اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
منگل

22 نومبر 2022

2:57:00 PM
1325382

انڈونیشیا میں زلزلے سے ہر طرف تباہی ہی تباہی، سیکڑوں جاں بحق و زخمی

انڈونیشیا کے مرکزی جزیرے جاوا میں 5.6 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 162 افراد جاں بحق جبکہ 326 زخمی ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق کل دوپہر کے وقت آنے والے زلزلے کا مرکز مغربی جاوا کا سیانجور علاقہ تھا، زلزلے کی شدت دارالحکومت جکارتا میں بھی محسوس کی گئی۔ انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں 5.6 شدت کے زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں اب تک 162 افراد جاں بحق اور 326 سے زائد زخمی ہوگئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲