اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
منگل

17 اکتوبر 2023

12:42:07 AM
1401845

طوفان الاقصٰی؛

فلسطینی مقاومت کی کاروائی سے "اسرائیل یہودیوں کے لئے محفوظ سرزمین" کا سپنا چور چور ۔۔۔ برطانوی وزیر اعظم

برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے کہا ہے کہ فلسطینی مقاومت کی کاروائی کی وجہ سے "اسرائیل یہودیوں کے لئے محفوظ سرزمین" کا سپنا ناقابل تلافی نقصان سے دوچار ہؤا ہے؛ اور صہیونی وزیر ہیزالل اسموتریچ نے کہا ہے کہ "ہم اسرائیلی حکام کو اپنی خفت آمیز شکست کا اعتراف کرنا چاہئے"۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ

برطانوی وزیر اعظم نے نے غزہ میں صہیونی ریاست کے ہولناک جنگی جرائم کی طرف اشارہ کئے بغیر، کہا کہ اسرائیل پر فلسطینیوں کے حملوں نے دنیا کو جھٹکا پہنچایا ہے!!

اس نے غاصب صہیونیوں پر حماس کے حملوں کے بارے میں کہا: حقیقت یہ ہے کہ یہ حملے ایک قتل عام کے زمرے میں آتے ہیں!

بھارتی نژاد برطانوی وزیر اعظم ـ جس کے ملک نے فلسطین کو غصب کرکے یہودیوں کی تحویل میں دیا تھا ـ نے کہا کہ حماس کے حملے میں 6 برطانوی باشندے ہلاک اور 10 لاپتہ ہو گئے ہیں۔

ہم اسرائیل (مقبوضہ فلسطین) کے پڑوسی ممالک کے تعاون سے اپنے باشندے یہاں سے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سونک نے 75 سالہ صہیونی جرائم پر افسوس ظآہر کئے بغیر کہا: ہم اسرائیل کی طرف سے حماس کے تعاقب کی حمایت کرتے ہیں لیکن ان اقدامات کو بین الاقوامی قوانین کے دائرے میں ہونا چاہئے۔

سونک کو البتہ یہ کہنے کی ہمت نہیں ہوئی کہ غزہ کی شہری آبادی پر 10 روزہ صہیونی بمباری بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتی ہے۔ اور اس نے ان بمباریوں کی مذمت کو ضروری نہیں سمجھا۔

انھوں نے غزہ کی 22 لاکھ کی آبادی پر پانی، بجلی، اشیاء خورد و نوش اور ادویات کی بندش کی طرف بھی کوئی اشارہ نہیں کیا اور تقریبا تین ہزار نہتے فلسطینیوں ـ جن میں سے 52 فیصد خواتین اور بچے ہیں ـ کے قتل پر بھی افسوس ظاہر نہیں کیا، بلکہ یہ کہہ دیا کہ "ہم اسرائیل سے کہتے ہیں کہ اس بات کا خیال رکھے کہ عام شہریوں کو کوئی نقصان نہ پہنچنے پائے"، گویا برطانوی وزیر اعظم دقیانوس کے زمانے میں رہتے ہیں اور انہیں ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ صہیونیوں نے غزہ کے ہزاروں گھروں، عارتوں اور آبادیوں کو نیست و نابود کیا ہے اور غزہ پر ممنوعہ ہتھیاروں سے حملے کر رہے ہیں۔

سونک نے البتہ یہ بھی کہا ہے کہ حماس نے اسرائیلی سپنے اور اس آئیڈیا کو شدید ضرب پہنچائی کہ "اسرائیل یہودیوں کے لئے محفوظ سرزمین" ہے۔

ادھر شدت پسند یہودی اور غاصب ریاست کے وزیر خزنہ ہیزالل اسموتریچ نے بھی کہا ہے کہ "ہم اسرائیلی حکام کو خفت اور شرمندگی کے ساتھ تسلیم کرنا چاہئے کہ ہم حماس کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست سے دوچار ہوئے ہیں"۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

110