اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
ہفتہ

3 دسمبر 2022

4:38:31 PM
1328281

فلسطینیوں کو اپنی سرزمین سے بے دخل کرکے غاصب ریاست کو توسیع دی جارہی ہے: علامہ سید ساجد علی نقوی

اسرائیل فلسطین میں ظلم کی تمام حدیں پار کرچکاہے پاکستان کوعملی میدان میں مسئلہ فلسطین کیلئے اقدامات کو مزید تیز کرنا ہوگا

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے عملی اقدامات کی جانب بڑھنا ہوگا پلاننگ کے تحت فلسطینیوں کو اپنی سرزمین سے بے دخل کرکے غاصب ریاست کو توسیع دی جارہی ہے مذمتی قراردادیں و بیانات خوش آئند عملی اقدامات کے بغیر مظلوموں کو حق ملنا ممکن نہیں منظم و مضبوط پالیسی بنائے بغیر اسرائیل کے مظالم نہیں رُکیں گے اسرائیل فلسطین میں ظلم کی تمام حدیں پار کرچکاہے پاکستان کوعملی میدان میں مسئلہ فلسطین کیلئے اقدامات کو مزید تیز کرنا ہوگا سات دہائیوں سے زائد عرصہ گزر گیاسب کچھ بدل گیا مگر آج بھی فلسطینی ظلم وستم کی چکی میں پس رہے ہیں اور نام نہاد عالمی منصفوں کی دوغلی پالیسیوں کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں مگر عالمی ادارے انسانی حقوق کے نام پر اپنے مفادات کی خاطر اقدامات کرتے ہیں مگر جن مظلوم خطوں کو زیادہ توجہ کی ضرورت ہے وہاں ظالموں، آمروں اور جابروں کی پشت پناہی کرتے ہیں ہم عالمی سامراج کی سرپرستی میں صیہونی فوج کی جانب سے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے ظلم و ستم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں علامہ ساجد نقوی نے کہاسرائیلی حکومت کی جانب سے مسلسل فلسطینی عوام پر ظلم و ستم کا سلسلہ تاحال جاری ہے ان کی بستیوں کو مسمار کرکے کھنڈرات میں تبدیل کردیاگیاہے، خواتین، بچوں اور بزرگ شہریوں پر ظلم و جبر کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں جب تک عالمی سطح پر منظم اور مضبوط موقف کیساتھ فلسطینی ریاست کی اصل حالت میں بحالی کیلئے مضبوط پالیسی مرتب نہیں کی جاتی اس وقت تک اسرائیل مزید خونخوار، ظالم اور فلسطینیوں پر اپنی ہی زمین تنگ کرکے ان پر مظالم کی سیاہ رات کو مزید طول دے گا اور درندگی کا مظاہرہ کر تا رہے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242