اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
اتوار

22 مئی 2022

3:28:26 PM
1259760

شیریں مزاری کو امریکہ مخالف بیانات دینے پر سزا دی جا رہی ہے, راجہ ناصر جعفری

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے تحریک انصاف کی رہنما و سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے تحریک انصاف کی رہنما و سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ شیریں مزاری کو امریکہ مخالف بیانات دینے پر سزا دی جا رہی ہے۔امریکی خوشنودی کواقتدار کی پائیداری کا زینہ سمجھنے والوں کی عقل پر حیرت ہوتی ہے۔وقت جلد ثابت کرے گا کہ ارض پاک میں امریکہ اور اس کے حواریوں کے لیے کوئی جگہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین کے ساتھ انتقامی کارروائیاں نون لیگ کے منشور کا حصہ ہیں۔ماڈل ٹاؤن جیسے انسانیت سوز واقعات اس جماعت کی شناخت بن چکے ہیں۔یہ مثبت سیاست کی بجائے انتقامی حربوں پر یقین رکھنے والی جماعت ہے۔ڈاکٹر شیریں مزاری پر بے بنیاد الزامات اور گرفتاری سےحکومتی بوکھلاہٹ واضح ہو چکی ہے۔وطن عزیز پہلے ہی لاتعداد بحرانوں میں گرا ہوا ہے۔ اس طرح کی انتقامی کارروائیاں ریاست کو کمزور کرنے کی دانستہ سازش کے سوا اور کچھ نہیں۔انہوں نے اس غیر قانونی کارروائی کے خلاف اعلی عدلیہ سے سوموٹو ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242