اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : فاران تحقیقاتی ویب گاہ
جمعرات

26 اکتوبر 2023

2:38:44 AM
1405080

طوفان الاقصٰی؛

طوفان الاقصٰی کا انیسواں دن| غاصب صہیونیوں کے حملوں میں 24 گھنٹوں میں 1400 شہید، بچوں اور خواتین سمیت 7165 فلسطینی شہید،

غزہ کے رہائشی علاقوں پر صہیونی بمباری کا سلسلہ طوفان الاقصٰی کے انیسویں دن بھی جاری رہا، بدھ 25 اکتوبر کا دن بھی مظلوم مسلمانوں کے قتل عام سے شروع ہؤا جبالیا، نصیرات اور خان یونس پر صہیونی بمباری میں خواتین اور بچوں سمیت 16 فلسطینی شہید ہوئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ 

حماس نے غزہ نے (سینیچر 7 اکتوبر 2023ع‍ کو) صہیونیوں کے مسلسل جرائم، فلسطینیوں کے قتل عام، مسجد الاقصٰی کی مسلسل بے حرمتی اور اس کے محافظین پر حملوں اور صہیونی فوجیوں کی مدد سے یہودی بستی نشینوں کے مسلسل حملوں کے جواب میں اپنی کاروائی طوفان الاقصٰی کا آغاز کیا۔ مجاہدین انتہائی تیزرفتاری سے غاصب ریاست پر حملہ آور ہوئے اور ابتدائی چند منٹوں میں 5000 راکٹوں سے صہیونی ٹھکانوں اور فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔

صہیونیوں نے تاریخی شکست کھانے کے بعد رہائشی علاقوں پر بمباری، خواتین اور بچوں کے قتل عام اور غزہ کے عوام کو اجتماعی سزا دینے کا آغاز کیا، اس علاقے کے پانی اور بجلی کو منقطع اور اسپتالوں اور اسکولوں اور مساجد کو تباہ کیا۔ وہ ممنوعہ ہتھیار اور فاسفورس بم استعمال کر رہے ہیں، اور غزہ امریکی اور صہیونی ہتھیاروں کی جانچ کا مبدان بن گیا۔ جو ہتھیار آبادیوں سے دور جانچے جاتے ہیں انہیں غزہ کے بچوں، خواتین اور بزرگوں پر آزمایا جا رہا ہے۔

صہیونیوں ذرائع نے اپنے ہلاک شدگان کی تعداد 1400 سے 2000 تک بتائی ہے لیکن اب یہ تعداد صیغۂ راز میں رکھی جا رہی ہے اور سینسر کا دور دورہ ہے۔ حالانکہ مقاومت کی قوتیں ہر روز کئی کئی بار صہیونیوں کو مختلف ہتھیاروں سے نشانہ بناتے ہیں اور جزوی طور پر جان نقصانات کا بھی اعلان ہوتا ہے لیکن صہیونیریاست ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مجموعی تعداد بتانے سے احتراز کرتی ہے۔ صہیونیوں نے اپنی فوج کے جانی نقصان کو 308 پہ روک رکھا ہے حالانکہ ہر روز جھڑپوں میں ان کی ہلاکتوں کی خبریں آ رہی ہے۔

 لمحہ بہ لمحہ قدم بہ قدم طوفان الاقصٰی کے انیسویں دن کے واقعات کے ساتھ:

- صہیونی ذرائع: صہیونی زمین چوروں کے قصبے زکیم کے باشندوں کو موبائل فون پرقطر کے نمبروں سے عربی اور انگریزی میں پیغامات مل رہے ہیں "کہ بھاگ جاؤ، مقاومتی مجاہدن آ رہے ہیں"۔

- شام کے شہر حسکہ کے نواحی ہوائی اڈے ابو حجر میں امریکی قابضوں پر میزائل حملے سے کئی بڑے دھماکے ہوئے ہیں۔  

- برطانیہ کے سابق رکن پارلیمان جارج گیلووے نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا: غزء میں ہزاروں شہریوں کو جان بوجھ کر قتل کیا گیا ہے، میرے سمیت کروڑوں لوگوں نے ان تین ہفتوں ميں دیکھا کہ رہائشی عمارتوں، اسپتالوں، مساجد اور گرجا گھروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ تم اگر لڑنا چاہتے ہو اپنی فوج بھیج کر حماس کے ساتھ میدان میں لڑو، نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا کہاں کی بہادری ہے؟

23:23 | گذشتہ 24 گھنٹوں میں غزہ کی شہری آبادی پر صہیونیوں کی بہیمانہ بمباری شہداء کی تعداد 5791 سے بڑھ کر 7165 افراد تک پہنچ گئی۔

23:22 | آفت جو حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں صہیونیوں پر نازل کر دی؛ صورت حال یہ ہے کہ لبنان کے قریبی مقبوضہ علاقوں میں صہیونی فوج کا معمول کا گشت بھی ختم کر دیا گیا، حالانکہ قبل ازیں وہ ہر وقت گشت کرتے ہوئے دکھائی دیتے تھے۔

23:18 | حماس کے راہنما صالح العاروری کا غاصبوں سے خطاب: منتظر رہو ہماری جنگ ابھی شروع نہیں ہوئی ہے۔

انھوں نے کہا: جس دن صہیونی دشمن غزہ میں داخل ہوگا، ہمارے عوام کے لئے ایک شاندار باب کھل جائے، اور دشمن ایک بے مثل شکست سے دوچار ہو جائے گا۔

23:13 |  مقبوضہ تل ابیب کے جنوب میں ریش لتصیون پر القسام کا میزائل حملہ، صہیونیوں نے چار افراد کے زخمی ہونے کا اعتراف کیا۔ میزائل غزہ سے براہ راست ریشون لتصیون میں ایک عمارت پر لگا، جس کی دو منزلیں تباہ ہو گئیں۔

21:34 | العالم: مغربی کنارے میں گرفتاریاں عام ہیں اور صہیونی ہے طبقے کے افراد، اور تمام سیاسی جماعتوں کے ارکان کو گرفتار کر رہی ہے، چنانچہ توقع کی جاتی ہے کہ یہاں بھی عوام اور جہادی تحریکوں کے صبر کا پیمانہ لبریر ہو جائے، اور اس صورت میں صہیونیوں کو جو دن دیکھنا پڑے گا وہ ان کے تصور سے خارج ہے۔

21:25 | 2 المیادین چینل: حزب اللہ نے حانیتا میں صہیونی چوکی پر فائرنگ کی؛ 2 صہیونی فوجی ہلاک اور 3 زخمی۔

21:15 | المیادین: غاصب صہیونیوں نے قیدیوں کے تبادلے پر غور کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں صہیونیوں کے سینکڑوں قیدی ہزاروں فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے عوض، رہا کئے جائیں گے۔ 

20:52 | غزہ میں الجزیرہ کے نامہ نگار وائل دحدوح، جن کی اہلیہ اور دو بچے صہیونی بمباری میں شہید ہوگئے ہیں، نے کہا: ہمارے آنسو ہماری کمزوری کی علامت نہیں ہیں۔ صہیونی ریاست حتمی شکست سے دوچار ہوئی ہے۔ صہیونیوں نے دحدوح کے گھر کو ایسے علاقے میں نشانہ بنایا، جسے خود صہیونی ریاست نے محفوظ علاقہ قرار دیا تھا۔

19:45  |  غاصب صہیونیوں نے غزہ میں ایک سات منزلہ عمارت اور اس کے آس پاس کے گھروں کو بمباری کا نشانہ بنا کر ملبے کے ڈھیر میں بدل دیا، درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی۔

19:38 | ذرائع: جنوبی تل ابیب میں بالماخیم ایئربیس پر غزہ سے کامیابی میزآئل حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

19:37 | صہیونی ذرائع: غزہ کے اطراف کے علاقوں پر فلسطینی مجاہدین کے بڑے حملے کا امکان ہے، صہیونی پناہ گاہوں میں رہیں۔ صہیونی فوج نے اس علاقے پر مجاہدین کے حملے کے امکان کے پیش نظر، گولہ باری کی۔

19:29 | افیفیم فوجی اڈے پر حزب اللہ لبنان کے میزائل حملے میں ایک صہیونی ٹینک تباہ، عملہ ہلاک اور زخمی۔ نیز راس ناقورہ بحری اڈے، حانیتا خربۃ المنارہ اور برانیت کے سرحدی علاقوں میں صہیونی اڈوں کو گائیڈڈ میزائلوں اور توپخانے سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

18:37 | غزہ کے مرکز پر غاصب صہیونیوں کی بمباری سے ایک عمارت اور کئی گھر تباہ، خواتین اور بچوں سمیت کئی فلسطینی شہید۔

18:31 |  ایک بچے کا معصومانہ جواب: غزہ میں کوئی پناہ گاہ یا کوئی محفوظ نقطہ نہیں ہے۔

35: 17| لبنانی میزائل صہیونی آئرن ڈوم میزائل شکن سسٹم کو ہائے کہہ کر گذرتے ہیں۔ کربات شمونہ کے صہیونی اڈے پر حزب اللہ کے داغے گئے چار میزائل کسی مزاحمت کے بغیر نشانے پر لگ گئے۔

28: 17| غزہ کے ایک اسپتال کے احاطے میں کچھ بچوں کو کاغذ پر تصویریں کھینچتے ہوئے دیکھا گیا تو نامہ نگار کے استفسار پر ایک بچے نے کہا: ممکن ہے میری آخری مصوری ہو!

19: 17| لبنان سے مقبوضہ علاقوں پر میزائل حملے۔ صہیونیوں نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان پر جوابی حملہ کیا گیا ہے۔

07: 17 | صہیونی علاقے کربات شمونہ اور اصبع الجلیل پر گرنے والے لبنانی میزائلوں کے لگنے سے شدید دھماکے، صہیونیوں نے تصدیق کردی۔

39: 16| ہسپانویوں فٹبال میچ کے دوران اسرائیل پرچم جلا کر فلسطین کا پرچم لہرایا۔

- اسکاٹ لینڈ میں ایک اسٹیڈيم کو فلسطینی پرچموں سے مزین کیا گیا۔

14: 16| لیبیائی پارلیمان کے اسپیکر نے صہیونی ریاست کے حامی ممالک کے سفیروں کو فوری طور پر اسلامی ممالک سے نکال باہر کرنے اور انہیں تیل کی ترسیل پر پابندی لگانے کی ضرورت پر زور دیا۔

59: 15| اسلامی جہاد تحریک کے ترجمان داؤد شہاب: فلسطینی اسیروں کو عنقریب آزآدی کی خوشخبری دیتے ہیں۔ یہ دو ٹوک وعدہ ہے۔۔ ہم وہ لوگ ہیں کہ اپنے قیدیوں کو دشمن کے عقوبت خانوں میں نہیں رہنے دیتے۔

- امریکہ تاریخ میں کروڑوں انسانوں کے قتل عام کا مجرم ہے، وہ ہمیں تہذیب کا سبق نہیں سکھا سکتا۔

- ہم غزہ چھوڑ کر کہیں جانے والے نہیں ہیں، ہم اپنے زخمیوں کو نکالنا چاہتے ہیں یا طبی ٹیموں کی آمد کو ممکن بنایا جائے۔

48: 15| فلسطینی ذرائع: ملبے سے زخمیوں کے نکالنے کی مشینری ایندھن نہ ہونے کی وجہ سے بند ہے، چنانچہ ملبے میں بند افراد بھی شہید ہوجائیں گے اور ہمارے شہداء کی تعدد دو گنا ہو جائے گی۔

 

19: 15| لبنان کے جنوبی مقبوضہ علاقے شبعا اور کفر شوبا میں لبنانی فوج اور اقوام متحدہ کی مشترکی گشتی ٹیم پر صہیونیوں کا حملہ۔

05: 14 | جنوبی لبنان سے افیفیم کے صہیونی فوجی اڈے پر بکتر شکن میزائل کا کامیاب حملہ۔

35: 13 | لبنان کے جنوبی مقبوضہ علاقے شبعا اور کفر شوبا پر صہیونیوں کی گولہ باری۔

15: 13 | [صہیونیوں کے قابل اعتماد دوست] رجب طیب اردوگان: اسرائیل نے میری "نیک نیتی" سے ناجائز فائدہ اٹھایا، چنانچہ طے شدہ پروگرام کو نظر انداز کرکے اسرائیل کا دورہ نہیں کروں گا!

- اسرائیل امریکہ اور مغرب کی حمایت کے باوجود اس روش کو جاری نہیں رکھ سکتا۔

- یوکرین کی جنگ میں مغرب نے پوری دنیا کو متحرک کیا اور غزہ کے المیوں پر آنکھیں بند کی گئی ہیں۔

55: 12 | شہاب نیوز: مصری فنکار محمد سلام نے ریاض کے تفریحی سیزن میں شرکت کا پروگرام منسوخ کر دیا اور کہا: میرے بھائی غزہ میں میزائلوں اور بموں کے نشانے پر ہیں چنانچہ میں نہیں گا سکوں گا۔

28: 12 | الجزیرہ: ترک وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ صہیونی فوجی مساجد اور اسپتالوں میں نہتے افراد کو نشانہ بنا رہے ہیں، یہ سلسلہ رک جانا چاہئے۔ اسرائیل کے حامی مغربی ممالک صہیونیوں کو جرائم کے ارتکاب کی ترغیب دلا رہے ہیں، اور بحران میں شدت لا رہے ہیں۔

10: 12 | الجزیرہ: برطانیہ [اسرائیل کی ماں] کے وزیر امیگریشن کا شرمناک بیان: ہم جنگ بندی نہیں چآہتے، اور میرا نہیں خیال کہ اسرائیل نے بین الاقوامی قوانین کو پامال کیا ہے۔

 

05: 12 |شہاب نیوز: صہیونی زمین چوروں کے شہر کربات شمونہ سے 19000 غاصبوں کا انخلاء۔ یہ علاقہ جنوب لبنان کے قریب واقع ہؤا ہے۔

55: 11 | فلسطین الیوم: 7000 فلسطینی مریض اور زخمی موت و حیات کی کمشکش میں ہیں۔

20: 11 | شہاب نیوز: گذشتہ 24 گھنٹوں میں صہیونیوں سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے حزب اللہ کے مجاہدین کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔

15: 11 | شہاب نیوز: فلسطینی اسیروں کی حمایتی کمیٹی نے ریڈکراس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صاف صاف بتا دے کہ اپنے فرائض پر عمل کیوں نہیں کررہا، اور خاموش کیوں ہے؟ ریڈکراس وضاحت کرے کرے کہ کس نے اسے کام سے روکا ہے؟ یا پھر فلسطین میں اپنا کام بند کرنے کا اعلان کرے، بصورت دیگر اس صہیونیوں کے ساتھ سازباز کا مجرم قرار دیا جائے گا۔ 

10: 11 | غزہ کی ایمرجنسی ادارے نے وبائی امراض پھیلنے کی خبر دی ہے اور کہا ہے کہ صرف ایک دن میں 3150 افراد وبائی امراض میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ غزہ کے عوام کو صاف پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

50: 10 | صہیونی ذرائع: سابق وزیر اعظم ایہود بارک نے کہا: اسرائیل کا اصل مسئلہ قیدی، یا غزہ یا دوسرا کوئی مسئلہ نہیں بلکہ نیتن یاہو اصل مسئلہ ہے، چنانچہ اسے فورا ہٹا کر دوسرا کوئی شخص وزیر اعظم بنایا جائے۔ وہ ایک نالائق شخص ہے۔

20: 10 |فلسطین الیوم: مقبوضہ علاقوں پر القسام بریگیڈ کے وسیع پیمانے پر میزائل حملے۔

10: 10 | فلسطین الیوم: جہادی اسلامی کے راہنما زیاد النخالہ اور حماس کے سیاسی دفتر کر نائب صدر صالح العاروری نے لبنان میں حزب اللہ کے قائد سید حسن نصر اللہ سے بات چیت کی ہے۔ ہمآہنگ طور پر آگے بڑھنے پر اتفاق۔

35: 09 | غزہ کے یافا روڈ پر مسجد السلام کے پاس ایک گھر پر صہیونی بمباری میں 4 فلسطینی شہید۔

28: 09 | ایک صحافی اور بھی شہید ہوگیا۔ صہیونیوں ے جبالیا کیمپ میں الاقصٰی چینل کے نامہ نگار سائد الحلبی کے گھر پر بم گرائے۔ جس میں وہ اہل خانہ کے ہمراہ شہید ہو گئے۔ اور شہید ہونے والے صحافیوں اور نامہ نگاروں کی تعداد 21 ہو گئی۔

09: 09 | شہاب نیوز: صہیونی فوجیوں کا قلندیا کیمپ پر حملہ، مظاہرین پر آنسو گیس پھینکی۔

08:58 | شہاب نیوز: عرین الاسود یونٹس کی دعوت پر نابلس میں مکمل ہڑٹال۔

08:50 | شہاب نیوز: جنین، قلقیلیہ اور قلندیا میں کئی افراد کی شہادت، 7 اکتوبر سے اب تک مغربی کنارے میں شہداء کی تعداد 103 اور زخمیوں کی تعداد 1500 ہو گئی۔

07:30 | صہیونیوں کا شام پر فضائی حملہ۔ صہیونی دعویٰ: فوجی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا۔

07:15 | امریکی فوجی مشیران: صہیونی زمینی حملے کا خیال ترک کر دیں۔ ہم نے عراق کی جنگ سے سیکھا ہے کہ یہ حملہ اسرائیل کے لئے بہت تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔  

07:10 | ایک مسجد اور بھی شہید، صہیونیوں نے غزہ کے مرکز میں مسجد الحطین پر بم گرائے۔

07:05 | جبالیا اور خان یونس پر صہیونی بمباری میں 16 فلسطینی شہید۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110