اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
ہفتہ

4 فروری 2023

5:27:20 PM
1343609

عدل علی ؑ آج بھی دنیا میں ایک نمونے اور ماڈل کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے: علامہ ساجد نقوی

اکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ خدا تعالیٰ اور پیغمبر اکرم ؐپر ایمان رکھنے والوں کے لئے13 رجب المرجب کا دن بہت بڑی خوشی کا دن ہے کیونکہ اس دن نفس رسولؐ، امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طا لبؑ کعبے کے اندر متولد ہوئے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ خدا تعالیٰ اور پیغمبر اکرم ؐپر ایمان رکھنے والوں کے لئے13 رجب المرجب کا دن بہت بڑی خوشی کا دن ہے کیونکہ اس دن نفس رسولؐ، امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طا لبؑ کعبے کے اندر متولد ہوئے رسول اکرم ؐنے خاص عنایات اور توجہ کے ساتھ خصوصی انداز میں آپ کی تربیت فرمائی اور انہیں اسلام کی حفاظت،ترویج اور نفاذ کے لئے خود تیار فرمایا یہی وجہ ہے کہ زندگی کے مختلف شعبوں اور تمام انسانی مسائل میں علیؑ کی ذات مرکز اور مرجع تسلیم کی گئی اور تمام صحابہ کرامؓ نے تمام مسائل میں آپ کی طرف رجوع کیا قرآن کی تفسیر‘ احادیث پیغمبر اکرمؐ، مختلف رائج ادبی و دیگر علوم‘ ولایت و روحانیت اور دیگر تمام میدانوں میں آپؑ کی ذات سرچشمہ فیض قرار پائی انسانوں کے لیے ان کی ذات بطور نمونہ پیش کی جاسکتی ہے انسانی اجتماعی و سیاسی مسائل میں سیاست علوی ایک ایسا باب ہے جس کے گہرے مطالعے کی ضرورت ہے بحرانی حالات میں انہوں نے جس طرح کامیاب حکمرانی کی اور منفرد و جامع طرز جہاں بانی عطا کیا مالک اشترکے نام آپؑ کا وصیت نامہ ہدایت اور رہنمائی کا سرچشمہ ہے جس سے استفادہ کرنا چائیے علامہ ساجد نقوی کے مطابق امیرالمومنین ؑکا عدل و انصاف کے نفاذ کا منفرد پہلو انہیں دنیا کے تمام سابقہ اور آئندہ حکمرانوں سے جدا اور منفرد کرتا ہے عدل علی ؑ آج بھی دنیا میں ایک نمونے اور ماڈل کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے آپ ؑنے عدل و انصاف کا معاشروں، ریاستوں، تہذیبوں، ملکوں، حکومتوں اور انسانوں کے لیے انتہائی اہم اور لازم ہونا اس تکرار سے ثابت کیا کہ عدل آپ کے وجود اور ذات کا حصہ بن گیا اور لوگ آپ کو عدل سے پہچاننے لگے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242