اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
جمعرات

28 اپریل 2022

4:53:35 PM
1252736

فلسطین کی آزادی قر یب ہے اور عنقریب قبلہ اول صہیو نیوں کے شکنجہ سے آزاد ہو گا، علامہ اسد اقبال زیدی

علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار ہمدردی و یکجہتی کے لئے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویزن (شعبہ خواتین) کی جانب سے قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار ہمدردی و یکجہتی کے لئے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا جس میں شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر حسنین مہدی، مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ ناظر عباس تقوی، صوبائی صدر علامہ اسد اقبال زیدی، علامہ رضی حیدد، علامہ عابد عرفانی، علامہ کامران عابدی سمیت دیگر رہنماوں نے شرکت کی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر علامہ اسد اقبال نے فلسطینیوں کی اخلاقی و انسانی حمایت جاری رکھنے کا عزم کر تے ہوئے کہا کہ بانی انقلاب اسلامی امام خمینی نے جمعتہ الوداع کو عالمی القدس قرار دے کر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کی بنیاد رکھی جو آج تک جاری ہے اقوام متحدہ اپنی منا فقت چھوڑ کر اسرائیلی جارحیت رکوانے کے لئے عملی اقدام کرے فلسطین و قبلہ اول کی آزادی کے لئے مسلم ممالک کو مسلح جدوجہد کا آغاز کرنا چائیے فلسطین کی آزادی قریب ہے اور عنقریب قبلہ اول صہیونیوں کے شکنجہ سے آزاد ہو گا اس موقع پر شرکائے ریلی میں شریک خواتین و بچوں نے مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے مختلف پلے کارڈ اور پوسٹر اٹھائے ہوئے تھے جس میں اسرائیل و امریکہ کے خلاف نعرہ درج تھے ریلی کے اختتام پر شرکا نے امر یکی، اسرائیلی اور فرانسیسی پر چم نذر آتش کئے اور اسرائیل مخالف نعرے لگائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242