28 نومبر 2022 - 15:46
بحریہ کے کمانڈروں کی رہبرانقلاب اسلامی سے ملاقات

رہبر انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ ہر لحاظ سے اور ہر میدان میں بحریہ کی دفاعی توانائیوں میں اضافہ اور روز افزوں پیشرفت ضروری ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے یوم بحریہ کے موقع پر بحریہ کے کمانڈروں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ بحریہ کی دفاعی توانائیوں میں ہمہ جانبہ ترقی و پیشرفت ضروری ہے اور علاقائی اورعالمی سمندری حدود میں ایرانی بحریہ کی موجودگی کو ہمیشہ یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

رہبرانقلاب اسلامی نے ماضی کے ادوار میں ایرانیوں کے مسلسل بحری سفر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے جن کے نتیجے میں ایرانی تمدن و ثقافت دنیا کے دیگر علاقوں تک پہنچی فرمایا کہ اس درخشاں ماضی اور ایران کے طویل ساحلوں کے باوجود سمندری راستوں کے استعمال کی ثقافت سے غفلت کی گئی لیکن اب اسے دوبارہ بحال کرنے کی ضرورت ہے

اس ملاقات میں ایرانی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل شہرام ایرانی نے بحریہ کی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242