اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
ہفتہ

29 اپریل 2023

3:11:11 PM
1361353

سانحہ انہدام جنت البقیع کی برسی کے موقعہ پر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے مجلس کا انعقاد

آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے انہدام جنت البقیع کے پس پردہ فکر و ذہنیت کے مختلف گوشوں کی وضاحت کی آغا صاحب نے کہا کہ جنت البقیع دنیاے اسلام کا سب سے مقدس اور معروف قبرستان ہے جہاں اہلبیت نبوی کے ساتھ ساتھ اصحاب و تابعین مدفون ہیں لیکن اب انقلاب اسلامی ایران اورولایت فقہی کی بدولت سےتعمیر نو کی امید نظرآتی ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آٹھ شوال المکرم سانحہ انہدام جنت البقیع مسلمین جہان کی تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے اس سانحہ کی برسی کے موقعہ پر جموں وکشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے ایک مجلس کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم کے اساتید اور طلاب کے علاوہ ذاکرین حضرات اور مومنین کی خاصی تعداد نے شرکت کی مجلس کا آغاز تلاوت کلام اللہ سے ہوئی انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے انہدام جنت البقیع کے پس پردہ فکر و ذہنیت کے مختلف گوشوں کی وضاحت کی آغا صاحب نے کہا کہ جنت البقیع دنیاے اسلام کا سب سے مقدس اور معروف قبرستان ہے جہاں اہلبیت نبوی کے ساتھ ساتھ اصحاب و تابعین مدفون ہیں لیکن اب انقلاب اسلامی ایران اورولایت فقہی کی بدولت سےتعمیر نو کی امید نظرآتی ہے۔

مجلس میں جوعلمائے دین حضرات شامل تھے انہوں نے بھی پیغمبر اکرم کی صاحب زادی حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیھا اور انکی اولاد کی قبروں پر ضریحات کی تعمیر نو کے لئے دعا کی انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ مزار بقیع میں منہدم کردہ مقدسات کی تعمیر نو اور شان رفتہ کی بحالی کے لئے فکر مند ہیں اور اس کڑی کا بے صبری کے ساتھ انتظار کر رہی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242