اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
اتوار

29 اکتوبر 2023

1:12:21 AM
1406087

طوفان الاقصٰی؛

صہیونی قیدیوں کی رہائی اور قیدیوں کے تبادلے کے لئے حماس کی اہم شرط ... ابو عبیدہ

القسام بریگیڈز کے ترجمان نے کہا: صہیونیت کی شکست و ریخت کا مرحلہ آن پہنچا ہے، ہم بے چینی سے صہیونی فوج کے حملے کا انتظار کر رہے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق، القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا: ہم دھمکیاں دہرانے والے دشمن سے کہتے ہیں کہ آؤ، ہم منتظر ہیں۔

انھوں نے کہا: ہم غزہ کے خلاف صہیونی ہالوکاسٹ اور قتل عام سے بہت دکھی ہیں، لیکن دشمن کو اس کے تصویر سے کہیں بڑی شکست سے دوچار کریں گے۔

انھوں نے کہا: صہیونیوں کا فوجی اور انٹیلی جنس بالادستی کا دعوی خاک میں مل گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا: میں عرب حکمرانوں سے کہتا ہوں کہ تمہاری عاجزی اور بے بسی و بے حسی یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ امداد کی ترسیل سے بھی عاجز ہو؟

انھوں نے کہا: میں عالم اسلام کے شریف مسلمانوں سے کہتا ہوں کہ اس جنگ کو اپنی ملتوں کے لئے بھی ایک تقدیر ساز جنگ سمجھیں۔

انھوں نے کہا: قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق ہو رہا تھا لیکن دشمن نے وقت ضائع کیا اور صہیونیوں کی بہیمانہ بمباری میں 50 اسرائیلی قیدی مارے گئے۔

انھوں نے کہا: صہیونی قیدیوں کو اسی صورت میں رہا کریں گے کہ وہ مقبوضہ فلسطین کی تمام جیلوں میں ہمارے تمام اسیروں کو رہا کر دے۔ اور ایک ہی مرحلے میں قیدیوں کے تبادلے کے لئے تیار ہیں۔

انھوں نے صہیونیوں کی طرف سے انٹرنیٹ کی بندش پررد عمل ظاہر کرکے کہا: دشمن ہمارا میڈیا بائیکاٹ کرنا چاہتا ہے، غزہ میں حاضر نامہ نگاروں کو جدید ٹیکنالوجی سے محروم کرکے ہمارے حقائق عالمی رائے عامہ تک پہنچنے سے روکنا چاہتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110