اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
پیر

16 اکتوبر 2023

2:33:03 PM
1401769

طوفان الاقصی؛

سیکریٹری جنرل عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کا بیان؛ غزہ میں خواتین اور بچوں کے قتل عام کی مذمت اور فلسطینی مقاومت کی کاروائی کو خراج تحسین

سیکریٹری جنرل عالمی اہل بیت اسمبلی نے اپنے بیان میں غزہ میں جرائم پیشہ صہیونی ریاست کے ہاتھوں خواتین اور بچوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے، دلیرانہ اور دشمن شکن کاروائی میں فلسطینی مقاومت کی شجاعت کو خراج تحسین پیش کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق، سیکریٹری جنرل عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی نے اپنے بیان میں غزہ میں غاصب صہیونی ریاست کے ہاتھوں خواتین اور بچوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے، دشمن شکن کاروائی میں فلسطینی مقاومت کی شجاعت اور دلیری کو خراج تحسین پیش کیا۔

آیت اللہ رضا رمضانی کے بیان کا متن درج ذیل ہے:

"الَّذينَ قالَ لَهُمُ النّاسُ إِنَّ النّاسَ قَد جَمَعوا لَكُم فَاخشَوهُم فَزادَهُم إيمانًا وَقالوا حَسبُنَا اللَّهُ وَنِعمَ الوَكيلُ؛

وہ کہ جن سے لوگوں نے کہا کہ لوگوں نے تم سے لڑنے کے لئے بڑا لشکر جمع کر رکھا ہے، ان سے ڈرو؛ تو اس سے ان کے ایمان میں اور اضافہ ہؤا اور انہوں نے کہا: کہ ہمارے لئے اللہ کافی ہے اور وہ بڑا اچھا کارساز ہے"۔ (آل عمران-173)

آج غزہ کے سربلند ہیرو، اپنی عزت و عظمت اور سربلندی کے لئے، جرائم پیشہ صہیونی غاصبوں کے خلاف بر سر پیکار ہیں اور ان کی رقم کردہ داستانیں اور رودادیں ہرگز ختم نہیں ہونگی، بلکہ ہر مسلم اور غیر مسلم کے یادوں اور ذہنوں میں ہمیشہ کے لئے زندہ رہیں گی؛ کیونکہ اس جنگ نے اسرائیلیوں اور ان کے ساتھ کھڑی قوتوں اور ان کے ساتھ معمول کے تعلقات قائم کرنے کے لئے لپکنے والوں کے ذہن اور قلب کو زبردست جھٹکا پہنچا دیا ہے۔

یہ معرکہ جو اللہ کے سپاہیوں اور شیطان کے گماشتوں کے درمیان پیش آیا، اس نے اللہ کے سپاہیوں کے ایمان، اشتیاق، عزم اور اللہ پر ان کے اعتماد، اور کاغذی شیر اور اس کے ظالم و جابر حامیوں کے مقابلے میں ان کی شجاعت اور بے باکی کو نمایاں کر دیا۔ خدا کے سپاہیوں نے ان تمام عناصر کے مقابلے میں جم کر استقامت دکھائی جو اس سے پہلے سرزمین لبنان میں حق و باطل کی جنگ کو بے ثمر اور لا حاصل قرار دے رہے تھے۔

ہم مذکورہ بالا سطور کی رو سے، اور کامیاب اور پربرکت کاروائی اور ان کی قومی اور اسلامی پوزیشن کے استحکام کے حوالے سے جدوجہد میں، غزہ کے بہادر بھائیوں کی حمایت کی غرض سے، ذیل کے نکات کی تائید و تصدیق کرتے ہیں:

1۔ غزہ کو طبی اور غذائی کی اشیائے ضرورت، اور دوسرے ضروری وسائل کی فوری ترسیل۔

2۔ صہیونی غنڈوں کے دائمی مجرمانہ اور دہشت گردانہ اقدامات کے خلاف مذمتی بیانات کا اجراء۔

3۔ اقوام متحدہ، سلامتی کونسل، غیر وابستہ تحریک، عالم اسلام کی مختلف تنظیموں، عالمی ادارہ صحت جیسے بین الاقوامی اداروں کو براہ راست مورد خطاب قرار دینا اور اس قتل عام اور عظیم جرائم کا تذکرہ کرنا جو اسرائیل غزہ کے بے گاہ اور غیر مسلح عوام کے خلاف مرتکب ہو رہا ہے۔

رضا رمضانی

سیکریٹری جنرل عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110