اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
جمعرات

19 اکتوبر 2023

9:39:21 PM
1402953

طوفان الاقصٰی؛

طوفان الاقصٰی کا تیرہواں دن | غاصب یہودی ریاست کے ہاتھوں خواتین اور بچوں سمیت فلسطینیوں کا قتل عام جاری ہے / غزہ میں ایک ٹن وزنی امریکی بموں سے اجتماعی قتل / دوسرے اسپتال پر بھی حملہ / 8000 فلسطینیوں کو جان کا خطرہ / شہداء کی تعداد 3859 افراد / فلسطینی نامہ نگار کو بیٹے کا دل دہلا دینے والا جواب

غزہ میں الممعدانی اسپتال کو ایک ٹن وزنی امریکی بم سے نشانہ بنا کر یکجا 500 فلسطینیوں کے قتل نے عالمی رائے عامہ پر سکتہ طاری کیا ہے، لیکن طوفان الاقصٰی کے تیرہوں دن (جمعرات 19 اکتوبر 2023ع‍ کو) بھی صہیونیوں کے سفاکانہ فضائی حملے بدستور جاری رہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، غزہ میں حرکۃ المقاومۃ الاسلامیہ "حماس" نے (یوم السبت 7 اکتوبر 2023ع‍ کو) صہیونیوں کے مسلسل جرائم، فلسطینیوں کے قتل عام، مسجد الاقصٰی کی مسلسل بے حرمتی اور اس کے محافظین پر حملوں اور صہیونی فوجیوں کی مدد سے یہودی بستی نشینوں کے مسلسل حملوں کے جواب میں پنی کاروائی طوفان الاقصٰی کا آغاز کیا اور مجاہدین انتہائی تیز رفتاری سے غاصب ریاست پر حملہ آور ہوئے اور ابتدائی چند منٹوں میں 5000 ہزار راکٹوں سے صہیونی ٹھکانوں اور فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔ 

منگل کے منگل (17 اکتوبر کو) رات کے وقت، جب بچوں اور خواتین سمیت سینکڑوں بے گھر افراد، بھی المعمدانی اسپتال میں جمع ہوئے تھے، صہیونیوں نے انہیں امریکی بم MK-84 کا نشانہ بنایا اور 500 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوئے، جن میں سے بہت سوں کی شناخت ممکن نہیں ہے۔ ایک اجتماع قتل کا واقعہ تھا جس نے عالمی رائے عامہ پر سکتہ طاری کیا اور عالمی طور عوامی رد عمل کا باعث ہؤا۔ مختلف اداروں اور راہنماؤں نے صہیونیوں کو جوابدہ بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

امریکی ساختہ ایک ٹن وزنی کثیر المقاصد MK-84 گائیڈڈ بم ہے جو وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ الممعدانی اسپتال کو اسی بم کا نشانہ بنایا گیا۔ یہ بم ان جدید ہتھیاروں میں سے ہے جو امریکہ نے غزہ پر حملوں کے مقصد سے غاصب صہیونی ریاست کے حوالے کئے ہیں۔

المعمدانی (Baptist Hospital) یا الاہلی العربی فلسطینی عیسائیوں کا خیراتی اسپتال ہے، جو فلسطین کا سب سے پرانا اور غزہ کا سب سے بڑا اسپتال مانا جاتا ہے۔

صہیونی اب تک رہائشی علاقوں، بچوں، خواتین اور نہتے انسانوں کو نشانہ بنایا ہے، فلسطینیوں کے گھروں کو ویران کر دیا ہے، غزہ کا پانی بند کر دیا ہے، بجلی بند ہے، اسپتالوں اور ایمبولینسوں پر بمباری کر رہے ہیں اور عوامی آبادی کو فاسفورس بموں کا نشانہ بنا رہے ہیں، اور اب انہوں نے اپنے جرائم کی فہرست میں نیا اضافہ کرتے ہوئے زخمیوں اور مریضوں سے اٹے ہوئے اسپتال پر بمباری کا سیاہ کارنامہ رقم کیا ہے۔

لمحہ بہ لمحہ قدم بہ قدم طوفان الاقصٰی کے تیرہویں دن کے واقعات کے ساتھ:

22:19 | جعلی صہیونی ریاست: حماس سے اسرائیلی قیدی چھڑانا اور عام شہریوں کی جان کا خیال رکھنا، ہماری ترجیحات میں شامل نہیں ہے۔

22:09 | غزہ میں العالم کی خاتون رپورٹر کو بیٹے کا دل دہلا دینے والا جواب؛ ماں نے پوچھا: بیٹا بڑا بن کر کیا بننا چاہو گے، بیٹے نے کہا: غزہ کے بچے بڑے نہيں ہوتے۔

اس رپورٹر نے کہا: غزہ میں صرف اموات ہیں جنہیں چین و سکون حاصل ہے۔ کیونکہ غزہ میں زندہ لوگ ایک بوند پانی کی تلاش میں ہیں، اور انہیں کہیں بھی امن نصیب نہیں ہو رہا۔ وہ آرام کرنے اور سونے کے لئے بے چین ہیں، لیکن بموں کے دھماکے انہیں جگا دیتے ہیں۔ ہماری کوشش ہوتی تھی کہ غزہ کے بچوں کو جنگ کی خبریں نہ ملیں لیکن آج یہاں کے بچے خود "خبر" بنے ہوئے ہیں۔

21:50 | القسام کا ترجمان: ہم ایک طویل المدت جنگ کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔ صہیونیوں کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

21:34 | غاصب صہیونیوں نے غزہ کے مرکزی علاقے "الزہراء" میں ایک رہائشی عمارت پر مباری کی۔

20:41 | مقبوضہ طولکرم میں مقاومتی مجاہدین کے ساتھ جھڑپوں ميں ایک اعلی صہیونی افسر میجر میکسیم رازینکوف ہلاک۔

20:40 | قاہرہ میں زبردست عوامی مظاہرہ، فلسطینی عوام کی حمایت اور غزہ پر غاصبوں کے حملوں کی مذمت

20:34 | فلسطینی ذرائع: گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ پر غاصب ریاست کی بمباری 369 فلسطینی شہید ہوگئے۔

20:14 | غاصب فوجی ترجمان: طوفان الاقصٰی کے آغاز سے لے کر اب تک 200 صہیونی لاپتہ ہوئے ہیں، علاوہ ازیں 203 صہیونی حماس کی قید میں ہیں۔

20:11 | فلسطینی ذرا‏ئع: فلسطینی شہداء کی تعداد 3859 اور زخمیوں کی تعداد 13500 ہوگئی ہے۔

19:52 | غزہ کے جنوب میں خان یونس کو بھی ویران کیا گیا۔ جو نہتے عوام بمباری کے خوف سے اس شہر میں پناہ لینے آ رہے تھے انہیں راستے میں ہی شہید کیا گیا۔ یوں اس شہر کے شہداء کی تعداد بھی سینکڑوں تک پہنچ گئی۔

19:12 | رام اللہ سے العالم کی رپورٹ: غاصب صہیونی نامہ نگاروں کو حقائق کی عکاسی سے باز رکھنے کی غرض سے ان کے اہل خانہ کو یرغمال بنا رہے ہیں۔ انہوں نے مغربی کنارے پر حملوں کے دوران 150 فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے جن میں بڑی تعداد نامہ نگاروں اور صحافیوں کی ہے۔

19:00 | حزب اللہ کے میزائل حملوں کی وجہ سے غاصب صہیونیوں کا نوآباد قصبہ "المنارہ" کو زبردست نقصان پہنچا۔

18:58 | جہاد اسلامی تحریک سے وابستہ القدس بریگیڈز نے طولکرم میں صہیونی فوج کے ٹرکوں کے راستے میں متعدد دھماکوں کی ذمہ داری قبول کر لی۔ طولکرم کی جھڑپوں میں سات فلسطینی شہید اور درجنوں صہیونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

18:55 | فلسطینی ذرائع: القسام بریگیڈز نے خان یونس کے مشرق میں بکتر شکن ہتھیاروں سے غاصب صہیونی فوج کے ایک ٹینک کو تباہ کر دیا۔

18:55 | شمالی فلسطین میں ایک صہیونی ٹھکانہ حزب اللہ لبنان کے بکترشکن میزائل کا نشانہ بنا۔

18:26 | صہیونی ذرائع: مقبوضہ فلسطین میں صھیونی قصبے کربات شمونہ پر میزائل گرا اور کئی صہیونی زخمی ہوئے۔ [صہیونی اپنی ہلاکتوں کو چھپایا کرتے ہیں، یہ ان کی پرانی روایت ہے کیونکہ ہلاکتوں کی خبر سن کر صہیونی غاصب فلسطین چھوڑنے پر غور کرنا شروع کرتے ہیں]

 18:04 | حزب اللہ: العلام، البحری، زرعیت میں صہیونی فوجی ٹھکانوں، شومیرا چھاؤنی، اور حید البستان میں ایک کنٹرول ٹاور کو مناسب ہتھیاروں کو نشانہ بنایا گیا۔

18:01 | اردن: اردنی اور فلسطینی پرچم اٹھا کر وسیع پیمانے پر مظاہروں کے دوران حماس کی حمایت پر زور دیا۔

17:55 | صہیونی فوج: لبنان کی سرحد کے قریب واقع یہودی قصبوں کے باشندے پناہ گاہوں سے باہر نہ نکلیں۔

17:54 | جعلی صہیونی ریاست مغربی کنارے میں واقع "نور شمس" کیمپ کی بجلی اور انٹرنیٹ کو منقطع کر دیا۔

17:43 | جنوبی لبنان میں عبتا الشعب کی سرحدی بستی پر صہیونیوں کی گولہ باری۔

17:39 | حزب اللہ نے شمالی فلسطین کے بحری فوجی اڈے راس ناقورہ کو بکترشکن میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

17:39 | شمالی فلسطین میں واقع نہاریا میں پہلی بار سائرن بجنے لگے ہیں۔

17:30 | طولکرم میں نورشمس کیمپ کے قریب فلسطینی شہریوں پر صہیونیوں کا کامیکازے ڈرون کا حملہ۔

17:17 | طولکرم میں شہداء کی تعداد 16 ہو گئی خونخوار صہیونی ایمبولینسوں کو کیمپ میں داخلے سے روک رہے ہیں۔

16:52 | جنوبی لبنان سے ہونے والے میزائل حملے جاری، مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع صہیونی قبصبوں شومراء اور ایوین مناحیم میں سائرن بجنے لگا۔

16:44 | پھر بھی ایک اجتماعی قبر، غزہ میں پھر بھی صہیونیوں کے سفاکانہ حملوں میں شہید ہونے والوں کو پھر بھی ایک اجتماعی قبر میں دفنایا گیا۔

16:41 | غاصب یہودیوں کے شہروں اسدود اور عسقلان میں میزائل حملے کے سائرن بجنے لگے۔

16:31 | نورالشمس کیمپ میں مقاومت کے مجاہدین اور صہیونی غاصبوں کے درمیان مسلحانہ جھڑپیں۔ القسام بریگیڈز نے اعلان کیا کہ اس کے مجاہدین طولکرم میں نورشمس کیمپ کا محاصرہ کرنے والے غاصب صہیونیوں کے ساتھ جھڑپوں میں مصروف ہیں۔ جنہوں نے صہیونیوں کی گاڑیوں کو بموں کا نشانہ بنایا ہے، اور کئی صہیونیوں کو ہلاک کر ڈالا ہے۔

16:25 | ایک فلسطینی شہری نے غزہ میں ملبے کے نیچے سے اپنی آواز ریکارڈ کروائی ہے، جو کہہ رہا ہے: ہم مقاومت اور حماس و جہاد اسلامی کے ساتھ ہیں۔

16:18 | مقبوضہ فلسطین میں مقاومت کے میزائلوں کے حملے کے خوف سے بے شمار صہیونی گندے پانی کی نالی میں گھس گئے۔

15:57 | العالم: غزہ میں جب بائیڈن ضیافتیں اڑا رہا تھا اسی وقت اس کی چہیتی صہیونی ریاست غزہ میں بچوں کے خون کی ہولی کھیل رہی تھی۔ اور اس دوران صہیونی بمباری میں 23 بچون سمیت 46 فلسطینی شہید ہو گئے۔

15:47 | ایک زخمی فلسطینی بچہ خون بھرے چہرے کے ساتھ: ہم سب قدس پر فدا ہیں۔

15:42 | غزہ میں شہری ڈھانچے کی تباہی کی صہیونی سازش جاری، پانچویں دکان نانبائی صہیونی بمباری میں تباہ۔ متعدد شہید اور زخمی۔

15:32 | لبنان میں واقع فلسطینی کیمپوں میں طلباء کا مظاہرہ، غزہ پر غاصبوں کے حملوں کی مذمت۔

15:29 | غزہ کے وزیر صحت: صہیونیوں کے جنگی جرائم کا تسلسل، اب تک طبی عملے کے 44 ارکان شہید 70 زخمی۔

13:34 | الجزیرہ: غزہ کے چار اسپتال اور 14 ڈسپنسریاں وسائل نہ ہونے کی وجہ سے بند۔

13:23 | فلسطین الیوم: غزہ کے محلے الشیخ رضوان پر سفاک صہیویوں کی بمباری میں فلسطین کی قومی سلامتی کے کمانڈر بریگیڈیئر جہاد محیسن اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شہید ہوگئے۔

13:17 | الجزیرہ: صہیونی ریاست نے لبنانی سرحد کے قریب یہودی بستیوں اور قصبوں کے غاصب مکینوں سے کہا ہے کہ یہ علاقہ چھوڑ کر پرامن علاقوں میں چلے جائیں۔ [پرامن نہ رہے گا وہ علاقہ جس میں انسانوں کا امن برباد کرنے والوں کا بسیرا ہے ۔۔۔ ان شاء اللہ]

13:15 | شہاب نیوز: عراقیوں کا مظاہرہ، سفاک صہیونیوں کے جرائم کی مذمت، غزہ کے ساتھ یکجہتی کا اعلان۔

13:14 | غزہ پر سفاک غاصبوں کی بمباری میں بریکہ، حسونہ اور ضہیر خاندانوں کے 46 افراد شہید۔ ان شہداء میں کئی مہمان اور ایک حاملہ خاتون بھی شامل ہیں۔

12:42 | لبنانی چینل المنار: صہیونی ذرائع: لبنان سے مغربی کربات شمونہ میں واقع المنارہ پر بکترشکن ہتھیاروں سے حملہ ہؤا ہے۔

12:40 | قدروہ فارس: صہہیونی عقوبت خانوں میں فلسطینی اسیروں کی تعداد سات اکتوبر تک 5300 تھی جب اب 10 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

12:38 | فلسطین الیوم: صہیونی غاصبوں نے جنوبی لبنان پر توپخانے سے حملہ کیا۔

12:05 | فلسطین الیوم: غاصب و سفاک صہیونی فوج نورالشمس کیمپ میں المنشیہ نامی محلے کو بلڈوزروں سے ویران کر رہی ہے۔

11:59 | الجزیرہ: غزہ کے علاقے بیت ہانون پر صہیونیوں کی بمباری۔

11:40 | شہاب نیوز: شمالی لبنان کے البداوی کیمپ میں فلسطینی طلباء کا مظاہرہ، مقاومت کی حمایت اور صہیونی جرائم کی مذمت۔

11:31 | جہاد اسلامی تحریک کے القدس بریگیڈز: ہمارے مجاہدین نے کئی اطراف سے طولکرم میں موجود صہیونیوں کو بمون اور راکٹوں کا نشانہ بنایا۔ 

11:26 | امریکی صحافی جیک ہینکلو نے المعمدانی اسپتال پر صہیونی سفاکوں کے حملے کے بارے میں ایک سروے کا اہتمام کیا کہ یہ حملہ کس نے کیا، صہیونیوں نے یا حماس نے، تو 92 فیصد نے کہا کہ صہیونیوں کا کام تھا اور آٹھ فیصد نے کہا کہ حماس کا کام تھا۔ ہینکلو نے آخر میں صہیونیوں اور امریکیوں [بالخصوص صدر امریکہ] کا تمسخر اڑاتے ہوئے لکھا: تمہاری میڈیا تشہیری مہم بھی تمہارے لئے مفید نہ رہی۔ میں بھی کہتا ہوں کہ اس جرم کا ارتکاب صہیونیوں نے کیا۔

11:12 | فلسطین الیوم: صہیونیوں نے نور الشمس کیمپ میں امدادی کارکنوں کے کارڈ ضبط کئے اور ان سے تفتیش کی۔

10:45 | رام اللہ میں یہودی بستی نشینوں نے حملہ کرکے ایک فلسطینی لڑکی کو شہید کر دیا۔ صہیونیوں نے لڑکی کو اغوا کرکے گولی مار کر شہید کیا۔ اس لڑکی کا نام شہد معتصم بدارنہ ہے۔ واضح رہے کہ مقبوضہ فلسطین میں رہنے والے صہیونیوں میں سے کوئی بھی غیر مسلح نہیں ہے اور کوئی بھی عام شہری نہیں کہلا سکتا اور وہ باقاعدہ فوجی ہیں۔ یہی نہیں اب تو صہیونی ریاست نے صہیونی بچوں کو مختلف ہتھیاروں سے لیس کر دیا ہے اور انہیں "فلسطینیوں کے قتل کی تربیت" بھی دی ہے۔ چنانچہ مقبوضہ سرزمین میں مقاومت کے ہاتھوں مرنے والا کوئی بھی مظلوم یہی نہیں بالکل سفاک صہیونی ہوتا ہے۔

10:10 | فلسطینی شیرخوار بچے یہودی ریاست کے قانونی اہداف سمجھے جاتے ہیں۔ یہ ان کی مقدس کتابوں میں بھی ہے، تلمود میں بھی ہے اور صہیونی بڑوں کے پروٹوکولز میں بھی ہے۔

09:30 | فلسطینی پارلیمنٹ کی رکن ڈآکٹر جمیلہ الشنطی غزہ پر غاصب صہیونی بمباری میں شہید۔ محترمہ ڈاکٹر الشنطی حماس کی رکن تھیں۔

09:10 | صہیونیوں نے اریحا میں عقبۃ جبر کیمپ پر ہلہ بول دیا۔ فلسطینی مجاہدین اور صہیونیوں کے درمیان جھڑپیں طوباس اور طولکرم میں میں بھی، جاری ہیں۔

07:27 | فلسطین الیوم: غاصب صہیونی فوجی نور شمس میں بدستور داخل ہو رہے ہیں، اور فائرنگ کا تبادلہ ہو رہا ہے۔

07:21 | غزہ پر غاصب صہیونیوں کے زمین، فضا اور سمندر سے حملے جاری ہیں۔  

00:29 | غزہ پر دوسرے اسپتال پر صہیونی غاصبوں کا حملہ، 8000 افراد کی جانوں کو خطرہ لاحق ہے۔ القدس اسپتال مغربی غزہ کے محلے تل الہویٰ میں واقع ہے۔ اس اسپتال میں 8000 افراد نے پناہ لی ہے۔

...............

110