اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
پیر

23 اکتوبر 2023

8:41:09 PM
1404403

طوفان الاقصٰی؛

طوفان الاقصٰی کا سترہواں دن | شہدائے غزہ کی تعداد 5000 سے زائد / ظاہرا 308 صہیونی فوجی ہلاک

امریکی طیاروں کی غزہ کی شہری آبادی پر براہ راست بمباری woodward کمپنی میزائلوں کا استعمال۔ / 20 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان غزہ نہیں پہنچا / تاریخ میں پہلی بار بے گھر ہونے والے صہیونی زمین چورغاصب یہودی بھی کیمپ میں رہیں گے / دنیا بھر کو انسانی حقوق کے نام پر بلیک میل کرنے والے ممالک امریکہ، کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ نے صہیونی جرائم کی تائید کی۔

اہل بیت(ع) اسمبلی ـ ابنا ـ کے مطابق، 2023 کی جدید آنکھوں دنیا کے سامنے غزہ کے نہتے عوام پر صہیونی حملے جاری، ہیں، تین مغربی ویٹو طاقتوں نے پھر بھی صہیونی مخالف قرارداد کو ویٹو کر دیا۔ دنیا بھر میں البتہ مظاہرے جاری ہیں اور بیدار ضمیروں کے مالک انسان مقاومت فلسطین کی حمایت اور صہیونی کی مذمت کر رہے ہیں۔

غزہ میں حرکۃ المقاومۃ الاسلامیہ "حماس" نے (یوم السبت 7 اکتوبر 2023ع‍ کو) صہیونیوں کے مسلسل جرائم، فلسطینیوں کے قتل عام، مسجد الاقصٰی کی مسلسل بے حرمتی اور اس کے محافظین پر حملوں اور صہیونی فوجیوں کی مدد سے یہودی بستی نشینوں کے مسلسل حملوں کے جواب میں پنی کاروائی طوفان الاقصٰی کا آغاز کیا اور مجاہدین انتہائی تیز رفتاری سے غاصب ریاست پر حملہ آور ہوئے اور ابتدائی چند منٹوں میں 5000 ہزار راکٹوں سے صہیونی ٹھکانوں اور فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔

صہیونیوں نے یہ تاریخی شکست کھانے کے بعد رہائشی علاقوں پر بمباری اور خواتین اور بچوں کے قتل عام اور غزہ کے عوام کو اجتماعی سزا دینے کا آغاز کیا، اس علاقے کے پانی اور بجلی کو منقطع اسپتالوں، اسکولوں اور مساجد کو تباہ کیا۔ ممنوعہ ہتھیار استعمال کر رہے ہیں، فاسفورس بم پھینک رہے ہیں اور آج غزہ امریکی اور صہیونی ہتھیاروں کی جانچ کا مبدان بنا ہؤا ہے۔ جو ہتھیار آبادیوں سے دور جانچے جاتے ہیں انہیں غزہ کے بچوں، خواتین اور بزرگوں پر آزمایاجا رہا ہے۔

لمحہ بہ لمحہ قدم بہ قدم طوفان الاقصٰی کے سترہویں دن کے واقعات کے ساتھ:

23:06 | العالم: طوفان الاقصٰی؛ کا ایک ثمرہ: نیتن یاہو جنگ کی بھول بھلیوں میں بھٹکا ہے، اسرائیلی ذرائع کی تضحیک کا نشانہ۔

22:59 | لبنانی گلوکارہ نے صہیونی وحشی پن اور گذشتہ ہفتے المعمدانی اسپتال پر بمباری کی کی مذمت کی۔

22:10 | القسام نے قطر اور مصر کی وساطت سے دو قیدی عورتوں کو انسانی بنیادوں پر رہا کر دیا۔

21:30 | حزب اللہ نے المرج میں صہیونی اڈے کو گائیڈڈ میزائلوں اور مناسب ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

20:42 | مقبوضہ سرزمین میں صہیونی حتسریم ایئربیس پر میزائلوں کی بارش۔

20:36 | صہیونی ذرائع: 100 صہیونی ابھی تک بالکل لاپتہ ہیں۔

20:09 | القدس بریگیڈز: شمالی فلسطین میں ابرز کے صہیونی چھاؤنی میں صہیونی فوجی اجتماعات کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔

19:32 | ایک بھارتی نیوز چینل پر صہیونی تجزیہ کار کو اینکر کا کرارا جواب۔ ہمارے لباس کا رنگ تمہاری ریاست سے بہت پرانا ہے۔

19:25 | حزب اللہ نے "صلاۃ الزوال" کے عنوان سے ایک ویڈیو کلپ جاری کرکے صہیونی ریاست کے زوال اور قدس شریف کی آزادی اور مسجد الاقصٰی میں مسلمانوں کی نماز کے قیام کا وعدہ دیا اور صہیونی ٹھکانوں کو تباہ ہوتے ہوئے دکھایا۔

18:18 | مسعاف عام نامی صہیونی زمین چوروں کی بستی پر حزب اللہ کا بکترشکن میزائل سے حملہ، 3 زخمی۔

18:14 | بوسنیا ہریگوینا کے عوام نے مظاہرہ کرکے غزہ کی حمایت اور صہیونی جرائم کی مذمت کی۔

17:53 | حزب اللہ نے صہونی ٹھکانوں پر ایک میزآئل داغا۔ صہیونیوں نے تصدیق کر دی۔

16:35 | صہیونی وزیر داخلہ بنی گویر ن مغربی کنارے میں زمین چور صہیونیوں کے درمیان 300 بندوقیں تقسیم کیں۔ انہیں فلسطینیوں کے قتل کی تربیت دی گئی ہے۔

16:19 | حماس نے نئے کامیکازے ڈرون "الزواری" متعارف کرایا۔ القسام بریگيڈز نے اس قسم کو ڈرونز طیاروں سے صہیونیوں کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

16:07 | عکا اور حیفا میں میزائل حملے کا سائرن، پہلی بار، عکا میں زبردست دھماکہ۔

15:47 | القسام کے کامیکازے ڈرونز "الزواری" کا صہیونی فوجی اڈوں حتسریم اور تسیئیلیم میں صہیونیوں کے سینا ڈویژن پر حملہ۔

15:22 | امدادی سامان غزہ نہیں پہنچا!!!

15:12 | صہیونی دعویٰ: مغربی کنارے سے 800 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا 500 حماس کے ارکان ہیں۔

15:11 | رفح پر صہیونی بمباری میں 18 فلسطینی شہید۔

15:10 | غزہ میں شہیدوں کی اجتماعی قبر میں تدفین۔

14:50 | صہیونی غزہ پر بدن کو پگھلا دیتے والے ہتھیار استعمال کر رہے ہیں۔ ادویات ناپید ہیں۔ طبی عملے کے 57 افراد شہید 100 زخمی اور 25 ایمبولینس تباہ، 12 اسپتال اور 32 ڈسپنسریاں بند۔ 1500 افراد ملبے میں دبے ہوئے ہیں جن میں 830 بچے شامل ہیں۔

صہیونیوں کے حملوں میں اب غزہ میں اب تک 2055 بچوں اور 217 بزرگوں سمیت 5087 فلسطینی شہید اور 15273 زخمی ہوئے ہیں۔

14:17 | الجزیرہ: گذشتہ چند گھندوں میں 23 صہیونی حملوں میں 182 بچوں سمیت 436 فلسطینی شہید۔

14:15 | زمین چور صہیونیوں نے مسجد الاقصٰی کے جنوب کی وادی الربابہ فلسطینیوں کے زيتون کے باغوں کو لوٹ لیا۔

14:10 | القسام نے بئر السبع پر توپخانے سے گولہ باری کی۔

14:00 | اسلامی جہاد تحریک: عرب اور اسلامی ممالک کا موقف انتہائی کمزور ہے۔ اکثر ممالک کا رویہ امریکہ اور مغرب کے تابع ہے۔ ان کا کمزور سرکاری موقف فلسطینوں کے مصائب میں شدت آنے کا باعث ہے۔۔۔ ہم شکست نہیں کھائیں گے۔ ہماری استقامت ملت فلسطین کی اگلی کامیابیوں کی بنیاد ثابت ہوگی۔

13:54 | امریکیوں کا غزہ پر امریکی میزائلوں سے حملہ۔ یہ میزائل امریکی کمپنی woodward کے تیارکردہ ہیں اور امریکی طیاروں سے داغے گئے ہیں۔

X کے سربراہ نے صہیونی فوجی ترجمان افیخای ادرعی کا Blue tick ہٹا دیا۔ X کے عالمی ممبران نے اس اقدام کا خبرمقدم کیا۔ ادرعی پر مسلسل جھوٹے دعوؤں کا الزام ہے۔

13:20 | عسقلان کے مقبوضہ شہر میں صہیونی ٹھکانوں نیز مکفعیم کے فوجی اڈے پر القسام کے راکٹ حملے۔

13:20 | ناروے پارلیمنٹ کے متعدد ممبران نے غزہ پر حملوں کی بندش اور وہاں کے عوام کے لئے امدادی سامان کی ترسیل پر زور دیا۔

13:15 | مغربی کنارے میں 1215 فلسطینی صہیونیوں کے ہاتھوں گرفتار۔

13:05 | امریکہ نے صہیونی ریاست کو زمینی حملہ ملتوی کرنے کا کہا ہے۔ بائیڈن نے بھی حال ہی میں نیتن یاہو کے لئے فغانستان میں امریکی زمینی حملے کے انجام کی یاددہانی کرائی تھی!

12:20 | غزہ کے الصبرہ محلے پر صہیونی بمباری۔

12:00 | چینی: فلسطینی قوم کو حق حیات اور حکومت کے قیام کا حق حاصل ہے۔

11:50 | شہاب نیوز: شہدائے  اقصٰی اسپتال شہداء کے لاشوں سے بھرا پڑا ہے۔ صہیونیوں نے بیت حانون پر گذشتہ 20 منٹوں میں 7 حملے کئے۔

11:35 | غزہ کے علاقے منطقۃ الجرن پر صہیونی بمباری۔

11:20 | صہیونی ذرائع: 308 صہیونی فوجی ہلاک 222 قیدی بنائے گئے ہیں۔ صہیونی فوجیوں سمیت 1400 زمین چور صہیونی ہلاک، 5400 زخمی ہو گئے ہیں۔

11:10 | غزہ میں اقوام متحدہ کے ایک اسکول پر صہیونی بمباری۔ یہ اسکول فلسطینیوں کی پناہ گاہیں ہیں۔

11:00 | صہیونی ذرائع: شمالی اور جنوبی فلسطین سے ایک لاکھ بیس ہزار زمین چور صہیونی، بے گھر ہوکر مقبوضہ فلسطین کے مرکزی علاقوں میں منتقل ہو گئے ہیں۔

10:31 | صہیونی وزیر: نیتن یاہو کابینہ کے تین وزراء اس کو ذمہ داری قبول کرنے پر مجبور کرنے کے لئے استعفا دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

10:20 | الجزیرہ: صہیونی بمباری میں 17 فلسطینی شہید۔

10:19 | العالم: صہیونیوں زمین چوروں کے سرحدی قصبے فوجی چھاؤنی میں تبدیل کئے گئے ہیں۔

10:18 | بیت اللحم، طولکرم اور رام اللہ الخلیل میں 70 فلسطینی صہیونیوں کے ہاتھوں گرفتار۔

10:17 | صہیونی اعتراف: گذشتہ شب غزہ میں 320 مقامات پر بمباری کی گئی!

10:02 | الجزیرہ: سلامتی کونسل کی اصلاح شدہ قرارداد میں "اسرائیل" کے ذاتی دفاعی کے حق پر زور دیا گیا ہے!!!

09:57 | صہیونی ذرائع: بے گھر ہونے والے صہیونی زمین چوروں کے لئے تل ابیب کے قریب کیمپ بنایا جا رہا ہے۔

09:45 | غزہ میں ایندھن کے صرف چھ ٹرک داخل ہو گئے۔

09:20 | القدس بریگیڈز کی طولکرم یونٹ نے آج صبح الشرافہ میں صہیونیوں پر گولہ باری کی۔

09:15 | رام اللہ کے شمال میں واقع الجبلزون کیمپ میں دو فلسطینی نوجوان صہیونیوں کے ہاتھ شہید، 4 زخمی اور درجنوں گرفتار۔

08:10 | صہیونی ذرائع: نیتین یاہو فوج پر غضبناک ہے اور فوج نیتن یاہو پر، اسی وجہ سے زمینی حملے فیصلہ مشکل ہوگیا ہے۔

08:05 | فلسطین الیوم: خان یونس پر صہیونی حملے میں چھ بچے اور خواتین شہید۔

08:00 | رفح پر صہیونی حملے میں 29 فلسطینی شہید۔

07:50 | امریکہ، کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ: ہم اسرائیل کی مکمل حمایت اوراسرائیل کے دفاعی اقدامات کی تائید کرتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

110