہیں۔

21:30 | صہیونی وزیر اعظم نیتن یاہو: غزہ میں جنگ طویل اور بہت سخت ہوگی۔

21:17 | اسرائیلی قیدیوں کے خاندانوں نے نیتن یاہو سے ملاقات کرکے مطالبہ کیا کہ غزہ پر کوئی بھی زمینی حملہ کرنے سے قبل قیدیوں کو واپس لائے اور اس سلسلے میں حماس کے ساتھ لین دین کی پالیسی اپنائے، فلسطینی اسیروں کو رہا کرے اور اپنے قیدیوں کو بھی رہا کروا دے۔

20:56 | صہیونی قیدیوں کی رہائی کے لئے حماس کی اہم شرط

القسام بریگيڈز کے ترجمان ابوعبیدہ نے اپنے بیان میں کہا:

- عرب حکمرانو! کیا تمہاری عاجزی اور بے بسی و بے حسی یہاں تک پہنچی ہے کہ امدادی سامان کی ترسیل سے بھی عاجز ہو؟

- میں دنیا کے شریف مسلمانوں سے کہتا ہوں کہ یہ جنگ آپ سب کی جنگ ہے، یہ آپ سب کے لئے ایک تقدیر ساز جنگ ہے۔

- قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق ہو رہا تھا لیکن دشمن نے وقت ضائع کیا اور ان کی بہیمانہ بمباری میں 50 اسرائیلی قیدی مارے گئے۔

- صہیونی قیدیوں کو اسی صورت میں رہا کریں گے کہ وہ مقبوضہ فلسطین کی تمام جیلوں میں ہمارے تمام اسیروں کو رہا کر دے۔ اور ایک ہی مرحلے میں قیدیوں کے تبادلے کے لئے تیار ہیں۔

20:30 | جنین شہر میں غزہ کے حق میں فلسطینیوں کا مظاہرہ اسی وقت۔

20:26 | مغربی کنارے کے اریحا کے عوام کا مظاہرہ، غزہ پر صہیونیوں کے مجرمانہ حملوں کی مذمت۔

20:11 | مقبوضہ شہروں میں صہیونیوں کے مظاہرے، احتجاجیوں نے وزارت داخلے تک جانے والی سڑک کو بند کردیا۔ نیتن یاہو کی برطرفی اور صہیونی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ۔

20:08 | صہیونی ذرائع: شمالی فلسطین کے علاقے الجلیل پر لبنان سے تین میزائل پھینکے گئے۔

19:47 | صہیونی ذرائع: مقبوضہ شہروں نیز زمین چور صہیونیوں کے نوآباد قصبوں غوش دان، رمات گان اور بییہود پر راکٹ حملوں میں متعدد صہیونی زخمی۔

- القدس بریگیڈز نے غزہ کے اطراف کے صہیونی قصبوں پر بھی راکٹ حملے کئے۔

19:06 | ابوعبیدہ: صہیونیت کی شکست و ریخت کا مرحلہ آن پہنچا ہے۔ دشمن اپنے تصور سے کہیں زیادہ بڑی شکست کا مزہ چکھ لے گا۔

19:04 | مقاومت کے میزائل لگنے سے تل ابیب کے نواحی صہیونی قصبے کربات اونو میں آگ لگ گئی ہے۔

18:59 | [صہیونی دوستوں سے ناراض] رجب طیب اردوگان: اعلان کرتا ہوں کہ اسرائیل جنگی مجرم ہے۔ واضح رہے کہ جعلی ریاست کے ساتھ ترکیہ کے سفارتی تعلقات قائم ہیں۔

*** ادھر ترک خاتون رکن پارلیمان: مسٹر اردوگان کے نعروں پر کیونکر اعتماد کریں، جبکہ فلسطینی آبادیوں کے گرد تعمیر کی جانے والی نسلی اور منافرتی دیوار میں استعمال ہونے والا تمام مواد، ترکیہ نے اسرائیل کو بیچ کر بھجوایا ہے۔ 

18:37 | حماس: غزہ پر صہیونیوں کے زمینی حملے میں، انہیں بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے اور ان کے متعدد ٹینک اور بکتربند گاڑیاں تباہ کر دی گئیں۔

18:33 | جنوبی لبنان سے زرعیت کے صہیونی قصبے پر کورنٹ میزائل کا کامیاب حملہ۔

18:20 | فیلم| اصابت موشک قسام نزدیک تاسیسات هسته ای دیمونا

17:53 | صہیونیوں کے مقبوضہ ایٹمی شہر ڈیمونا پر القسام کے میزائلوں کی بارش، 6 میزائل ایٹمی تنصیبات کے قریب گر کر دھماکے سے پھٹ گئے۔

17:21 | سعودی عرب بھی بولنے لگا: سعودی وزارت خارجہ نے غزہ پر صہیونی زمینی حملے کی مذمت کی اور کہا کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے!

17:13 | حزب اللہ لبنان کا ریشا اور الجرداح نامی دو صہیونی ٹھکانوں پر کامیاب راکٹ حملہ۔

17:00 | غزہ کی وزارت صحت: طوفان الاقصٰی کے آغاز سے لے کر اب تک کے غاصب صہیونیوں کے حملوں کے نتیجے میں 3195 بچوں سمیت 7703 فلسطینی جام شہادت نوش کر گئے ہیں۔

16:46 | UNRWA: انٹرنیٹ کے منقطع ہونے کی وجہ سے غزہ میں ہمارا اپنے عملے کے ساتھ رابطہ کٹ گیا ہے۔ انٹرنیٹ پر بندش سے اسرائیل کا مقصد نہتے شہریوں تک امداد کی ترسیل میں رکاوٹ ڈالنا ہے۔

16:33 | انڈونیشیا کے مسلمانوں نے غزہ کے حق میں مظاہروں کا آغاز کیا۔

16:18 | اسطنبول میں غزہ اور فلسطین کی حمایت میں وسیع پیمانے پر مظاہرے۔

16:09 | حزب اللہ لبنان کی طرف مقبوضہ فلسطین میں صہیونیوں کے ٹھکانوں پر حملوں میں شدت آئی ہے۔ اور صہیونیوں نے مسکاف عام، الجلیل، عرب العرامشہ اور صہیونی قصبے مرگلیوت پر حزب اللہ کے میزائل حملوں کی تصدیق کی ہے۔ حزب اللہ نے العباد میں صہیونی اڈے کو گائیڈڈ میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

15:59 | ایرز کے صہیونی فوجی اڈے پر القسام کا مارٹر گولون سے حملہ۔ القسام کے مجاہدین نے بیت لاہیا کے شمال مغرب میں صہیونی ہتھیاروں کو نشانہ بنایا، اور مقبوضہ فلسطین میں کئی صہیونی ٹھکانوں کو میزائل حملوں سے نشانہ بنایا۔ صہیونی نے بئرالسبع میں ایک عمارت پر میزائل لگنے کی تصدیق کی۔

15:56 | جنوبی لبنان کے شہروں البستان، الضہیرہ اور مرکبا کے نواح پر گولہ باری کی۔

15:45 | غزہ پر صہیونیوں کے مجرمانہ حملوں کی مذمت کے لئے لندن میں ہزاروں برطانویوں کا احتجاجی مظاہرہ۔

15:44 | حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے علاقے المرج میں صہیونی فوجی ٹھکانے کو شدید حملے کئے۔

- جنوبی نابلس میں ایک بستی نشین یہودی کی گولی سے شہید ہونے والے بلال صالح کا جلوس جنازہ۔

*** مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صہیونی ٹھکانوں پر حزب اللہ کے حملے جاری ہیں۔

*** صہیونیوں نے لبنان کے جنوبی سمندری علاقے ناقورہ کے جنگل کو آتشی گولوں سے نشانہ بنایا۔ الناقورہ کے اطراف پر گولہ باری کی۔

*** لبنان میں برج الشمالی فلسطینی کیمپ میں غزہ اور مقاومت کے حق میں مظاہرہ۔

*** غزہ میں بند ہونے والے اسپتال سے زخمیوں کی گھروں میں منتقلی، جہاں نہ اسپتال محفوظ ہے اور نہ ہی کوئی گھر۔

*** صہیونی چینل 12: صہیونی قیدیوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر سیکورٹی کابینہ فوری طور اجلاس منعقد نہ کرے تو وسیع پیمانے پر احتجاجی مظاہرے آغاز کئے جائيں کے۔

*** غزہ شہری دفاع: صہیونی جنونیوں کی کل کی بمباری میں کئی رہائشی عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔

*** الشاطیء کیمپ پر صہیونی بمباری سے تباہ ہونے والی ایک عمارت کے ملبے سے 42 شہیدوں کی میتیں خارج کر دی گئیں۔

*** جنین سے العالم کی رپورٹ: مغربی کنارے میں مکانات بلڈوز کئے جا رہے ہیں۔ اور کئی گھروں کو اجازت نامہ نہ ہونے کے بہانے ویران کر دیا گیا ہے۔ صہیونیوں نے رہا ہونے والے اسیروں کو بھی دھمکی دی ہے کہ ان کو گھروں کو بلڈوز کیا جائے گا۔

*** فلسطینی ذرائع: مقبوضہ فلسطین کے شمال میں متعدد زوردار دھماکے ہوئے ہیں۔

*** غزہ سے نیرعوز کے صہیونی نوآباد قصبے پر مزائل کا کامیاب حملہ۔

*** جنوی کوریائی عوام نے فلسطین کی حمایت اور غزہ کے خلاف صہیونی جرائم کی مذمت میں ریلیاں نکال دیں۔

*** صہیونی ذرائع: ہمارے ایک جنگی طیارے نے لبنان میں حزب اللہ کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا ہے۔

*** القدس بریگیڈز: ہمارے ایلیٹ گروپس غزہ کے اطراف میں مختلف محاذوں پر موجود ہیں اور صہیونیوں کی طرف سے دراندازوں کی کوششوں کو کامیابی سے ناکام بنا رہے ہیں۔

 

*** نیویارک کے یہودیوں نے صہیونی ریاست کے جرائم پر زبردست احتجاج کیا۔ وہ صہیونی حکام سے مطالبہ کر رہے تھے کہ "ہمارے نام پر مسلمانوں کے خلاف جرائم کا ارتکاب نہ کرو"۔

*** غزہ پر غاصب ریاست کا سفید فاسفورس کے ممنوعہ ہتھیار سے حملہ۔

*** طولکرم میں نماز صبح کے بعد مظاہرہ، جنین میں مسلسل دھرنا۔

*** لبنانی ذرائع: صہیونی فوج خوف کے مارے، علاقے کو روش رکھنے کی غرض سے رویسات العلم و رمثا کے اوپر مسلسل سٹارشیل پھینکتے رہے۔

*** ٹورنٹو کینیڈا میں صہیونی ریاست کے قونصلیٹ کے سامنے کینیڈین عوام کا مظاہرہ غزہ پر صہیونی حملوں کی مذمت۔

*** ہیومین رائٹس واچ: اسرائیل غزہ میں اٹرنیٹ بند کرکے اس علاقے میں انسانیت کے خلاف جرائم اور اجتماعی قتل کو چھپانا چاہتی ہے۔

*** رام اللہ میں، رہا ہونے والے حماس کے راہنما شیخ باجس نخلہ کا گھر بلڈوز کر دیا گیا۔

*** ڈبلیو ایچ او: انٹرنیٹ کی بندش کی وجہ سے غزہ میں اپنے کارکنوں سے رابطہ نہیں کر پا رہے ہیں۔

*** امریکی کانگریس کے اسپیکر مائیک جانسن نے بنیامین نیتن یاہو سے فون پر رابطہ کیا اور غاصب ریاست کو اپنی حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

*** حماس کے سیاسی دفتر کے رکن عزت الرشق: نیتین یاہو زمینی حملے کا فیصلہ کرے تو ہمیں تیار پائے گا۔

- غزہ کی سرزمین صہیونیوں کی لاشوں کو نگل لے گی۔

- نیتن یاہو نے مہم جوئی کی تو 7 اکتوبر کی عظیم فتح کو دہرائیں گے، فتح ہماری ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110