اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
منگل

2 مئی 2023

4:38:57 PM
1362038

اقوام متحدہ کا اجلاس طالبان حکومت کو تسلیم کیے بغیر ختم

افغانستان کے بارے میں اقوام متحدہ کا بندکمرہ اجلاس طالبان حکومت کو تسلیم کیے بغیر ختم ہوگیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والے اجلاس میں افغانستان میں انسانی حقوق، حکومت، دہشتگردی کے خلاف جنگ اور منشیات کی پیداوار جیسے معاملات کے بارے میں اقوام متحدہ کے رکن ملکوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا تھا۔

اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ مطلوبہ اہداف کے حصول تک رابطوں کا سلسلہ جاری رہے گا اور ایسا ہی ایک اور اجلاس جلد تشکیل دیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جب بھی مناسب ہوا وہ طالبان عہدیداروں سے براہ راست ملاقات کریں گے تاہم اس کام کے لیے یہ وقت مناسب نہیں ہے۔ دوسری جانب دوحہ میں طالبان کے نمائندہ دفتر کے سربراہ سہیل شاہین نے کہا ہے کہ افغانستان کی نئی حکومت نے اس اجلاس کو مستردکر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب وہ ہماری بات سننے اور مسائل کو سمجھنے کے لیے تیار ہی نہیں، تو کس طرح افغانستان کے بارے میں، کسی قابل قبول اور اچھے حل تک پہنچ سکتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242