اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
جمعرات

19 اکتوبر 2023

1:52:15 PM
1402846

طوفان الاقصٰی؛

طوفان الاقصٰی کا بارہواں دن | غزہ میں اجتماعی قتل، ایک ٹن وزنی امریکی بموں سے / المعمدانی اسپتال کو امریکی بم MK-84 کا نشانہ بنایا گیا 500 سے زیادہ فلسطینی شہید / شہداء کی تعداد 3478 / صہیونیوں کا دعوی: اب تک 304 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں / حماس کا بیان / اب تک 2000 صہیونی ہلاک

فلسطینی ذرائع کے مطابق، المعمدانی اسپتال پر جعلی ریاست کے حملے میں شہید ہونے والوں میں سے بہت سوں کی شناخت ممکن نہیں ہے۔ اس واقعے پر عالمی سطح پر وسیع رد عمل سامنے آیا اور ممالک کے حکام اور مختلف تنظیموں نے صہیونیوں کو جوابدہ بنانے پر زور دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق صہیونیوں نے غزہ میں المعمدانی اسپتال پر صہیونی ریاست کے میزائل حملے میں بچوں اور خواتین سمیت 500 نہتے فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔ اکیسویں صدی میں اجتماعی قتل کے اس واقعے نے دنیا کی رائے عامہ کو شدید ترین صدمہ پہنچا۔

بدھ کو وال اسٹریٹ جنرل نے انکشاف کیا کہ صہییونیوں نے المعمدانی اسپتال کو امریکی  بم MK-84 کا نشانہ بنایا ہے، جو وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والا ایک ٹن وزنی کثیر المقاصد بم ہے۔

المعمدانی یا الاہلی العربی غزہ کے اہم ترین اسپتالوں میں سے ہے جو جنوبی غزہ میں الزیتون نامی محلے میں واقع ہے۔ یہ عیسائی خیراتی اسپتال فلسطینی المعمدانی کلیسا (Baptist Church) سے وابستہ ہے۔

واضح رہے کہ غزہ میں حرکۃ المقاومۃ الاسلامیہ "حماس" نے (یوم السبت 7 اکتوبر 2023ع‍ کو) صہیونیوں کے مسلسل جرائم، فلسطینیوں کے قتل عام، مسجد الاقصٰی کی مسلسل بے حرمتی اور اس کے محافظین پر حملوں اور صہیونی فوجیوں کی مدد سے یہودی بستی نشینوں کے مسلسل حملوں کے جواب میں پنی کاروائی طوفان الاقصٰی کا آغاز کیا اور مجاہدین انتہائی تیز رفتاری سے غاصب ریاست پر حملہ آور ہوئے اور ابتدائی چند منٹوں میں 5000 ہزار راکٹوں سے صہیونی ٹھکانوں اور فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔ 

صہیونیوں نے میدان جنگ میں بدترین شکست کے بعد مجرمانہ پالیسی پر کاربند ہو کر غزہ کے رہائشی علاقوں پر شدید ترین بمباری کا آغاز کیا اور سینکڑوں بچوں اور خواتین سمیت ہزاروں فلسطینیوں کو شہید اور زخمی کیا، مغرب کی حمایت میں جنگی جرائم کا سلسلہ جاری رکھا، غزہ پر پانی بند کیا، بجلی بند کر دی، اسپتالوں پر بمباری کی اور ایمبولینسوں اور نہتے فلسطینیوں کو جنوبی غزہ کی طرف منتقل کرنے والے ٹرکوں کو تک کو بھی تباہ کردیا اور اسپتالوں کو بھی نشانہ بنایا۔ صہیونیوں نے ممنوعہ ہتھیاروں ـ بشمول سفید فاسفورس کے حاوی بموں ـ کا استعمال بھی جاری رکھا۔

 لمحہ بہ لمحہ قدم بہ قدم طوفان الاقصٰی بارہویں دن کے ساتھ:

22:56 | غزہ پر صہیونی بمباریوں کے جواب میں حماس کا تل ابیب پر میزائل حملہ۔

22:28 | امان میں صہیونی سفارتخانے کے سامنے عوامی احتجاج جاری ہے۔

22:26 | اقوام متحدہ میں جنوبی افریقہ کے مندوب نے کہا: نہتے عوام اور غیر فوجی تنصیبات پر حملہ جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔ ہم المعمدانی اسپتال پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ اسرائیل پر، جنگی جرائم کے الزام میں عالمی فوجداری عدالت میں مقدمہ چلنا چاہئے۔

22:26 | اردنی وزیر خارجہ سے سی این این کا انٹرویو: صہیونی جرائم کا ارتکاب کرتے ہیں، پہلے انکار کرتے ہیں اور پھر ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ یہاں سب صہیونیوں کو المعمدانی اسپتال پر حملے کا ذمہ دار سمجھتے ہیں۔ غزہ کو ہزروں بموں اور میزائلوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

22:26 | صہیونی ذرائع: صہیونی فوج زمینی حملے کی تیاری کر رہی ہے۔

22:26 | صہیونیوں کا نیا جرم: غزہ میں ایک رہائشی عمارت پر بمباری۔

21:18 | حماس کا بیان: ہم جب میزائل پھینکتے ہیں تو مقبوضہ فلسطین میں آئرن ڈوم فعال ہو جاتا ہے، لیکن المعمدانی اسپتال پر بمباری سے پہلے ہم نے کوئی میزائل نہیں داغا اور صہیونیوں کا آئرن ڈوم بھی خاموش رہا۔ ہمارے میزائل دست ساختہ اور مقامی ہیں، اور وسیع پیمانے پر تباہی نہیں پھیلاتے اور سینکڑوں افراد کے قتل عام کا سبب نہیں بنتے۔

21:11 | غزہ انفارمیشن مرکز: گذشتہ 24 گھنٹون میں صہیونیوں کی وحشیانہ بمباری میں 678 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

 

21:10 | صہیونی ووارت صحت: اب تک مقاومت کے حملوں میں 2000 اسرائیلی ہلاک اور 4562 زخمی ہو گئے ہیں۔

 

20:26 | نائب سیکریٹری جنرل جہاد اسلامی تحریک: اسرائیل نسل کشی میں مصروف ہے۔ صہیونیوں کا مقصد صرف غزہ کی تباہی نہیں ہے بلکہ مشرق وسطی کی تباہی ہے۔ ہم ظلم اور ناانصافی کے خلاف لڑ رہے ہیں، ان قوتوں کے خلاف جو اس علاقے کے عوام کو اپنا غلام بنانا چاہی ہیں۔ ہم اپنے حقوق کے لئے لڑ رہے ہیں۔ دشمن یہ جنگ مشرق وسطی کا چہرہ بگاڑنے کے لئے لڑ رہا ہے۔

20:08 | الجزیرہ چینل: تل ابیب دھماکے سے لرز اٹھا

19:46 | صہیونی تشدد پسند وزیر داخلہ ایتامار بن گویر: مصر اور امریکہ سمیت کسی کو بھی غزہ میں امدادی سامان نہیں پہنچانے دیں گے۔

19:43 | مصری مظاہرین نے صہیونی ریاست کے ساتھ امن سمجھوتے کی منسوخی کا مطالبہ کیا۔

19:37 | عراقی مظاہرین نے صہیونی جرائم کی مذمت کی۔

19:33 | غزہ کے دو علاقوں پر صہیونی حملے میں 30 فلسطینی شہید۔

18:06 | عمان کی سلطان قابوس یونیورسٹی نے مسقط میں غزہ کی حمایت میں مظاہرہ کیا اور صہیونی جرائم کی مذمت کی۔

18:02 | مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں یمنیوں کا ملین مارچ؛ یمنی نعرہ لگا رہے تھے: لا الہ الا اللہ امریکا عدو اللہ - لا الہ الا اللہ اسرائیل عدو اللہ۔

17:40 | صہیونیوں نے غزہ کے مرکز میں مسجد شہداء الاقصٰی پر بمباری کی۔

17:34 | غزہ کے حامی مشتعل مسلمانوں کی طرف سے حملے کے خوف سے، مصر اور مراکش میں صہیونی سفارتخانے خالی کر دیئے گئے۔

17:12 | حتسریم کے صہیونی فوجی اڈے پر میزائل حملہ۔ جہاد اسلامی کے القدس بریگیڈز نے ناحال عوز میں صہیونیوں کے اسلحے گودام کو نشانہ بنایا۔

17:05 | ایک جرم اور، صہیونیوں نے غزہ کے المغازی کیمپ پر بمباری کی۔

16:57 |الممعدانی اسپتال پر صہیونی حملے پر تیونسی عوام کا احتجاجی مظاہرہ۔

13:10 | القسام بریگیڈز: نیر عام صہیونی قصبے میں صہیونی فوجی ٹھکانوں پر میزائل برسائے گئے۔

12:55 | الجزیرہ: جبالیا ـ غزہ پر صہیونی بمباری میں میں ایک گھر تباہ، 27 افراد شہید۔

12:30 | الجزیره: غزہ کو ادویات کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ پانی کی بندش اور نکاسی کے نظام کی تباہی سے وبائی امراض کا خطرہ، بین الاقوامی ادارے غزہ اور مغربی کنارے پر صہیونی حملوں کے حوالے سے اپنی ذمہ داری قبول کر دیں۔

12:20 | امریکی صدر نے بے شرمی کی انتہا کرتے ہوئے نیتن یاہو سے کہا: المعمدانی اسپتال پر حملہ فلسطینیوں کا کام ہے، یہ آپ کا کام نہیں تھا!!!

12:16 | الجزیرہ: نیتن یاہو نے بائیڈن سے کہا: دنیا کو حماس کے خلاف متحد ہونا چاہئے۔ بائیڈن نے کہا: میرے آنے کا مقصد دنیا والوں کو یہ بتانا تھا کہ ہم اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں۔ حماس اسرائیل میں المیوں کا باعث ہوئی ہے۔

12:16 | یمنی چینل المسیرہ: یمنی جامعات کے طلباء نے غزہ جانے کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔ اسپتال پر صہیونی حملے سے ثابت ہؤا کہ اسرائیل ایک نازی ریاست ہے۔

11:44 | صدر شام ڈآکٹر بشار الاسد: الممعدانی اسپتال پر صہیونیوں کا حملہ عصر حاضر میں انسانیت کے خلاف روا رکھے جانے والے المناک ترین جرائم میں سے ایک تھا۔

11:37 | مصری صدر جنرل السیسی: ہم مسئلہ فلسطین کے مٹ جانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ غزہ میں ہونے والے حملے، حماس کے خلاف کاروائیاں نہیں بلکہ عوام کو گھربار چھوڑنے پر مجبور کرنے کی کوششیں ہیں۔ رفح کے راستے سے امدادی سامان غزہ پہنچانے کے پابند ہیں۔ ہم نے اس گذرگاہ کو بند نہیں کیا ہے۔ غزہ سے فلسطینیوں کو نقل مکانی پر مجبور کرنا، مغربی کنارے کے عوام کی نقل مکانی کی تمہید ہے، ہم ایسا نہیں کرنے دیں گے۔

11:25 | فلسطین الیوم: مغربی غزہ میں آل حبوش کی رہائشگاہ پر صہیونی بمباری میں 30 فلسطین شہید اور زخمی۔

11:21 | حکومت ایران: غزہ اور المعمدانی اسپتال پر بمباری کی مذمت کرتے ہیں، صہیونی جواب کے منتظر رہیں۔

11:18 | غزہ اور بالخصوص المعمدانی اسپتال پر صہیونی حملوں پر احتجاج کی غرض سے  تہران سمیت، ایران کے تمام شہروں میں زبردست مظاہرے۔

11:09 | الجزیرہ: صہیونی فضائیہ نے الشفا اسپتال کے قریب واقع ایک گھر پر بمباری کی۔

11:04 | المنار ـ لبنان: اسلامی جہاد تحریک: غاصب ریاست غزہ کے خلاف اپنی جارحیتوں کی ذمہ داری سے پہلوتہی کرنے کی کوشش کر رہی ہے، اور امریکی مدد سے اپنی جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے۔

11:00 | الشہاب نیوز: ناحول عوو صہیونی قصبے پر مقاومت کا میزائل حملہ۔

10:18 | المعمدانی اسپتال پر صہیونی حملے پر حکومت شام نے تین دن سوگ کا اعلان کیا۔

10:15 | فلسطینی ذرائع: غزہ کے اسپتال آؤٹ آف سروس ہو گئے ہیں۔ دنیا والے مظاہرے کرکے کم از کم علامتی طور پر جنازوں کے جلوس نکالیں۔ المعمدانی اسپتال پر حملہ صدی کا عظیم ترین جرم ہے۔ پوری دنیا مل کر بھی غزہ کے لئے پرامن امدادی راستہ کھولنے سے عاجز ہے!

09:55 | عراق نے المعمدانی اسپتال پر صہیونی حملے پر، قومی سوگ کا اعلان کیا۔

09:33 | اسرائیلیوں نے غزہ کے بچوں کے قتل عام پر جشن و سرور کی محافل کا انعقاد کیا۔ اور نعرے لگائے: غزہ ایک قبرستان ہے، بچوں کے لئے کوئی اسکول نہیں رہا! تمہاری نسل نابود ہو چکی ہے!! [پتہ نہیں کس کے لئے، لمحۂ فکریہ]

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110