اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا بحوالۂ ذرائع
ہفتہ

28 اکتوبر 2023

12:57:15 AM
1405665

طوفان الاقصٰی؛

ویڈیو | غزہ پٹی پر صہیونیوں کے جنون آمیزترین فضائی، بحری اور بری حملے!

غزہ پر یہ حملے زمین، فضا اور سمندر سے ہو رہے ہیں۔ صہیونی ذرائع نے کہا ہے کہ صہیونی [اور شاید امریکی بحریہ بھی] اس حملے میں شریک ہے۔ مغربی ممالک کے جاسوس طیارے صہیونیوں کی مدد کر رہے ہیں۔ / زمینی حملہ ناکام ہو چکا ہے،


اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، غزہ میں موجود نامہ نگاروں کے مطابق، غزہ کو طوفان الاقصٰی کے آغاز سے اب تک کے وحشیانہ ترین صہیونی حملوں کا سامنا ہے۔ یہ حملے زمین، فضا اور سمندر سے ہو رہے ہیں۔ صہیونی ذرائع نے کہا ہے کہ صہیونی [اور شاید امریکی بحریہ بھی] اس حملے میں شریک ہے۔

اطلاعات کے مطابق غزہ کے اطراف کی فضاؤں میں مغربی ممالک کے جاسوسی طیارے موجود ہیں جو غزہ میں انسانی اہداف کی نشاندہی کرنے میں صہیونیوں کی مدد کر رہے ہیں۔ غزہ کا انٹرنیٹ منقطع ہؤا ہے اور صہیونی طیارے مسلسل بمباری کر رہے ہیں۔ انٹرنیٹ کی بندش کی وجہ سے غزہ سے کوئی تصویر باہر نہیں نکل رہی ہے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق عالمی طاقتوں کی مدد سے صہیونیوں کا زمینی حملہ ناکام ہو چکا ہے۔ اس ناکام حملے کے نتائج اگلے چند گھنٹوں میں کسی حد تک واضح ہو جائیں گے۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110