اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
جمعہ

13 اکتوبر 2023

3:44:00 PM
1400697

طوفان الاقصٰی؛

ویڈیو | یہ صہیونی فوجی غزہ پر زمینی حملہ کریں گے، مگر کیسے! دیکھئے اسرائیلی فوجی کی منت سماجت

فلسطینی مقاومتی مجاہدین نے ایک ویڈیو فائل شیع کی ہے جس میں ایک صہیونی سپاہی روتا ہؤا اور رہائی کے لئے منت سماجت کرتا ہؤا دکھایا گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ بحوالۂ ذرائع

مقاومت فلسطین کے مجاہدین نے جمعرات کی صبح کو اپنے ہاتھوں قیدی بنائے جانے والے صہیونی فوجیوں کی ایک ویڈیو فائل شائع کیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ فوجی بہت ڈرا سہما ہؤا ہے اور خوف کے مارے کانپ رہا ہے۔

صہیونی فوجی اس ویڈیو میں اپنے اور اپنی حکومت کے مظالم و جرائم کے سلسلے میں معافی مانگ رہا ہے، اور مقاومت کے مجاہدین سے مخاطب ہو کر کہا ہے: مجھے مت مارا، ہم ایک جرائم پیشہ قوم ہیں۔

یہ صہیونی فوجی کہہ رہا ہے: اگر آپ مجھے رہا کریں تو چلا جاؤں گا، اور آپ سے وعدہ کرتا ہوں، کہ آپ کے ملک سے نکل جاؤں گا اور دوسرے کسی ملک میں چلا جاؤں گا۔ میں وعدہ کرتا ہوں کہ نہ مجھے اور نہ میرے خاندان کے کس دوسرے فرد کو فلسطین میں نہیں دیکھو گے، ہمیں یہ جرائم پیشہ فوج کی کوئی ضرورت نہیں۔

واضح رہے کہ صہیونی ریاست کے خلاف مقاومت اسلامی کی کاروائی "طوفان الاقصٰی" کے آغاز سے اب تک تقریبا ڈیڑھ ہزار صہیونی ہلاک ہوئے ہیں، اور سینکڑوں قیدی بنائے گئے ہيں اور سینکڑوں لاپتہ ہیں۔ قید کئے جانے والے کم از کم 19 صہیونی فوجی غزہ کے شہری علاقوں پر غاصب ریاست کی اندھادھند بمباری میں مارے جا چکے ہيں۔

اقوام متحدہ میں صہیونی سفیر "گیلعاد اردان" نے دعویٰ کیا ہے کہ تقریبا 150 صہیونی قیدی غزہ میں رکھے گئے ہیں۔ ہم اپنے قیدیوں کی واپسی کے حوالے سے پر امید ہیں "لیکن غزہ میں ہمارے قیدیوں کی موجودگی ان اقدامات کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنتے جو ہم اسرائیل کے مستقبل کو پرامن بنانے کے لئے عمل میں لائیں گے"۔ (یعنی ہم بمباری کریں گے، اور اس بات کی کوئی اہمیت نہيں ہے کہ اسرائیلی قیدی ہماری بمباری میں ہی مارے جائیں)۔  

صہیونی سفیر مقاومت کے ہاتھوں قیدی بنائے جانے والے مسلح یہودی فوجیوں "یرغمالی" قرار دیا اور کہا: اس بار غزہ میں ہمارے یرغمالیوں کی تعداد کی اس سے پہلے کوئی مثال نہیں ملتی۔

صہیونی سفیر نے اپنے عقوبت خانوں میں فلسطینی قیدیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کی طرف اشارہ کرتے ہوئے: "ہم اقوام متحدہ کے ادارے ریڈ کراس سے توقع رکھتے ہیں کہ ان "یرغمالیوں" اور ان کے ساتھ روا رکھے جانے والے برتاؤ پر اپنی توجہ مرکوز کرے! اور یہ کہ ان کے ساتھ بین الاقوامی کے تحت سلوک روا رکھا جائے"۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110