اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : parstoday
اتوار

29 مئی 2022

2:22:08 PM
1262041

ایران و پاکستان کے درمیان سرحدی تجارت کا فروغ

پاکستان کے معرض وجود میں آنے کے وقت سے ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات قائم ہیں اور حالیہ برسوں کے دوران تہران و اسلام آباد کے تعلقات خاصے فروغ پائے ہیں ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے نقل و حمل اور راہداری امور کے ڈائریکٹر جنرل نے صوبے کی شمالی سرحد کے ٹرمنل سے ٹرانزٹ اور مصنوعات کی درآمدات و برآمدات میں مزید اضافہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان کے معرض وجود میں آنے کے وقت سے ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات قائم ہیں اور حالیہ برسوں کے دوران تہران و اسلام آباد کے تعلقات خاصے فروغ پائے ہیں ۔

پاکستان ایران کا ایک ایسا پڑوسی ملک ہے جس کی نو سو کلو میٹر طویل مشترکہ سرحدیں ملتی ہیں ۔ ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے نقل و حمل اور راہداری امور کے ڈائریکٹر جنرل ایوب کرد نے کہا کہ گذشتہ دو ماہ کے دوران ایک لاکھ ترسٹھ ہزار ایک سو اٹھاسی ٹن اشیا کی درآمدات و برآمدات انجام پائی ہیں جن سے گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں چونتیس فیصد اضافہ ہونے کا پتہ چلتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے اس صوبے کی سرحد سے ایک لاکھ پچاس ہزار نو سو اٹھانوے ٹن ، گیس، تارکول، پٹرول، سیمنٹ اور ڈیری مصنوعات برآمد ہوئی ہیں ۔ انھوں نے اس سلسلے میں سرحدی ٹرمنل سے برآمدات کی توانائی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے سرحدی تجارت اور درآمدات و برآمدات میں مزید اضافہ ہونے کی پیش گوئی بھی کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242