اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
پیر

2 مئی 2022

1:33:58 PM
1254182

آیت اللہ العظمیٰ شیخ یعقوبی کے نمائندے کا دورہ کراچی+ تصاویر

علامہ شیخ ہادی حسین نجفی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ و طالبات کو چاہیئے کہ وہ زیادہ سے زیادہ کتابیں پڑھتے ہوئے علم حاصل کریں جس سے مستقبل میں انہیں معاونت میسر ہوگی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان میں آیت اللہ العظمی شیخ یعقوبی کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ ہادی حسین نجفی نے اپنے دورہ کراچی کے دوران المرتضی اسکول کا دورہ کیا اور اسکول کے اساتذہ اور طلباء سے ملاقات کی.

اس موقع پر حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ ہادی حسین نجفی نے المرتضی اسکول کے ورکشاپ کی اختتامی تقریب میں بھی شرکت کی اور طلباء میں انعامات تقسیم کئے.

علامہ شیخ ہادی حسین نجفی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ و طالبات کو چاہیئے کہ وہ زیادہ سے زیادہ کتابیں پڑھتے ہوئے علم حاصل کریں جس سے مستقبل میں انہیں معاونت میسر ہوگی۔ صحت ساتھ چھوڑ سکتی ہے لیکن تعلیم کبھی ساتھ نہیں چھوڑتی ۔ انھوں نے بتایا کہ طلبہ کو ان کے والدین زیادہ وقت دیا کریں؛ اس سے طلبہ کی سرگرمیوں میں تعمیر کا پہلو زیادہ آئے گا.

انہوں نے المرتضی اسکول کی تعلیمی ایکٹیویٹیز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ المرتضی اسکول ایک بہتر تعلیم دینے والا ادارہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہی بچے مستقبل میں قوم کے معمار ہوتے ہیں۔ اگر انھیں صحیح تربیت دی جائے تو اس کا مطلب ہے ایک اچھے اور مضبوط معاشرے کے لیے ایک صحیح بنیاد ڈال دی گئی۔ ایک مضبوط ستون کھڑا ہوگیا۔ بچوں کی اچھی تربیت سے ایک مثالی معاشرہ وجود میں آتا ہے۔ جیسا کہ ایک ننھا سا پودا ہی مستقبل میں اچھا، گھنا، تناور، سایہ دار اور پھل دار درخت بن سکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242