اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
بدھ

18 جنوری 2023

5:26:15 PM
1339400

مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوجی مزاحمتی فورس کے نشانے پر

نابلس میں نبی خدا حضرت یوسفؑ کے مقبرے کے پاس غاصب صیہونی فوج اور فلسطینی مزاحمتی فورس کے درمیان مسلح جھڑپ کی خبر ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عبری زبان میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نابلس میں نبی خدا حضرت یوسفؑ کے مقبرے کے پاس تعینات صیہونی فوجیوں اور فلسطینی مزاحمتی گروہوں کے درمیان مسلحانہ جھڑپ کی خبر ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق غاصب آبادکاروں نے آج حضرت یوسفؑ کے مزار کی بے حرمتی کا منصوبہ بنا رکھا ہے اور صیہونی فوجی انہیں تحفظ فراہم کرنے کی غرض سے وہاں پر تعینات ہیں، جب کہ صیہونی فوجی کے جاسوس ڈرون طیارے بھی آج صبح سے مسلسل غزہ اور اس کے نواحی علاقوں میں پرواز کر رہے ہیں۔

گزشتہ روز فلسطینی مزاحمتی فورسز نے مغربی کنارے میں غاصب صیہونی فوج کی چیک پوسٹوں پر فائرنگ کے آپریشن انجام دئیے تھے۔ عبری ذرائع نے ان حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ یہ حملے میراف، الریحان اور شاکید کے علاقے کی چیک پوسٹوں پر کئے گئے۔

پیر کی صبح جہاد اسلامی کے مسلح ونگ قدس بریگیڈ سے وابستہ مزاحمتی گروہ قباطیہ نے اپنے بیان میں جنین کے علاقے قباطیہ میں صیہونی فوجیوں کو نشانہ بنانے کا بیان جاری کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز حماس کے ایک رہنما نے عزالدین قسام بریگیڈ کی طرف سے قیدی بنائے گئے صیہونی فوجی کی تصویر بھی جاری کی گئی اور جسے غاصب صیہونیوں کے ساتھ فلسطینی قیدیوں کے تبادلے کا ایک اقدام قرار دیا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242