اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
جمعہ

18 نومبر 2022

12:16:58 PM
1324182

ایران کے شہر اصفھان اور ایذہ میں دہشتگردانہ حملے آغا صاحب نے کی پر زور مذمت

حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے اسلامی جمہوری ایران کے شہر اصفھان اور ایذہ میں ہوئے دہشتگردانہ حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان سانحات میں ہوئے جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے اسلامی جمہوری ایران کے شہر اصفھان اور ایذہ میں ہوئے دہشتگردانہ حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان سانحات میں ہوئے جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا آغا صاحب نے کہا کہ ایران کے خلاف استکبار کی دشمنانہ مہم جوئی کا سلسلہ عرصہ دراز سے جاری ہے ایرانی قوم و قیادت نے انقلاب اسلامی کی حفاظت کے سلسلے میں صبر و استقامت اور مزاحمت کی ایک تاریخ رقم کی ہے انہوں نے کہا کہ اب استکباری قوتیں انقلاب اسلامی کو نقصان پہنچانے کے لئے دہشتگردی کا حربہ استعمال کر رہی ہے لیکن انقلاب اسلامی دہشتگردی کے سامنے کبھی بھی سر نگون نہیں ہوگا آغا صاحب نے کہا کہ دہشتگردی موجودہ دور میں امن و انسانیت کے لئے سب سے بڑا خطرہ بن کر ابھر رہی ہے اور ضرورت اس بات کی ہے کہ عالمی برادری دنیا سے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے متحدہ اور مربوط کوششیں بروئے کار لائیں ان سانحات میں جان بحق ہوئے افراد بالخصوص بسیج کے جوانوں کو عقیدت کا خراج نذر کرتے ہوئے آغا صاحب نے کہا کہ حقیر مقاصد کے لئے دہشتگردی کا سہارا لینے والی قوتوں کو الگ تھلگ کرنا وقت کا ناگزیر تقاضا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۲۴۲