اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
منگل

24 اکتوبر 2023

11:38:11 PM
1404797

طوفان الاقصٰی؛

طوفان الاقصٰی کا اٹھارہواں دن| بچوں اور خواتین سمیت 5791 فلسطینی شہید، 18000 زخمی / صہیونیوں پر مقاومت کے حملے جاری

دو ارب مسلمانوں کی آنکھوں کے سامنے، غزہ پر 80 لاکھ آبادی کی غاصب ریاست کے حملے جاری ہیں/ 24 گھنٹوں میں 704 فلسطینیوں کا قتل عام کیا گیا، شہداء کی تعداد 5791 زخمیوں کی تعداد 18000 ہوگئی ہے! / / غاصب ریاست اپنے جانی اور مالی قصانات کو چھپا رہی ہے۔

 اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق، صہیونیوں نے سفاکانہ فضائی جارحیت جاری رکھی صرف ایک رات میں 400 مقامات پر بمباری کرکے بچوں اور خواتین سمیت 704 فلسطینوں کو شہید کر دیا۔ شہداء کی تعداد 5791 اور زخمیوں کی تعداد 18000 تک پہنچ گئی ہے۔

حماس نے غزہ نے (سینیچر 7 اکتوبر 2023ع‍ کو) صہیونیوں کے مسلسل جرائم، فلسطینیوں کے قتل عام، مسجد الاقصٰی کی مسلسل بے حرمتی اور اس کے محافظین پر حملوں اور صہیونی فوجیوں کی مدد سے یہودی بستی نشینوں کے مسلسل حملوں کے جواب میں اپنی کاروائی طوفان الاقصٰی کا آغاز کیا۔ مجاہدین انتہائی تیزرفتاری سے غاصب ریاست پر حملہ آور ہوئے اور ابتدائی چند منٹوں میں 5000 راکٹوں سے صہیونی ٹھکانوں اور فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔

صہیونیوں نے تاریخی شکست کھانے کے بعد رہائشی علاقوں پر بمباری، خواتین اور بچوں کے قتل عام اور غزہ کے عوام کو اجتماعی سزا دینے کا آغاز کیا، اس علاقے کے پانی اور بجلی کو منقطع اور اسپتالوں اور اسکولوں اور مساجد کو تباہ کیا۔ وہ ممنوعہ ہتھیار اور فاسفورس بم استعمال کر رہے ہیں، اور غزہ امریکی اور صہیونی ہتھیاروں کی جانچ کا مبدان بن گیا۔ جو ہتھیار آبادیوں سے دور جانچے جاتے ہیں انہیں غزہ کے بچوں، خواتین اور بزرگوں پر آزمایا جا رہا ہے۔

لمحہ بہ لمحہ قدم بہ قدم طوفان الاقصٰی کے اٹھارہویں دن کے واقعات کے ساتھ:

- مقبوضہ جنین اور جبع میں فلسطینیوں اور صہیونیوں کی جھڑپیں۔

- فلسطینی ذرائع: غزہ پر گرائے گئے صہیون-امریکی گولہ بارود کی مقدار ہیروشیما پر گرائے گئے امریکی ایٹم بم کے برابر ہے۔

- نوام چامسکی: اسرائیل امریکہ ہی ہے، ان کے درمیان وجودی اور تاریخی اشتراکات ہیں؛ یہاں حکومتیں بدلنے سے اسرائیل کی امریکی حمایت پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔

- اقوام متحدہ میں صہیونی مندوب کی بے شرمی کی انتہا: گوٹیرش یہ کہہ کر اقوام متحدہ کی قیادت کی اہلیت کھو چکے ہیں کہ "اسرائیل پر حماس کا حملہ بلاوجہ نہیں تھا"؛ انہیں استعفا دینا چاہئے۔

- ہر روز درجنوں صہیونیوں کو شمال اور جنوب میں نشانہ بنایا جا رہا ہے لیکن صہیونی اپنی دائمی روایت کے مطابق اپنے جانی اور مالی نقصانات کو سینسر کر رہے ہیں!  

22:21 | اسی وقت | غزہ پر صہیونیوں کا ممنوعہ فاسفورس بموں سے حملہ۔

22:05 | صہیونی ذرائع: انصاراللہ یمن کا میزائل حملہ ہمارے تصورات سے سے بالاتر تھا۔ یمنی میزائل 1600 کلوگرام وارہیڈ کے حامل تھے۔ یمنیوں نے 40 کلوگرام دھماکہ خیز مواد کے حامل 15 کامیکازے ڈرون بھی روانہ کئے تھے۔

- حال ہی میں امریکیوں نے کہا تھا کہ اس کی بحریہ نے بحیرہ احمر میں اسرائیل پر داغے یمنی میزائلوں اور ڈرونز کو مار گرایا ہے۔

21:13 | صہیونی ذرائع: شام سے مقبوضہ جولان پر میزائل حملے؛ علاقے کی بجلی بند۔

20:50 | القسام بریگیڈز کے کمانڈوز بحری اور بری راستوں سے مقبوضہ عسقلان میں داخل، صہیونی فوجیوں سے جھڑپوں میں مصروف ہیں۔

20:38 | فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کا سلامتی کونسل سے خطاب: اسرائیل نے گذشتہ 24 گھنٹوں میں 800 فلسطینیوں کو قتل کیا۔ ہم نے دونوں فریقوں کے نہتے شہریوں کے قتل کی مذمت کی اور فریقین کے قیدیوں کی رہائی پر زور دیا۔

واضح رہے کہ صہیونی زمین چور جو حماس کے مجاہدین کے ہاتھوں مارے گئے، غاصب اور مسلح ہیں، اور انہیں نہتے شہری نہیں کیا جا سکتا۔

- گذرگاہوں کو دائمی طور پر کھولنے اور غزہ کو انسانی امداد اور ایندھن کی ترسیل چاہتے ہیں۔

- غزہ اور مغربی کنارے سے فلسطینوں کو کوچ کرانے کے خلاف ہیں۔

- سلامتی کونسل فوری طور پر جنگ بند کرا دے۔ ہم وسیع البنیاد حل کے پابند ہیں۔

- فلسطینی اپنی سرزمین پر جم کر رہیں گے، اور اپنی سرزمین کو چھوڑ کر کہیں بھی نہیں جائیں گے۔

20:23 | صہیونیوں کا نیا فریب: حماس ہمارے قیدیوں کو غیرمشروط طور پر رہا کر دے تو جنگ بندی ہو سکتی ہے۔

19:39 | صہیونی ٹھکانوں پر مقاومت کے میزائل حملے۔

19:38 | صہیونی قصبے خربۃ المنارہ میں فوجی ٹھکانوں پر حزب اللہ کے میزائل حملے۔

19:09 | القدس بریگیڈز: صہیونیوں کے زمینی حملے سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں / ہم ان سے اپنے شہریوں کے قتل کا بدلہ لیں گے/ دنیا صہیونی دشمن کی فوج اور بڑے شیطان کے ہتھیاروں کے مقابلے میں ہماری بہادری دیکھ کر عش عش کر اٹھے گی/ صہیونی اپنے قیدی رہا نہیں کروانا چاہتے،/ جرائم پیشہ نیتن یاہو صہیونی ریاست کے زوال کا سبب بنے گا۔

19:00 | شہر قدس میں صہیونیوں کا گرجاگھر پر حملہ، حاضرین کو زدوکوب کرکے گرفتار کیا۔  

18:46 | صہیونی ذرائع: حزب اللہ ہمارے فوجیوں کو مرغابیوں کی طرح شکار کر رہی ہے۔

18:38 | شمالی فلسطین میں صہیونی ٹھکانے پرحزب اللہ کا کامیاب میزائل حملہ۔

18:34 | ملائیشیا: ہزاروں شہریوں کا مظاہرہ، غزہ سے یکجہتی کا اظہار، صہیونی جارحیتوں کی مذمت۔ وزیر اعظم کا مظاہرین سے خطاب۔

18:08 | ہزاروں عراقی کفن پوشوں کا فلسطینی مظلوموں اور مقاومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار، صہیونی جارحیتوں کی مذمت؛ فلسطین جاکر غاصبوں سے لڑنے کا عزم۔

18:03 | نیتن یاہو کے بیٹے نے گل کھلایا، وائرل ہونے والی تصویروں میں "یائیر" (Yair Netanyahu) کو میامی کے ساحل پر دھوپ سیکنتا ہؤا دکھایا گیا؛ صہیونی سٹپٹا گئے، جو کہہ رہے ہیں: ہم مر کٹ رہے ہیں اور شہزادہ عیاشیوں میں مگن ہے۔

17:46 | زمینی حملہ ملتوی کیوں؟ تجزیہ کار امجدشہاب: صہیونی بھاری جانی اور مالی نقصانات سے خائف ہیں۔

- امریکی میڈیا کارکن: صہیونی فوج کی ناقابل شکست نہیں ہے، وہ غزہ پر زمینی حملے کی ہمت نہیں رکھتی۔

16:52 | غزہ کے النصیرات کیمپ میں خوراکی اشیاء کی تقسیم۔ / غزہ کا پانی، بجلی اور انٹرنیٹ بند ہے۔

16:41 | صہیونی فوجی ترجمان: حماس طوفان الاقصٰی کے لئے پوری طرح تیار تھی/ اسرائیلی فوج کو انٹیلی جنس المیے کا سامنا کرنا پڑا/ زمینی حملے میں جلدی نہیں کریں گے!

16:34 | تل ابیب کے قریب قلقیلیہ کے صہیونی قصبے الفی منشیہ پر مقاومت کا میزائل گرا، ایک عمارت زمین بوس۔

16:31 | لبنان کے قریب مقبوضہ فلسطین میں المنارہ کے صہیونی اڈے پر حزب اللہ کا کامیاب میزائل حملہ۔

16:11 | تل ابیب کے مشرق میں، بن گوریون ایئرپورٹ میں میزائل حملے کا سائرن بج اٹھا۔ جہاں ہزاروں صہیونی الٹی نقل مکانی کی غرض سے مجتمع ہیں۔

- صہیونیوں پر میزائلوں کی بارش۔ اللد، الرملہ اور مشرقی قلقیلیہ کے صہیونی قصبوں نیز تل ابیب کے مشرقی علاقوں میں سائرن بج رہا ہے۔ بالماخیم ایئربیس پر میزائل گرے ہیں۔

- القدس بریگیڈز: کیسوفیم اور العین الثالثہ کے فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا۔

** فلسطینی مجاہدین کے ساتھ جنگ میں غاصب فوجی اپنے ہی بستی نشینوں کو ڈھال بنا رہے ہيں۔

** النصیرات کے بازار پر صہیونی حملہ 10 شہید۔

** غزہ کے 24 میں سے 8 اسپتال بند۔

** ہاآرتص: اب تک لبنانی سرحد پر 23 صہیونی قصبے اور ایک فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

** غزہ میں بچوں اور خواتین سمیت 5791 فلسطینی شہید اور 18000 زخمی۔

** خان یونس پر صہیونی بمباری میں 7 فلسطینی شہید۔

** روسی کھلاڑی اسلام ماخاچوف (Islam Makhachev) نے UFC کے چیمپیئن مقابلوں میں حریف کھلاڑی کو ناک آؤٹ کرکے نعرہ لگایا: "فلسطین، ہم تیرے ساتھ ہیں"۔

** غزہ؛ جبالیا کیمپ پر صہیونی بمباری سے ویران عمارت کے ملبے سے دوماہہ جڑواں بچے زندہ سلامت نکال لئے گئے۔

** القدس بریگيڈز نے صہیونی ڈرون طیارہ مار گرایا۔

** رفح میں گھر پر صہیونی بمباری میں 10 شہید۔

** جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے دو مجاہدین شہید۔

** صہیونی ریڈیو: غزہ پر حملوں پر روس کے سرکاری موقف سے ناراضگی کا پیغام ماسکو بھجوایا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110