اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
ہفتہ

21 اکتوبر 2023

11:09:29 PM
1403657

طوفان الاقصٰی؛

طوفان الاقصٰی کا پندرہواں دن | شہداء کی تعداد 4385 / مقاومت: صہیونیوں کے زمینی حملے کے لئے تیار ہیں / ایک صہیونی فوجی لبنان میں ہلاک / صہونی حکام: مصر اور اردن کے صہیونی فورا نکل جائیں / امدادی سامان کا قافلہ غزہ میں داخل / مصری صدرکی غزہ پر حملوں کی مذمت

صہیونی اخبار: تل ابیب میں حماس کے ہاتھ قیدی بننے والے افراد کے سینکڑوں خاندانوں کا مظاہرہ، نین یاہو سے مطالبہ: استعفا دو، شکست کا اعتراف کرو اور ہمارے بچوں کو واپس لاؤ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، غزہ میں حرکۃ المقاومۃ الاسلامیہ "حماس" نے (یوم السبت 7 اکتوبر 2023ع‍ کو) صہیونیوں کے مسلسل جرائم، فلسطینیوں کے قتل عام، مسجد الاقصٰی کی مسلسل بے حرمتی اور اس کے محافظین پر حملوں اور صہیونی فوجیوں کی مدد سے یہودی بستی نشینوں کے مسلسل حملوں کے جواب میں پنی کاروائی طوفان الاقصٰی کا آغاز کیا اور مجاہدین انتہائی تیز رفتاری سے غاصب ریاست پر حملہ آور ہوئے اور ابتدائی چند منٹوں میں 5000 ہزار راکٹوں سے صہیونی ٹھکانوں اور فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔

لمحہ بہ لمحہ قدم بہ قدم طوفان الاقصٰی کے پندرہویں دن کے واقعات کے ساتھ:

23:00 | القسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیدہ: ہم نے نوریت اسحاق و پوخاد لوشتیز کو انسانی بنیادوں پر رہا کر رہے تھے لیکن غاصب فوجیوں نے انہيں اپنی تحویل میں لینے سے انکار کر دیا۔

22:30 | خان یونس کے محلے شیخ ناصر ميں صہیونی بمباری کے نتیجے میں دو افراد شہید اور کئی زخمی ہوئے۔

22:12 | جنوبی لبنان پر صہیونی حملے میں ایک مجاہد شہید۔

22:10 | الخلیل کے علاقے بیت عین میں صہیونی بستی پر فائرنگ۔

22:05 | جنوبی لبنان میں عیتا الشعب، رامیہ، اور یارون و بنت جبیل کے درمیان علاقے پر صہیونیوں کے پانچ فضائی حملے۔

21:57 | اقوام متحدہ: غزہ میں 16 لاکھ فلسطینیوں کو انسانی امداد کی اشد ضرورت ہے۔

21:47 | صہیونی اخبار: تل ابیب میں حماس کے ہاتھ قیدی بننے والے افراد کے سینکڑوں خاندانوں کا مظاہرہ، نین یاہو سے مطالبہ: استعفا دو، شکست کا اعتراف کرو اور ہمارے بچوں کو واپس لاؤ۔

21:41 | جنگ کے دوران پیدا ہونے والے 130 بچوں کی جانیں خطرے میں، ایندھن ناپید ہے۔

21:38 | غزہ کے الاقصٰی اسپتال کے قریب دھماکے کی آواز سنائی دی۔

21:32 | اقوام متحدہ: غزہ میں وبائی امراض کے پھیلنے کا خطرہ۔ اسپتالوں کا ایندھن دو دن میں ختم ہو رہا ہے۔

21:30 | اقوام متحدہ: غزہ میں پہنچنے والی امداد بالکل ناکافی ہے۔

21:29 | عراقی کردستان میں واقع دو امریکی اڈوں سے شدید دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔

21:18 | فلسطینی ذرائع: گذشتہ 24 گھنٹوں میں صہیونی حملوں میں 248 فلسطینی شہید۔ 56 افراد اس علاقے میں شہید ہوئے جسے دشمن نے محفوظ قرار دیا تھا!

21:15 | صہیونی فوجی ترجمان: حالات مناسب ہونگے تو غزہ میں داخل ہونگے آج سے بمباریوں میں اضافہ کر رہے ہیں! امدادی سامان تلاشی کے بعد غزہ میں داخل ہوگا۔

21:05 | صہیونی فوجی ترجمان: حزب اللہ ہماری توجہ غزہ سے ہٹانے کے لئے کشیدگی میں اضافہ کر رہی ہے جس سے ہمیں تشویش ہے۔

21:05 | بزنیس انسائیڈر: امریکہ نے ہتھیاروں سے لدے 45 طیارے تل ابیب بھیج دیئے ہیں۔

21:00 | غزہ میں النصیرات کیمپ کے بازار پر صہیونی بمباری میں 14 فلسطینی شہید؛ رہائشی علاقے میں وسیع پیمانے پر آگ لگ گئی۔

20:50 | فلسطینی ذرائع: غزہ پر صہیونیوں کی بمباری میں ایک لاکھ 64 ہزار گھر مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہوگئے ہیں۔

20:30 | ڈبلیو ایچ او نے غزہ میں امداد رسانی کے لئے فوری اور مکمل جنگ بندی پر زور دیا۔

20:10 | غزہ میں حی الزیتون کے ایک گھر پر صہیونی بمباری میں 5 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی۔

19:44 | القدس بریگیڈز کے مجاہدین نے نابلس میں صہیونی گشتی فوجیوں پر فائرنگ کر دی۔

19:39 | لبنانی ذرائع: صہیونی اڈے پر گائیڈڈ میزآئل داغا گیا۔

19:30 | طولکرم میں تنسالی صہیونی چوکی پر مجاہدین کی شدید فائرنگ۔

19:20 | لبنانی مقاومت نے رامیم چھاؤنی میں دشمن کے فوجیوں کو نشانہ بنایا۔

19:00 | صہیونی چینل "کان": بحرین، اردن، مصر اور مراکش میں صہیونی سفارتخانے خالی کر دیئے گئے۔

18:48 | ذرائع: لبنانی مقاومت نے شمالی فلسطین میں صہیونی چھاؤنی دوفیف میں صہیونیوں کی ہیمر فوجی گاڑی اور ایک ٹینک کو تباہ کیا ان پر سوار افراد ہلاک یا زخمی ہوئے۔

18:41 | ذرائع: جنوبی لبنان یارون سمیت کئی بستیوں پر صہیونیوں نے فاسفورس بم گرائے ہیں۔

18:40 | حزب اللہ کے حملے میں برعام نامی صہیونی بستی میں آگ لگ گئی۔

18:39 | صہیونی ذرائع: صہیونی ریاست کو ہر روز 30 سے 40 کروڑ مالی نقصان، معیشت مکمل طور پر مفلوج ہو گئی ہے۔

18:37 | عراق میں اسلامی مقاومت نے امریکی اڈے عین الاسد کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا۔

18:31 | حزب اللہ نے شبعا فارمز میں رویسات العلم نامی صہیونی چوکی کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا۔

18:30 | تیونس کے عوام کا غزہ کی حق میں اور صہیونی جرائم کی مذمت میں مظاہرے کئے۔

18:25 | ذرائع: حزب اللہ نے تل برعام میں صہیونیوں کی دو جنگی گاڑیوں کو نشانہ بنایا؛ صہیونی ذرائع نے تصدیق کر دی۔

18:16 | القسام بریگیڈز نے خان یونس کے مشرق میں صہیونی ٹینک کو گائیڈڈ میزائل کا نشانہ بنایا۔

18:13 | صہیونی سیکورٹی کابینہ کا اجلاس اختتام پذیر، نتائج نامعلوم۔

18:12 | خان یونس میں فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپ پر صہیونی بمباری میں 7 شہید اور 45 زخمی۔

18:11 | فلسطینی ذرائع: غزہ کے مرکزی صوبے پر صہیونی حملے میں 70 شہید 128 زخمی.

17:50 | اطالوی دارالحکومت روم میں غزہ کے حق میں مظاہرہ، صہیونی ذرائع کی مذمت۔

17:40 | سویڈن میں غزہ کے حق میں مظاہرہ، صہیونی ذرائع کی مذمت۔

17:35 | صہیونی ذرائع: لبنانی سرحد کے قریب مرگلیوت کی یہودی بستی میں بکترشکن راکٹ کے کے دھماکے میں تین صہیونی فوجی زخمی۔

17:20 | حزب اللہ نے العباد نامی صہیونی فوجی چوکی پر میزائل برسائے۔

17:19 | حماس کے سیاسی دفتر کے رکن اسامہ المزینی صہیونی بمباری میں شہید۔

17:10 | غزہ میں ریڈکراس کے ترجمان نے ایندھن سمیت اسپتالوں سے متعلق سازوسامان کی فوری اور مسلسل ترسیل پر زور دیا۔

17:01 | حزب اللہ کے راہنما شیخ نعیم قاسم: صہیونی ریاست قتل، جرم اور انسانوں کو بے گھر کرنے پر استوار ہے۔ دو حکومتی حل ناقابل عمل ہے اور اس کے سائے میں جینا ممکن نہیں ہے۔ تمام بین الاقوامی رابطوں کے دوران صہیونیوں کو عوام کے قتل عام کے لئے ہری بتی دکھائی گئی ہے۔ طوفان الاقصٰی ایک شجاعانہ تاریخیکاروائی ہے جو صہیونی ریاست کے تابود میں آخری کیل ثابت ہوگی۔

16:55 | یافا کے صہیونی شہر پر میزائل گرا۔

16:50 | القسام بریگیڈ نے تل ابیب کو کئی بار میزائل حملوں کا نشانہ بنایا۔

16:41 | دیر البلح کیمپ پر صہیونی بمباری میں ایک شہید۔

16:22 | حزب اللہ کی طرف سے مرگلیوت کی صہیونی چوکی پر کورنٹ کا دوسرا حملہ۔

16:06 | منابع عبری: شمالی فلسطین کے شہر نہاریا میں کئی دھماکے ہوئے۔

15:55 | نیتن یاہو کے دفتر نے ذمہ داری سے بھاگنے کے لئے 7 اکتوبر کے حملے کی تمام دستاویزات جلا ڈالیں۔

15:30 | جنوبی لبنان میں صہیونیوں کا ایک جاسوسی پوسٹ تباہ کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق حزب اللہ نے لبنانی سرحد کے قریب صہیونیوں کے تمام جاسوسی کیمروں کو تباہ کر دیا ہے۔

15:15 | فلسطینی وزارت صحت نے مصر سے کہا ہے کہ رفح گذرگاہ کو کھول دے اور غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل کو یقینی بنا دے۔

15:10 | لندن میں غزہ کے حق میں مظاہرہ، صہیونی ذرائع کی مذمت۔

15:05 |حماس: قاہرہ کانفرنس کے موقع پر ہی صہیونیوں کی بمباری جاری ہے، بین الاقوامی رد عمل کا مطالبہ۔

14:59 | صہیونیوں نے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر گولہ باری کی۔

14:55 | مسجد الاقصٰی میں سینیچر کی نماز فجر کے بعد غزہ کے لئے دعا۔ یا اللہ ہم سب سے ناامید ہو گئے ہیں اور ہماری امید صرف تجھ سے ہے۔

14:40 | فلسطینی وزارت صحت: اب تک 1756 بچوں اور 976  خواتین سمیت 4385 فلسطینی شہید اور  13561 زخمی ہوئے ہیں۔

14:00 | تل ابیب کے مشرق میں بن گوریون ہوائی اڈے کے قریب ایک میزائل گرنے سے زبردست دھماکہ۔

13:40 | شہاب نیوز: ایک بستی نشین صہیونی عورت: مقاومت کے مجاہدین نے ہمارے سے احترام اور انسانیت پر مبنی سلوک روا رکھا لیکن اسرائیلی اسپیشل فورس نے کئی بستی نشینوں کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

12:59 | مصری صدر نے فلسطینی شہریوں پر صہیونی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا: میں کھلے الفاظ میں نہتے شہریوں پر حملے اور عام لوگوں میں خوف و ہراس پھیلانے کی مذمت کرتا ہوں۔ بین الاقوامی برادری فلسطینی قوم اور نہتے شہریوں کی حمایت کرے۔ ہم نے رفح گذرگاہ کو بند نہیں کیا بلکہ اسرائیلی اس کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

12:55 | شہاب نیوز: جنوبی غزہ میں رفح کے محلوں خضر زعرب، الشاعر، الصوالحی اور الکرد کے محلوں پر صہیونی حملوں میں 33 شہید، درجنوں زخمی۔

12:50 | فلسطین الیوم: امدادی سامان لانے والے 20 ٹرکوں کے داخلے بعد، رفح گذرگاہ کو دوبارہ بند کیا گیا۔

12:36 |فلسطین الیوم: حزب اللہ: ہمارے تمام میزائل اور دوسرے ہتھیار تمام محاذوں میں بالکل تیار ہیں۔

12:00 | شہاب نیوز: قبرص میں صہیونی سفارتخانے کے قریب دھماکہ۔

11:50 | غزہ میں صہیونی بمباری کے نتیجے میں اب تک اقوام متحدہ کے 17 افراد شہید، 35 مراکز کو نقصان پہنچا ہے۔ ان مراکز پر براہ راست بم برسائے گئے ہیں۔

11:40 | القسام بریگیڈز: ہم نے اسدود کے صہیونی فوجی شہر کو میزائلوں کا نشانہ بنایا۔

11:35 | سی بی ایس کی سروے رپورٹ: 52 فیصد امریکی صہیونیوں کی فوجی امداد کے خلاف ہیں۔

11:25 | نیویارک ٹائمز: صہیونی وزیر جنگ نے بلنکن کے ساتھ ملاقات میں حزب اللہ پر پیشگی حملے کی حمایت کی تھی، نیتن یاہو متذبذب تھا، امریکہ نے دباؤ ڈالا اور حملہ ملتوی ہو گیا!!

11:20 | تل ابیب: مصر اور اردن میں مقیم صہیونی ان ممالک کو ترک کردیں۔ صہیونی مراکش نہ جائیں۔

09:19 | صہیونیوں نے مغربی کنارے سے اب تک 78 فلسطینی گرفتار کر لئے ہیں۔

09:12 | فلسطین الیوم: سڈنی آسٹریلیا میں غزہ کے حق میں مظاہرہ، صہیونی ذرائع کی مذمت۔

ہلال احمر، غزہ: صہیونی انتباہات کے باوجود، اسپتالوں کو خالی نہیں کریں گے۔

08:55 | فلسطین الیوم: گذشتہ 24 گھنٹوں میں غزہ پر صہیونی بمباری کے نتیجے میں 352 افراد شہید ہو گئے ہیں۔

08:50 | شہاب نیوز: صبح کے وقت غزہ پر صہیونی حملے میں 53 افراد شہید۔

08:47 | ایمنسٹی انٹرنیشنل: اسرائیل نے بین الاقوامی قوانین کو پامال کر دیا ہے۔

08:40 | المسیرہ یمن: امریکی شہریوں نے ملت فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے کئی ریاستوں کی سڑکوں کو بند کر دیا۔

 

08:39 | اقوام متحدہ: غزہ پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں چار لاکھ 93 ہزار فلسطینی خواتین اور لڑکیاں بے گھر ہو گئی ہیں۔

08:37 | غزہ پر صہیونی حملوں میں 70 فیصد شہداء اور زخمی، خواتین اور بچے ہیں۔

08:31 | فلسطین الیوم: رام اللہ کے مغرب میں العارورہ کے مقام پر فلسطینی مظاہرین اور صہیونیوں فوجیوں کے درمیان جھڑپوں میں جنگی گولیاں استعمال کی گئی ہیں۔

08:25 | غزہ کے تھکے ہارے اسپتال بے گھر فلسطینوں کی پناہ گاہ بن گئے ہیں۔

08:14 | نابلس میں منطقۂ الشرقیہ سے صہیونی فوجیوں کی پسپائی۔

07:57 | الاخبار: حزب اللہ کے ہاتھوں صہیونیوں کو پہنچے ہوئے نقصانات:

- 10 مرکاوا ٹینک تباہ

- 40 صہیونی فوجی ہلاک اور زخمی۔

- 4 بکتر بند گاڑیاں تباہ۔

- 143 مسلح غیر فوجی صہیونی زخمیوں کو نہاریا میں علاج معالجے کی سہولتیں بہم پہنچائی گئیں۔

- 47 الیکٹرانک جاسوسی پوسٹس تباہ۔

- شمالی فلسطین سے ایک لاکھ 23 ہزار صہیونیوں کا انخلاء۔

07:40 | العالم: غزہ کے شہر جبالیا پر صہیونیوں کی بمباری، امام مسجد اور اہل خانہ سمیت 25 فلسطینی شہید، اکثر شہداء بچے اور خواتین ہیں۔

07:40 | شہاب نیوز: غزہ پر صہیونی حملے میں 39 افراد شہید۔