اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
پیر

23 مئی 2022

2:37:32 PM
1260082

امریکی سفارت خانے کی پاکستان میں ہم جنس پرستی کے فروغ پر ردعمل

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے امریکی سفارت خانے کی جانب سے پاکستان میں ہم جنس پرستی کے فروغ اور حمایت کی ٹویٹ پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے پاکستان کی اساس اور دین اسلام پر حملہ قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے امریکی سفارت خانے کی جانب سے پاکستان میں ہم جنس پرستی کے فروغ اور حمایت کی ٹویٹ پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے پاکستان کی اساس اور دین اسلام پر حملہ قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا پاکستان کی تمام مذہبی جماعتوں پر شرعی طور پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس غلیظ امریکی حرکت کے خلاف یک زباں ہوں اور اسلامی تعلیمات کے دفاع کے لیے بھرپور انداز میں آواز بلند کریں۔انہوں نے کہا کہ دجالی قوتیں اسلام کے خلاف کھل کر میدان میں نکل آئی ہیں۔دنیا حق و باطل کے دو گروہوں میں تقسیم ہونے جا رہی ہے۔ہمیں سیاسی وابستگیوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اسلام دشمن طاقتوں کے خلاف متحد ہونا ہو گا۔امریکہ کی حمایت ان باطل قوتوں کو تقویت دینے کے مترادف ہو گی جو نظام اسلام کو مٹانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی الہامی مذہب ہم جنس پرستی کی اجازت نہیں دیتی۔ایسے غیر فطری رجحانات کے پاکستان میں فروغ کی امریکی کوششیں اسلامی نظام کو ملیامیٹ کرنے کے لیے ہیں۔دین اسلام کے پیروکار اور نبی کا ایک بھی امتی جب تک پاک سرزمین پر باقی ہے اس غلیظ نظام کو پنپنے نہیں دے گا۔انہوں نے کہا ہمارے حکمرانوں نے وطن عزیز میں امریکہ کو مداخلت کی کھلی چھوٹ دے کر اس کے حوصلے اتنے بلند کر دیے ہیں کہ اس نے ہمارے دین اسلام پر وار کرنا شروع کر دیا ہے۔انہوں نے کہا امریکی سفارت خانے کی جانب سے اسلامی ریاست اور مذہب کی توہین پر قوم امریکہ اور پاکستان میں موجود اس کے حواریوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242