اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : فاران تحقیقاتی ویب گاہ
جمعہ

27 اکتوبر 2023

3:54:01 AM
1405464

طوفان الاقصٰی؛

طوفان الاقصٰی کا بیسواں دن | امریکی اور یورپ کی مکمل حمایت کے سائے میں صہیونی ریاست کی ظآلمانہ بمباری، غزہ میں شہداء کی تعداد 7028 ہو گئی

غاصب صہیونی ریاست کے خلاف طوفان الاقصٰی کاروائی کے بیسویں دن بھی، یہ ریاست میدان جنگ میں ناقابل تلافی شکست کا بدلہ غزہ کے نہتے عوام سے لے رہی ہے اور عالمی قوانین کے خلاف جنگی جرائم اور اجتماعی سزا کی مجرمانہ پالیسی پر کاربند ہے اور یوں اب تک غزہ میں 7028 فلسطینی شہید ہوئی جن میں غالب تعداد خواتین، بچوں اور بزرگوں کی ہے۔

اہل اہبیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، فلسطین کی جہادی تحریک "حرکۃ المقاومۃ الاسلامیہ" "حماس" نے سینیچر مورخہ سات اکتوبر 2023ع‍ کو طوفان الاقصٰی کے عنوان سے کامیاب ترین تاریخی کاروائی کا آغاز کیا جو فلسطین کی معاصر تاریخ کا عظیم ترین واقعہ سمجھا جاتا ہے اور صہیونی اور استکباری دشمن طاقتیں اسی بنا پر جنگ بندی کے خلاف ہیں، کہ وہ جنگ کے سائے میں گری ہوئی صہیونی ریاست کو سنبھالا دینا چاہتی ہیں۔ جبکہ صہیونی دشمن اپنے مغربی حامیوں کے ساتھ مل کر غزہ پر ہیروشیما پر امریکی ایٹم بم کے وزن سے بھی زیادہ گولہ بارود گرا کر ہزاروں نہتے انسانوں کو شہید اور بنیادی ڈھانچے کو ویران کرکے بھی فوجی اعتبار سے کوئی کامیابی حاصل نہیں کر سکا ہے۔

طوفان الاقصٰی کو فلسطینی قوم پر ڈھائے جانے والے مظالم کا فطری نتیجہ قرار دیا جاسکتا ہے، اور یہ اس قوم کی عزت و وقار، غیظ و غضب، مظلومیت، صبر اور غیرت کا حقیقی مظہر ہے، جو ساتھ ہی ساتھ فرعونی روایت پر کاربند بچوں کے قاتل صہیونی دشمن کے سیاہ کارنامے میں ایک عظیم انٹیلیجنس اور عسکری شکست کی تاریخی اضافہ بھی ہے۔

صہیونیوں نے غزہ پر ہر قسم کے ہتھیار استعمال کئے ہیں، اور امریکی فوجیوں کے ساتھ مل کر زمینی حملے کی مشق بھی کر بیٹھے ہیں، اور خبروں کے مطابق "کمانڈو آپریشن میں شریک نفری سے ان کا رابطہ منقطع ہو چکا ہے"، اور فلسطینی ذرائع کے مطابق، صہیونی قیدیوں کی رہائی کے لئے آنے والے تمام صہیونی اور امریکی سپاہیوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

صہیونیوں نے پانی اور کھانے پینے کی اشیاء کی بندش کے ساتھ ساتھ غزہ میں ایندھن اور ادویات کے داخلے کو روکے رکھا ہے، اور انہیں بھوکا پیاسا رکھ کر اپنے سامانے جھکانے پر مجبور کرنے کرتی رہی ہے لیکن غزہ کے باسیوں کے جذبۂ ایمانی میں روز بروز اضآفہ ہو رہا ہے۔ صہیونیوں کے سامنے سب سے بڑی رکاوٹ یہ ہے کہ غزہ کے عوام موت کا خوف بھول گئے ہیں اور مقاومت اور شہادت کے راستے پر گامزن ہیں۔

صہیونی ریاست گذشتہ دو ہفتوں سے اپنے جانی اور مالی نقصانات کو سینسر کر رہی ہے، اندازوں کے مطابق اب تک 2000 سے زائد صہیونی ہلاک ہوئے ہیں جن میں مبینہ طور پر 350 تک فوجی افسر اور جوان شامل ہیں جبکہ 250 کے قریب صہیونی حماس کی قید میں ہیں، جن میں سے 50 افراد صہیونیوں کی بمباریوں میں کام آئے ہیں۔ صہیونی زخمیوں کی تعداد 5000 کے قریب بتائی گئی ہے۔

لمحہ بہ لمحہ قدم بہ قدم طوفان الاقصٰی کے بیسویں دن کے واقعات کے ساتھ:

23:17 | صہیونی ذرائع: الکریاہ میں منعقدہ وار کونسل کے اجلاس پر مقاومت کا میزائل حملہ، ایک میزائل ہیڈکوارٹر کے قریب لگا۔

23:17 | مقاومت کا ایک میزائل مقبوضہ فلسطینی شہر رحوفوت پر لگا، بجلی کٹ گئی۔

22:49 | تل ابیب اور غوش دان پر مقاومت کے کامیاب میزائل حملے۔

22:49 | مقاومت کے کئی میزائل تل ابیب کے نواح میں "شوہام" و "مشمار ہشفعا" پر لگے ہیں۔

21:46 | عراق میں امریکی فوجیوں پر ڈرون حملہ، یہ حملہ اربیل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب انجام پایا۔

21:04 | غزہ میں شہداء کی تدفین کے لئے کفن کی قلت۔۔۔ یہ خبر دل دہلا دینے والی بھی ہے اور شرمناک بھی ہے دو ارب مسلمانوں کے لئے۔ ایک دوست کی تجویز تھی کہ جو مسلم ممالک صہیونی اور مغربی جرائم کے سامنے خاموش ہیں وہ کم از کم غزہ کے شہیدوں کی تدفین میں ہی شرکت کریں اور انہیں تجہیز و تکفین کے وسائل ہی پہنچا دیں۔

20:10 | القدس بریگیڈز نے صوفا اور حولیت میں صہیونی فوجی ٹھکانوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

20:06 | عراقی مقاومت نے شام میں امریکی اڈے پر میزائل حملے کے سلسلے میں اپنے بیان میں کہا: شامی شہر الحسکہ کے نواح می الشدادی کے مقام پر کامیاب میزائل حملہ کیا گیا۔

20:01 | فلسطینی وزارت صحت، غزہ: شہداء کے ناموں کی فہرست عنقریب شائع کی جائے گی۔

- وزارت صحت کے ترجمان نے امریکی صدر کی طرف سے غزہ کے شہداء کی تعداد سے متعلق فلسطینی رپورٹوں کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی مذمت کی ہے۔

19:53 | صہیونی چینل 11 کے مطابق، بن گوریون ہوائی اڈے کو قریبی علاقے "ایہود" پر میزائل لگنے کی بنا پر پروازوں کے لئے بند کیا گیا ہے۔

19:48 | عراقی مقاومتی تحریک حزب اللہ عراق: دشمن کے خلاف کئی سالوں تک جاری رہنے والی طویل المدت جنگ لڑنے کے لئے بالکل تیار ہیں اور اپنی فتح پر یقین کامل رکھتے ہیں۔

- ہم دشمن کے خلاف کاروائیوں میں قدم بہ قدم شدت لائیں گے، مستقبل کی کاروائیاں وسیع پیمانے پر عمل میں لائی جائیں گی اور ان کی شدت میں اضافہ ہوگا۔

- دشمن غزہ میں بے گناہ افراد کے قتل سے پرہیز کریں، محاصرہ اٹھا دے اور فلسطینیوں کو کوچ کروانے کی سازش سے دستبردار ہو جائیں۔

19:44| حماس کے وفد کا دورہ ماسکو، مشرق وسطیٰ کے لئے روسی ایلچی میخائیل بوگدانوف سمیت روسی حکام کے ساتھ غزہ میں صہیونی جرائم روکنے کی روشوں پر بات چیت۔ حماس کے وفد نے فلسطین اور غزہ کے بارے میں صدر ولادیمیر پوٹن کے موقف اور جنگ بندی کی غرص سے روس کی سفارتی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ غاصب صہیونی ریاست کے جرائم روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔

19:08| حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے روس اور چین کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ اور کینیڈا کی پیش کردہ اسرائیل نواز قرارداد کو ویٹو کر دیا ہے۔

- انھوں نے سلامتی کونسل کے ان رکن اور غیر رکن ممالک کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے غزہ پر صہیونی حملوں بی بندش پر زور دیا ہے۔

- روس اور چین دونوں نے سلامتی کونسل میں امریکہ  کی  پیش کردہ اسرائیل نواز قرار داد کو ویٹو کر دیا تھا۔

18:43 | غزہ کے مرکز میں الاظہر یونیورسٹی پر صہیونی غاصبوں کی بمباری۔

18:38 | صہیونی دارالحکومت تل ابیب اور اس کے نواح میں زبردست دھماکے، مقاومت کی طرف میزائل حملوں کی تصدیق۔

17:52 | القسام بریگیڈز: صہیونیوں نے اندھادھند بمباریوں کے دوران غزہ میں اپنے ہی 50 قیدیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔  القسام بریگیڈز نے ایک صہیونی ماں اور اس کی بیٹی کو علالت کی وجہ سے انسانی بنیادوں پر رہا کر دیا ہے۔

17:38 | القسام بریگیڈز: غزہ پر صہیونی حملوں میں اب تک ہلاک ہونے والے صہیونی قیدیوں کی تعداد 50 ہو گئی ہے۔

16:38 | القدس بریگیڈز نے "ریعیم" اور "ایرز" کے صہیونی فوجی اڈوں پر مارٹر گولے برسائے۔

16:39 | غزہ میں مقاومت کے مجاہدین نے مقبوضہ اسدود، عسقلان، نقب اور غزہ کے اطراف میں زمین چور صہیونیوں کی بستیوں اور قصبوں پر بھاری میزائل حملے کئے۔

16:21 | غزہ کی وزارت داخلہ: صہیونی غاصبوں کی بمباری میں اب تک 2913 بچوں اور 1709 خواتین سمیت 7028 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

16:17 | غزہ کے اطراف کے صہیونی زمین چوروں کے قصبوں میں میزائل حملوں کا سائرن بج اٹھا ہے۔

16:17 | القسام بریگیڈز نے العین الثالثہ نامی صہیونی فوجی چھاؤنی کو مارٹر گنوں سے نشانہ بنایا۔

16:17 | القدس بریگیڈز نے غزہ کے اطراف میں "کرم ابو سالم" کو میزآئل اور مارٹر توپوں سے نشانہ بنایا۔

15:41 | القسام بریگیڈز نے "مارس" کی صہیونی چھاؤنی پر مارٹر گولوں کی بارش کر دی۔

15:41 | عوامی محاذ سے کی ابو علی مصطفٰی یونٹس نے سدیروت کے صہیونی قصبے کو نشانہ بنایا۔

14:34 | پاکستان کے وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کرغیزستان میں شنگھائی تنظیم کے اجلاس کے موقع پر،  اسلامی جمہوریہ ایران کے سینئر نائب صدر ڈآکٹر محمد مخبر سے بات چیت کی ہے۔ محمد مخبر نے اس موقع پر کہا: مسلم ممالک کو مل کر صہیونی ریاست کو غزہ کے عوام کے قتل عام روک دینا چاہئے۔ اور اس سلسلے میں دو ٹوک موقف اپنانا چاہئے۔

13:50 | ترک صدر اردوگان نے ویٹیکن کے پاپ سے رابطہ کرکے کہا: غزہ پر اسرائیلی حملے قتل عام کے زمرے میں آتے ہیں، اور عالمی برادری کی خاموشی شرمناک ہے۔

13:48 | مغربی جھوٹے کہتے ہیں کہ کھیل کود کا سیاست سے تعلق نہیں ہے لیکن اسٹیڈیمز کو یوکرین کی جنگ کے لئے وقف کرتے ہیں اور اب فرانسیسی انضباطی کمیٹی نے نیست فٹبال کلب کے الجزائری کھلاڑی پر اگلے سات میچوں میں کھیلنے سے منع کیا ہے صرف اس لئے کہ انھوں نے فلسطین کی حمایت میں ایک ویڈیو کلپ نشر کیا تھا!! [مغرب منافق ہے]۔

13:41 | فایننشل ٹائمز: اسرائیل جان لے کہ حماس کا خاتمہ ممکن نہیں ہے۔

13:06 | خاتون فلسطینی صحافی دعا شرف اپنے بیٹے کے ہمراہ صہیونی بمباری میں شہید۔

12:42 | اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے ایرانی نیوز چینل کے خصوصی نیوز پروگرام میں فلسطینی عوام پر صہیونیوں اور مغرب کے جرائم کے بارے میں ایرانی ترجیحات کے بارے میں کہا: ہماری اولین ترجیح غزہ پر صہیونی بمباری روکنا ہے۔ غزہ کے خلاف ایک غیر منصفانہ جنگ لڑی جا رہی ہے۔

انھوں نے کہا: صہیونی شکست کھا چکے ہیں اور فلسطینی مقاومت کی شجاعانہ اور فیصلہ کن کاروائی کے جواب میں غیر متوازن کاروائیاں کر رہے ہیں اور ایک فوجی کاروائی کا جواب نہتے شہریوں پر بمباری سے دے رہے ہیں، تاہم 7 اکتوبر کے دن صہیونیوں پر مسلط کردہ شکست کا ازالہ ممکن نہیں ہے۔

12:34 | حزب اللہ لبنان نے لبنانی سرحد کے قریب صہیونی زمین چوروں کے قصبے معالوت ترشیحا کے اوپر اڑتے ہوئے صہیونی ڈرون طیارے کو مار گرایا۔ العالم کے مطابق، صہیونیوں نے لبنان کے بعض علاقوں پر بم گرائے، مقبوضہ فلسطین کے شمال اور جنوبی لبنان کی سرحد کے قریب صہیونیوں زمین چوروں کے کئی قصبوں کو نشانہ بنایا گیا۔ صہیونی ڈرون مار گرایا گیا تو تب ہی صہیونیوں کے پیٹریاٹ اور آئرن ڈوم میزائل شکن سسٹمز فعال ہوئے اور کئی میزائل فائر ہوئے۔ لیکن گویا انہیں فضا میں کچھ ملا نہیں اور جن ہتھیاروں کو دشمن کے سروں پر اترنا تھا وہ پہلے ہی اتر چکے تھے۔

12:13 | نابلس کے قباطیہ اسکول کے طلباء کا مظاہرہ، غزہ کے عوام اور مقامت کی حمایت کا اعلان۔

11:58 | سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی جنرل ڈاکٹر حسین سلامی نے بلوچستان میں شہدائے وحدت کے چودہویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: طوفان الاقصٰی میں استکباری طاقتوں کو رگڑا گیا / اسرائیلی فوج زمینی حملے کی صورت میں، سرزمین غزہ میں دھنس جائے گی / یہ مغرب کی بھول ہے کہ غزہ میں مظالم جاری رہنے کی صورت میں امت مسلمہ ہاتھ پر ہاتھ دھر کر بیٹھی رہے گی۔ دشمن فوری طور پر اس جنگ کی آگ بجھا دے ورنہ، اس کا اپنا بھی جلنے سے نہیں بچ پائے گا۔

11:57 | غزہ کی وزارت صحت: غزہ پر غاصب صہیونی ریاست کی سفاکانہ بمباری میں شہید ہونے والے فلسلطینیوں کی تعداد 7000 سے تجاوز کر گئی، ہزاروں افراد ملبے تلے مدفون یا لا پتہ ہوئے ہیں۔ ملبے میں دبے ہوئے افراد کو نجات کے لئے وسائل ناپید ہیں۔

11:13 | لبنانی سیاسی جماعت "حرکۃ الشعب" کے راہنما ابراہیم الحلبی: طوفان الاقصٰی نے نہ صرف اسرائیل کو نشانہ بنایا بلکہ براہ راست امریکہ سے ٹکرایا اور یہ خطے کا چہرہ بدل دے گا، کیونکہ محور مقاومت (محاذ مزاحمت) کئی برسوں سے اس کاروائی کی تیاری کرتا رہا تھا۔۔۔ "اسرائیل" نامی جعلی ریاست، درحقیقت ایک جدید طرز کی مشین ہے جو مشرق وسطیٰ میں امریکی مفادات کا تحفظ کرتی ہے، چنانچہ فلسطینی مقاومت نے صہیونیوں پر ضرب لگا کر در حقیقت امریکہ اور صہیونیوں کے حامی ممالک کو براہ راست گزند پہنچائی۔۔۔ اگر صہیونی زمینی حملہ کریں تو دنیا مقاومت اسلامی کی طاقت سے بہتر واقف ہو جائے گی۔ اور اس صورت میں ایران بھی میدانی صورت حال کو بدلنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔

11:02 | غزہ پر صہیونی بمباری میں اب تک 2704 بچے 1600 سے زائد خواتین، اور لڑکیاں، اور 364 بزرگ شہید ہوئے ہیں۔

09:55 | صہیونی غاصبوں کی بمباری میں شہید ہونے والے الجزیرہ کے نامہ نگار وائل الدحدوح کے گھرانے کا جلوس جنازہ، ان کی اہلیہ، ایک بیٹا اور ایک بیٹے کو صہیونیوں نے دیر البلح مین شہید کیا تھا۔

09:49 | مغربی کنارے کے شمال مشرقی شہر طوباس میں فلسطینیوں اور غاصب فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں۔

09:36 | القسام بریگیڈ: ہم نے غزہ کے علاقے البریج کے مشرق میں ایک صہیونی ہیلی کاپٹر پر سام-7 میزائل کا کامیاب حملہ کیا۔

09:35 | غاصب صہیونی فوج نے خان یونس میں اپنے ایک ہیلی کاپٹر پر میزائل حملے کی تصدیق کی، تفصیلات کی طرف اشارہ نہیں کیا۔

09:34 | نیتن یاہو کی شیخیاں: ہم غزہ کی پٹی پر زمینی حملے کی تیاری کر رہے ہیں، لیکن تفصیلات نہیں بتاؤں گا۔ [ادھر فلسطینی بڑی بے چینی سے اس حملے کا انتظآر کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں، کہ ہم اپنے نہتے شہیدوں کا بدلہ صہیونی فوج سے لیں گے]۔

09:30 | البریج اور نصیرات پر صہیونی توپخانے کی گولہ باری۔

09:29 | بیت لاہیا پر غاصب صہیونیوں کی بمباری، ایک فلسطینی شہید۔

09:28 | غزہ کے مغربی محلے النصر پر پر غاصب صہیونیوں کی بمباری۔

09:15 | ہسپانوی وزیر سماجی حقوق پون پلارا نے صہیونیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام پر رد عمل دکھاتے ہوئے ایک ویڈیو پیغام میں تل ابیب کے ساتھ یورپی ممالک کے سفارتی تعلقات کے خاتمے اور صہیونی سرغنوں پر جنگی جرائم کی عالمی عدالت میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا۔ انھوں نے کہا: یورپی اتحاد کو اسرائیل کے خلاف چار اقدامات کرنا پڑیں گے: 1۔ سفارتی تعلقات منقطع کرنا، 2۔ صہیونی ریاست پر معاشی پابندیاں لگانا، 3۔ فوجی پابندیاں لگانا، اور 4۔ بن یامین نیتن یاہو سمیت اس ریاست کے تمام سیاسی عہدیداروں پر، غزہ کے نہتے عوام کے خلاف جنگی جرائم کے ارتکاب کے الزام پر، عالمی فوجداری عدالت میں مقدمہ چلانا۔

09:05 | اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللٰہیان:غزہ میں نہتے عوام کے قتل عام اور صہیونیوں کے تئیں امریکی اور مغربی امداد کی وجہ سے خطے کے حالات تشویشناک ہیں اور حالات کسی وقت بھی قابو سے باہر ہو سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا: حماس ایک قابل احترام حریت پسند تحریک ہے۔

09:02 | غاصب ریاست کی جنگی کشتیوں نے غزہ کے شمال میں واقع بیت لاہیا پر گولہ باری کی۔

09:01 | بیت لاہیا میں "الرن" خاندان کے ایک گھر پر صہیونی طیاروں کی بمباری سے ایک فلسطینی شہید۔

09:00 | القسام بریگیڈ نے رہائشی علاقوں پر صہیونی درندوں کی مسلسل بمباری کے جواب میں صہیونی شہر ایلات کو عیاش-250 میزآئل کے حملے کی ویڈیو نشر کر دی۔

09:00 | غاصب صہیونی ریاست کے طیاروں نے غزہ شہر کے محلوں تل‌ الہوا، جوازات اور شارع النفق پر بماری کی۔

 08:59 | غزہ کے مرکز میں یرموک اسٹیڈیم کے اطراف میں صہیونی طیاروں کی بمباری، سے آگے لگ گئی۔

08:58 | صہیونیوں نے خان یونس کی مسجد صالح رافع کے قریب منطقۃ السطر الغربی میں الاسطل خاندان کے گھر پر بمباری کی، 28 افراد شہید اور زخمی۔  

07:43 | صہیونی غاصبوں نے قدس شہر کے نواحی قصبے سلوان کے محلے راس العامود میں ایک گھر پر ہلہ بول کر مفید العباسی نامی نوجوان کو حراست میں لیا۔

07:27 | غزہ کے بحران میں شدت آنے کے بعد، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیر عبداللٰہیان بین الاقوامی مذاکرات کی غرض سے نیویارک پہنچے ہیں۔ انھوں نے کہا: اقوام متحدہ میں ہمارے نمائندہ دفتر نے غزہ کے سلسلے میں امریکہ کی یکطرفہ قرارداد کی منظوری روکنے میں بنیادی کردار ادا کیا ہے۔

05:14 | روسی وفاق کے سربراہ ولادیمیر پوٹن نے غزہ کے بحران پر اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے اور خواتین، بچوں اور بوڑھوں کی جانوں کے بچاؤ پر زور دیتے ہوئے کہا: فلسطین اور اسرائیل کے درمیان یہ جنگ مشرق وسطٰی سے باہر کے علاقوں تک پھیل سکتی ہے۔

01:42 | غزہ اور فلسطین کے سلسلے میں قرارداد کے روسی مسودے کو ایک بار پھر امریکہ اور برطانیہ نے ویٹو کر دیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110