اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
پیر

16 اکتوبر 2023

10:44:30 AM
1401682

طوفان الاقصی؛

ویڈیو | امریکی سپاہی، اسرائیلی فوج کی وردی میں، غزہ پر جارحیت میں شریک

امریکی فوجی اسرائیلی فوج کی وردیاں پہن کر غزہ کے فلسطینیوں کے خلاف جنگ کے لئے آئے ہیں۔۔۔ کچھ دن پہلے امریکی سینیٹر لینڈسے گراہم نے کہا تھا کہ ہم فلسطین میں مذہبی جنگ لڑ رہے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر اور ویڈیو کلپس میں ایک امریکی فوجی کو دکھایا گیا ہے جو صہیونی فوج کی وردی پہنے ہوئے ہے اور غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف جنگ میں شرکت کر رہا ہے۔

قبل ازیں کہا گیا تھا کہ مقاومت فلسطین کے ہاتھوں مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں سے قیدی بنائے جانے والوں میں کئی امریکی بھی شامل ہیں اور یہ خبریں بھی آئی ہیں کہ فلسطینیوں کے حملے میں درجنوں امریکی ہلاک ہوئے ہیں۔

ادھر امریکی سینیٹر لینڈسے گراہم نے کچھ دن پہلے کہا ہے کہ "ہم فلسطین میں مذہبی جنگ لڑ رہے ہیں۔"؛ جو دو ارب مسلمانوں کے لئے لمحۂ فکریہ ہے کیونکہ فلسطینی باشندوں کا بھی کوئی عقیدہ و مذہب ہے، کیا عالم اسلام میں کوئی ان کا ہم عقیدہ نہیں ہے؟

واضح رہے کہ امریکیوں نے غزہ کے نہتے عوام سے لڑنے کے لئے صہیونی فوج کو سہارا دینے کی غرض سے جنگی بحری جہاز بحیرہ روم میں تعینات کر لئے ہیں اور اعلان کیا ہے کہ امریکی فوج غزہ پر بمباری کے لئے بھاری مقدار میں گولہ بارود، میزائل اور مختلف قسم کے ہتھیار صہیونی ریاست کو فرہم کر رہی ہے۔

کل کی ایک خبر کے مطابق امریکیوں نے کہا تھا کہ متحدہ عرب امارات سے بھاری مقدار میں ہتھیار مقبوضہ فلسطین منتقل کئے جا رہے ہیں۔

ویڈیو دیکھئے:

۔۔۔۔۔۔۔۔
110