اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
پیر

23 اکتوبر 2023

6:21:26 AM
1404081

طوفان الاقصٰی؛

طوفان الاقصٰی کا سولہواں دن | 4651 فلسطینی شہید / صہیونیوں کا اعتراف 307 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں / یورپی کونسل نے صہیونی بمباری کی حمایت کی

صہیونی قومی سلامتی کے سابق سربراہ گیورا آیلاند نے کہا: وسیع البنیاد امن کا خواب چور چور ہو گیا ہے۔ آج پہلے سے کہيں زيادہ تنہا ہیں۔ آج ہمیں ایک متحدہ محاذ کا سامنا ہے۔ ہم پوری دنیا کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ نیتن یاہو کے مخالفین: حماس نے ہمیں فوجی اور انٹیلی جنس شکست دی ہے۔ نیتن یاہو رسوائی سے بچنے کے لئے دستاویزات کو تباہ کر رہا ہے۔۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، غزہ میں حرکۃ المقاومۃ الاسلامیہ "حماس" نے (یوم السبت 7 اکتوبر 2023ع‍ کو) صہیونیوں کے مسلسل جرائم، فلسطینیوں کے قتل عام، مسجد الاقصٰی کی مسلسل بے حرمتی اور اس کے محافظین پر حملوں اور صہیونی فوجیوں کی مدد سے یہودی بستی نشینوں کے مسلسل حملوں کے جواب میں پنی کاروائی طوفان الاقصٰی کا آغاز کیا اور مجاہدین انتہائی تیز رفتاری سے غاصب ریاست پر حملہ آور ہوئے اور ابتدائی چند منٹوں میں 5000 ہزار راکٹوں سے صہیونی ٹھکانوں اور فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔

لمحہ بہ لمحہ قدم بہ قدم طوفان الاقصٰی کے سولہویں دن کے واقعات کے ساتھ:

22:15 | اسماعیل ہنیہ: جنگ کا انتظام مضبوط کمان کے تحت مناسب حکمت عملیوں کے ساتھ، چلایا جا رہا ہے۔

21:50 | حزب اللہ کا رکٹ حملہ، الجلیل میں دھماکے۔

20:20 | غزہ میں داخل ہونے والے صہیونی فوجیوں پر القسام کا حملہ، ایک ہلاک باقی فرار۔

20:00 | غزہ میں 10 اسپتال ایندھن کی قلت کی وجہ سے بند۔

19:42 | بئرالسبع، اوفاکیم اور حتسریم کے صہیونی فوجی اڈوں پر میزآئل حملے۔

19:35 | زمینی حملے سے پہلے، قیدی رہا کروانے کے لئے صہیونیوں کی سفارتی کوششیں۔

19:20 | کرم شلوم میں مصریوں کی غلطی سے فائرنگ!! ایک صہیونی ٹینک تباہ

19:10 | غزہ پر صہیونی غاصبوں کی بمباری جاری۔

18:40 | زمین چوری کرنے والے بستی نشین صہیونیوں اور صہیونی فوجیوں میں سے اب تک 5431 زخمی.

18:33 | صبح سے اب تک 170 شہداء اور 300 زخمی غزہ کے الاقصی اسپتال منتقل۔

18:27 | دو لاکھ صہیونی زمین چور بے گھر ہو گئے ہیں۔

18:15 | غزہ پر غیر روایتی اور غیر قانونی ہتھیاروں کا استعمال جاری ہے۔

18:11 | لبنانی سرحدوں کے قریب کی صہیونی بستیوں سے 60000 زمین چور صہیونیوں کا انخلاء۔

18:06 | حزب اللہ نے رویسات العلم اور کفرشوبا پہاڑی میں صہیونی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

17:52 | زمین چور صہیونیوں کی بستی نتیقوت پر القسام کا کامیاب میزائل حملہ۔

17:30 | امریکی وزیر جنگ: جنگ پھیلنے کی صورت میں مداخلت کریں گے۔

17:21 | صہیونی چینل کان: زمین چور صہیونیوں کی بستم کیسوفیم پر بکتر شکن راکٹوں کا کامیاب حملہ۔

17:00 | ڈبلیو ایف پی: غزہ میں اشیاء خورد و نوش کی صورت حال افسوسناک ہے۔

16:50 | امریکی وزیر دفاع نے مشرق وسطی میں اپنے اڈوں کے خلاف بڑھتے ہوئے حملوں سے تشویش ظاہر کی۔

16:45 | 7 اکتوبر سے غزہ میں صہیونیوں کے ہاتھوں اقوام متحدہ کے 29 افراد قتل؛ ایندھن ختم ہو رہا ہے۔

16:05 | نیتن یاہو: غزہ کی جنگ اسرائیل کی لئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔

15:55 | ایک صہیونی وزیر نے کہا: نیتن یاہو غزہ پر حملے کی بہت سی تجاویز قبول نہیں کرتا کیونکہ بہت ڈرپوک ہے۔

15:34 | ایک عراقی مقاومتی تحریک نے عین الاسد کے امریکی اڈے پر ڈرون حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔

15:17 | صہیونی فوجی ایک دوسرے سے چوری کرتے ہیں۔ کان چینل نے لکھا: ناحال یونٹ کے فوجی غصے میں ہیں کیونکہ ان کا سازو سامان بھی اور غزہ کی جنگ میں مرنے والے فوجیوں کا سازو سامان بھی چوری کیا گیا ہے۔

14:31 | گذشتہ 24 گھنٹوں میں صہیونی غاصبوں نے غزہ پر 24 مرتبہ بمباری کرکے 117 بچوں سمیت 266 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ 40 فیصد بچے، 60 فیصد خواتین اور معمر افراد۔

14:28 | ملبے سے ایک نوزائیدہ بچے کی نجات۔

14:21 | ابتدائے جنگ سے اب تک   1873 بچوں 1023 خواتین 187 بزرگوں سمیت 4651 فلسطینی شہید اور 14245 افراد زخمی۔ ملبے تلے دبے افراد کی تعداد ایک ہزار سے زائد ہے جن میں 800 بچے شامل ہیں۔

14:17 | زمین چور صہیونیوں کی کونسلز کے عہدیداروں نے غزہ کے قریب واقع شہروں اور بستیوں میں واپسی کے بارے میں کہا: حکومت پر اعتماد کھو گئے ہیں۔ ہم سے واپسی کی بات نہ کی جائے۔

13:57 | غزہ میں پریس فوٹوگرافر رشدی السراج کے گھر پر حملہ 19 افراد شہید۔

13:30 | جہاد اسلامی کے القدس بریگيڈز نے طولکرم میں بم پھینک کر صہیونیوں کی فوجی گآڑی کو تباہ کر دیا۔

13:28 | لبنان کے قریب مقبوضہ فلسطینی علاقے میں صہیونی ٹھکانے پر حزب اللہ کا میزائل حملہ۔

12:55 | غزہ میں محلہ شجاعیہ کے مقام پر العالم کی خاتون نامہ نگار کے گھر پر بمباری۔

12:54 | العالم کی رپورٹ غزہ کی سیاہ رات کے حوالے سے / بے شمار افراد شہید۔ صہیونیوں نے اقوام متحدہ کے اسکولوں پر بمباری کی دھمکی دی۔

12:18 | غزہ کے ڈاکٹروں کی حمایت میں یمن کے شہر مارب میں طبی عملے کا مظاہرہ۔

12:17 | جنوبی لبنان میں صہیونیوں کے اڈے العباد سائٹ میں صہیونیوں کے جاسوسی آلات پر گائیڈڈ میزائل کا کامیاب حملہ۔

12:07 | صہیونی فوجی ترجمان نے اب تک اپنے 307 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا۔

11:40 | نیتن یاہو کے مخالفین: حماس نے ہمیں فوجی اور انٹیلی جنس شکست دی ہے۔ نیتن یاہو رسوائی سے بچنے کے لئے دستاویزات کو تباہ کر رہا ہے۔

11:23 | امریکی ایوان نمائندگان کے 100 ارکان نے بائیڈن کو خط لکھ کر غزہ میں مزید قتل عام روکنے کی ضرورت پر زور دیا۔

11:22 | مغربی کنارے کے نور الشمس کیمپ کے فلسطینی: بچوں کی قاتل صہیونی ریاست کے زوال تک استقامت کریں گے۔ صہیونیوں کا مقابلہ کرنے والی جنین یونٹ کو سلام پیش کرتے ہیں۔

10:20 | صہیونی غاصبوں کے حملوں میں اب تک 19 مسجدیں شہید۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں تین مسجدیں شہید ہوئیں۔ کئی مسجدیں مغربی کنارے میں شہید کر دی گئی ہیں۔

10:16 | صہیونی قومی سلامتی کے سابق سربراہ گیورا آیلاند نے کہا: وسیع البنیاد امن کا خواب چور چور ہو گیا ہے۔ آج پہلے سے کہيں زيادہ تنہا ہیں۔ آج ہمیں ایک متحدہ محاذ کا سامنا ہے۔ ہم پوری دنیا کے خلاف لڑ رہے ہیں۔

10:10 | صوبہ الوسطی پر آدھی رات کو صہیونی بمباری میں بچوں سمیت 70 افراد شہید۔

09:52 | صہیونی عراق اور یمن سے ہونے والے ممکنہ حملوں سے خائف، یمن اور عراق سے میزائل حملوں کا امکان۔

09:48 | القسام بریگیڈز: صہیونیوں کا جواب، تل ابیب پر میزائل حملہ۔

09:23 | تل ابیب میں نیتن یاہو کے خلاف صہیونی زمین چوروں کا مظاہرہ، شکست کا اعتراف کرو۔

08:21 | صہیونی وزیر جنگ نے شمالی فلسطین میں زمین چور صہیونیوں کے 14 قصبے خالی کرنے کا حکم دیا۔

08:13 | ابتدائے جنگ سے اب تک مغربی کنارے میں 89 فلسطینی شہید۔

08:00 | یورپی کونسل کے سربراہ چارلز میشل نے غزہ پر غاصب صہیونی ریاست کی سفاکانہ بمباری کی حمایت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110