اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
منگل

17 اکتوبر 2023

8:28:19 PM
1402275

طوفان الاقصٰی؛

طوفان الاقصٰی کا گیارہواں دن / غزہ پر صہیونی جارحیت جاری ہے / شہداء کی تعداد 3000 سے تجاوز کر گئی / انسانی تاریخ کے بہیمانہ ترین جرم کا ارتکاب، صہیونیوں نے غزہ کے المعمدانی اسپتال پر شدید بمباری، 500 سے زائد فلسطینی مریض اور زخمی شہید، اکثر شہداء بچے اور خواتین ہیں

طوفان الاقصٰی کے گیارہویں دن صہیونیوں کے جرائم پہلے سے زیادہ شدت کے ساتھ جاری ہیں۔ 2800 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں، 64 فیصد شہداء بچے اور خواتین ہیں۔ فلسطینی مقاومت نے بھی جوابی کاروائیوں میں تل ابیب اور مقبوضہ فلسطین کے دوسرے شہروں میں صہیونیوں کو نشانہ بنایا ہے۔ 

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، غزہ میں حرکۃ المقاومۃ الاسلامیہ "حماس" نے (یوم السبت 7 اکتوبر 2023ع‍ کو) صہیونیوں کے مسلسل جرائم، فلسطینیوں کے قتل عام، مسجد الاقصٰی کی مسلسل بے حرمتی اور اس کے محافظین پر حملوں اور صہیونی فوجیوں کی مدد سے یہودی بستی نشینوں کے مسلسل حملوں کے جواب میں پنی کاروائی طوفان الاقصٰی کا آغاز کیا اور مجاہدین انتہائی تیز رفتاری سے غاصب ریاست پر حملہ آور ہوئے اور ابتدائی چند منٹوں میں 5000 ہزار راکٹوں سے صہیونی ٹھکانوں اور فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔ 

صہیونی نے اب تک رہائشی علاقوں، بچوں، خواتین اور نہتے انسانوں کو نشانہ بنایا ہے، فلسطینیوں کے گھروں کو ویران کر دیا ہے، غزہ کا پانی بند کر دیا ہے، بجلی بند ہے، اسپتالوں اور ایمبولینسوں پر بمباری کر رہے ہیں اور عوامی آبادی کو فاسفورس بموں کا نشانہ بنا رہے ہیں، اور اب انہوں نے اپنے جرائم کی فہرست میں نیا اضافہ کرتے ہوئے زخمیوں اور مریضوں سے اٹے ہوئے اسپتال پر بمباری کا سیاہ کارنامہ رقم کیا ہے۔ 

لمحہ بہ لمحہ قدم بہ قدم طوفان الاقصٰی کے گیارہویں دن کے واقعات کے ساتھ:

- تہران میں مظاہرین نے برطانوی سفارت خانے کے سامنے احتجاج کر رہے ہیں۔

- فرانس نے المعمدانی اسپتال پر صہیونی حملے کی مذمت کر دی۔

00:34: لبنانی دارالحکومت بیروت میں مشتعل افراد نے امریکی سفارتخانے کا محاصرہ کر لیا ہے۔ بیروت میں بھی امریکی سفارتخانہ در حقیقت امریکی فوجی چھاؤنی، سمجھا جاتا ہے۔

23:10 | معمدانی اسپتال پر صہیونی بمباری پر احتجاج کے لئے ایران، شام، تیونس، عمان، ترکیہ، سویڈن،  اور ہالینڈ سمیت دوسرے ممالک میں مظاہرے جاری ہیں۔ صہیونی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 3000 شہید، 11000 زخمی اور ہزاروں تباہ شدہ گھروں اور عمارتوں کے ملبے دبے ہوئے ہیں۔ المعمدانی اسپتال پر شرمناک بمباری میں 500 سے زائد مریض، خواتین اور بچے شہید ہوگئے ہیں۔ المعمدانی اسپتال ایک عیسائی خیراتی ادارے کے زیر انتظام ہے، اور بے گھر ہونے والے بہت سے فلسطینیوں نے اس اسپتال میں پناہ لی ہوئی تھی۔

23:08 | جنوبی لبنان میں عین الحلوہ کیمپ میں رہائش پذیر فلسطینیوں نے غزہ پر صہیونی حملوں اور المعمدانی اسپتال پر بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے سڑکوں پر آئے ہیں اور مطالبہ کیا ہے کہ یہودی ریاست کے خلاف فوری طور پر جہاد کا اعلان کیا جائے۔ ایران نے کل بدھ کو ایک دن کے قومی سوگ کا اعلان کیا ہے، اور عراق نے بھی تین دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔

22:59 | ایران اور سعودی عرب نے المعمدانی اسپتالی پر غاصب یہودی ریاست کے بہیمانہ حملے کی مذمت کی۔

22:59 | المعمدانی کی ہولناک تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی ہے، یہ ایک نسل کشی ہے۔

22:51 | الخلیل کے درجنوں فلسطینی نوجوان غاصب اگلے مورچوں کی طرف عزیمت کر گئے ہیں۔

22:47 | اردنی اور ترک عوام نے اپنے دارالحکومتوں امان اور انقرہ میں، المعمدانی اسپتال اور غزہ کے رہائشی علاقوں پر صہیونیوں کے وحشیانہ حملوں پر احتجاج کرتے ہوئے صہیونی سفارت خانوں کو گھیر لیا ہے۔

22:42 | القسام بریگیڈز: ہم نے صہیونی کے ہاتھوں نہتے شہریوں کے قتل عام کے جواب میں النقب میں صہیونی ایئر بیس کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

22:37 | المعمدانی پر صہیونی حملے کے بعد، صہیونی حکام سید حسن نصر اللہ کے اگلے اقدام کے حوالے سے خوفزدہ ہیں۔

22:29 | مقبوضہ قدس کے محلے ابو دیس کے رہائشی فلسطینی میں المعمدانی کے واقعے پر احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر آئے ہیں۔

22:27 | دریائے اردن کے دہیشہ کیمپ میں رہائش پذیر فلسطینی المعمدانی پر صہیونی بمباری پر احتجاج کے لئے سڑکوں پر آئے ہیں۔  

22:26 | عجب ثم العجب! فلسطینی اتھارٹی سے وابستہ عناصر نے جنین میں، المعمدانی کے واقعے پر احتجاج کے لئے سڑکوں پر آنے والے فلسطینیوں پر گولی چلا دی!!!

22:24 | مقبوضہ قدس کے مشرق میں ابودیس کے محلے کے فلسطینی مساجد کے لاؤڈ اسپیکروں سے، فلسطینیوں کو جنگ کے لئے عمومی لام بندی کا پیغامات دے رہے ہیں۔

22:18 | رام اللہ میں فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کے خلاف مظاہرہ

22:08 | العالم نے رام اللہ سے خبر دی ہے کہ غاصب ریاست کے عہدیدار مغربی کنارے کی طرف سے فلسطینیوں کے حملے سے خوف زدہ ہیں۔

21:58 | [آخرکار یہ صاحب بھی بول اٹھے:] فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے المعمدانی پر صہیونیوں کے حملے پر تین دن سوگ کا اعلان کیا۔

21:42 | صہیونیوں کا نیا جرم، فلسطینی زخمیوں اور شہداء کی اسپتالوں میں منتقلی کی ہولناک تصویریں سوشل میڈیا پر۔

21:27 | غزہ کا ادارہ شہری دفاع: ہمیں المعمدانی اسپتال میں کوئی زخمی نہیں ملا، وہاں صرف ٹکڑے ٹکڑے ہونے والی لاشیں نظر آئیں۔

21:13 | غزہ میں ادارہ صحت کا ترجمان: المعمدانی اسپتال پر صہیونی بمباری کے نتیجے میں 500 سے زائد افراد شہید، شہداء کی اکثریت خواتین اور بچے ہیں۔

20:49 | القسام بریگیڈز نے مقبوضہ حیفا شہر پر "R160" میزائل داغا جو ٹھیک صہیونی ٹھکانے پر لگا۔

20:42 | ایک گیارہ روزہ بچہ، ـ جو 6 اکتوبر کو پیدا ہؤا تھا آج صہیونی بمباری میں شہید ہو گیا ہے۔

20:33 | غزہ کی وزارت داخلہ: حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی رہائشگاہ پر صہیونی طیاروں کی بمباری، ہنیہ کے 14 اہل خانہ شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

20:28 | جو بائیڈن کل مقبوضہ فلسطین کے دورے پر آ رہا ہے۔ بائیڈن نے کہا ہے کہ اس کے دورے کا مقصد صہیونیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور اگلے اقدامات کے لئے صلاح مشورہ کرنا ہے۔

19:59 | صہیونیوں نے المعمدانی اسپتال پر بمباری کردی، یہ اسپتال بے گھر مسلمانوں کے لئے پناہ گاہ کی حیثیت بھی رکھتا تھا۔

19:58 | مقاومت کے میزآئل لگنے سے صہیونی شہر سدیروت میں وسیع پیمانے پر آگ لگ گئی ہے۔

19:15 | نام نہاد فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے ہنستے مسکراتے، فلسطینی عوام کے قاتلوں کا استقبال کیا۔ باوجود اس کے کہ امریکی وزیرخارجہ انتونی بلنکن صہیونیوں کی جنگی کابینہ کا رکن ہے، فلسطینی اتھارٹی کے اہلکاروں نے اس کا پرتپاک استقبال کیا!!!

19:13 | باخبر ذرائع نے خبردار کیا: امریکہ تباہ کن ترین میزائل صہیونی ریاست کے سپرد کر رہا ہے۔

18:52 | غزہ پر صہیونی حملوں کے جواب میں صہیونی دارالحکومت پر متعدد میزائل داغے ہیں، جسے کے نتیجے میں تل ابیب کے جنوبی نواحی علاقے میں شدید دھماکے سنائی دیئے ہیں۔

18:24 | غزہ کے البریج کیمپ میں القسام بریگیڈز کے مرکزی بریگیڈ کے کمانڈر اور عسکری کونسل کے رکن، کی رہائشگاہ پر یہودی ریاست کی بمباری، کمانڈر ایمن نوفل اپنے گھر والوں کے ہمراہ شہید۔

17:47 | لبنانی سرحد کے قریب مقبوضہ فلسطین میں واقع رامیہ نامی صہیونی قصبے میں صہیونی فوجی ٹھکانے پر حزب اللہ لبنان کا حملہ، دو صہیونی فوجی ہلاک۔

17:36 | صہیونی خفیہ ایجنسی "امان" کا سربراہ: ہم اپنے اہم ترین مشن میں ناکام ہو گئے۔ میں اس ناکامی اور سات اکتوبر کے واقعات کی مکمل ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔

16:56 | حزب اللہ لبنان: ہمارے مجاہدین نے صہیونیوں کے پانچ فوجی ٹھکانوں " زرعیت، الصدح، حل الدیر، المالکیہ اور برکہ ریشا" کو مناسب ہتھیاروں سے نشانہ بنایا اور "رامیم" فوجی اڈے میں صہیونیوں کا ایک ٹینک تباہ کر دیا جس پر سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے۔ صہیونیوں نے لبنان کے جنوب میں عیتا الشعب پر گولہ باری کی ہے۔

16:54 | صہیونیوں نے غزہ میں شفاخانۂ اطفال کو بمباری کا نشانہ بنایا۔

16:18 | جنوبی لبنان سے ایک گائيڈڈ میزائل مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صہیونی ٹھکانے پر داغا گیا۔

16:17 | غاصب صہیونیوں نے فلسطینی بچوں کو ارادی طور پر ٹارگٹ لسٹ میں شامل کر لیا ہے۔

16:24 | صہیونی جارحیت جاری رہنے کی صورت میں مقاومت فیصلہ کن جواب دینے کے لئے تیار ہے۔

15:52 | صہیونی چینل 13: صہیونیوں نے مقبوضہ سدیروت کو قلعہ بند فوجی علاقہ اور سدیروت میں باقی صہیونیوں کا داخلہ ممنوع قرار دیا۔

15:43 | لبنانی ذرائع: حزب اللہ نے شمالی فلسطین میں صہیونیوں کے جاسوسی آلات اور اوزاروں کو تباہ کر دیا ہے۔

15:02 | العالم چینل نے صہیونیوں کی طرف سے غزہ کے رہائشی علاقوں پر فاسفورس بموں کے حملے کو قریب سے ریکارڈ کر لیا۔

14:54 | غزہ میں الاقصیٰ اسپتال کے ایک ڈاکٹر نے کہا: اسپتال پہنچنے والے بہت سے شہیدوں کے سر اور ہاتھ پاؤں کٹے ہوئے ہیں۔

- زکیم اور میادین کے صہیونی قصبوں میں جھڑپیں جاری ہیں۔

- قاہرہ میں العالم کا نامہ نگار: غزہ کے لئے بین الاقوامی امداد سامان کے حامل ٹرک العریش ہوائی اڈے سے العریش شہر میں داخل ہوئے ہیں۔ امدادی سامان کے غزہ پہنچنے یا نہ پہنچنے کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

- رفح میں واقع الشعوت کیمپ پر صہیونی بمباری میں 25 افراد شہید۔

- صہیونیوں نے اعلان کیا ہے کہ امریکی کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ، غزہ پر زمینی حملے کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔ امریکہ نے 2000 فوجیوں کو اس حملے کی پشت پناہی کے لئے تیار کر لیا ہے!

- غاصب صہیونی ریاست اقوام متحدہ کے انتباہ اور انسانی المیئے کے خطرے کے باوجود، غزہ کا مکمل محاصرہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

- روس کی طرف سے غزہ پر حملے کی مذمت پر مبنی قراداد کو امریکہ، برطانیہ اور فرانس نے ویٹو کر دیا!!!

- روسی مندوب نے کہا: ہمیں افسوس ہے کہ سلامتی کونسل مغربی ممالک کی خودغرضی سے متاثر ہے۔

- القسام کے ترجمان ابو عبیدہ: صہیونیوں کی زمینی حملے کی دھمکی ہمیں خوفزدہ نہیں کر سکتی، ہم ہر قسم کے شدید حملے سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں، غزہ کو جارح صہیونیوں کا قبرستان بنائیں گے۔ اور غزہ کا ریگستان انہیں نگل لے گا۔۔۔ اس دشمنو! تمہارا زمینی حملہ ہمیں ایک نیا موقع فراہم کرے کہ ہم تمہیں تمہارے جرائم کی کڑی سزا دیں۔

انھوں نے کہا: صہیونی قیدیوں کی تعداد 200 سے 250 تک ہے اور 200 افراد القسام بریگیڈز کی قید میں ہیں۔۔۔ ہم قیدیوں کے ساتھ انسانی سلوک روا رکھتے ہیں جو ہم کھاتے ہیں انہیں بھی کھلاتے ہیں اور جو پانی ہم پیتے ہیں انہيں بھی پلاتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا: ہم اس بار اس مقدس کاروائی میں تمام فلسطینوں کے گھروں کو خوشیوں سے مالامال کریں گے۔

ان کا کہنا تھا: دشمن کو لت پڑی تھی کہ ہماری قوم کی بےحرمتی کرتا رہے اور جرائم کا حساب نہ دے، لیکن وہ زمانہ نہیں رہا۔

- غزہ کی وزارت داخلہ: زعرب خاندان کے 28 افراد جعلی ریاست کی بمباری میں شہید ہو گئے۔

- سلامتی کونسل میں عرب گروپ: صہیونی انسانی حقوق کو سو فیصد پامال کر رہے ہیں۔

- صہیونی چینل 12: جرمن چانسلر مقبوضہ فلسطین کے دورے پر! صہیونیوں کے ساتھ ہمدردی اصل مقصد۔

- رفح میں صہیونی بمباری میں شہید ہونے والے تمام افراد بچے اور خواتین۔

- مغربی کنارے میں جھڑپیں جاری ہیں۔ اس علاقے میں فلسطینی مجاہدین طوفان الاقصٰی کے آغاز سے لے کر اب تک 256 کاروائی انجام کو پہنچائی ہیں۔ 31 حملے وسیع پیمان پر انجام پائے۔

- مقاومتی مجاہدین نے غزہ کے اطراف میں صہیونی شہروں کے اندر گوریلا کاروائی کی ہیں اور ان علاقوں میں جھڑپیں جاری ہیں۔ صہیونیوں نے زکیم نامی صہیونی قصبے کے یہودی باشندوں کو گھروں کے اندر رہنے کی تلقین کی ہے۔

 - فلسطینی مجاہدین کی گوریلا کاروائیوں نے صہیونی فوجیوں کو جنون میں مبتلا کر دیا ہے، یہاں تک کہ کل رات صہونی فوجیوں نے ایک نوآبادکار صہیونی کو یہ سمجھ کر ہلاک کردیا، کہ وہ فلسطینی مجاہد ہے!

- القسام بریگيڈز نے کئی کامیکازے ڈرون طیارے صہیونی ٹھکانوں پر داغے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110