اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : فاران تحقیقاتی ویب گاه
ہفتہ

28 اکتوبر 2023

5:15:09 AM
1405695

طوفان الاقصٰی؛

طوفان الاقصٰی کا اکیسواں دن | بچوں اور خواتین سمیت 7326 فلسطینی شہید / غزہ پر بری حملہ کرنے والوں کو ایک بار پھر بدترین شکست / صہیونیوں 320 فوجیوں کی ہلاکت مان لی! / غزہ میں 229 صہیونی قید کر لئے گئے ہیں

طوفان الاقصٰی کے اکیسویں دن بھی غزہ کے رہائشی علاقوں پر بہیمانہ صہیونی حملے جاری رہے، صہیونیوں نے کئی بار زمینی حملے کی کوشش کی، قسام فورسز نے بیت حانون میں صہیونیوں کو مار بھگایا؛ صہیونی کمانڈوز شدید جانی نقصان اٹھانے کے بعد بھاگنے پر مجبور ہوئے۔ / شام میں امریکی قابض فوج کے ایک اڈے میں عظیم ترین دھماکے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ

اکیسویں دن بھی رہائشی علاقے، اسپتال، اسکول، مساجد ـ جو بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہیں ہیں ـ پر صہیونی بمباری جاری رہی۔ شہداء کی تعداد بچوں اور خواتین سمیت 7326 تک پہنچ گئی۔

عوام اور خواتین اور بچوں کا قتل عام مغربی دنیا کی آنکھوں کے سامنے ہو رہا ہے، اور مغربی دنیا نہ صرف کوئی رد عمل نہیں دکھا رہی ہے بلکہ ہر طرح سے صہیونی جلادوں کی پشت پناہی کر رہی ہے اور یہی نہیں بلکہ ان کے حق میں قراردادیں منظور کروانے کے لئے بھی کوشاں ہیں۔

طوفان الاقصی کے عنوان سے حماس کی کاروائی کا آغاز 7 اکتوبر 2023ع‍ کو، مسلسل صہیونی جرائم، فلسطینیوں کے قتل عام، مسجد الاقصٰی کی مسلسل بے حرمتی اور صہیونی فوجیوں کی پشت پناہی میں فلسطینی شہریوں پر زمین چور صہیونی بستی نشینوں کے بہیمانہ حملوں کے جواب میں عمل میں لائی گئی۔ 5000 میزائل صہیونی ٹھکانوں پر داغے گئے، ہزاروں صہیونی پہلے ہی گھنٹے میں ہلاک ہو گئے۔

صہیونیوں نے میدان میں جنگ ہارنے کے بعد غزہ کے رہائشی علاقوں پر بمباری کا آغاز کیا جو بلا ناغہ اکیسویں دن بھی جاری رہی، ہزاروں بچوں اور خواتین سمیت فلسطینیوں کا قتل عام کیا، غزہ کی بجلی بند کردی، پانی بند کیا، مکمل طور پر محاصرہ کیا، کھانے پینے کی اشیاء کی ترسیل پر پابندی قدغن لگا دی اور غزہ کو جدید ترین قسم کے ان جانے اور غیر قانونی ہتھیاروں کا نشانہ بنایا جس میں سفید فاسفورس بم اور گولے بھی شامل ہیں۔

صہیونیوں کے مختلف ذرائع نے اب تک 1500 سے 1800 تک کی صہیونی ہلاکتوں اور 3500 سے 5000 صہیونیوں کے زخمی ہونے کا اعتراف کیا ہے جن میں ان کے کہنے کے مطابق 320 فوجی ہلاکتیں بھی شامل ہیں۔

- امریکہ کے صہیونی صدر نے حال ہیں غزہ میں شہادتوں کے سلسلے میں مقامی اعداد و شمار کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی تھی جس کے جواب میں حماس نے صہیونی ریاست کے ہاتھوں شہید ہونے والے 2913 بچوں کی فہرست شائع کی ہے۔

لمحہ بہ لمحہ قدم بہ قدم طوفان الاقصٰی کے اکیسویں دن کے واقعات کے ساتھ:

23:27 | اہم: یو این جنرل اسمبلی میں اسرائیل کے خلاف قرارداد منظور/ 120 ممالک نے ووٹ دیا / تصویب قطعنامه ضداسرائیلی در مجمع عمومی / فوری جنگ بندی کا مطالبہ۔

23:23 | الخلیل میں آج رات کی صہیونی درندگیوں پر احتجاج کے لئے مظاہرہ کرنے والے فلسطینیوں پر صہیونیوں نے آنسو گیس استعمال کی۔

23:20 | صہیونی فوجیوں اور القسام فورسز کے درمیان شدید زمینی جھڑپیں / صہیونی کمانڈوز نے غزہ کی پٹی میں بیت حانون اور البریج کے مشرق میں غزہ میں داخلے کی کوشش کی تھی۔

23:18 | مقبوضہ فلسطین کے علاقے ایلات میں شدید دھماکے سنے گئے ہیں۔ یہ علاقہ صہیونیوں کے قبضے میں ہے۔

23:12 | صہیونیوں نے بری حملے کی تردید کرتے ہوئے جو کاروائی غزہ میں ہو رہی ہیں ان کا مطلب باقاعدہ زمینی جنگ کا آغاز نہیں ہے۔ / غیر جانبدار ذرائع صہیونیوں کے اس دعوے سے متفق نہیں ہیں۔

23:06 | بڈھا سامراج، برطانیہ نے آج رات کے صہیونی جرائم پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے حملوں کو وسعت دی ہے، ہماری ترجیح برطانوی باشندوں کا تحفظ ہے!

22:56 | اردنی وزیر خارجہ: اسرائیل نے زمینی حملے کا آغاز کیا ہے جس کا نتیجہ انسانی المیہ ہوگا۔

22:49 | صہیونی ذرائع کی ویڈیو رپورٹ: القسام کے مجاہدین نے غزہ کی سرحد پر کورنٹ میزائل داغ کر ایک صہیونی ٹینک کو تباہ کر دیا۔

22:49 | حماس کے ایک راہنما شیخ طلال الباز کا ویڈیو پیغام مجاہدین کے نام: اگلے مورچوں کی طرف پیشقدمی کرو، میدان میں پہنچو، دشمن کو قریب آنے دو اور اس کو اس کے جرائم کی سزا دو۔

22:44 | شام میں امریکی قابض فوج کے ایک اڈے میں عظیم ترین دھماکے۔

22:42 | غزہ پر صہیونی بحریہ کا حملہ۔ شمالی غزہ میں شدید زمینی جھڑپوں کی رپورٹیں۔ صہیونیوں نے جھڑپوں کی تصدیق کی،

22:15 | حماس کے راہنما عزت الرشق: صہیونی غزہ میں آئیں تو محور مقاومت کو تیار پائیں گے۔

22:10 | نابلس کے عسکر الجدید کیمپ میں مظاہرہ، غزہ سے یکجہتی اظہار۔ مظاہرین نعرہ لگا رہے تھے: "يا منتقم یا جبار أُنصُر غزة یا جبار"

22:07 | اسی وقت | غزہ پر آج رات کی بہیمانہ ترین بمباری پر رام اللہ کی سڑکوں پر عوامی احتجاج۔

22:03 | اسی وقت | غزہ پر آج رات کی بہیمانہ ترین بمباری پر، مغربی کنارے میں طوباس کے جنوب میں واقع طمون شہر کے عوام کا احتجاجی مظاہرہ

22:00 | مقبوضہ سدیروت پر القدس بریگیڈز کا میزائل حملہ متعدد صہیونی فوجی نشانہ بنے ہیں۔ صہیونیوں کی طرف سے تصدیق۔

21:57 | وائٹ ہاؤس: اسرائیل کی حمایت اور اس کے لئے ہتھیاروں کی ترسیل جاری رکھیں گے۔

21:51 | صہیونی ذرائع: غزہ پر زمینی حملے کو وسعت دی گئی۔ / صہیونیوں نے غزہ کے عوام کو جنوب کی طرف نقل مکانی کرنے کی شیطانی تلقین کی ہے۔

21:48 | غزہ پر آج رات کی بہیمانہ ترین بمباری پر، مغربی کنارے کے شہر طولکرم کا احتجاجی مظاہرہ۔

21:44 | القدس بریگیڈز نے مقبوضہ عسقلان میں صہیونی ٹھکانوں کو بدر-3 میزائل سے نشانہ بنایا۔

21:40 | حماس کی طرف عام لام بندی کا اعلان: حماس نے [گویا اسلامی کہلوانے والے ممالک سے مایوس ہو کر] ایک بیان جاری کرکے مغربی کنارے، مقبوضہ قدس شریف، 1948ع‍ کے مقبوضہ علاقوں کے فلسطینی باشندوں، نیز بیرون ملک پناہ گزین فلسطینیوں سے کہا ہے کہ غزہ کی حمایت، صہیونی حملوں کے خاتمے اور فلسطینیوں کی نسل کُشی روکنے کے لئے اٹھ کھڑے ہوں۔

21:33 | اردنی عوام نے دارالحکومت امان میں، غزہ پر آج رات کی بہیمانہ ترین بمباری پر رد عمل دکھاتے ہوئے، صہیونی سفارت کا محاصرہ کر لیا۔

21:30 | صہیونیوں کے جنوبی حملوں کے جواب میں مقاومت نے بھی صہیونی علاقوں پر میزائل حملوں میں اضآفہ کیا ہے۔ عسقلان، اسدود اور غلاف غزہ (غزہ کے اطراف کے علاقوں) پر میزائل حملے ہوئے ہیں۔ دوسری طرف سے غزہ کو مکمل بلیک آؤٹ اور انٹرنیٹ کی مکمل بندش کے سائے میں غزہ پر بہیمانہ ترین صہیونی بمباری ہو رہی ہے۔

21:17 | مسجد الاقصٰی میں صہیونیوں نے نماز جمعہ ادا نہیں کرنے دی۔ نمازیوں پر آنسو گیس اور صوتی بموں سے حملے۔ صہیونی سپاہی العالم کے نامہ نگار سے لڑ پڑے۔

21:03 | اقوام متحدہ نے بائیڈن کی طرف سے غزہ کے شہداء کے اعداد و شمار کے متنازعہ بنانے پر مبنی بیان کے جواب میں کہا ہے کہ یہ اعداد و شمار ہر لحاظ سے درست ہیں۔

ادھر غزہ کی وزارت صحت اور حماس نے صہیونی ریاست کے ہاتھوں شہید ہونے والے 2913 بچوں کے ناموں اور نیشنل کوڈز کی فہرست شائع کی ہے۔  

20:22 | اسی وقت| مقبوضہ علاقوں پر مقاومت کے شدید میزائل حملے، اسدود، رملہ، تل ابیب، اللد ایئرپورٹ، نوآباد یہودی شہر مودیعین جیسے مقبوضہ علاقوں اور مقبوضہ قدس کے مغرب میں صہیونی ٹھکانوں پر میزآئل برسائے۔  صہیونی ذرائع نے فلسطین کے وسط میں یہودی زمین چوروں کے قصبوں غوش دان اور شفیلا پر بھی میزائل حملوں کی خبر دی ہے۔

19:54 | غزہ میں الشاطیء کیمپ  پر شدید صہیونی بمباری۔

18:39 | القدس بریگیڈز نے غزہ کے اطراف میں یہودی زمین چوروں کے قصبوں بشمول افشلوم اور نیراسحاق پر بھاری میزائل حملے کئے۔

18:32 | حزب اللہ نے مقبوضہ شبعا فارمز اور کفر شوبا میں صہیونی ٹھکانوں کو گائیڈڈ میزائلوں سے کامیاب حملے کئے۔

18:15 | حماس: صہیونی المعمدانی اسپتال کے بعد الشفاء اسپتال پر بمباری کے لئے ماحول سازی کر رہے ہیں، ہم ایک اجتماعی قتل کے بارے میں دنیا کو خبردار کرتے ہیں۔ عالمی راہنما میدان میں آئیں اور قتل عام اور انسانی المیے کو روک لیں۔ صہیونی فوجی ترجمان جھوٹ بول رہا ہے، وہ اسپتال پر حملہ کرنے کے لئے ماحول بنا رہا ہے، ہمارے راہنما اسپتالوں میں نہیں بلکہ اپنے گھروں میں مقیم ہیں۔ ہم جنگ کا انتظام کامیابی سے چلا رہے ہیں اور جھوٹے صہیونی اپنے پٹے ہوئے فوجیوں کو حوصلہ دلانے کے لئے جھوٹ کا سہارا لئے ہوئے ہیں۔

17:46 | الشاطیء کیمپ پر صہیونی بمباری کے نتیجے میں 30 افراد شہید اور زخمی ہوئے۔

17:37 | حزب اللہ لبنان نے جبل الشیخ کے مقبوضہ علاقے میں ایک صہیونی فوجی ٹھکانے پر میزائلون سے حملے کئے۔

17:18 | مقبوضہ عسقلان میں صہیونیوں کے پانچ فوجی چوکیاں اور دو عمارتیں غزہ سے میزائل حملوں کا نشانہ بنی ہیں۔

16:53 | القسام بریگیڈز نے مقبوضہ فلسطین میں صہیونیوں کے رعیم فوجی اڈے کو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ عسقلان، اسدود اور غرہ کے اطراف کے یہودی نوآباد بستیوں پر بھی میزائل حملے کئے گئے۔

16:50 | الجزیرہ: قطر کی ثالثی میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے لئے ہونے والے مذاکرات کی رفتار میں تیزی آئی ہے۔

16:47 | صہیونیوں کی طرف سے تل ابیب پر مقاومت کے میزائل حملے میں 6 صہیونیوں کے زخمی ہونے کا اعتراف۔

16:02 | حزب اللہ لبنان نے افشلوم و نیراسحاق میں صہیونی ٹھکانوں کو گائیڈڈ میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ صہیونیوں نے تصدیق کی ہے۔ حزب اللہ کے مطابق الصدح میں کئی صہیونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

16:00 | تل ابیب پر میزائل حملے کے نتیجے میں ایک عمارت میں وسیع پیمانے پر آتشزدگی۔

15:03 | صہیونی چینل 12 نے تل ابیب پر مقاومت کے میزائل حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے میں ایک عمارت جل کر راکھ ہوگئی ہے اور کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

15:01 | شہاب نیوز: قلقیلیہ میں صہیون غاصبوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے قسام عبدالحافظ کا عظيم الشان جلوس جنازہ۔

15:00 | القسام بریگیڈز کی طرف سے تل ابیب پر میزائلوں کی بارش۔

14:52 | غزہ پر صہیونیوں کے بہیمانہ حملوں میں 7326 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں جن میں 3038 بچے اور 1726 خواتین شامل ہیں۔

14:49 | لندن میں برطانوی دفتر خارجہ کے سامنے غزہ کے مظلوم بچوں کے حق میں عوامی مظاہرہ۔

14:48 | مغربی کنارے کے مختلف شہروں کے ساتھ ساتھ یورپ اور عرب ممالک کے مختلف شہروں میں غزہ پر صہیونیوں حملوں کی مذمت کی غرض سے مظاہرے۔

14:45 | اردن کے دارالحکومت میں غزہ کی حمایت، اور صہیونی ریاست کے ساتھ اردن کے تمام معاہدات کی منسوخی کا مطالبہ۔

14:43 | لبنان میں فلسطینی کیمپ عین الحلوہ میں مظاہرہ، غزہ اور مقاومت کی حمایت کا اعلان۔

14:38 | القدس البوصلہ کے مطابق: صہیونی غاصبوں نے فلسطینوں کو مسجد الاقصٰی نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکا تو انہوں نے راس العمود اور مسجد کے اطراف کی سڑکوں پر نماز جمعہ ادا کی۔

14:35 | ریڈکراس کے ایک وفد نے شہدائے الاقصٰی اسپتال کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔

14:30 | قدس شریف میں اسلامی اوقاف: صہیونی فوجیوں کے جابرانہ اقدامات کی وجہ سے صرف 5000 نمازی مسجد الاقصٰی میں نماز ادا کر سکے۔

14:25 | صہونیوں نے باب ملک فیصل سے نمازیوں کو مسجد الاقصٰی میں داخل نہیں ہونے دیا۔

14:20 |القدس البوصلہ: صہیونیوں نے  خطیب جمعہ کو گرفتار کیا۔

14:18 | شہاب نیوز: مقبوضہ قدس شریف کے محلے واد الجوز میں صہیونی فوجیوں کو مسلسل الرٹ رہنا پڑ رہا ہے۔

14:16 | غاصب صہیونی درندے فلسطینیوں کی کھیتیوں پر بمباری کرتے ہیں اور انہیں اپنی زرعی زمینوں میں نہیں آنے دے رہے ہیں۔ انہوں نے فلسطینیوں کی ہزاروں ایکڑ فصلیں تباہ کر دی ہیں۔

1410 | یونسکو: ہم غزہ پر "اسرائیلی" کی وجہ سے طلباء اور تعلیمی شعبے سے وابستہ عملے پر پڑنے والے منفی اثرات سے فکرمند ہیں۔ غزہ میں تعلیمی اداروں کا تحفظ چاہتے ہیں، اور ان پر حملوں کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی سمجھتے ہیں۔

14:05 | مغربی یمن کے شہر تعز کے عوام نے غزہ کے عوام کے حق میں ریلیوں کا اہتمام کیا۔

14:00 | القدس البوصلہ: صہیونی فوجی درندے وادی الجوز میں فلسطینیوں کے گھروں پر گندا پانی پھینکتے ہیں۔

13:50 | عراق اور اردن کے درمیان طریبیل کے اطراف میں غزہ کی حمایت میں عوامی دھرنا۔

13:35 | اقوام متحدہ کا ہائی کمیشن برائے انسانی حقوق: "اسرائیل" غزہ میں جنگی جرائم کا مرتکب ہؤا ہے۔

13:30 | مغربی کنارے کے شہر طولکرم میں غزہ پر صہیونیوں کے بہیمانہ حملوں پر احتجاجی مظاہرہ۔

- حماس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ نماز جمعہ کے بعد اگلے مورچوں کی طرف پیشقدمی کریں۔

12:42 | صہیونی ذرائع: جنوبی کمان کے بے شمار فوجی، جنگ میں شرکت سے گریزاں ہیں اور ڈيوٹی پر آنے سے گریز کر رہے ہیں۔

12:40 | شہاب نیوز: غزہ میں جبالیا نزلہ کے مقام پر نصر خاندان کے گھر پر بمباری میں 4 فلسطینی شہید، 20 زخمی۔

12:35 | الجزیرہ بحوالہ صہیونی ذرائع: 229 اسرائیلی غزہ میں قید ہیں اور 310 صہیونی فوجی ابتدائے جنگ سے اب تک ہلاک ہو چکے ہیں۔

12:25 | اجتماعی سزا کی پالیسی پر کاربند صہیونیوں نے جمعہ کے روز دو خواتین اور ایک صحافی سمیت 70 افراد کو گرفتار کیا۔

12:06 |شهاب: آنروا خاطرنشان کرد که این تعداد اندک از کامیون هایی که وارد غزه می شوند، چیزی را در زمینه رفع نیازهای ضروری فلسطینیان عوض نمی کند.

12:04 | انروا (UNRWA): غزہ میں مسلسل انسانی امداد کی ترسیل پر زور دیتے ہیں۔ ہمارے 57 رفقائے کار صہیونی حملوں میں شہید ہوئے ہیں۔

11:57 | صہیونی اخبار "معاریو" کی سروس رپورٹ کے مطابق، غزہ پر زمینی حملے کے حامی اسرائیلی کی تعداد 65٪ سے 29٪ تک گھٹ گئی ہے۔

 

11:45 | بین الاقوامی ریڈکراس کمیٹی نے غزہ کے لئے انسانی بنیادوں پر امدادی سامان کی مسلسل ترسیل پر زور دیا۔

11:20 | صہیونی درندوں نے بیت لحم میں 11، االخلیل میں 16 اور نابلس میں 6 فلسطینیوں کو حراست میں لیا۔

11:07 | الجزیرہ: کنیسٹ (غاصب صہیونی پارلیمان) میں بنیامین نیتن یاہو کی جماعت "لیکود" کی حمایت میں شدید کمی آئی ہے، اس کی نشستیں 120 میں سے 19 تک گھٹ گئی ہے اور بینی گانٹس کی جماعت کی نشستیں 36 ہو گئی ہیں۔ نیتن یاہو کے مخالفین کی نشستیں مجموعی طور پر 77 تک پہنچی ہیں، چنانچہ نیتن یاہو کی حکومت زیادہ دیر تک نہیں چل سکے گی۔ [یہ طوفان الاقصٰی ہی کا ایک نتیجہ ہے، آگے آگے دیکھو ہوتا ہے کیا؟]۔

10:45 | فلسطینی وزارت صحت: طوفان الاقصٰی کے آغاز سے اب تک صہیونی غاصبوں کی فائرنگ سے مغربی کنارے میں 110 فلسطینی شہید اور 1900 زخمی ہوئے ہیں۔

10:25 | غزہ میں الزیتون کے محلے میں صہیونیوں کا ایک ڈرون طیارہ ایک گھر پر گر تباہ۔

10:10 | شام کے شمال میں العمر آئل فیلڈ میں امریکی قابضین کے اڈے پر شدید میزائل حملہ ہؤا۔

10:00 | غزہ پر صہیونی بمباری کے نتیجے میں ملبے تلے دبے ہوئے فلسطینیوں کی تعداد 1600 تک پہنچ گئی ہے۔ نصف سے زیادہ بچے ہیں۔

09:50 | کل رات کے غاصب صہیونیوں کے فضائی حملوں میں 100 فلسطینی شہید۔

09:35 | نیویارک میں فلسطین کی حق میں، اور غزہ پر صہیونی حملوں کی مذمت میں، عوامی مظاہرہ۔

08:20 | گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صہیونی غاصبوں کے حملوں میں بچوں اور خواتین سمیت 481 فلسطینی شہید۔  

08:15 | القلقیلیہ میں، حال ہی میں رہا ہونے والے مجاہد عبدالحافظ صہیونیوں کی فائرنگ میں شہید۔

 08:10 | ریڈیو اسرائیل: ڈویژن-36 کی کچھ نفری غزہ میں گھس گئی ہے، یہ فوجی بہت جلد واپس آئیں گے!

08:05 | الجزیرہ: فلسطینی ذرائع نے کہا ہے کہ صہیونی فوجی ہماری گھات کا شکار ہوکر بدترین شکست سے دوچار ہوئے ہیں۔

08:00 | العالم: غزہ کے علاقے خان یونس پر صہیونی غاصبوں کی بمباری میں 15 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی۔

07:50 | حماس کے راہنما خالد مشعل: غزہ پر بری حملہ عنقریب، امریکہ غزہ کی جنگ میں برابر کا شریک ہے اور جنگ کی منصوبہ بندی اور اصل کمان امریکیوں کے ہاتھ میں ہے، اس لئے کہ امریکی جانتے ہیں کہ صہیونی ریاست سات اکتوبر کی طرح کی دوسری بڑی شکست برداشت نہیں کر پائے گی۔

07:20 | مشرقی قدس شریف میں فلسطینی نوجوانوں اور صہیونیوں کے درمیان شدید جھڑپیں۔

07:00 | صہیونی کمانڈوز کو ایک بار پھر شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ صہیونی فوجیوں نے بیت حانون میں داخل ہو کر کاروائی کرنا چاہی لیکن وہ حماس کی گھات میں پھنس گئے۔ صہیونی فوجی ذرائع کا اعتراف: بیت حانون میں فوجیوں سے مرکز کا رابطہ منقطع ہؤا، غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق ایک صہیونی فوجی گرفتار کیا گیا ہے۔ صہیونی فوجی اپنے جنگی طیاروں کی پشت پناہی میں علاقے سے پسپا ہوگئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔