اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
ہفتہ

21 جنوری 2023

1:51:47 PM
1339939

شام اردن سرحد پر ایک داعشی سرغنہ ہلاک

شام اردن سرحدی علاقے میں شامی فوجی نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کئے گئے ایک آپریشن کے دوران دہشتگرد ٹولے داعش کے ایک سرغنہ کو ہلاک کر دیا، اس کے ہمراہ دو دیگر دہشت گردوں کے مارے جانے کی بھی خبر ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسپتنک نیوز کے مطابق شام کے علاقے درعا میں المزیریب کے شمالی محلے میں شامی فوج نے کاروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس آپریشن میں م ع الشاغوری نامی داعشی سرغنہ مارا گیا جو ابو عمر الشاغوری کے لقب سے معروف تھا۔ یہ دہشت گرد درعا صوبے میں دہشت گردانہ کاروائیوں میں مطلوب تھا۔

رپور ٹ میں مزید بتایا گیا کہ اس دہشت گرد کے ہمراہ اس کے دو ساتھ دہشت گرد احمد خالد المصری اور محسن زیتاوی بھی مارے گئے جن کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود ملا جس کو شامی فوج نے اپنی تحویل میں لے لیا۔

یاد رہے کہ درعا شام کا شمال مغربی علاقہ ہے جو اردن کی سرحد سے صرف تین کلومیٹر دور ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242