اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
منگل

13 ستمبر 2022

5:24:23 PM
1305517

روس کی دعوت پر حماس کا وفد ماسکو میں، ہنیہ اور لاوروف کی ملاقات

اسماعیل ہنیہ کی قیادت میں فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس کے وفد نے ماسکو میں روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

فاران: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے فلسطینی تحریک حماس کے اعلی سطحی وفد کا خیرمقدم کیا۔ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اس موقع پر مسئلہ فلسطین اور موجودہ صورتحال پر بات چیت کی.

روس کے وزیر خارجہ نے اس موقع پر فلسطین اور صیہونی حکومت کے مابین کشیدگی کے خاتمے پر زور دیا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور عرب امن مسودے کو اس بحران کا بہترین راہ حل قرار دیا۔

اس سے پہلے روس کے نائب وزیر خارجہ میخائیل بوگدانوف نے بھی حماس کے وفد سے ملاقات اور گفتگو کی۔

قابل ذکر ہے کہ حماس کا وفد روسی فریق کی باضابطہ دعوت پر ماسکو میں ہے۔ اسماعیل ہنیہ کے علاوہ موسی ابومرزوق، طاہر النونو اور حماس کے نائب سربراہ صالح العاروری بھی وفد میں موجود ہیں۔

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے میڈیا ایڈوائزر طاہر النونو نے اس سلسلے میں بتایا ہے کہ یہ دورہ روسی فریق کی باضابطہ دعوت پر انجام پایا ہے اور چند روز تک جاری رہے گا۔

طاہر النونو نے کہا کہ یہ دورہ ایک حساس دور میں انجام پایا ہے اور اس دوران بین الاقوامی اور علاقائی تبدیلیوں کے مسئلہ فلسطین پر اثرات کے سلسلے میں تفصیل سے ہو رہی ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242