اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
ہفتہ

28 اکتوبر 2023

7:16:39 AM
1405740

طوفان الاقصٰی؛

حملے کا منصوبہ اسرائیل نے بنایا، حماس نے ناکام بنایا؛ صہیونی صحافی کا اہم انکشاف

صہیونی صحافی نے انکشاف کیا ہے کہ اگر حماس نے حملہ نہ کیا ہوتا تو اسرائیل نے دو سال پہلے سے غزہ پر وسیع پیمانے پر زمینی حملے کا انتظام کیا تھا لیکن حماس نے انتہائی حساس لمحوں میں صہیونی فوج پر کاری ضرب لگا دی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق صہیونی صحافی اور عبرانی اخبار یدیعوت آحورونوت کے عسکری تجزیہ کار یوسی یہوشوا نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی ریاست نے گذشتہ دو سال کے عرصے سے غزہ پر وسیع و عریض زمینی حملے کی منصوبہ بندی کی تھی، لیکن حماس نے ناگہانی حملہ کرکے صہیونی فوج پر کاری ضرب لگائی اور یوں حملے کے منصوبے کو ناکام بنایا۔

یوسی یہوشوا کا کہنا تھا کہ حالیہ دو برسوں میں کئی مرتبہ جنگی مشقیں منعقد کی گئیں اور تسئیلیم کے فوجی اڈے میں اس حملے کا منصوبہ بنایا گیا تھا اور متعدد یونٹوں اور ایلیٹ فورسز کو اس حملے کے لئے ضروری تربیتی کورسز کا اہتمام کیا گیا تھا۔ 

واضح رہے کہ حماس کے عسکری شعبے القسام بریگیڈز نے سات اکتوبر کو "طوفان الاقصٰی" کاروائی کے ضمن میں غزہ کے اطراف میں واقع صہیونی زمین چوروں کے نوآباد شہروں پر ہلہ بول دیا اور کثیر تعداد میں صہیونی فوجوں کو ہلاک کر دیا۔ اس حملے کے نتائج ابھی تک غزہ کے رہائشی علاقوں پر صہیونیوں کی 21 روزہ بمباریوں کی خبروں میں دبے ہوئے ہیں، صہیونی نظام حکومت طوفان الاقصٰی کی وجہ سے تہنس نہس ہو گیا ہے اور اس ریاست کا انتظامی اور عسکری انتظام امریکیوں نے سنبھال لیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110